Tag: بالی ووڈ

  • پاکستانی ڈراموں کی تعریف: انتہا پسندوں کے ڈر سے پاریش راول نے بیان بدل دیا

    پاکستانی ڈراموں کی تعریف: انتہا پسندوں کے ڈر سے پاریش راول نے بیان بدل دیا

    معروف بالی ووڈ اداکار پاریش راول نے پاکستانی اور بھارتی ڈراموں کے تقابل میں دیا گیا اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی پاکستانی انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

    ایک بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں پاریش راول نے اپنے بیان سے مکرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاریش راول کا کہنا تھا کہ بھارتی شوز بہت بیزار کن ہوتے ہیں، ان کے مقابلے میں پاکستان ڈرامے اور فلمیں ہزار درجے بہتر ہوتی ہیں اور وہ ان میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

    تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف ایک پاکستانی ڈرامے کی تعریف کی تھی، اور یہ کہا تھا کہ بھارتی شوز بہت سست روی سے چلتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف ہرگز نہیں کی۔

    اب پاریش راول کے اس یوٹرن کی وجہ اندرون خانہ انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیاں ہیں، یا انہیں کسی اور بات کا خوف ہے یہ تو وقت آنے پر ہی علم ہوسکے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریما لاگو کے 5 یادگار کردار

    ریما لاگو کے 5 یادگار کردار

    نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے والی ریما لاگو آج صبح انتقال کرگئیں۔

    ریما لاگو نے بے شمار فلموں میں ماں کا کردار ادا کیا تھا اور اس وہ اس کردار کو نہایت خوبی سے نبھاتی تھیں، تاہم کچھ فلموں میں ادا کیے جانے والے ان کے ماں کے چند کردار نہایت یادگار ہیں۔

    کل ہو نہ ہو

    reema-4

    شاہ رخ خان کی فلم کل ہو نہ ہو میں ریما نے ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا جو اپنے جوان بیٹے (شاہ رخ خان) کے کینسر میں مبتلا ہونے کا اذیت ناک دکھ جھیل رہی تھی۔

    شوہر کے بغیر اپنے بیٹے کی پرورش کرنے والی اس ماں کو علم ہوتا ہے کہ بہت جلد اس کا بیٹا بھی اس کا ساتھ چھوڑ جائے گا تاہم وہ نہایت حوصلے اور بہادری سے حالات کا مقابلہ کرتی ہے اور اپنے بیٹے کے آخری لمحات تک اس کے ساتھ رہتی ہے۔

    کچھ کچھ ہوتا ہے

    reema-5

    شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی اور سلمان خان کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں ریما نے کاجول کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس کردار میں ریما اپنی بیٹی کی زندگی میں خوشیاں لانا چاہتی ہے لیکن وہ مجبور ہوتی ہے اور کچھ کر نہیں سکتی۔ لہٰذا وہ جذبات کو ایک طرف رکھ کر اپنی بیٹی کے بہتر مستقبل کے لیے ایک اچھے لڑکے (سلمان خان) کا انتخاب کرتی ہے۔

    ہم آپ کے ہیں کون

    reema-3

    نوے کی دہائی کی مشہور اور میوزیکل فلم ہم آپ کے ہیں کون میں ریما نے ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا جو مزاجاً نہایت سادہ ہوتی ہے۔ تاہم اس ماں کو بھی اپنی بیٹی کی ناگہانی موت کا دکھ اٹھانا پڑتا ہے اور اپنے ساتھ اپنے خاندان کی دلجوئی بھی کرنی ہوتی ہے۔

    ہم ساتھ ساتھ ہیں

    reema-1

    اس فلم میں ریما کا کردار ایسی ماں کا تھا جو اپنے سوتیلے بیٹے سے بھی بہت محبت کرتی ہے لیکن لوگوں کی باتوں میں آ کر وہ روایتی سوتیلے پن کا شکار ہوجاتی ہے۔

    تاہم بعد میں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوجاتا ہے جس کا ازالہ کرنے کے لیے وہ ایک لمحہ بھی نہیں لگاتی۔

    میں پریم کی دیوانی ہوں

    reema-2

    کرینہ کپور اور ریتھک روشن کے کیرئیر کی ابتدائی فلموں میں سے ایک میں پریم کی دیوانی ہوں میں ریما نے ابھیشک بچن کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس فلم میں وہ اپنے بیٹے کے لیے اس کی پسند کی لڑکی (کرینہ کپور) کا انتخاب کرتی ہے لیکن جب اسے علم ہوتا ہے کہ وہ اور اس کے بیٹے کا سیکریٹری (ریتھک روشن) ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو وہ اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان دونوں کی شادی کروا دیتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ناچنے گانے والےکردار نہیں کرنا چاہتا‘سنیل شیٹھی

    ناچنے گانے والےکردار نہیں کرنا چاہتا‘سنیل شیٹھی

    ممبئی: بالی ووڈ کےنامور اداکار شیل شیٹھی کا کہناہےکہ اب وہ عمر کے ایسے حصے میں پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ناچنے گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتے۔

    تفصیلات کےمطابق 90 کی دہائی میں فلم نگری پرراج کرنے اور بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والےسپراسٹار سنیل شیٹھی کا کہناہےکہ وہ اب اپنی عمرکے حساب سے فلموں میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    بالی ووڈ اسٹار سینل شیٹھی نے ایک انٹرویو کےدوران کہاکہ ہرعمر کا اپنامزہ ہوتا ہے اور میرا مانناہےکہ میں اب عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں میں ناچنے گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتا۔

    بالی ووڈ اسٹار کا کہناتھاکہ انہیں متعدد فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں لیکن وہ اب باپ، پولیس آفیسر یا ایسا کردار فلم میں نبھاناچاہتے ہیں جس میں مداح انہیں پسند کریں۔


    سلمان خان نے برے وقت میں ساتھ دیا ، سنیل شیٹھی


    خیال رہےکہ ماضی میں ایکشن کرداروں میں نظر آنے والے اداکارسنیل شیٹھی گزشتہ 3برس سےکسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے۔

    واضح رہےکہ سنیل شیٹھی رواں سال اگست میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ری لوڈڈ‘ میں سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنانڈس کے ساتھ سپراسٹار کی ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی ہورہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • باہو بَلی ٹوکاریلیزکے پہلےدن 1ارب سےزائد کابرنس

    باہو بَلی ٹوکاریلیزکے پہلےدن 1ارب سےزائد کابرنس

    ممبئی: بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم’باہوبَلی‘کے سیکوئل’باہوبَلی 2‘ نےریلیز کے پہلے روز 113کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرکے باکس آفس پرتہلکہ مچاد دیا۔

    تفصیلات کےمطابق ہندوستان کی تاریخی جنگ پربنی بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سےبڑے بجٹ کی فلم ’باہوبَلی ٹو‘ نےنمائش کےپہلے دن ہی 1ارب 13کروڑ کی کمائی کرکے دھوم مچادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم’باہوبَلی 2‘کے دوسرے حصے پر 250 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔اور اس فلم کے ڈائریکٹرایس ایس راجاماؤلی ہیں۔

    باہوبَلی ٹوکی خاص بات بڑے بجٹ کےساتھ انتہائی خوبصورت انداز میں فلمائے گئےاس فلم کےمناظرہیں جس نے شائقین کا دل موہ لیا۔


    باکس آفس پر ’باہوبَلی 2‘ کا راج


    ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بننے والی اس فلم نے بالی ووڈ کی تاریخ کامیاب ترین فلموں ’دنگل‘ اور ’سلطان‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    خیال رہےکہ ’باہوبَلی‘ فلم کےپہلےحصے نےہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم300کو مقبولیت کےاعتبار سے پیچھے چھوڑ دیاتھا،جبکہ فلم کےسیکوئل باہوبَلی ٹو کو بھی بے حد پسند کیاجارہاہے۔

    یاد رہےکہ اس سےقبل ایس ایس راج ماؤلی کی فلم ’باہوبَلی‘ تین سال میں مکمل ہو ئی تھی جس نے2015 میں ریلیز کے پہلے روز 60کروڑ کا بزنس کیاتھا۔

    واضح رہےکہ سال 2010میں رجنی کانت کی فلم ’روبوٹ‘ کا بجٹ 35ملین ڈالز تھا اور اسے تامل،ہندی اور تیلگو زبان میں مداحوں کے لیے پیش کیاگیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پریانکا چوپڑا خلا باز بنیں گی

    پریانکا چوپڑا خلا باز بنیں گی

    ممبئی: بالی ووڈ بھارت کی پہلی خاتون خلا باز کلپنا چاولہ پر فلم بنانے جارہا ہے اور مرکزی کردار کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اس اہم کردار کو ادا کرنے کے لیے ہامی بھر لی ہے اور ان کی ٹیم خاتون خلا باز کلپنا کی زندگی کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے تاکہ پریانکا چوپڑا مکمل طور پر اپنے آپ کو اس کردار میں ڈھال سکیں۔

    پریانکا اس سے پہلے بھی عالمی شہرت یافتہ بھارتی باکسر میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ اب اپنے اس کردار کے لیے بھی وہ بہت پرجوش ہیں۔

    فلم کی ہدایت کار پریا مشرا ہیں اور بطور ہدایت کار یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

    کلپنا چاولہ کون ہیں؟

    کلپنا چاولہ خلا میں جانے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔ وہ سنہ 1997 میں پہلی بار ناسا کے خلائی مشن کے ساتھ خلا میں گئیں۔

    سنہ 2003 میں جب وہ اپنے دوسرے خلائی سفر کے لیے روانہ ہوئیں تو ان کا خلائی جہاز تکنیکی پیچیدگی کا شکار ہوگیا۔

    اس خرابی کو بر وقت ٹھیک نہ کیا جاسکا نتیجتاً واپسی میں جیسے ہی ان کا خلائی جہاز زمین کی حدود میں داخل ہوا اس میں آگ بھڑک اٹھی اور کلپنا سمیت اس میں موجود ساتوں خلا باز مارے گئے۔

    مزید پڑھیں: خلا کو تسخیر کرنے والی باہمت خواتین

    دونوں خلائی مہمات کے دوران کلپنا نے کل 31 دن خلا میں گزارے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اکشےکمارکا ایک دن کا معاوضہ 2کروڑ

    اکشےکمارکا ایک دن کا معاوضہ 2کروڑ

    ممبئی:بالی ووڈ سپراسٹاراکشےکماراپنی نئی فلم 0۔2 کےلیےایک دن کا معاوضہ 2کروڑ روپے وصول کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کےخطروں کےکھلاڑی اکشےکمارفلم انڈسٹری کی سب سےبڑے بجٹ والی فلم 2.0 کےلیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ لیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم انڈسٹری کے سپراسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 0۔2 کی شوٹنگ جاری ہے اور اسےاب تک کی سب سے بڑی بجٹ والی فلم کہاجارہاہے۔سائنس فکشن فلم میں دونوں اسٹارزمختلف کردارمیں جلوہ گرہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق اکشےکمار 20 دن فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گےجس کے لیےانہیں 40 کروڑ روپےمعاوضہ دیا جائےگاجبکہ رجنی کانت 60کروڑروپےوصول کریں گے۔

    خیال رہےکہ اس سےقبل اکشے کمار نے62 کروڑ سےبننے والی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کے لیے 42 کروڑ معاوضہ وصول کیا تھا۔


    اکشے کمار کی مسلسل 7ویں ہٹ فلم


    فلم ’جولی ایل ایل بی 2‘ اکشے کمار کی لگاتار ہٹ ہونے والی فلموں میں ساتویں فلم تھی،اس سے قبل اکشے کمار کی فلم رستم، ایئر لفٹ، ہاوس فل-3، ہولی ڈے، راوڈی راٹھور اور ہاوس فل-2 بھی 1000 کروڑ کلب میں شامل ہیں۔

    فلم ’جولی ایل ایل بی-2‘ میں اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ ہما قریشی، انو ملک اور سورب شکلا نے اہم کردار ادا کیےتھے۔

    واضح رہےکہ اکشے کمار نے اپنی ایک اور فلم ’ٹوئلٹ ایک پریم کتھا‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے،جس میں بھومی پڈنیکر بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

  • اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا‘ سلمان خان

    اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا‘ سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کاکہناہےکہ وہ اپنی زندگی کےبارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتے۔

    بالی ووڈ کےسلطان کروڑوں کی دلوں کی جان سلمان خان جن کےبارے میں فلم انڈسٹری میں مشہور ہےکہ جوکوئی نہیں کرسکتا وہ دبنگ خان کرلیتے ہیں لیکن ایساکیا ہےجودبنگ خان نہیں کرسکتےاوراس کا انکشاف انہوں نےاپنےحالیہ بیان میں بھی کیاہے۔

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کےکیریئرپرایک نظرڈالی جائےتوانہوں نے ثابت کیاہےکہ بات اگر اچھی اداکاری،رقص اور گلوکاری کی ہو تو انڈسٹری میں ان کا کوئی ثانی نہیں اوراس کا اعتراف نہ صرف ان کے دوست بلکہ ان کےناقد بھی کرتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نےحال ہی میں لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

    اس موقع پر سلمان خان سےسوال کیاگیاکہ کیا وہ خود بھی اپنی زندگی پرایک کتاب لکھیں گے؟جس پرانہوں نےکہاکہ وہ اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتے۔


    والدین سےآج بھی ڈرتا ہوں‘ سلمان خان


    بالی ووڈ کےسلطان نےتقریب کےدوران لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کا شکریہ بھی ادا کیا اورکہا کہ وہ اس تقریب کا حصہ بننے کے اہل نہیں تھے لیکن وہ بہت خوش ہیں۔

    سلمان خان نے کہا کہ اداکارہ کی زندگی پرلکھی گئی یہ کتاب اقدار اوراصولوں کی کتاب ہوگی اور ہر کوئی یہ کتاب خریدےاورضرور پڑھے۔

    واضح رہےکہ اس موقع پر آشا پاریکھ کےساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والےسینئراداکار دھرمیندرا اور جیتندراسمیت دیگراداکار بھی موجود تھے۔

  • بالی ووڈ فلم ’نام شبانہ‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

    بالی ووڈ فلم ’نام شبانہ‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

    اسلام آباد: پاکستان سنسر بورڈ نے بالی ووڈ فلم ’نام شبانہ‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ فلم پر پابندی دہشت گردی سے متعلق مواد نہ ہٹانے پر عائد کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سنسر بورڈ نے گزشتہ ہفتے بھارتی فلم ’نام شبانہ‘ کو ریلیز کی اجازت دینے کے بعد اس پر پاکستان میں نمائش پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔

    مقامی ڈسٹری بیوٹر فلم کی نمائش میں ایڈیٹنگ کے بعد اس کی ریلیز کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، انوپم کھیر، منوج واجپائی اور تاپسی پنوں مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ فلم کو 31 مارچ کو پاکستان میں ریلیز ہونا تھا۔

    naam-shabana-post-2
    ذرائع کے مطابق فلم کی نمائش پر پابندی دہشت گردی سے متعلق مواد نہ ہٹانے پر عائد کی گئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض شیوم نائر نے انجام دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سنسر بورڈ نے فلم ’رئیس‘ کی نمائش روک دی

    فلم میں تاپسی پنوں کو ایک غصہ ور اور منتقم مزاج لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس کا ماضی بہت تلخ ہے اور وہ اپنے ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے خائف نظر آتی ہے۔ فلم میں شبانہ کا پہلا مشن ایک بین الاقوامی اسلحہ ڈیلر کا خاتمہ دکھایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ تاپسی پنوں نے سبھاش گھئی کی فلم کانچی سے اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ جڑواں 2 میں بھی ورن دھون کے ساتھ مرکزی کردار میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے بعد میں اٹھالیا گیا تھا۔

  • عامر خان نےاپنی فلم کی ہیروئن کےلیےکسےپرفیکٹ قراردےدیا

    عامر خان نےاپنی فلم کی ہیروئن کےلیےکسےپرفیکٹ قراردےدیا

    ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹارعامرخان اپنی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں سارہ علی خان کو کاسٹ کرانے کےلیےمیدان میں آگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کےمسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان جن کےساتھ کام کرنے کی ہراداکارہ کی خواہش ہوتی ہےلیکن خود وہ کس کےساتھ کام کرنےکےلیے بےتاب ہیں انہوں نے بالاآخراس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا۔

    یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ’ٹھگز آ ف ہندوستان‘ میں ہیروئن کےکردار کے لیے مختلف ادکاراؤں کا نام لیا جارہاہےلیکن اب عامرخان نےاپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہارکیاہے۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں مسٹرپرفیکشنسٹ نے اپنےدوست سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو کاسٹ کرانے کے لیےفلم پروڈیوسرسے بات چیت بھی شروع کردی ہے۔


    امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے


    بالی ووڈ اسٹارعامرخان کےمطابق سارہ علی خان ہیروئن کے کردار کے لیے پرفیکٹ ہیں اور شاید یہی وجہ ہےاداکار نےان کےلیے پروڈیسر سے سفارش بھی کردی ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ کچھ عرصے سے سارہ علی خان خبروں کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اگرانہیں اس فلم کے لیے سائن کرلیاجاتا ہے تو یہ بالی ووڈ کی تاریخ میں بطور ڈیبو ادکارہ ان کی شاندار انٹری ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ فلم’ٹھگز آف ہندوستان‘میں عامر خان اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں نظرآئیں گےاور فلم اگلےسال دیوالی پرریلیزکی جائے گی۔

  • سجل اور عدنان صدیقی کی بالی ووڈ فلم ’مام‘ کا ٹیزر ریلیز

    سجل اور عدنان صدیقی کی بالی ووڈ فلم ’مام‘ کا ٹیزر ریلیز

    معروف اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بالی ووڈ فلم مام کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار سری دیوی ادا کر رہی ہیں، جبکہ عدنان صدیقی ان کے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    بالی ووڈ فلم ’مام‘ ایک معاشرتی موضوع پر مبنی فلم ہے جس کا مرکزی کردار ماں سری دیوی ادا کر رہی ہیں۔ عدنان صدیقی ان کے شوہر جبکہ سجل علی ان کی بیٹی کا کردار نبھائیں گی۔

    فلم کی کہانی ماں کی اس جدوجہد پر مشتمل ہے جو وہ اپنی اولاد کے لیے کرتی ہے اور تمام قربانیاں دینے کو تیار رہتی ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلم میں کام سری دیوی کی وجہ سے کیا، عدنان صدیقی

    ٹیزر کو گزشتہ روز زی ایوارڈز 2017 کی تقریب میں ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر سری دیوی نے کہا، ’جب میں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا پہلا شوٹ کیا تو میری والدہ وہیں میرے ساتھ کھڑی تھیں۔ اگر وہ وہاں نہ ہوتیں تو میں بھی آج یہاں نہ ہوتی‘۔

    انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے، اب میں خود بھی ایک ماں ہوں۔ ’لیکن وقت جو بھی ہو، مائیں وقت کی قید سے آزاد رہیں گی‘۔

    mom-2

    تقریب میں گو کہ عدنان صدیقی موجود نہیں تھے، تاہم بعد میں سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ زی ایوارڈز کے اسٹیج پر فلم کا ٹیزر دیکھا جانا بہت خوش کن لمحہ تھا۔

    انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’جب میں 16 سال کا تھا تب میں نے اپنی والدہ کو کھو دیا تھا۔ انہوں نے کبھی اپنے بیٹے کو آگے بڑھتے اور انڈسٹری میں اس بہترین مقام پر نہیں دیکھا۔ میری خواہش تھی کہ وہ یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھتیں‘۔

    عدنان نے کہا، ’میں اپنی والدہ کا مقروض ہوں کہ ان کی ذہانت اور قربانیوں کے بغیر میں کبھی اس قابل نہیں ہوتا کہ اس مقام تک پہنچ سکوں‘۔

    انہوں نے سجل علی کی والدہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو چند روز قبل ہی کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

    عدنان صدیقی نے اس فلم کو تمام ماؤں کے نام کیا۔

    فلم مام میں اکشے کھنہ اور نواز الدین صدیقی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ سری دیوی کے شوہر بونی کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رواں برس 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔