Tag: بالی ووڈ ہدایت کار

  • نئی دہلی: امریکی خاتون سے زیادتی، بالی ووڈ ڈائریکٹر کو سات سال قید

    نئی دہلی: امریکی خاتون سے زیادتی، بالی ووڈ ڈائریکٹر کو سات سال قید

    نئی دہلی : بالی ووڈ فلم ’پیپلی لائیو‘ کے ڈائریکٹر محمود فاروقی کو ایک امریکی گریجوئیٹ طالبہ کو ریپ کرنے کے جرم میں سات سال کی قید سنادی گئی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے ڈائریکٹر،مصنف اور تھیٹر اداکار محمود فاروقی کو امریکی طالبہ سے زیادتی کرنے کے جرم میں 7سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی.

    بالی ووڈ دائریکٹر محمود فاروقی دہلی کی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اپیل کر سکتے ہیں.

    بالی وڈ ڈائریکٹر پر گذشتہ ہفتے اس وقت فردِ جرم عائد کی گئی تھی جب متاثرہ خاتون نے شکایت کی تھی کہ محمود فاروقی نے نئی دہلی میں واقع اپنے گھر میں نشے کی حالت میں انہیں اس وقت ریپ کیا جب وہ ان کے گھر میں تھیسس کے لیے مدد مانگنے گئی تھیں.

    *فلم پیپلی لائیو کے ہدایتکار امریکی خاتون سے زیادتی کے الزام میں مجرم قرار

    یاد رہے کہ امریکی خاتون جون سنہ 2014 میں اپنے تھیسس پر کام کرنے کے لیے نئی دہلی منتقل ہوئی تھیں،اور ان کا محمود فاروقی سے رابطہ ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوا تھا.

    واضح رہے کہ محمود فاروقی کی شادی انڈین فلم ’پیپلی لائیو‘ کی کہانی لکھنے والی انوشا رضوی سے سنہ 2010 میں ہوئی تھی اور وہ اس فلم کے معاون ہدایت کار بھی تھے.

  • پاکستانی گلوکارہ  قرۃ العین بلوچ کی بالی ووڈ میں انٹری

    پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی بالی ووڈ میں انٹری

    ممبئی: پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ بالی ووڈ ہدایت کار موہت سوری کی البم کےلیے گانا گائیں گی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شمار پاکستان کی بہترین گلوکاراوں میں کیا جاتاہے،وہ اب ہدایت کار موہت سوری کے البم کے لیے گانا گائیں گی.

    پاکستانی گلوکارہ کا گانا’سئیاں‘ پنجابی فلسفی بابا بلھے شاہ کے کلام سے اخذ ہے اور اس گانے کی ہدایت کاری خود موہت سوری کریں گے،جبکہ گانے کی کمپوزیشن سلمان ایلبرٹ کریں گے.

    ہدایت کار موہت سوری کے مطابق یہ گانا کسی فلم میں نہیں لیا گیا ہے،وہ ہرسال ایک ہی فلم میں کام کرتے ہیں اور نئے ٹیلنٹکو اپنی فلموں میں چانس دیتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ رواں سال ان کی فلم’ہالف گرل فرینڈ‘ ریلیز ہوگی جس میں کچھ نئے گلوکار اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے.

    پاکستانی گلوکارہ کا اس سے قبل عمیر جسوال کے ساتھ گایا ہوا گانا ’سمی میری وار‘ بھی کافی مقبول ہوا تھا.جبکہ قرۃ العین بلوچ نے 2011 میں بطور گلوکارہ اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا.

    یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر بھی بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزما چکے ہیں.