Tag: بالی ووڈ

  • سائرہ بانو میں کورونری سنڈروم کی تشخیص

    سائرہ بانو میں کورونری سنڈروم کی تشخیص

    ممبئی: ماضی کی بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو میں اکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مرحوم لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کی گئی تھیں، وہ اس وقت ممبئی کے ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں، جہاں ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی اُن کا علاج جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کو سانس لینے میں دشواری، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کی شکایات لاحق ہیں، 28 اگست کو انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جس کے بعد اُن کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹس آگئی ہیں۔

    ہندوجا اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سائرہ بانو کے ٹیسٹ کی رپورٹس کے مطابق اُنھیں اکیوٹ کورونری سنڈروم (Acute coronary syndrome) کی تشخیص ہوئی ہے۔

    دلیپ کمار کی موت کا صدمہ، سائرہ بانو کو دل کا دورہ

    جب اچانک دل کی طرف جانے والے خون کے بہاؤ میں کمی آ جاتی ہے، تو اس سے وابستہ حالتوں کو بیان کرنے کے لیے یہ اصطلاح (اکیوٹ کورونری سنڈروم) استعمال کی جاتی ہے، ان حالتوں میں ایک دل کا دورہ (مایو کارڈیل انفارکشن) بھی ہے، یعنی جب خلیات مرنے کی وجہ سے دل کے ٹشوز تباہ یا ختم ہو جاتے ہیں۔

    ڈاکٹر نے بتایا کہ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار کی موت کے بعد سے ڈپریشن سے بھی لڑ رہی ہیں، اُنھیں زیادہ نیند نہیں آتی، ار وہ گھر جانا چاہتی ہیں۔

    یاد رہے کہ 7 جولائی 2021 کو بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے۔

  • نواز الدین صدیقی اور اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

    نواز الدین صدیقی اور اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

    نئی دہلی: بالی وڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا، عالیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اولاد کی خاطر دوبارہ شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے مئی 2019 میں شوہر پر جاسوسی، تشدد اور نان نفقہ کے اخراجات ادا نہ کرنے جیسے الزامات کی وجہ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوگیا ہے اور دونوں نے بچوں کی خاطر دوبارہ ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    طلاق کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد جلد ہی دونوں بچوں سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جائیں گے، جہاں ان کے بچے تعلیم حاصل کریں گے۔ اس حوالے سے عالیہ صدیقی نے تصدیق کی کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ طلاق کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد دبئی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے دبئی کے اسکول میں داخل ہیں اور اب تک ان کی پڑھائی آن لائن چل رہی تھی مگر اب ان کے دونوں بچے آن لائن تعلیم سے بور ہوگئے اور وہ کلاسز اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں۔

    عالیہ صدیقی کے مطابق وہ بچوں اور شوہر سمیت دبئی جا رہی ہیں اور انہوں نے اولاد کی خاطر دوبارہ شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل عالیہ صدیقی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں کرونا وائرس لاحق ہوا تو نواز الدین صدیقی نے بچوں کی انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے دیکھ بھال کی، جس کے بعد انہیں ان کے شوہر کا نیا روپ دیکھنے کو ملا اور انہیں احساس ہوا کہ اولاد کی خاطر انہیں دوبارہ ایک ساتھ زندگی گزارنی چاہیئے۔

  • شلپا شیٹی نے 29 میڈیا نمائندوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

    شلپا شیٹی نے 29 میڈیا نمائندوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے 29 میڈیا اہل کاروں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنے شوہر کے فحش ایپس بنانے کے کیس میں’جھوٹی رپورٹنگ اور امیج کو خراب کرنے‘ کے الزام میں 29 میڈیا نمائندوں اور میڈیا ہاؤسز کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، اس کیس کی سماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا نے میڈیا اداروں کو غلط، جھوٹی، بدنیتی پر مبنی بدنام کرنے والی رپورٹنگ کو روکنے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ ان کے شوہر راج کندرا کے پورن ایپس کیس میں گرفتاری کے حوالے سے ان کے خلاف سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر غلط مواد شائع کیا جا رہا ہے۔

    کرائم برانچ کا چھاپا، شلپا شیٹی رو پڑیں

    شلپا نے میڈیا اداروں کے خلاف 25 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ شلپا کے شوہر اور معروف کاروباری شخصیت راج کندرا کو 19 جولائی کو سٹی پولیس کی کرائم برانچ نے انڈین پینل کوڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

  • عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق

    عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمی صنعت کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے ایک بار پھر شادی کے بندھن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے دوسری شادی کی تھی، اور اب دونوں باقاعدہ منصوبے کے مطابق اپنی زندگی کا ’نیا باب‘ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

    عامر اور راؤ کا ایک بیٹا آزاد بھی ہے، عامر خان کی اپنی سابقہ بیوی ریما دتہ سے بھی 15 سال بعد علیحدگی ہوئی تھی، اور اس شادی سے ان کی ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

    دونوں نے اپنے مشترکہ بیان اپنی طلاق کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اب باضابطہ طور پر اعلان کر رہے ہیں، کیوں کہ اب ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں، اور اب ہم شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نہیں بلکہ شریک والدین اور کنبے کے طور ایک دوسرے کے ساتھ پر ہوں گے۔

    انھوں نے وضاحت کی کہ یہ طلاق کوئی خاتمہ نہیں، بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے، پندرہ خوب صورت برسوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی بھر کے تجربات، مسرت اور ہنسی کا اشتراک کیا، اور ہمارا رشتہ صرف اعتماد، احترام اور محبت میں پروان چڑھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وہ کچھ عرصے سے الگ الگ رہنے کے باوجود ایک زندہ خاندان کی طرح اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں، اور بیٹے آزاد کے والدین ہونے کے ناطے الگ رہتے ہوئے بھی پرورش کریں گے، فلموں اور پانی فاؤنڈیشن اور دیگر منصوبوں میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

    عامر اور کرن راؤ نے بیان میں کہا کہ وہ خیر خواہوں کی طرف سے نیک خواہشات اور دعاؤں کے منتظر ہیں۔

    یاد رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی ملاقات آشوتوش گواریکر کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، کرن راؤ سپر ہٹ فلم لگان میں اسسٹنٹ ہدایت کار بھی تھیں۔

  • شاہ رخ خان کے ہمشکل نے مداحوں کو چونکا دیا

    شاہ رخ خان کے ہمشکل نے مداحوں کو چونکا دیا

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی، مداح ان کی شاہ رخ خان سے اس قدر مشابہت پر حیران ہیں۔

    ابراہیم قادری نامی اس شخص کی شاہ رخ خان سے مماثلت چونکا دینے والی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim qadri (@ibrahim__qadri)

    ابراہیم قادری کے بالوں اور ملبوسات کا انداز بھی شاہ رخ خان سے ملتا جلتا ہے اور انٹرنیٹ پر اس کی موجودگی نے متعدد افراد کو دنگ کردیا ہے، جن کی جانب سے شاہ رخ خان اور ابراہیم قادری کی مماثلت پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim qadri (@ibrahim__qadri)

    ابراہیم قادری صرف کنگ خان کے ہمشکل ہی نہیں بلکہ ان کے بہت بڑے مداح بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مقبول اس صارف نے ان کی نقل کے ذریعے شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کا ذریعہ ڈھونڈا ہے۔

    ان کے انسٹا گرام پر 53 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں جس میں وہ شاہ رخ خان کے انداز میں تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim qadri (@ibrahim__qadri)

    کئی بار ابراہیم قادری کو شاہ رخ خان کے کچھ مداحوں کی جانب سے ان کے پسندیدہ اسٹار کی نقل کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

  • کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا

    کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا

    نئی دہلی: انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر کی پالیسی کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹ معطل کروانے والی اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف اب مغربی بنگال میں نفرت انگیز پروپگینڈا کرنے پر ایف آئی آر درج کر لیا گیا۔

    یہ ایف آئی آر ایک کارکن اور ترجمان رجو دتہ نے درج کروائی ہے جس نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ کنگنا نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے امیج کو نقصان پہنچایا ہے اور انھیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، درخواست میں انھوں نے اداکارہ کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی تھی، جس پر درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال کو ہوا دینے کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    نفرت آمیز ٹویٹس: بھارتی ڈیزائنرز نے کنگنا رناوٹ کا بائیکاٹ کردیا

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سلسلے میں متعدد پوسٹس کیں۔

    خیال رہے کہ بنگال میں پولنگ کے بعد ہونے والے تشدد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا نے بنگال کی وزیر اعلیٰ کو براہ راست نشانہ بنایا تھا جس پر یہ کارروائی کی گئی، ان کے ٹویٹس کے بعد کنگنا کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔

  • سشانت سنگھ کی موت، تحقیقاتی ادارے کو بڑی کامیابی مل گئی

    سشانت سنگھ کی موت، تحقیقاتی ادارے کو بڑی کامیابی مل گئی

    گووا: سشانت سنگھ راجپوت کیس میں تحقیقاتی ادارے کو بڑی کامیابی مل گئی، این سی بی نے ایک اہم منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انسداد منشیات کے ادارے (این سی بی) نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں ڈرگز سے متعلق تحقیقات کے دوران گووا سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے جمعے کو کہا کہ ہیمل شاہ نامی منشیات فروش کا نام سشانت سنگھ کی موت کے بعد ڈرگز سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں سامنے آیا تھا۔

    حکام نے منشیات فروش ہیمل شاہ کو گرفتار کر کے عدالت میں بھی پیش کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہیمل شاہ کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ طور پر جال بچھایا گیا تھا۔

    سشانت سنگھ کی بہن کا بھائی کی یاد میں جذباتی پیغام

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی، ان کی موت کی تحقیقات کا زاویہ بالی ووڈ میں ڈرگز کے استعمال کی تحقیقات تک پہنچ گیا، جس کے بعد سے این سی بی حرکت میں آیا۔

    این سی بی نے اس سلسلے میں سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بھی گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

  • نفرت آمیز ٹویٹس: بھارتی ڈیزائنرز نے کنگنا رناوٹ کا بائیکاٹ کردیا

    نفرت آمیز ٹویٹس: بھارتی ڈیزائنرز نے کنگنا رناوٹ کا بائیکاٹ کردیا

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنے متنازعہ ٹویٹس اور بیانات کی وجہ سے اکثر کسی نہ کسی مشکل میں رہتی ہیں اور اب بھارتی ڈیزائنرز نے بھی ان کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے 2 روز قبل گینگ ریپ اور نسل کشی سے متعلق متنازعہ ٹویٹس کے باعث بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا اکاؤنٹ بند کردیا تھا۔

    کنگنا رناوٹ کے متنازعہ ٹویٹس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور اب بھارتی ڈیزائنرز نے بھی اداکارہ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    ڈیزائنر رم زم دادو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کبھی بھی درست کام کرنے میں تاخیر نہیں کرتے، ہم اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کنگنا رناوٹ سے اشتراک کی تمام پوسٹس ہٹارہے ہیں اور مستقبل میں ان کے ساتھ کوئی کام نہ کرنے کا عزم کر رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ڈیزائنر نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران پہلے ہی بہت زیادہ تباہی پھیلی ہوئی ہے، ایسے حالات میں ہم سب کو سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے ہیں معروف شخصیات سمیت کسی کا بھی تشدد کو بڑھاوا دینا درست ہے، تشدد کسی بھی شکل میں ہو اس کی مذمت کرنی چاہیئے۔

    دوسری جانب دہلی کے ڈیزائنر آنند بھوشن نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کنگنا رناوٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ دیگر ڈیزائنرز کو بھی ان کے ساتھ کام کرنے سے پہلے 2 مرتبہ سوچنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اور میرا برانڈ کسی بھی قسم کی نفرت آمیز گفتگو کی حمایت نہیں کرتے، میں ایسے نکتہ نظر سے وابستہ رہنے کی خواہش نہیں رکھتا اور اس کی مذمت کرتا ہوں۔

    بعد ازاں بالی وڈ اداکارہ کی بہن اور مینیجر رنگولی نے ڈیزائنر آنند بھوش کے تبصرے پر سخت ردعمل دیا اور انڈسٹری میں ان کی پوزیشن پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے لکھا کہ کوئی آپ کو نہیں جانتا لہٰذا خود مشہور ہونے کی کوشش نہ کریں۔

  • ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی کون ہے؟

    ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی کون ہے؟

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی، بھارتی میڈیا خصوصاً ان کا مداح ہوگیا۔

    ایشوریا رائے کی ہمشکل آمنہ عمران ٹک ٹاکر ہیں جبکہ انسٹاگرام پر بھی بے شمار فالوورز رکھتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aamna Imran 🌹 (@aamna_imrann)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aamna Imran 🌹 (@aamna_imrann)

    وہ اکثر و بیشتر ایشوریا رائے کی طرح میک اپ کر کے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    آمنہ ایشوریا پر فلمائے گئے گانوں اور ڈائیلاگز پر بھی ایکٹنگ کرتی نظر آتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aamna Imran 🌹 (@aamna_imrann)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aamna Imran 🌹 (@aamna_imrann)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aamna Imran 🌹 (@aamna_imrann)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aamna Imran 🌹 (@aamna_imrann)

    بھارتی میڈیا میں ان کے چرچے ہونے کے بعد اب ان کے بھارتی فالوورز کی تعداد بھی بے حد بڑھ گئی ہے۔

  • بالی ووڈ کے ایک اور اداکار نے خودکشی کرلی

    بالی ووڈ کے ایک اور اداکار نے خودکشی کرلی

    نئی دہلی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ایک اور اداکار نے خودکشی کرلی، ان کے اس انتہائی اقدام کے اسباب نامعلوم ہیں، اداکار نے خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم دھونی میں کام کرنے والے اداکار سندیپ نہر نے بھی خودکشی کرلی۔

    سندیپ کی نعش ممبئی میں ان کے گھر سے ملی، رپورٹس کےمطابق انہیں کمرے میں جھولتا ہوا پایا گیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز نے سندیپ کی موت کی تصدیق کردی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، اپنی موت سے قبل سندیپ نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے پولیس نے سوسائیڈ نوٹ قرار دیا ہے۔

    اس ویڈیو میں سندیپ نے اپنے کام سے متعلق مسائل اور ازدواجی زندگی کی پیچیدگیوں سمیت دیگر مسائل کا تذکرہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کے کسی بھی عمل کے لیے ان کی اہلیہ کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے اداکار کی اچانک موت پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے۔