Tag: بالی ووڈ فلموں

  • زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

    زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

    پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے  16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

    زیبا بختیار ایک تجربہ کار اسٹار ہیں جن کا پاکستانی شوبز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کامیاب کیریئر رہا ہے، اداکارہ فلم حنا میں آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئی، ان کی فلم حنا کو مشہور سمجھا جاتا ہے۔

    زیبا بختیار حال ہی میں ملیحہ رحمان کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

    زیبا بختیار نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اداکارہ زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ میں راج کپور کی فلم میں کام کرنے کو اپنے کیریئر کا ایک نایاب موقع سمجھتی ہوں اور اس تجربے کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلم حنا کے بعد مجھے 16 بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہوئیں، لیکن میں نے سب کو مسترد کر دیا، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں بے حد محتاط تھی کہ میں کس قسم کا کردار ادا کروں گی۔

    زیبا نے کہا کہ مجھے ان فلموں کی کہانیاں اور کردار پسند آئے، لیکن ہر فلم میں کوئی نہ کوئی ایسا سین یا گانا ہوتا تھا جس سے میں اتفاق نہیں کر سکتی تھی، خاص طور پر میں نے بارش کے گانوں میں ساڑھی پہن کر بھیگ نہیں سکتی تھی اس لیے میں نے یہ فلمیں کرنے سے معذرت کر لی۔

    زیبا بختیار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جب کوئی اداکار بالی ووڈ یا کسی اور بین الاقوامی انڈسٹری میں کام کر کے واپس آتا ہے تو اسے زیادہ اہمیت اور شہرت دی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ سے یہ رجحان رہا ہے کہ لوگ امپورٹڈ چیزوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں، یہی رویہ فنکاروں کے ساتھ بھی اپنایا جاتا ہے۔

  • ’اینیمل‘ میں بوبی دیول کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا تعلق پاکستان سے ہے؟

    ’اینیمل‘ میں بوبی دیول کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا تعلق پاکستان سے ہے؟

    بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’‘اینیمل‘ میں بوبی دیول کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا تعلق پاکستان سے ہے؟

    پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے، اگرچہ فلمیں اب سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہوتیں، لیکن شائقین انہیں ان کی ریلیز کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہیں۔

    بالی ووڈ میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم پوری دنیا کے باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے، لیکن کیا آپ جانتے کہ فلم میں ایک اداکارہ کا تعلق پاکستان ہے؟

    مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر اینیمل میں کام کرنے والی اداکارہ شفینا شاہ نے اس فلم میں بوبی دیول کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shafina Shah (@shafinashah_official)

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ شفینا شاہ انگلینڈ میں پیدا ہوئیں اُن کی والدہ عطیہ شاہ کا آبائی تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ سے ہے۔

    بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شفینا شاہ نے بتایا کہ  وہ لندن میں پیدا ہوئیں لیکن اُن کی والدہ پشتون ہیں جن کا تعلق پاکستان کے علاقے کوہاٹ سے ہے۔

    شفینا شاہ نے کہا کہ میری والدہ بعد میں انگلینڈ منتقل ہوئی تھیں جہاں انہوں نے حاجی اسماعیل راج محمد پٹیل سے شادی کی، میرے والد کا تعلق بھارت سے تھا اور انہیں شوبز انڈسٹری میں ’راج پٹیل‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین اداکار تھے اور انہیں انڈسٹری نے ہی مِلوایا۔ واضح رہے کہ شفینا شاہ اس سے قبل ایک پاکستانی شارٹ فلم ’لاہور ٹو لندن‘ میں بھی کام کر چکی ہیں جبکہ وہ شاہ رخ خان سے ساتھ ایک اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ سفنیہ شاہ نے 2023 کی مس پاکستان بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس مقابلے کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔