Tag: بالی ووڈ فلم انڈسٹری

  • امیتابھ اپنی اہلیہ جیا بچن کے فون کرنے پر بے چینی محسوس کرتے ہیں؟

    امیتابھ اپنی اہلیہ جیا بچن کے فون کرنے پر بے چینی محسوس کرتے ہیں؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اہلیہ جیا بچن کی ایک فون کال سے پریشان ہوجاتے ہیں۔

    امیتابھ بچن اس وقت کون بنے گا کروڑ پتی کے سولہویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں، صدی کے سپر اسٹار نے 82 سال کی عمر میں بھی کام جاری رکھ کر بہت سے لوگوں کو متاثر کیا۔

    تاہم ان کی کامیابی کا ایک بڑا حصہ ان کی اہلیہ جیا بچن کو جاتا ہے، جو اپنے خاندان اور گھر کی دیکھ بھال کرتی رہی ہیں، امیتابھ بچن نے کئی بار شیئر کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی جیا سے ڈرتے ہیں اور اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کی کالوں سے بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔

     امیتابھ بچن نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں کوئی ایسی بات یا حرکت کر دیتا ہوں جس پر مجھے جیا جی کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے جب ان کا فون آتا ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ اب کچھ سننے کو ملے گا۔

    امیتابھ بچن نے شو میں ایک اور واقعہ سنایا کہ حال ہی میں جیا گوا میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو اس دوران انہوں نے مجھے فون کیا، عام طور پر ہم میسج  کے ذریعے بات کرتے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے کال کی، تو میں گھبرا گیا۔

    امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب میں نے کال اٹھائی، تو جیا بچن بنگالی بولنے لگیں جس پر میں صرف ہاں، ہاں کہتا رہا  لیکن بعد میں انہیں بتایا کہ میں کچھ بھی نہیں سمجھ سکا۔

    امیتابھ بچن نے شو کے دوران کہا کہ جب کوئی مہمان آتا ہے اور ہمیں ایک دوسرے سے کوئی ضروری بات کرنی ہوتی ہے تو جیا ہمیشہ بنگالی میں بولتی ہیں، اور میں دکھاوا کرتا ہوں کہ میں سمجھ رہا ہوں، لیکن میں واقعتاً ایسا نہیں ہوتا مجھے زیادہ سمجھ نہیں آتی۔

    اسی دوران اداکار نے شو کے شرکا کیساتھ ایک یادگار قصہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کمپنی نے مجھے بنگالی زبان سیکھنے کے لیے پیسے دیے تھے، لیکن میں نے تین دن میں ہی سارا پیسہ خرچ کردیے۔

    بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا اگر آپ مجھ سے آج بنگالی بولنے کو کہیں تو میں صرف دو الفاظ جانتا ہوں، بیشی جانے نا، ایکٹو ایکٹو جانے (زیادہ نہیں جانتا، تھوڑا بہت سمجھتا ہوں)۔

    یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کو شادی کے 51 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور ان کی شادی کئی لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔

  • بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں: جان ابراہم

    بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں: جان ابراہم

    مشہور بھارتی اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا ہوگا کہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائے، وہ اُن کے محافظ بنیں۔

    اداکار جان ابراہم نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والوں کو لازماً کوتاہیوں پر تنقید کرنی چاہیے نہ کہ اس جہالت کا حصہ بن جائیں، بطور اداکار سمجھتا ہوں بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوط نہیں ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ مرد کو ہر عورت کے لیے محافظ ہونا چاہیے، میں بھارت سے پیار کرتا ہوں، اس لیے بہت ضروری ہے کہ میں تنقید کروں، سمجھنا ہوگا کہ حب الوطنی اور نسل پرستی میں فرق ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف بھارت مہان کہنے سے، وطن کے محب نہیں بنیں گے، ایسا تب ہی ہوگا جب آپ سماجی تبدیلی کا حصہ بنو گے، میری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ اپنی چھوٹی سی دنیا میں سماجی تبدیلی لاؤں، ملک میں جانوروں کی جو حالت ہے، میں اسے تبدیل کرنا چاہتا ہوں کہ میں چاہتا ہوں انہیں بھی ایک حیثیت ملے۔

    واضح رہے کہ جان ابرہم کا یہ بیان کولکتہ ریپ کیس کے بعد سامنے آیا ہے، بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ ہفتے خاتون ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

    آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔

    تاہم، اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا۔

  • ’پیڈ پی آر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اداکاروں کو مشہور۔۔۔‘ پنکج ترپاٹھی نے کیا کہا؟

    ’پیڈ پی آر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اداکاروں کو مشہور۔۔۔‘ پنکج ترپاٹھی نے کیا کہا؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے نام بنانے والے اداکار پنجچ ترپاٹھی نے پی آر پیڈ سے متعلق ردعمل دیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار پنکچ ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں کہ پی آر سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پی آر آپ کو منظر عام پر تو لاسکتی ہیں لیکن انہیں یادگار نہیں بناسکتیں، پیڈ پی آر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اداکار مشہور اپنے کرداروں سے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی پیڈ پی آر کے ذریعے امیج بنانے کے چکر میں پڑے گا تو اسے زندگی بھر اسی چکر میں ہی رہنا پڑے گا، میں پی آر کر کے مشہور ہوسکتا ہوں لیکن یادگار نہیں ہو سکتا۔

    مرزا پور کے اداکار نے مزید کہا کہ ایک اداکار صرف اپنے کرداروں یا پھر میں اپنے اخلاق کی وجہ سے ہی مشہور ہوتا ہے، ان دنوں عاجزی کا رجحان ہے، یہاں تک کہ جو عاجزی نہیں کرتے، وہ بھی عاجزی کا دکھاوا کرتے ہیں۔

    اداکار نے اپنے بارے میں دلچسپ انداز میں کہا کہ ’میں اپنے آپ کو دریافت کر رہا ہوں کہ آیا میں واقعی عاجزی کرتا ہوں یا دکھاوا کر رہا ہوں۔‘

    واضح رہے کہ پنکج ترپاٹھی کا تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بالی ووڈ میں پیڈ پی آر کا سہارا لینے سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں۔

  • بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سنجے لیلا کا واحد دوست کون ہے؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سنجے لیلا کا واحد دوست کون ہے؟

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے انڈسٹری کے ایک خان کو اپنا واحد دوست مانتے ہیں۔

    بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں، ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اب سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کی، انہوں نے بتایا کہ دونوں نے ایک ساتھ فلم’’ انشاء اللہ‘‘ میں کام کیا تھا لیکن تخلیقی اختلافات کی وجہ سے اس فلم کو روک دیا گیا۔

    بالی ووڈ کے ہدایتکار نے کہا کہ اس انڈسٹری میں صرف سلمان خان ہی میرا واحد دوست ہے، ہم فلم ’انشااللہ‘ نہیں بناسکے لیکن اس کے بعد بھی وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑا تھا، وہ مجھے کال کرکے میرا حال پوچھتا اور کہتا تھا کہ تم ٹھیک ہو؟ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں۔

    سنجے لیلا نے کہا کہ میں سلمان خان کے مزاح سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں، وہ مجھے 3 یا 5 ماہ بعد کال کرتا ہے لیکن وہ کال صرف میری خیریت دریافت کرنے کے لیے ہوتی ہے انہیں فلم کی پرواہ نہیں وہ بس یہ پوچھا کیا آپ ٹھیک ہیں؟

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے کام کو لے کر نوک جھوک ہوئی تو ہم نے ایک دوسرے سے بات کی اور معاملہ سلجھا لیا، میں سلمان خان کی دوستی کے لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوں کیوں کہ سلمان میرا ایک واحد دوست ہے جس سے 6 ماہ بعد بھی ملاقات ہو تو ہم وہی سے شروعات کرتے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔

    واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کے انتہائی متوقع پروجیکٹ ’’انشااللہ‘‘ میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے۔ لیکن اس پروجیکٹ کو 2019 میں روک دیا گیا تھا۔

  • دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں جھوٹی نکلیں، سچ سامنے آگیا

    دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں جھوٹی نکلیں، سچ سامنے آگیا

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے منظر عام پر آنے والی ویڈیو نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردیدی کردی۔

    سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے معروف دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیر گردش تھیں، بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کررہی تھی کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔

    تاہم اب بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے سلسلے میں ایک ساتھ منظر عام پر آنے کے بعد علیحدگی اور طلاق سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    والدین بننے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ممبئی میں اپنا ووٹ کاٹ کرنے کے لیے پولینگ اسٹیشن پہنچے، دونوں کو سفید شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی جینز میں دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہت کہ جب وہ ووٹ ڈالنے کے لیے بوتھ کی طرف چل رہے تھے تو دیپیکا کو اپنے شوہر رنویر کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے، جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کے تمام تر خبریں جھوٹی ہیں۔

    دریں اثنا، کام کے محاذ پر، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دونوں جلد ہی روہت شیٹی کی سنگھم 3 میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، ٹائیگر شروف اور اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے مرحلہ وار انتخابات کا آخری مرحلہ جیسے جیسے قریب آ رہا ہے جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے غیر سیاسی افراد اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

  • بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان آج اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے لےکربالی ووڈ کےسلطان بننے کے سفر میں کئی کامیابیوں اور ناکامیوں کا سامنا کیا لیکن ہمت نہیں ہاری اور فلم ’ تیرے نام ‘ کے بعد تو وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئےاور پھر انہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا۔

    بالی ووڈ کے دبنگ خان نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندور میں 27 دسمبر 1965 کو ناموررائٹر سلیم خان کے گھرآنکھ کھولی اور نام عبدالرشید سلیم سلمان خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے۔

    سلمان خان کے دو بھائی ارباز خان اور سہیل خان ہیں اور ان کی دو بہنیں الویرہ خان اور لے پالک ارپیتاخان ہیں۔

    سپراسٹار سلمان خان اپنے کیریئرکی شروعات سےبطوررائٹر، ڈائریکٹرکام کرنا چاہتےتھےاورانہوں نے 1988 میں فلم’ فلک‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے طور پر کام بھی کیا تھا تاہم وہ فلم باکس آفس پرنہیں چل سکی۔

    انہوں نے ڈائریکشن کے شعبے میں ناکامی کےبعد اداکاری کےمیدان میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور 1988میں بننے والی فلم ’ بیوی ہو توایسی ‘ سےاپنےفلمی کیریئرکا آغاز کیا، لیکن پہلی کامیابی انہیں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سےملی۔

    سلمان خان نے فلم ’ ساجن ‘ ، ’ ہم آپ کے ہیں کون ‘ ، ’ ہم دل دے چکے صنم ‘ میں رومانوی کردار نبھا کرعوام کو اپنا گرویدہ بنایا۔

    دبنگ خان نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی عروج وزوال دیکھے اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب کہا جانے لگا کہ اب شاید وہ دوبارہ بڑے پردے پراداکاری کے جوہر نہ دکھا سکیں، لیکن 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ تیرے نام ‘ میں انہوں نے اپنی اداکاری ثابت کردیا کہ فلمی دنیا میں ان کا سفرختم نہیں ہوا یہ تو شروعات ہے۔

    بالی ووڈ کےسلطان کی فلم ’ پارٹنر‘ ، ’ وانٹڈ ‘ ، ’ ریڈی ‘ ، ’ باڈی گارڈ ‘ ، ’ دبنگ‘ ، ’کک ‘ ، ’ پریم رتن دھن پایو‘، ’بجرنگی بھائی جان ، ’ ایک تھا ٹائیگر‘ ’دبنگ ٹو‘ نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں غیرملکی اداکاراؤں کو متعارف کرانے کا سہرا بھی سلمان خان کو جاتا ہے ان میں سے باربی ڈول کتریہ کیف، جیکولین فرنینڈس کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

    عدالت میں کئی سالوں سے جاری قانونی جنگ کے بعد ممبئی کی سیشن کورٹ کے جج ڈی ڈبلیو دیش پانڈے نے سلمان کو ہٹ اینڈ رن کیس 2002 میں مجرم قرار دے کر 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔