Tag: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ

  • عامر خان ’ستارے زمین پر‘ میں کس کردار میں نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتادیا

    عامر خان ’ستارے زمین پر‘ میں کس کردار میں نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتادیا

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں کردار سے متعلق بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی ہے۔

    بالی وڈ کے سُپر اسٹار عامر خان بڑی اسکرین پر واپسی کیلیے پُرجوش ہیں جہاں وہ فلم ’ستارے زمین پر‘ میں جلوہ گر ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم ’ستارے زمین پر‘ 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی تاہم ابھی تک ریلیز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے، تصاویر وائرل

    فلم کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے کہا گیا کہ یہ فلم عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ہے اور اداکار اس میں ایک نئی کہانی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    تاہم اس فلم میں اپنے کرادر کے حوالے سے اداکار عامر خان نے خود ہی بتادیا ہے، بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں ابھی ستارے زمین پر کام کر رہا ہوں اور یہ تقریباً تیار ہے۔

    عامر نے انکشاف کیا کہ یہ تارے زمین پر کا براہ راست سیکوئل نہیں ہے، لیکن اس فلم کی کہانی اُس فلم سے دس قدم آگے ہے، تارے زمین پر نے آپ کو رلا دیا تھا لیکن یہ آپ کو ہنسائے گا، یہ بنیادی پیغام کے ساتھ ایک کامیڈی فلم ہے، یہ فلم محبت، دوستی اور ان لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو معذور ہیں۔

    عامر خان نے مزید بتایا کہ تارے زمین پر میں آرٹ ٹیچر تھا جو ایک نرم مزاج کا تھا لیکن اس کے برعکس ستارے زمین پر میں میرا ایک نیا کرادر سب کو دیکھنے ملے گا۔

    اداکار نے بتایا کہ اس بار میں گلشن کا کردار ادا کر رہا ہوں، وہ ڈھیٹ ہے اور وہ سب کی بے عزتی کرتا ہے، وہ اپنی بیوی اپنی ماں سے لڑتا ہے، اور یہاں تک کہ اپنے سینئر کوچ کو مارتا بھی ہے، لیکن وہ اس روپے سے لوگوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے بہت کچھ سیکھتا ہے۔

    یاد رہے کہ جینیلیا دیش مکھ خاتون مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، شائقین اس فلم کے لیے پہلے سے ہی بے تاب ہیں، تاہم ابھی تک ریلیز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

  • عامر خان یوٹیوبر بن گئے

    عامر خان یوٹیوبر بن گئے

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان یوٹیوبر بن گئے انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے مداحوں کو فلم میکنگ کی باریکیوں سے روشناس کراتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ لانچ کیا۔

    بالی ووڈ کے 60 سالہ اداکار کی پروڈکشن کمپنی ‘عامر خان پروڈکشنز’ نے یوٹیوب چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو انکے مداحوں کو سینما کی دنیا میں جھانکنے کا ایک نیا موقع فراہم کرے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نیا پلیٹ فارم فلم بینوں کو پس پردہ مناظر، فلم کی تخلیق سے متعلق فیصلہ سازی کے دلچسپ پہلو اور کہانیوں کے سحر میں جکڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    اداکار کے پروڈکشنز نے ایک خصوصی ویڈیو کے ذریعے اس چینل کی رونمائی کی، جس میں کہا گیا کہ ‘سینما، کہانیاں اور دلچسپ لمحات، ہم نے ایسی فلمیں تخلیق کیں جنہوں نے آپ کو ہنسایا، رُلایا اور سوچنے پر مجبور کیا، اب ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے فلم میکنگ کی دنیا میں جھانکیے، جہاں آپ کو کہانی اور حقیقت ایک ہوتے نظر آئیں گے۔

    تعارفی ویڈیو میں عامر نے اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں طویل عرصے سے فلم سازی کے سفر کو مداحوں کے ساتھ بانٹنا چاہتا تھا، اب اس چینل کے ذریعے ناظرین کو فلمی تخلیق کے پیچیدہ مراحل، ہدایت کاروں کے وژن اور فلم کے پردے پر نظر آنے والی جادوئی دنیا کے پیچھے کی حقیقتوں سے روشناس کرایا جائے گا۔

    عامر خان نے بتایا کہ چینل پر نہ صرف ماہرین کی گفتگو، فنکاروں کے انٹرویوز اور فلمی تجربات پر بحث ہوگی بلکہ یہ نئے فلم سازوں اور سینما کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک سیکھنے کا بہترین موقع ثابت ہوگا۔

    اداکار کے بقول ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے مداح اب سنیما کی دنیا کو ایک بالکل نئے زاویے سے دیکھ سکیں گے، جہاں کہانی، جذبات اور تخلیقی عمل کی حقیقی روح آشکار ہوگی۔

  • کپل شرما شو کے بعد عامر خان اب کس شو میں شرکت کریں گے؟

    کپل شرما شو کے بعد عامر خان اب کس شو میں شرکت کریں گے؟

    ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ’دی گریٹ کپل شرما‘ شو کے بعد اب ایک اور شو میں نظر آنے کیلئے تیار ہیں۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے حال ہی میں کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی تھی اب وہ ایک پوڈکاسٹ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

    بالی ووڈ ہنگامہ ایکسپریس کے مطابق اداکار عامر خان اب اداکارہ ریا چکرورتی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کریں گے، وہ ایپی سوڈ 2 کے اگلے مہمان ہوں گے۔

    اس سے قبل ریا کے پوڈ کاسٹ میں اداکارہ ششمیتا سین نے شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)

    تاہم اب مداح عامر خان کو پوڈکاسٹ انٹرویو میں دیکھنے کیلئے متجسس ہیں، دوسرے ایپی سوڈ میں عامر خان کے بطور مہمان نظر آنے کے امکانات ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار عامر خان  نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے عامر خان کی سوشل ایشو پر بننے والی سماجی و کامیڈی فلم میں ان کے ہمراہ اداکارہ  جینیلیا ڈی سوزا بھی نظر آئیں گی۔

  • جنید خان کے کامیاب فلم ڈیبیو کی خوشی میں عامر خان کی جانب سے پارٹی

    جنید خان کے کامیاب فلم ڈیبیو کی خوشی میں عامر خان کی جانب سے پارٹی

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے رینہ دتہ کے ساتھ اپنے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم میں کامیابی کی خوشی میں پارٹی کا انعقاد کیا۔

    جنید خان نے رواں برس جون میں سدھارتھ ملہوترا کی نیٹ فلکس فلم ’مہاراج‘ سے اپنا ڈیبیو کیا، اس فلم میں جنید کی پہلی پرفارمنس کو ناقدین اور سامعین نے یکساں طور پر خوب سراہا گیا۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ بھی اپنے بیٹے کے کامیاب ڈیبیو پر اس قدر خوش ہوئے کہ انہوں نے ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں فلم مہاراج کی پوری ٹیم کو مدعو کیا گیا۔

    اس تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں عامر خان کو رینا دتہ اور فلم کے دیگر لوگوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، اس تقریب میں اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن بھی شریک ہوئے۔

    پارٹی میں ڈائریکٹر سدھارتھ کے علاوہ جنید کے ساتھی اداکار جیدیپ اہلاوت اور شالنی پانڈے بھی موجود تھے۔

    عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم مہاراج 19 سے 25 جولائی کے درمیان صرف 152.3 ملین منٹ دیکھے جانے والی نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فلموں میں شامل ہیں۔