Tag: بالی ووڈ

  • بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی اچانک پاکستان آمد؟ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی اچانک پاکستان آمد؟ ویڈیو وائرل

    کراچی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی کراچی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداح دبنگ خان کو کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی ویڈیو کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ کی ہے جس میں سلمان خان کے حیرت انگیز طور پر بائیک سیدھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن دبنگ خان نہیں ہیں بلکہ ان کا کوئی ہم شکل ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کے سلطان کے ہم شکل نے بالکل سلمان خان کی طرح ڈریسنگ کی ہوئی ہے ان کی جسامت اور ہیئر اسٹائل بھی سلو میاں کی طرح کا ہے۔

    واضح رہے کہ ویڈیو میں موجود یہ شخص کون ہے اس کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں، تاہم وہاں موجود لوگ سلمان خان کے ہم شکل کو دبنگ خان ہی سمجھ بیٹھے۔

    سال 2019 میں سلمان خان فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف، تبو، جیکی شروف، سنیل گروور، دیشا پتانی اور نورا فتحی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں بالی ووڈ کنگ خان کا ہم شکل

    یاد رہے کہ دو سال قبل شاہ رخ خان کے پاکستانی ہم شکل کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جسے دیکھ کر یہ پہچاننا مشکل ہوگیا تھا کہ یہ شاہ رخ خان ہیں یا کوئی اور ہے۔

    شاہ رخ خان کا پاکستانی ہم شکل 22 سالہ نوجوان ہے اور یہ وادی کشمیر کے دارالحکومت سرینگرکے رہائشی ہیں ۔

  • دو سپراسٹار باپ کے کردار میں، تصاویر وائرل

    دو سپراسٹار باپ کے کردار میں، تصاویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی باپ کے کردار میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے ابرام اور آزاد کے ساتھ تصاویر شیئر کی جو وائرل ہوگئیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان بیٹے آزاد کو کاندھے پر بٹھائے گہری سوچ میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ شاہ رخ خان اور ابرام کی تصویر سے واضح ہے کہ دونوں ابھی ابھی سو کر اُٹھے ہیں۔

    آزاد عامر خان کے چھوٹے بیٹے ہیں اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ کے بیٹے ہیں جبکہ عامر خان کے پہلی اہلیہ رینا دتہ سے بھی ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جن کا نام جنید اور ایرا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم زیرو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی تاہم انوشکا شرما کے معذور لڑکی کے کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

    View this post on Instagram

    Gehri soch 🙂

    A post shared by Aamir Khan (@_aamirkhan) on

    شاہ رخ ان دنوں خلاء پر جانے والے راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کررہے ہیں، فلم کا نام ’سلیوٹ‘ رکھا گیا ہے، فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    عامر خان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان بھی باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تاہم فلم نے 300 کروڑ کا بزنس ضرور کرلیا، یش راج فلم ٹھگز آف ہندوستان کو چائنا بھی ریلیز کیا گیا تھا تاہم وہاں بھی وہ ناکام ثابت ہوئی۔

  • بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ویڈیو وائرل، مداح حیران

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ویڈیو وائرل، مداح حیران

    ممبئی: معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی اور اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جنہوں نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداح انہیں کرکٹ کھیلتا دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبنگ خان بائیں ہاتھ سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے آف اور لیگ سائیڈ پر شاندار شاٹس کھیلے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ریس تھری ناکام ثابت ہوئی تھی اور اس سے قبل چینی اداکارہ کے ساتھ بنائی جانے والی فلم ٹیوب لائٹ بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیش کش۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    سال 2019 میں سلمان خان فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف، تبو، جیکی شروف، سنیل گروور، دیشا پتانی اور نورا فتحی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    سلمان خان نے حال ہی میں فلم ’بھارت‘کے دوسرے شیڈول کی عکس بندی ابوظہبی میں مکمل کروائی ہے۔ اس موقع پر اداکار نے ابوظہبی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں یہاں اپنے قیام کے دوران ممبئی جیسا ہی محسوس ہوتا رہا۔

  • ایک اور بالی ووڈ اداکار کینسر کی بیماری میں مبتلا

    ایک اور بالی ووڈ اداکار کینسر کی بیماری میں مبتلا

    ممبئی : اداکاراورہدایت کار راکیش روشن بھی کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوگئے، ریتھک روشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا والد کوگلےکاکینسرہے، یہ بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈمیں کینسر کی بیماری پھیلنےلگی، اداکاروہدایت کار راکیش روشن میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ، ان کےبیٹے اداکارریتھک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ والد کوگلے کا کینسر ہے، یہ بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، آج سرجری ہےلیکن پھر بھی جم جانےسے والد خود کو نہ روک پائے۔

    یاد رہے چند روز قبل اداکارشاہد کپور کے کینسرمیں مبتلا ہونے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں ، شاہد کپور کے گھر والوں نے انہیں کینسر کی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی نیاد کیا ہے اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا؟

    بعد ازاں اداکار رشی کپور کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں بھی کینسرلاحق ہے، جس کا علاج کرانے وہ نیویارک میں مقیم ہیں تاہم انہوں نے کینسر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور سونالی بیندرے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں دونوں کا علاج جاری ہے، بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے حال ہی میں نیویارک سے کینسرکاعلاج کروا کرلوٹی ہیں۔

  • معروف بھارتی اداکار قادرخان انتقال کرگئے

    معروف بھارتی اداکار قادرخان انتقال کرگئے

    ممبئی: چار دہائیوں تک اپنی اداکاری سے لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرنے والے معروف بھارتی اداکار81 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ورسٹائل اداکار قادر طویل علالت کے بعد کینیڈا کے اسپتال میں 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سانس لینے میں دشواری کے باعث ڈاکٹرز نے قادرخان کو وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا تھا۔

    معروف اداکار گزشتہ چند سالوں سے بیمار تھے اور انہوں نے اپنی مصروفیات بھی قدرے کم کررکھی تھیں۔

    تقسیم ہند سے قبل 1927 میں افغانستان میں پیدا ہونے والے قادر خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں 1971 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 47 سالون میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔

    قادر خان نے اپنی شاندار اداکاری کے باعث درجنوں ایوارڈز اپنے نام کیے اور250 فلموں کے ڈائلاگس بھی لکھے۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل قادر خان کو اسپتال میں داخل کرائے جانے کے حوالے سے امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان میں نمونیا ہونے کی علامات پائی گئیں۔

    امیتابھ بچن نے ورسٹائل اداکار قادر خان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

  • بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان مٹھائی بانٹنے مندر پہنچ گئیں

    بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان مٹھائی بانٹنے مندر پہنچ گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ مٹھائی بانٹنے مکتیشور مندر پہنچیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کیدر ناتھ سے بالی ووڈ میں اپنے سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان کے لیے سال 2018 کافی خوشگوار ثابت ہوا ہے۔

    سارہ علی خان کی پہلی فلم کیدرناتھ میں مداحوں نے ان کی اداکاری کو پسند کیا اور دو روز قبل ریلیز ہونے والی فلم سمبا کو بھی مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان جہاں مٹھائی بانٹنے میں مصروف ہیں وہیں مداح ان کی اور رنویر سنگھ کی فلم سمبا کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    سارہ علی خان جب مکتیشور مندر پہنچیں تو انہوں نے سفید رنگ کا شلوار قمیص زیب تن کیا ہوا تھا، سارہ کے ہمراہ ان کی والدہ امریتا سنگھ بھی موجود تھیں جنہوں نے کالے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

    فلم سمبا کو بھارت سمیت دنیا بھر میں 4020 سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، فلم نے دوسرے دن 22 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دو دنوں میں فلم کا بزنس 45 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔

    رنویر اور سارہ علی خان کی فلم سمبا کی ہدایت کاری کے فرائض روہت شیٹھی نے انجام دئیے ہیں جبکہ فلم معروف فلم ساز کرن جوہر کی پیش کش ہے۔

    سارہ علی خان کو ابتدائی دو فلموں کی کامیابی کے بعد تیسری فلم میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

    ہدایت کار ساجد نڈیاڈ والا نے فلم باغی کے تیسرے سیکوئل کے لیے سارہ علی خان کو منتخب کیا ہے، فلم باغی کے پہلے سیزن میں اداکارہ شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ دوسرے سیکوئل میں اداکارہ دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح پر تھپڑوں کی بارش کردی

    بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح پر تھپڑوں کی بارش کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک شخص نے بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو چھونے کی کوشش کی جس پر زرین خان نے اسے تھپڑ دے مارا پھر وہاں موجود افراد نے بھی مداح کی خوب دھلائی کی۔

    رپورٹ کے مطابق زرین خان نے بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک اسٹور کی لانچنگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں جہاں ان کے گرد لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا تھا۔

    اسٹور کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جب وہ واپس جارہی تھیں تو ان کے لیے گاڑی تک پہنچنا مشکل ہوگیا تاہم گارڈز کی مدد سے وہ گاڑی کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ ایک مداح نے انہیں غیراخلاقی طریقے سے چھوا جس پر اداکارہ نے اس کی خوب پٹائی کی۔

    مزید پڑھیں: زرین خان کی کارسے اندوہناک حادثہ

    واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو اکثر اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ کہیں جاتے ہیں تو مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے۔

    یاد رہے کہ زرین خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 میں دبنگ خان کی فلم ’ویر‘ سے کیا تھا جو باکس آفس پر کامیاب رہی تھی، جس کے بعد زرین خان کے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھل گئے تھے۔

    کچھ عرصہ انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد انہوں نے ہارر فلم ’1921‘ کا انتخاب کیا جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔

  • بالی ووڈ فلم باغی 3 کی ریلیز کا اعلان

    بالی ووڈ فلم باغی 3 کی ریلیز کا اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کی کامیاب فلم سیریز باغی کے اگلے حصے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ فلم سنہ 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

    ٹائیگر شروف نے بہت مختصر عرصے میں بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی ہے اور کئی بڑے اداکار ان کی اداکاری کے معترف ہیں۔

    ان کی پہلی فلم ہیرو پنتی سنہ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ رواں سال مارچ میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’باغی 2‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی تھی۔

    باغی 2 کی کامیابی کے ساتھ ہی فلمسازوں نے ایک اور سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا تھا جس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

    بالی ووڈ تجزیہ کار ترن آدارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں باغی 3 کا ابتدائی پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ فلم 6 مارچ 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔

    ٹائیگر شروف اس وقت اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے برس مئی میں ریلیز ہوگی۔

  • عمران ہاشمی کی نئی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا ٹریلر جاری

    عمران ہاشمی کی نئی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی نئی آنے والی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم چیٹ انڈیا میں اداکار عمران ہاشمی اپنی پچھلی فلموں سے کافی منفرد کردار ادا کررہے ہیں، فلم میں عمران ہاشمی کے ہمراہ مرکزی کردار شریا دھن ون ترے ادا کررہی ہیں۔

    فلم کی کہانی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا کے گرد گھومتی ہے جس نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کررکھا ہے۔

    عمران ہاشمی فلم میں نقل مافیا کے سرگرم کارکن کے طور پر دکھائی دیں گے، فلم کی کہانی سومک سین نے لکھی ہے جبکہ عمران ہاشمی پروڈکشن کمپنی ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

    ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عدالت میں عمران ہاشمی کو پیش کیا جاتا ہے تو جج سوال کرتے ہیں آپ نے طلبا کی زندگی برباد کردی جس پر عمران ہاشمی کہتے ہیں ’میں نے کسی کی زندگی برباد نہیں کی اگر میں کچھ امیر بچوں سے پیسے بنائے ہیں اور کچھ ضرورت مند ذہین طلبا کی جبیں بھری ہیں تو کچھ غلط نہیں کیا۔

    مداحوں کی جانب سے ٹریلر کو پسند کیا گیا ہے اور عمران ہاشمی کے ڈائیلات کی تعریف کی ہے، ٹریلر اب تک یو ٹیوب پر 8 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    فلم چیٹ انڈیا اگلے ماہ 25 جنوری 2019 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران ہاشمی جنت، جنت ٹو، مرڈر ٹو، بادشاہو اور اظہر جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • نائن الیون کے بعد بالی ووڈ نے پاکستان کو بد نام کیا: فیاض الحسن چوہان

    نائن الیون کے بعد بالی ووڈ نے پاکستان کو بد نام کیا: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے نویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد بالی ووڈ نے پاکستان کو بد نام کیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایک کبوتر سے پورے بھارت کا سانس خشک ہو جاتا ہے، جب کہ ہم نے سکھوں کے لیے راہ داری کھولی اور بھارت میں سکھ خوشیاں منا رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”2 قومی نظریے کے خلاف کروڑوں روپے دینے کا دور گزر گیا، جو پاکستان کی بات کرے گا، اس کی عزت ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیاض الحسن چوہان”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہم پُر امن لوگ ہیں، دہشت گرد نہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستانی لباس و چپل پہن کر دنیا کا دورہ کیا۔

    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ 2 قومی نظریے کے خلاف کروڑوں روپے دینے کا دور گزر گیا، جو پاکستان کی بات کرے گا، نعرہ لگائے گا اس کی عزت ہوگی۔

    خیال رہے آج وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کر دی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا


    کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کی تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر اُن کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان پہنچے۔

    کرتار پور صاحب کے گرنتھی گوبند سنگھ نے کہا ’’آج ہم سکھ لوگ بہت خوش ہیں، سو سال کی عمر والا سکھ بھی بہت خوش ہے بلکہ یوں کہیں کہ آج پوری سکھ برادری پاکستان کی حکومت سے بہت خوش ہے۔‘‘