Tag: بالی ووڈ کے معروف اداکار

  • فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتادیا

    فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتادیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘کی تیاری کے بعد ریلیز کی تاریخ سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کردیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تارے زمین پر‘ کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ پر سب کو انتظار ہے تاہم اس کی ریلیز سے متعلق اداکار نے خود بتادیا ہے۔

    اتوار کو گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار عامر خان نے اشارہ دیا کہ وہ اس سال کے آخر میں اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپس آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک مرکزی اداکار کے طور پر میری اگلی فلم ستارے زمین پر ہے، ہم اسے اس سال کے آخر تک کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے جا رہے ہیں، یہ ایک بڑی دلچسپ فلم ہے، مجھے اس کی کہانی پسند ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ یہ فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے اور اس فلم کا کلائمکس وڈودرا میں شوٹ کیا گیا ہے، وڈودرا میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں، جب میں پہلی بار یہاں آیا تھا تو میں شاید 12 سال کا تھا تب سے اس علاقے میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ عامر خان ’ستارے زمین پر’کو پروڈیوس کر رہے ہیں اور اس فلم میں ’جنیلیا ڈی سوزا بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

    واضح رہے کہ  2007 کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا اس مرتبہ بھی فلم ’ستارے زمین پر’ میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

  • دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا  ‘نیوز 18‘ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا، تاہم اب بھارتی میڈیا نے اسپتال ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ابھی تک دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

  • ’مجھے پابندیاں پسند نہیں‘ وجے ورما نے تمنا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کیا کہا؟

    ’مجھے پابندیاں پسند نہیں‘ وجے ورما نے تمنا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کیا کہا؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار وجے ورما نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو جلد منظر عام پر لانے کی وجہ بتادی۔

     حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار وجے ورما نے شوبھنکر مشرا سے اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق بات کی، اداکار نے انکشاف کیا کہ دونوں نے اپنے رومانس میں جلد ہی منظر عام پر جانے کا فیصلہ کیوں کیا۔

    وجے ورما نے اپنے افیئر کو منظر عام پر لانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم دونوں اس بات پر متفق تھے کہ اگر ہم ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور اگر ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو اس بات کو چھپانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

    اداکار وجے ورما نے کہا کہ رشتے کو چھپانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، آپ اکٹھے باہر نہیں جاسکتے، آپ اکٹھے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے دوست آپ کی تصاویر نہیں بنا سکتے، مجھے ایسی پابندیاں پسند نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں پنجرے میں نہیں رہنا چاہتا تھا، میں اپنے جذبات کو قید نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ ہمارے درمیان ساری چیزیں سب کے سامنے ہو، ہم دونوں کی بھی ایک پرائیوسی ہے جس کے بارے لوگ نہیں جانتے۔

    واضح رہے کہ اداکار وجے اور تمنا کو سب سے پہلے نئے سال کی پارٹی میں دیکھا گیا جہاں سے ڈیٹنگ کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔ مہینوں کی ایسی قیاس آرائیوں کے بعد تمنا نے گزشتہ سال جون میں  ایک انٹرویو میں وجے کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی تھی۔

     تب سے دونوں اکثر ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر تبصرہ کرتے ہیں اور ایک ساتھ کئی عوامی تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں۔

  • کیا عمران ہاشمی واقعی حافظ قرآن ہیں؟ اداکار نے سچ بتادیا

    کیا عمران ہاشمی واقعی حافظ قرآن ہیں؟ اداکار نے سچ بتادیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے حافظِ قرآن ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اپنا ردعمل دیدیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، دورانِ انٹرویو ہوسٹ نے عمران ہاشمی سے گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا کہ کیا وہ واقعی حافظِ قرآن ہیں اور اس لفظ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Podcast (@podcasti)

    میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران ہاشمی نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں حافظ قرآن نہیں ہوں، انہوں نے میزبان کو مطلب بھی بتایا کہ حافظِ قرآن کا مطلب ہوتا ہے کہ قرآن پاک کو بغیر دیکھے، پڑھ سکے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان افواہوں کا آغاز گزشتہ برس سے ہوا جب پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عمران ہاشمی کو کچھ قرآنی آیات یاد ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیٹ پر قرآنی آیات اور سورتیں پڑھتے تھے۔

  • اکشے کمار کا فلمسازوں سے مالی دھوکہ کھانے کا انکشاف

    اکشے کمار کا فلمسازوں سے مالی دھوکہ کھانے کا انکشاف

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ فلمسازوں نے انہیں کئی بار مالی طور دھوکا دیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے پیشے کے دوران مالی دھوکا دہی کا سامنا کرنے سے متعلق انکشاف کیا، اکشے کمار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں دھوکہ دہی نہیں پسند لیکن وہ اس کا نشانہ ضرور بن چکے ہیں۔

    اکشے کمار نے بتایا کہ میں نے اپنے کریئر کے دوران متعدد بار مالی طور پر دھوکا کھایا ہے اور یہ دھوکا کسی اور نے نہیں بلکہ فلم کے پروڈیوسرز نے دیا ہے۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ دھوکا کھانے کے بعد میں اس شخص سے بات ہی نہیں کرتا، چپ ہو جاتا ہوں اور سائیڈ میں نکل جاتا ہوں، ایک دو پروڈیوسر نے میرے معاوضے کی ادائیگی نہیں کی ہے، یہ صرف اور صرف دھوکا ہے۔

    واضح رہے کہ اکشے کمار آج کل اپنی حالیہ فلم ’سرفیرا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ 12 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔

  • منوج باجپائی کی فلم ’بھیا جی‘ میں خاص کیا ہے؟

    منوج باجپائی کی فلم ’بھیا جی‘ میں خاص کیا ہے؟

     پٹنہ: ’گینگز آف واسع پور‘ اور ’ستیا‘ جیسی فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج پاجپائی اب ’بھیا جی‘ کے ساتھ اسکرین پر واپس آئے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی اپنی نئی فلم ’بھیا جی ‘کے ساتھ فلم انڈسٹری میں اپنی فلموں کی سنچری مکمل کرلی، تاہم انہوں نے فلم کی تشہیر کے دوران اس فلم کے بارے میں بات کی۔

    اداکار نے کہا کہ فلم بھیا جی ایک فل آن ایکشن فلم ہے جس میں سوتیلے بھائیوں کے درمیان محبت کو دکھایا گیا ہے، اس فلم میں بھیا جی کا کردار کہانی کا اہم پہلو ہے، اس فلم میں سوتیلی ماں اور بیٹے کی کہانی ہے۔

    منوج باچپائی نے کہا کہ یہ فلم سوتیلے بھائیوں کے درمیان محبت کی کہانی ہے، فلم میں بڑے بھائی نے اپنے والد سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک وہ اپنے سوتیلے بھائی اور والدہ کی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تب تک وہ اپنی زندگی کو آگے نہیں بڑھائے گا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں اس فلم میں عوام سے بات کر رہا ہوں، یہ فلم ہر طرح کے ناظرین کے لیے ہے، یہ گاؤں کے لیے ہے، چھوٹے شہر کے لیے اور بڑے شہر کے لیے بھی ہے، یہ ایک ایسی فلم ہے جس میں ایک خاندان کے جذبات کی بات کی گئی ہے۔

    منوج باچپائی نے اپنی کامیاب فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں خوش قسمت اداکار ہوں کہ ’بھیا جی‘ کے ساتھ میری 100 فلمیں ہو گئی ہیں، اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ان میں سے 85 یا 90 فلمیں اچھی تھیں، اتنا خوش قسمت کون ہو گا؟ ‘۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم بھیا جی 24 مئی کو ریلیز ہو گئی ہے، یہ فلم بھارتی شہر بہار پر مبنی ہے۔

  • وکی کوشل نے کترینہ کیف سے متعلق اہم بات بتا دی

    وکی کوشل نے کترینہ کیف سے متعلق اہم بات بتا دی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ، اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں اہم بات بتائی ہے۔

    حال ہی میں وکی کوشل نے مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی مہم کے لیے ایک اسپتال کا دورہ کیا تاکہ مردوں کے عالمی دن سے پہلے مردوں کی صحت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی کی جا سکے۔

     ایونٹ کے دوران وکی کوشل نے اس بارے میں بات کی کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو کیسے برقرار رکھتے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی بیوی کترینہ کی تعریف بھی کی۔

    اداکار وکی کوشل نے کہا آپ سب زیادہ نہیں جانتے لیکن میری بیوی ایک چلتا پھرتا ڈاکٹر ہیں وہ ایک سائنس دان ہے،  انہیں بہت سی باتوں کا علم ہے اور وہ کچھ زیادہ ہی صحت کے حوالے سے آگاہی رکھتی ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ وہ میری بہت مدد کرتی ہیں اور ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ میں میں اچھا کھا رہا ہوں اپنا خیال رکھ رہا ہوں اچھی طرح سو رہا ہوں اور صرف کام کرنے کے لیے تو نہیں بھاگ رہا ہوں۔

    یاد رہے کہ وکی کوشل بہت جلد ’گووندا نام میرا ‘ میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، اداکار سارہ علی خان کے ساتھ بھی فلم میں‌ نظر آنے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وِکی کوشل نے 2021 میں راجستھان میں شادی کی تھی۔