Tag: بالی ووڈ

  • شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کا خواب پورا ہونے کے قریب

    شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کا خواب پورا ہونے کے قریب

    بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ساتھ ایک فلم میں دیکھنا مداحوں کا خواب ہے جو اب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

    بالی وڈ کی خبروں کی ویب سائٹ پِنک ولا کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں ایک ساتھ یش راج بینر کے سائے تلے فلم کرنے جارہے ہیں جو بھارتی سینما کی سب سے بڑی فلم ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم کو ادتیہ چوپڑا لکھ رہے ہیں، اس فلم کا مرکزی خیال تیار کیا جا چکا ہے جبکہ ادتیہ چوپڑا اس فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور
    ڈایئلاگ پر مزید کام کریں گے۔

    اس فلم کی کہانی رواں سال کے آخر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو سنائی جائے گی اور فلم کی شوٹنگ 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں شروع کی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق اس فلم میں ہرتیک روشن بھی نظر آئیں گے۔

    خیال رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی 3 فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہو رہی ہیں جبکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 بھی 2023 میں ہی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

    سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں جبکہ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

    اس سے پہلے دونوں خان کرن ارجن، ہم تمہارے ہیں صنم، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ اور زیرو میں مکمل اور مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

  • عالیہ بھٹ میڈیا پر برس پڑیں

    عالیہ بھٹ میڈیا پر برس پڑیں

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ خود سے متعلق بے بنیاد خبریں شائع ہونے پر میڈیا پر برس پڑی ہیں۔

    حال ہی میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوب صورت اداکارہ عالیہ بھٹ نے حمل اور نجی زندگی سے متعلق خبریں شائع کرنے پر میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ’میں خاتون ہوں، کوئی پارسل نہیں!‘

    دراصل بالی ووڈ کی خبریں شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ ’پنک ولا‘ امریکا نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا تھا کہ عالیہ بھٹ جولائی کی وسط میں ممبئی واپس آئیں گی، اور رنبیر کپور اپنی اہلیہ کو لینے لندن جائیں گے۔

    ویب سائٹ نے یہ خبر بھی دی کہ چوں کہ وہ ماں بننے والی ہیں اس لیے عالیہ شوٹنگ کے بعد آرام کریں گی۔

    خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اداکارہ نے حمل کی منصوبہ بندی اس طرح کی ہے کہ ان کا کوئی کام ادھورا نہ رہے، وہ اپنی فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ اور ’راؤکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کو جولائی سے پہلے مکمل کرلیں گی۔

    یہ خبر شائع ہونے کے بعد عالیہ بھٹ نے پنک ولا سمیت میڈیا چینلز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا ہم ابھی بھی لوگوں کے دماغ میں رہتے ہیں، اور ابھی بھی پدر شاہی دنیا میں رہتے ہیں۔

    خبروں پر عالیہ بھٹ کا ری ایکشن خاصا تیز رہا، رنبیر کپور کے لینے آنے کی خبر پر کہا کہ کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ وہ کسی کو لینے آئیں، میں خاتون ہوں کوئی پارسل نہیں ہوں۔

    اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے آرام کی بالکل ضرورت نہیں ہے، لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کو خبر دینے کے لیے ڈاکٹرز ہوں گے، یہ 2022 ہے، کیا ہم پرانی قدیم سوچ سے باہر بھی آئیں گے؟

    عالیہ بھٹ نے غصے میں طنز بھی کیا کہ ’کیا اب مجھے جانے کی اجازت ہے، کیوں کہ میرا شاٹ (شوٹنگ کے لیے) تیار ہے۔‘

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے پیر کے روز انسٹاگرام پر اپنے حمل کے بارے میں پوسٹ لگائی تھی جس کے بعد انٹرنیٹ پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بارے میں خوب چرچا ہو رہا ہے۔

    عالیہ بھٹ رواں برس اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ ’براہمسترا‘ فلم میں نظر آئیں گی، وہ نیٹ فلکس کی فلم ’ڈارلنگ‘ بھی کر رہی ہیں، جب کہ 2023 میں ان کی دو فلمیں ’جی لے ذرا‘ اور ’راؤکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ریلیز کی جائیں گی۔ وہ فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ میں گال گیڈٹ کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی ڈیبیو کریں گی۔

  • فلم کی کامیابی پر کارتک آریان کو کتنے کروڑ کا تحفہ ملا؟

    فلم کی کامیابی پر کارتک آریان کو کتنے کروڑ کا تحفہ ملا؟

    بالی وڈ فلم بھول بھلیاں 2 کی کامیابی کے بعد اداکار کارتک آریان کو بھارت کی پہلی لگژری اسپورٹس کار میک لارن جی ٹی تحفے میں ملی ہے۔

    کارتک کو اس لگژری گاڑی کا یہ قیمتی تحفہ پروڈیوسر اور ٹی سیریز کے چیئر پرسن بھوشن کمار نے دیا ہے، انہوں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بھوشن کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کو چائنیز کھانے کے لیے بطور میز استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ چائنیز کھانے کے لیے نئی ٹیبل گفٹ میں مل گئی۔ محنت کا پھل میٹھا ہوتا ہے یہ سنا تھا، اتنا بڑا ہوگا یہ نہیں پتہ تھا۔ اگلا گفٹ پرائیوٹ جیٹ سر۔

    دونوں نے گاڑی کے ساتھ تصویر بھی بنائی ہے۔

    اس اسپورٹس کار کی قیمت 4 کروڑ 70 لاکھ انڈین روپے (12 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے) ہے، انڈیا میں میک لارن کا یہ ماڈل سب سے کم قیمت کا ہے۔

    بھول بھلیاں 2 میں کارتک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس فلم میں اداکارہ تبو اور کیارا ایڈوانی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ پانچ ہفتوں میں یہ فلم اب تک 180 کروڑ روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔

    کارتک آریان کے پاس پہلے ہی بی ایم ڈبلیو فائیو سیریز، منی کوپر ایس کنورٹ ایبل، پورشے 718 بوکسٹر اور لیمبرگینی موجود ہے۔

  • بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار؟

    بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار؟

    معروف بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا آج کل ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل ان کے درمیان بریک اپ کی افواہوں نے جنم لیا تاہم حال ہی میں دونوں بھول بھلیاں 2 کے پریمیئر میں شریک ہوئے جس کے بعد ان دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں نے دم توڑ دیا۔

    ایک انٹرویو میں کیارا نے سدھارتھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور انہیں سب سے خوبصورت اسٹار قرار دیا۔

    دونوں کے درمیان تعلق کی خبریں گزشتہ برس ان کی فلم شیر شاہ کی شوٹنگ کے دوران سامنے آئی تھیں، یہ فلم گزشتہ برس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی۔

    اس کے بعد سے دونوں اکثر پارٹیز اور ایوارڈ شوز میں ایک ساتھ نظر آرہے تھے۔ تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن بھارتی میڈیا اپنی قیاس آرائیوں میں مصروف ہے۔

  • کرن جوہر کے بیان پر انیل کپور کو اعتراض

    کرن جوہر کے بیان پر انیل کپور کو اعتراض

    معروف بھارتی اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ وہ اسٹار پاور سے زیادہ اچھی اداکاری کو اہمیت دیتے ہیں۔

    حال ہی میں معروف بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ میں تینوں خانز کا دور ختم ہورہا ہے اور اس کے ساتھ ہی اسٹار ڈم کا کرشمہ بھی دم توڑ رہا ہے۔

    کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ایک بار وہ ایک پارٹی میں تھے، وہاں شاہ رخ خان آئے تو کمرے میں ہلچل مچ گئی اور سب لوگ انہیں دیکھنے لگے، نئی نسل کے اداکاروں میں یہ بات نہیں۔

    ان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی شخص اپنے شعبے میں بہترین ہو، لیکن بہترین سے بہتر بھی کوئی آتا ہے۔

    انیل کپور کا کہنا تھا کہ دنیا ایسے ہی چلتی ہے، پہلے ایلوس پریسلے کو بھی بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن پھر مائیکل جیکسن بھی آیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹار ڈم سے زیادہ اچھی اداکاری اہمیت رکھتی ہے اور وہی کسی اداکار کو عظیم بناتی ہے۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ہالی ووڈ فلم کی نقل قرار، مداح ناخوش

    شاہ رخ خان کی فلم ہالی ووڈ فلم کی نقل قرار، مداح ناخوش

    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹیزر ٹریلر جاری ہونے کے بعد اسے ہالی ووڈ فلم کی نقل قرار دے دیا گیا۔

    ایک طویل عرصے بعد شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے جس پر ان کے مداح خوش تو ہیں، تاہم لوگوں نے اسے ہالی ووڈ فلم کی نقل بھی قرار دیا ہے۔

    فلم میں اداکار کا ایک کردار گینگسٹر جبکہ دوسرا باپ کا ہوگا جو ایک سینئر را افسر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

    فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان ایک پٹی نکال کر اپنے ماتھے اور ایک آنکھ پر باندھتے ہیں اور پسٹل سے فائر کرنے کے بعد کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں، اس دوران وہ صرف ایک لفظ کہتے ہیں، ریڈی۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انداز کو دیکھتے ہوئے اسے ہالی ووڈ فلم ڈارک مین کی نقل قرار دیا۔

    بعض صارفین نہایت بھڑکے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے فلم کے بنانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اپنا دماغ نہیں؟ صرف نقل کی جارہی ہے۔

    بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بالی ووڈ اب مختلف فلموں سے متاثر ہو کر اس قدر فلمیں تیار کر رہا ہے کہ اگر کوئی اصل فلم یا گانا دیکھنے کو مل جائے تو حیرت ہوتی ہے۔

  • سدھو موسے والا کو کس نے قتل کیا؟ گینگسٹر بشنوئی نے آخرکار منہ کھول لیا

    سدھو موسے والا کو کس نے قتل کیا؟ گینگسٹر بشنوئی نے آخرکار منہ کھول لیا

    نئی دہلی: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے سلسلے میں گینگسٹر بشنوئی نے آخرکار منہ کھول لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سدھو موسے والا قتل کیس میں پہلی بار گینگسٹر لارنس بشنوئی نے منہ کھول کر بڑا انکشاف کیا ہے، اس نے دہلی پولیس کی پوچھ گچھ میں اعتراف کیا کہ اس کے گینگ ممبر نے موسے والا کو قتل کیا ہے۔

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے ملزموں میں سے ایک ہے، اس نے دہلی پولیس کے خصوصی سیل کو بتایا کہ اس کے گینگ کے ارکان کی گلوکار سے دشمنی تھی۔

    لارنس نے کہا کہ وکی مڈوکھیڑا اس کے بڑا بھائی جیسا تھا، ہمارے گروپ نے چندی گڑھ میں کالج کے زمانے سے ہی اس کی موت کا بدلہ لینے کا عزم کیا ہوا تھا۔ اس نے کہا لیکن اس بار یہ کام میرا نہیں، کیوں کہ میں مسلسل تہاڑ جیل نمبر 8 میں بند ہوں اور فون کا استعمال بھی نہیں کر رہا۔

    سدھو موسے والا کی موت کیسے واقع ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    لارنس کے اعترافی بیان سے واضح ہوا کہ بشنوئی گینگ کو جیل کے باہر سے چلانے والا سچن بشنوئی بھی اس سازش میں ملوث تھا۔

    ادھر پنجاب پولیس نے اس قتل میں ملوث ایک اور ملزم کی شناخت کر لی ہے جس کا نام من پریت عرف مانی بتایا جا رہا ہے، جو ترن تارن علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

  • گلو کار کے کے کو بچایا جا سکتا تھا، انکشاف

    گلو کار کے کے کو بچایا جا سکتا تھا، انکشاف

    گلوکار کے کے کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر انھیں بر وقت طبی امداد پہنچائی جاتی تو وہ یقیناً بچ سکتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کے حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک ڈاکٹر نے اس شبہ کی تصدیق کی ہے کہ گلوکار کے کے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

    انھوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گلوکار کو طویل عرصے سے دل کے مسائل تھے جن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    ڈاکٹر کے مطابق گلوکار کے بائیں مین کورونری شریان میں بڑی رکاوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر شریانوں اور ذیلی شریانوں میں چھوٹی رکاوٹیں بھی موجود تھیں، جب لائیو شو کے دوران بہت زیادہ جوش و خروش خون کے بہاؤ کو روکنے کا سبب بنا تو انھیں دل کا دورہ پڑ گیا۔

    کے کے کی بیٹی کا والد کیلیے جذباتی پیغام

    انھوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر گلوکار کو سی پی آر دیا جاتا تو اُنھیں بچایا جا سکتا تھا۔

    یاد رہے کہ 31 مئی کو کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد گلوکار کے کے گرینڈ ہوٹل میں گر گئے تھے، جس پر اُنھیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انھیں مردہ قرار دیا گیا۔

  • ریلیز سے چند دن قبل اکشے کمار کی فلم کا نام تبدیل

    ریلیز سے چند دن قبل اکشے کمار کی فلم کا نام تبدیل

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم پرتھوی راج کا نام تبدیل کردیا گیا، فلم کے نام پر راجپوت برادری نے اعتراضات اٹھائے تھے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی 3 جون کو ریلیز ہونے والی فلم پرتھوی راج کا نام تبدیل کر کے سمراٹ پرتھوی راج رکھ دیا گیا۔

    یش راج فلمز کی انتظامیہ نے فلم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ شری راجپوت کرنی سینا نامی تنظیم کی مفاد عامہ کی درخواست (پی آئی ایل) کے بعد کیا ہے۔

    کمپنی نے اس حوالے سے آفیشل لیٹر بھی جاری کردیا جس میں تنظیم کے صدر کو اکشے کمار کی نئی فلم کا ٹائٹل نام سمراٹ پرتھوی راج رکھے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شری راجپوت کرنی سینا نے اپنے وکیل کے ذریعے پی آئی ایل دائر کی جس میں راجپوت برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا۔

    اس کے بعد فلمساز کمپنی اور وکیل کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوئیں، 27 مئی کو راجپوت برادری کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے یش راج فلمز نے نام سمراٹ پرتھوی راج کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

    یش راج فلمز نے شری راجپوت کرنی سینا کے صدر کے نام اپنے خط میں کمپنی کی روایت، تخلیقی فلم سازی اور بھارتی سینما سے متعلق خدمات کا تذکرہ کیا، اس خط میں کہا گیا کہ ہم فلم کے ٹائٹل نام کے سلسلے میں آپ کی شکایت سے آگاہ ہوئے، اس حوالے سے آپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں پرتھوی راج چوہان سے متعلق کسی فرد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

    خط میں کہا گیا کہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی فلم دراصل ان کی بہادری، کامیابیوں اور قومی تاریخ اجاگر کرنے کے جذبے کے تحت بنائی گئی ہے۔ فلم ساز کمپنی نے خط میں باہمی سمجھوتے کی تعریف کی اور اپنی طرف سے فلم کا نام بدلنے کی یقین دہانی کروائی۔

    واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار کی یہ فلم 3 جون کو ریلیز ہورہی ہے جو کہ ہندی، تامل اور تلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی اور اس فلم میں مانشی چلر، سنجے دت اور سونو سود بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکارہ کس وہم کی شکار ہے؟

    بالی ووڈ اداکارہ کس وہم کی شکار ہے؟

    عام لوگوں کی طرح بعض اداکار بھی مختلف قسم کے توہمات کا شکار ہوتے ہیں، ان ہی میں ایک بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی خوب صورت اداکارہ کیارا اڈوانی بھی شامل ہیں۔

    کیارا اڈوانی، جو فلم کبیر سنگھ کی دلہنیا کے نام سے مشہور ہو گئی ہیں، نے ایک شو میں شرکت کے دوران اپنے بارے میں بتاتے ہوئے اپنی توہم پرستی کا بھی ذکر کیا ہے۔

    کیارا نے انکشاف کیا کہ وہ زندگی میں صرف ایک چیز کو لے کر توہم پرست ہیں، اداکارہ نے کہا ’میں صرف ایک چیز کے حوالے سے توہم پرست ہوں کہ جب تک میں کوئی فلم سائن نہ کروں کسی کو اس بارے میں نہیں بتاتی۔‘

    خیال رہے کہ کیارا اڈوانی اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے فلم کی کاسٹ کے ساتھ اسٹینڈ اپ کامیڈین کپل شرما کے شو میں سوالات کے جواب دے رہی تھیں۔

    یاد رہے کہ کیارا نے کامیڈی فلم ‘فگلی’ سے اپنی فلمی لائف کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد بایوپک ’ایم ایس دھونی‘ میں سراہا جانے والا کردار نبھایا، اس کے بعد ان کو فلم لسٹ اسٹوریز، تیلگو پولیٹیکل تھرلر بھارت انے نینو، کبیر سنگھ اور شیر شاہ جیسی ہندی فلموں میں کام ملا۔