Tag: بالی ووڈ

  • سارہ علی خان کا سب سے بدترین سال کون سا تھا؟

    سارہ علی خان کا سب سے بدترین سال کون سا تھا؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے سال 2020 کو اپنے لیے بدترین قرار دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سال 2020 کا زیادہ تر حصہ انہوں نے کس طرح گزارا تھا۔

    سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اپنے حالیہ دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سال 2020 کا آغاز بریک اپ سے ہوا تھا اور پھر وقت مزید بدتر ہوتا چلا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی برا سال تھا اور اس کا زیادہ تر حصہ صرف انٹرنیٹ پر ہی گزرا تھا۔

    سارہ علی خان نے اپنی نئی فلم لو آج کل 2 کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ جانتے ہوں کہ آپ سے غلطی ہوئی ہے تب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  • بالی ووڈ میں کیسے آیا، کتنی بار مسترد ہوا؟ شاہد کپور نے کہانی سنا دی

    بالی ووڈ میں کیسے آیا، کتنی بار مسترد ہوا؟ شاہد کپور نے کہانی سنا دی

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کی آئے دن نئی کہانی سامنے آتی ہے لیکن دوسری طرف شاہد کپور جیسے اداکار کہتے ہیں کہ اقربا پروری تو ان کے کچھ کام نہ آئی۔

    ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں 100 بار آڈیشن میں مسترد کیا گیا، اقربا پروری ان کے کچھ کام نہیں آئی، اور کیریئر بطور بیک گراﺅنڈ ڈانسر شروع کیا۔

    شاہد کپور نے بالی ووڈ میں آنے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ شدید تگ و دو کے بعد انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوئے۔

    اداکار نے کہا ’’ہر کوئی سوچتا ہے کہ مجھے پنکج کپور کا بیٹا ہونے کا فائدہ ملا ہوگا مگر ایسا بالکل نہیں ہے، میں نے کسی بھی نئے اداکار کی طرح انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے متعدد ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور سینئر اداکار اقربا پروری کے الزام کی زد میں رہتے ہیں اور اس میں کافی کچھ حقیقت بھی ہے، لیکن شاہد کپور نے بتایا کہ انھوں نے بیک گراﺅنڈ ڈانسر سے کیریئر کا آغاز کیا اور آڈیشنز دینے شروع کیے، لیکن سو بار مسترد ہونے کے بعد آخر کار انھیں چانس مل ہی گیا۔

    شاہد کپور نے کہا ’’فلم عشق وشق نے میری زندگی ہی بدل ڈالی، اس وقت نئے لوگوں کو انڈسٹری میں قبول نہیں کیا جاتا تھا، میرے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ ہوا، مجھے لگتا تھا کہ کوئی مجھے چانس ہی نہیں دے گا۔‘‘

    شاہد کپور نے جب اشتہارات اور میوزک ویڈیوز میں کام شروع کیا تو انڈسٹری کے لوگوں کو نظر آنے لگے، اور اس کے بعد آڈیشنز کا موقع ملا، لیکن فلم عشق وشق میں چانس ملنے سے قبل انھیں تقریباً سو بار مسترد کیا گیا۔

    شاہد کپور نے اپنے سخت دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا ’’ان دنوں میرے پاس کھانے اور آڈیشنز پر جانے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے، میں نے وہ زندگی بھی گزاری، مجھے اپنی زندگی کے اس وقت کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں ہے۔‘‘

    یاد رہے کہ فلم عشق وشق میں شان دار پرفارمنس پر شاہد کپور کو بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

  • انوشکا شرما کا پہلی فلم سے متعلق دلچسپ انکشاف

    انوشکا شرما کا پہلی فلم سے متعلق دلچسپ انکشاف

    معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی پہی فلم سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ انہیں فلم سے متعلق اپنے والدین سے بھی چھپانے کے لیے کہا گیا تھا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے فلمی کیریئر کی پہلی فلم رب نے بنا دی جوڑی کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    انوشکا شرما نے نیٹ فلکس کی دستاویزی سیریز دی رومینٹکس کی ایک قسط میں انکشاف کیا کہ آدتیہ چوپڑا نے ان سے اپنے ڈیبیو پروجیکٹ رب نے بنا دی جوڑی کو ابتدائی طور پر والدین سے بھی چھپانے کو کہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ سب کچھ پوشیدہ تھا، کسی کو اس فلم کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا اور آدتیہ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے کہ اس فلم میں مرکزی کردار میں کون سی اداکارہ اسکرین پر نظر آنے والی ہے۔

    انوشکا نے مزید بتایا کہ آدتیہ چوپڑا نے باقاعدہ مجھ سے کہا تھا کہ آپ کسی کو نہیں بتا سکتیں یہاں تک کہ آپ اپنے والدین کو بھی نہیں بتا سکتیں کہ آپ اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات سن کر مجھے بہت عجیب لگا کہ والدین کو بھی نہ بتاؤں کے فلم میں ہیروئین کا کردار مجھے ملا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم رب نے بنا دی جوڑی بھارتی فلم انڈسٹری کی نمایاں ترین فلموں میں سے ایک تھی، اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    فلم کی کہانی سریندر ساہنی نامی ایک سادہ طبیعت کے آدمی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو تانی نامی ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے، ان دونوں کی شادی حادثاتی طور پر ہو جاتی ہے اور پھر سریندر ساہنی شادی کے بعد اپنا حلیہ مکمل طور پر بدل کر تانی کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

  • دپیکا پڈوکون کو فلائٹ کی اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران

    دپیکا پڈوکون کو فلائٹ کی اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران

    معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو طیارے کی اکانومی کلاس میں سفر کرتے دیکھا گیا جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

    سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ریڈ اٹ پر ایک صارف نے طیارے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دکھائی دے رہی ہیں جو کیپ پہنے چہرہ چھپائے تیزی سے جہاز کے اگلے حصے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

    دپیکا کو اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور پوسٹ پر مختلف کمنٹس شروع کردیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ میں کبھی ایسی کسی فلائٹ پر کیوں نہیں ہوتا۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا، بیچاری، سب لوگ اسے گھور رہے ہیں اسے یقیناً اینگزائٹی کا دورہ پڑ رہا ہوگا۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ یقیناً آخری وقت میں کروائی گئی بکنگ ہے تبھی اکانومی کلاس میں آنا پڑا جس پر دوسرے صارف نے لکھا کہ نہیں یہ کسی اسپانسر کے بجائے اپنے پیسوں سے خریدا گیا ٹکٹ ہے۔

  • شاہ رخ اور سلمان کی پرانی تصویر وائرل

    شاہ رخ اور سلمان کی پرانی تصویر وائرل

    بھارتی سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی پرانی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، دونوں حال ہی میں ایک ساتھ فلم پٹھان میں جلو گر ہوئے ہیں۔

    بھارتی فلموں میں کام کرنے والے کوریو گرافر شیامک داور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

    تصویر میں وہ بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ بیٹھے ہیں، تصویر بظاہر پرانی ہے اور کسی ایونٹ کی ریہرسل کی ہے۔

    کوریو گرافر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے اپنے کام کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ دل تو پاگل ہے میں کیا تھا۔ اب دونوں ستاروں کے ساتھ پٹھان میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شاندار رہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shiamak Davar (@shiamakofficial)

    مداح ان کی اس تصویر پر نہایت خوش ہوئے ہیں اور مختلف کمنٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے کامیابی اور کمائی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں، فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کے مرکزی کرداروں کے ساتھ سلمان خان کی بھی جھلک موجود ہے۔

  • سدھارتھ اور کیارا کے ریسپشن کی تصاویر وائرل

    سدھارتھ اور کیارا کے ریسپشن کی تصاویر وائرل

    بالی ووڈ جوڑے کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ریسپشن کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں، دونوں 7 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کا ریسپشن ممبئی میں منعقد ہوا جس میں بے شمار بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Filmy Flixx (@filmyflixx)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abeera Mir (@fashiontalkbyabeera)

    رنگوں اور روشنیوں سے جھلملاتی شام میں رقص و موسیقی نے چار چاند لگا دیے۔

    اس موقع پر سدھارتھ نے سیاہ سوٹ زیب تن کیا جبکہ کیارا نے سیاہ و سفید گاؤن کے ساتھ زمرد اور ہیروں سے مزین سبز اور سنہری رنگ کا خوبصورت نیکلس پہنا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Elfaworld (@elfaworld)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bollyy (@bollyydotcom)

    تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں مختلف شوبز شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ جوڑا 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

  • عمران خان کون سی اداکارہ کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں؟

    عمران خان کون سی اداکارہ کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں؟

    بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں جس کی وجہ ایک اور اداکارہ کے ساتھ ان کا دیکھا جانا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عمران خان اہلیہ اونتیکا سے طلاق کے بعد ایک اور لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں، ساؤتھ انڈین اداکارہ کے ساتھ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    اس اداکارہ کا نام لیکھا واشنگٹن ہے جو تیلگو کے علاوہ بالی وڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں، رپورٹس کے مطابق عمران خان اور لیکھا کی پہلی ملاقات بالی وڈ فلم ’مٹرو کی بجلی کا منڈولا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔

    پیشہ وارانہ زندگی کے علاوہ لیکھا کی ذاتی زندگی بھی تنازعات کا شکار رہی ہے، لیکھا واشنگٹن ڈائریکٹر وکاس بہل پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرانے کا الزام عائد کرچکی ہیں، اداکارہ نے اداکار سنبو پر بھی جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔

    لیکھا واشنگٹن پہلے سے شادی شدہ ہیں، انہوں نے سال 2011 میں پبلو چٹرجی سے شادی کی تھی جن کے ساتھ اب بھی ان کا رشتہ برقرار ہے، لیکن اب عمران خان کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب عمران خان نے 2011 میں اپنی بچپن کی دوست اونتیکا ملک سے شادی کی تھی، ان کی ایک بیٹی امارہ بھی ہے تاہم سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

  • اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ اپنی منگنی بھول چکی ہیں لیکن لوگ ابھی تک نہیں بھولے۔

    حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ پرانے تعلق توڑ دیتے ہیں، زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، نئے رشتے بنا لیتے ہیں، لیکن یاد رکھنے والے آگے نہیں بڑھتے۔

    روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کے درمیان سنہ 1994 میں محبت کا تعلق قائم ہوا تھا جب دونوں نے ایک ساتھ فلم مہرہ میں کام کیا تھا، تاہم جلد ہی دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلیں۔

    کچھ سال بعد دونوں نے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    روینہ کا کہنا ہے کہ مجھے تو اب یاد بھی نہیں کہ میری اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی تھی، لیکن لوگوں کو یاد ہے، گوگل پر میرا نام لکھا جائے تو اکشے کے ساتھ کی میری تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا لوگ شادیاں کر کے طلاق لے لیتے ہیں زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، لیکن میری منگنی لوگوں کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی۔ وہ اب بھی اس کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔

  • کیارا ایڈوانی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ، شادی سوموار کو ہوگی

    کیارا ایڈوانی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ، شادی سوموار کو ہوگی

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی 6 فروری کو رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں، شادی سے 2 روز قبل وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جیسلمیر روانہ ہوگئیں جہاں ان کی شادی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی اپنی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ ہوگئے۔

    دونوں کی شادی کی تقریب جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل میں 6 فروری سوموار کو ہوگی۔

    اداکارہ کیارا ایڈوانی آج صبح اہل خانہ کے ہمراہ جیسلمیر کے لیے روانہ ہوگئیں، شادی سے قبل دیگر رسومات کا آغاز آج سے ہوجائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

    اس سے قبل ان کی شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز سے ہی شروع ہوگیا۔

    شادی میں شرکت کے لیے آںے والے مہمانوں کے ٹھہرنے کا انتظام جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس ہوٹل میں کیا گیا ہے جہاں مہمان 7 تاریخ تک رکیں گے۔

  • پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے کمائی اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہدایت کار نے اس کا دوسرا حصہ بنانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے جبکہ اس کے ایک کردار کے بارے میں بھی دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    فلم پٹھان میں جہاں ایک طرف تو شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا، وہیں جان ابراہم کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا۔

    حال ہی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے اس بات کا عندیہ دیا کہ فلم کا سیکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    فلم میں جان ابراہم کا کردار جم مرتا ہوا دکھایا گیا ہے، لیکن ہدایت کار کا کہنا ہے کہ ممکن ہے وہ مرا نہ ہو، اور فلم کے دوسرے حصے میں وہ لوٹ آئے۔

    سدھارتھ نے مزید کہا کہ جم کے کردار کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس پر پریکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے تاہم ان میں سے کچھ بھی فی الحال مصدقہ نہیں۔

    خیال رہے کہ پٹھان نے ریلیز کے دن سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کا ریکارڈ قائم کیا تھا، 7 دن کے اندر فلم 300 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر چکی ہے۔