Tag: بالی ووڈ میں

  • کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

    کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

    لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے شاہ رخ خان کو فلم نگری پر راج کرتے ہوئے 23 سال مکمل ہوگئے۔ان 23سالوں کے ابتدائی کئی سال ایسے بھی تھے جب انہیں خود کومنوانے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی۔

    شاہ رخ خان کی کامیابی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ” دن رات کی محنت اور تگ ودو کے بعدبلاخر شاہ رخ خان کو پہلا بریک تھرو ملا 25 جون 1992ء کور یلیز ہونے والی فلم ”دیوانہ“ سے۔ اس فلم میں رشی کپوراور دیویا بھارتی جیسے اسٹارز کی موجودگی میں شاہ رخ نے اس کمال کی ایکٹنگ کی کہ اعتراف فن کے طور پر انہیں ”فلم فیئرایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

    فلم ”دیوانہ“ان کے کیرئر کو ایسی مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی کہ تب سے اب تک شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ آج وہ جس فلم میں کام کریں اسے ریلیز سے پہلے ہی بے انتہائی شہرت مل جاتی ہے ۔ ان بیس سالوں میں شاہ رخ نے لاکھوں اور کروڑوں فینز بنائے جو انہیں پیار سے ’ایس آر کے ‘ اور ’کنگ خان‘کہتے ہیں۔ وہ واقعی فلمی اسکرین کے کنگ ہیں۔

    بالی وڈ میں گزارے ہوئے ان بیس سالوں میں کنگ خان نے انگنت کردارکئے۔”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کے والہانہ عاشق سے ’سوادیش ‘ کے سائنسدان تک کون سا ایسا کردار ہے جو کنگ خان نے ادا نہ کیا ہو اور داد نہ پائی ہو۔

     ابتدائی دور میں شاہ رخ نے بہت سی فلموں مثلاً ”ڈر“، ”بازی گر“ اور” انجام“ میں منفی کردار اس خوبی سے نبھائے کہ شہرت میں ہیرو کو بھی کوسوں میل پیچھے چھوڑ دیا۔

    انیس سو پچانوے میں فلمساز ادیتیہ چوپڑہ کی تاریخ ساز فلم ’ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ میں ’راج ملہوترہ ‘ کے کردار نے افسانوی شہرت حاصل کر کے شاہ رخ کو فلمی دنیا میں امر کر دیا اور رومینٹک ہیرو کا ایک نیا انداز متعارف کرایا۔ شاہ رخ کا جادو راج ملہوترہ کی صورت میں سر چڑھ کر بولا اوراس نے لاکھوں چاہنے والوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔

    اس کے بعد تو شاہ رخ کے پاس رومینٹک فلموں کی لائن ہی لگ گئی۔”کچھ کچھ ہوتا ہے“،” کبھی الوداع نہ کہنا“،” محبتیں“، ”کل ہو نہ ہو“ اور ”رب نے بنا دی جوڑی‘‘کی صورت میں کنگ خان نے ایک سے بڑھ کر ایک میگا ہٹ رومینٹک فلم دی۔

    بلاشبہ اپنی حقیقی اور جنونی اداکاری سے شاہ رخ نے رومینٹک ہیرو کے کردار کو ایک نئی جہت، ایک نیا رخ عطا کیا۔اس دوران انہوں نے تجرباتی کردار بھی ادا کئے جو ہیرو کے عام تصور سے ہٹ کر تھے مثلاً سودیش“،” اشوکا، ڈان،ڈان 2،چک دے انڈیا ، دیوداس، اور ، را۔ون ،ہیپی نیو ایئر ، مائی نیم از خان ،  کے کردار ۔

    شاہ رخ فلم نگر کے بادشاہ ضرور ہیں لیکن ان کی شروعات ٹیلی ویژن سے ہوئی تھی۔ ٹی وی ناظرین سے ان کا پہلا تعارف انیس سو اٹھاسی میں ٹی وی سیریز ’فوجی ‘ کے ذریعے ہوئی۔اس کے بعد شاہ رخ نے انیس سو نواسی میں عزیز مرزا کی ٹی وی سیریل ’سرکس‘ میں بھی کام کیا ۔

    بادشاہ خان نے اپنے سفر میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کیا جب انہوں نے دو ہزار سات میں ٹی وی میزبان کے طور اسٹار پلس کے گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ میں میزبان کے فرائض انجام دئیے۔اس کے علاوہ انہوں نے’کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں“اور ”زور کا جھٹکا“ کی بھی میزبانی کی۔

    شاہ رخ خان کی کے بالی ووڈ میں 23 سال مکمل ہونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے مداح بے پناہ ٹوئٹ کرتے نظر آئے جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں۔