Tag: بالی ووڈ کے سپر اسٹار

  • سلمان خان کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

    سلمان خان کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا اپنے عقائد سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا ہے۔

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ہمیشہ سے انڈسٹری میں ایک دلچسپ شخصیت رہے ہیں، ان کے مداح ہمیشہ اسکرین سے ہٹ کر ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے بارے میں ہر تفصیلات بحث کا موضوع بن جاتی ہے۔

    اداکار سلمان خان نے 2017 میں راجت شرما کے مشہور پروگرام ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی تھی جہاں اداکار نے اپنی خوراک کے انتخاب اور مذاہب کے احترام کے بارے میں کھل کر بات کی۔

    سلمان خان کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    پروگرام میں راجت شرما کے سوال پر سلمان خان نے کہا کہ میں ہر طرح کا کھانا کھاتا ہوں لیکن بیف اور پورک (سور) نہیں کھاتا۔

    اداکار نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’گائے ہماری بھی ماں ہے، میں اسے اپنی ماں مانتا ہوں کیونکہ میری والدہ ہندو ہیں، والد مسلمان ہیں اور میری سوتیلی ماں ہیلن عیسائی ہیں، ہمارا پورا گھرانہ ہندوستان کی عکاسی کرتا ہے۔‘

    یاد رہے کہ سلمان خان ایک کثیر المذہبی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد سلیم خان مسلمان، والدہ سلمیٰ خان ہندو اور سوتیلی ماں ہیلن عیسائی ہیں، اس وجہ سے ان کے بہن بھائی ہمیشہ سے سیکولر ماحول میں پروان چڑھے ہیں۔

  • ’گانا لکھنے والے کو ایک ماہ کے اندر مار دیا جائے گا‘ سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی

    ’گانا لکھنے والے کو ایک ماہ کے اندر مار دیا جائے گا‘ سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا، بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان اور لارنس بشنوئی پر ایک گانا لکھا گیا ہے، دھمکی دینے والے نے کہا ہے کہ گانا لکھنے والے کو بخشا نہیں جائے گا۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم راجستھان سے گرفتار

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی میں لکھا تھا ہے ’ایک ماہ کے اندر گانا لکھنے والے کو مار دیا جائے گا، گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اپنے نام سے گانا نہیں لکھ سکے گا اور اگر سلمان میں ہمت ہے تو اسے بچالے‘۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں ممبئی کی ورلی پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، پولیس اس نمبر کو ٹریس کرنے میں مصروف ہے جس سے دھمکی آئی تھی، تاہم یہ کون سا گانا ہے اور کس نے لکھا ہے، یہ معلومات دھمکی آمیز پیغام میں نہیں دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 5 نومبر کو ممبئی پولیس کو سلمان خان کے لئے ایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہیں یا تو معافی مانگنے یا اپنی حفاظت کے لئے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

    اس سلسلے میں ایک 32 سالہ شخص کو راجستھان کے علاقے جالور سے گرفتار کیا گیا اور بدھ کے روز اسے مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت بھیکھا رام عرف وکرم کے طور پر کی گئی ہے جو کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور ہے اور لارنس بشنوئی کا مداح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

  • دو کروڑروپے دو ورنہ مار ڈالیں گے، سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی

    دو کروڑروپے دو ورنہ مار ڈالیں گے، سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو نامعلوم شخص نے ایک بار پھر بھاری تاوان نہ دینے کی صورت قتل کردینے کی دھمکی دی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے ماردینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، دھمکی دینے والے نامعلوم افراد نے اس بار اداکار سے 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ اگر پیسے ادا نہیں کیے گئے تو سلمان خان کو قتل کردیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دھمکی کے بعد واٹس ایپ پیغامات بھیجنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے  اور پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے 20 سالہ نوجوان کو ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔