Tag: بالی ووڈ

  • میری بیٹی اداکارہ بنتی تواس کی ٹانگیں توڑ دیتا‘ سنجےدت

    میری بیٹی اداکارہ بنتی تواس کی ٹانگیں توڑ دیتا‘ سنجےدت

    ممبئی : بالی ووڈ اداکار سنجےدت کا کہناہےکہ ان کی بیٹی اداکارہ بننا چاہتی تھی اگروہ اداکارہ بن جاتی میں اس کی ٹانگیں توڑ دیتا۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارسنجےدت نےکہاکہ ان کی بڑی بیٹی ترشلا اداکارہ بننےکےخواب دیکھنےلگی تھی اگر وہ اداکارہ بن جاتی تومیں اس کی ٹانگیں توڑ دیتا۔

    سنجے دت کا کہناتھاکہ اداکارہ بننا آسان کام نہیں خاص کر ان کی بیٹی کے لیےجسےصحیح ہندی تک نہیں بولناآتی اوراس زبان کوسیکھنا ترشلا کےلیے بہت مشکل ہوتا۔

    بالی ووڈ کےکھل نایک نےکہاکہ انہوں نےترشلا کی تعلیم کےلیے بہت وقت اور توانائی صرف کی ہےاوراس کا امریکہ کےاچھے کالج میں داخلہ کروایاجہاں سے ان کی بیٹی نےفارنزاک سائنس میں تعلیم حاصل کی۔

    بالی ووڈ اسٹار نے1981میں اپنےفلمی کیریئر کا آغاز بائیس سال کی عمر میں فلم ’راکی‘سے کیا جوایک سپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔اس فلم کےہدایت کار ان کے والد سنیل دت تھے۔

    سنجے دت کوفلمی کیریئرشروع کیے30 برس سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہےاس دوران انہوں نے’سڑک‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘، ’کھل نایک‘ جیسی یادگار فلمیں دیں اور اب فلم ’بھومی‘سےان کی بالی ووڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

    سنجے دت کی فلم ’بھومی‘باپ بیٹی کےتعلقات پر بن رہی ہے اور اس فلم میں اداکار والد کےکردار میں نظر آئیں گے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ سال سنجے دت کا کہناتھاکہ’مجھے اپنی زندگی کا ایسا کوئی وقت یاد نہیں جب مجھے مشکلات کا سامنا نہ رہا ہو‘۔ان کا کہناتھاکہ جب وہ جیل میں تھے انہیں بالی ووڈ انڈسٹری بہت یاد آتی تھی۔

    مزید پڑھیں:سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

    واضح رہےکہ معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’دت‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور اس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں۔

  • زیادہ ہوشیارمت بنو‘سلمان خان کا ورون دھون کومشورہ

    زیادہ ہوشیارمت بنو‘سلمان خان کا ورون دھون کومشورہ

    ممبئی : بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نےانڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اسٹار اداکار ورون دھون کو نصیحت کی ہےکہ وہ ڈائریکٹر کی بات کوسنےاور زیادہ ہوشیار نہ بنے۔

    تفصیلات کےمطابق اداکار ورون دھون کے مطابق بالی ووڈ کےسلطان سپراسٹار سلمان خان نےانہیں ان کی فلم’جڑواں ٹو‘ کے لیےمشورہ دیاہےکہ وہ اپنے والد ڈائریکٹرڈیوڈ دھون کوسنے اور زیادہ ہوشیاربننے کی کوشش نہ کرے۔

    ورون دھون نےکہاکہ فلم ’جڑواں‘ 1997میں ریلیز ہوئی اس وقت وہ چھوٹے بچے تھےاور انہیں یاد ہےکہ وہ فلم کی اسکریننگ پر پہلی مرتبہ سلمان خان سے ملے تھےوہ ان کی سپراسٹار سے پہلی ملاقات تھی۔

    v1

    دبنگ خان نے20سال قبل فلم ’جڑواں‘ میں ڈبل کردار نبھائے تھے جس میں سے ایک ہوشیار انسان ’راجہ‘ اور دوسرا انتہائی شریف انسان ’پریم‘ کاتھا۔اب فلم کے سیکوئل ’جڑواں ٹو‘ میں ورون دھون ٹپوری کے کردار میں جلوہ گرہوں گے۔

    v2

    ورون دھون کےمطابق ’جڑواں ٹو‘ میں بالی ووڈ اداکارہ رمبھا کےعلاوہ فلم کی تمام پرانی کاسٹ کو ایک بار پھر بڑے پردے پردیکھا جاسکے گااس کےعلاوہ انہوں نے کہاکہ وہ فلم سےمتعلق مزید کچھ نہیں بتاسکتے۔

    v3

    واضح رہےکہ بالی ووڈ اسٹار ورون دھون نےکہا’جڑواں ٹو‘ کےبعد وہ ’وکی ڈونر‘ فلم کےہدایت کارسوجیت کےساتھ آنےوالے دنوں میں ایک پروجیکٹ پرکام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    v4

  • کرن جوہرجڑواں بچوں کے باپ بن گئے

    کرن جوہرجڑواں بچوں کے باپ بن گئے

    ممبئی : بالی ووڈ کےنامور ڈائریکٹر کرن جوہرکاکہناہےکہ وہ جڑواں بچوں کے باپ بن گئے ہیں اور اب سے ان کے بچے ہی ان کی دنیا اور پہلی ترجیح ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار کرن جوہر نے جڑواں بچوں کے باپ بننے پر خوشی کااظہاکرتے ہوئےکہاکہ بیٹی کانام ماں کےنام ’ہیرو‘ کو ترتیب دے کر ’روہی‘ اور بیٹے کا نام ’یش‘ رکھا ہے۔

    کرن جوہر نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پرمداحوں سے اپنی خوشی کوشیئرکرتے ہوئےکہاکہ کہ میں آپ سب کو بتاناچاہتاہوں کہ روہی اور یش میری زندگی میں بہت ہی خوبصورت اضافہ ہیں اور یہ دونوں میری زندگی ہیں۔

    بالی ووڈ ہدایت کار نےکہاکہ میں فخرمحسوس کرتا ہوں کہ طبی سائنس کےعجائبات کی مدد سے میرے دل کے ٹکرے روہی اور یش میری زندگی کاحصہ بنے۔44سالہ فلم ساز جوکہ پوری دنیا میں سفرکرتے رہتے ہیں جانتے ہیں کہ بچوں کا باپ ہونا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور بچے ان کے کام سے بھی پہلے ہیں۔

    واضح رہےکہ ہدایت کارکرن جوہرجوکہ بالی ووڈ میں اپنی فلموں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ’کبھی خوشی کبھی غم‘ ’دل والے‘ سمیت دیگرشاندار فلموں کےحوالے سےجانے جاتے ہیں۔

  • رونت رائےکاباڈی گارڈ سےفلم اسٹارتک کاسفر

    رونت رائےکاباڈی گارڈ سےفلم اسٹارتک کاسفر

    ممبئی: بھارتی ٹی وی انڈسٹری کےاسٹار رونت رائے پہلی بارمیگااسٹار امیتھابھ بچن کےساتھ فلم ’سرکار3‘میں جلوہ گرہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ سُپراسٹارعامر خان ،امیتابھ بچن،ریتک روشن سمیت دیگر ادکاروں کےسیکورٹی گارڈ رونت رائےاب پہلی مرتبہ بالی ووڈ کےشہنشاہ امیتابھ بچن کےساتھ ’سرکار3‘ میں ادکاری کےجوہردکھائیں گے۔

    ronit-post-2

    بالی ووڈ اداکاررونت رائے نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں آنےسے قبل بالی ووڈ سے اپنی کیریئرکا آغاز کیاتاہم انہیں کوئی خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی جس کےبعدوہ امیتابھ بچن اور عامر خان،ریتک روشن کےسیکیورٹی گارڈ بن گئےتھے۔

    انہوں نے2003 میں سیکورٹی کمپنی قائم کی اورفلمی ستاروں کو سیکیورٹی مہیا کرنے لگےجبکہ اسی دوران رونت روئے نےڈراموں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیاجس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔

    ronit-post-3

    رونت رائے کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں ’’کسوٹی زندگی کی‘‘،’’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ اور ’’عدالت‘‘ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

    واضح رہےکہ رونت رائے2 سال عامر خان اور2 امیتابھ بچن کےسیکورٹی گارڈ رہےاور کئی تقریبات میں بھی انہیں فلمی ستاروں کے پیچھے کھڑا دیکھاگیا۔

    ronit-post-1

  • سلمان خان پہلی بار باپ کا کردار نبھائیں گے

    سلمان خان پہلی بار باپ کا کردار نبھائیں گے

    ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان اپنی نئی فلم میں پہلی بار نوجوان بیٹی کےباپ کا کردار نبھائیں گے۔فلم میں منفرد نظرآنے کے لیےوہ آج کل ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان بالی ووڈ کےحقیقی سلطان سپراسٹار سلمان خان نےایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ باکس آفس پرصرف کمائی کےمعاملے میں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ کچھ نیاکرنے کےحوالے سےبھی انڈسٹری کےحقیقی سلطان مانے جاتے ہیں۔

    سپراسٹار سلمان خان پہلی بارکوریوگرافراورفلمساز ریموڈیسوزا کی ڈانس فلم میں جلوہ گرہوں گے۔فلم میں اپنےکردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیےوہ خصوصی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

    salman1

    ریموڈیسوزا کافلم سےمتعلق کہناہےکہ سلمان خان کوفلم میں اچھا ڈانسر بننے کےلیےاپنا وزن کم کرنےکی ضرورت ہے۔فلم میں انہیں ڈانس کےاسٹیپس کے لیےٹریننگ دی جارہی ہے۔

    خیال رہےکہ سلمان خان جو فلم انڈسٹری میں نئےلوگوں اورننھےاداکاروں کومتعارف کروانے کےحوالے سےشہرت رکھتے ہیں۔انہوں نےحال ہی میں اپنی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں ایک ننھے اداکارکو متعارف کروایا ہے۔ہدایت کار کبیر خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رواں سال جولائی میں ریلیزکی جائےگی۔

    salman2

    یاد رہےکہ دبنگ خان کی گزشتہ دونوں فلموں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ نے باکس آفس پر600کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تہلکہ مچادیاتھا۔

    بالی ووڈ کےسلطان سے متعلق فلمی ناقد جےپرکاش چوکسے کاکہناہےکہ ’آپ کچھ بھی کہہ لیں،لوگ سلمان خان کو دیکھنے آتے ہیں۔وہ اس وقت بالی وڈ کےٹاپ اسٹار ہیں۔‘

    واضح رہےکہ ریمو ڈیسوزا کی ڈائریکشن میں بننے والی سلمان خان کی فلم رواں سال کرسمس کےموقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

    سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اس میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

    سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’دت‘ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے جو اس سے قبل تھری ایڈیٹس، پی کے، اور منا بھائی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

    فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں، اور حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ان کی جھلک سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سنجے دت کی نوجوانی کا بہروپ بھرنے میں کافی کامیاب رہے ہیں۔

    ranbir-3

    ranbir-2

    رنبیر کے فٹنس ٹرینر کنال کا کہنا ہے کہ اس کردار کے لیے رنبیر نے اپنا وزن بھی کافی بڑھا لیا ہے۔ انہوں نے اپنے مسلز بھی بنائے ہیں جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ورزش کے لیے رنبیر کپور صبح 3 بجے اٹھتے ہیں۔

    فلم دت میں سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار پاریش راول ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں سال جنوری سے ہوچکا ہے۔

  • ‘فواد خان کی بہت یاد آتی ہے’

    ‘فواد خان کی بہت یاد آتی ہے’

    یوں تو فی الحال فواد خان کے کسی بالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہونے کا امکان نظر نہیں آتا، تاہم بھارتیوں کی ان سے محبت اور ان کے لیے پسندیدگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں جس کا اظہار وہ ہندو انتہا پسندوں سے ڈرے بغیر سر عام بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

    حال ہی میں فواد خان کی بالی ووڈ فلم’ کپور اینڈ سنز‘ کے ہدایت کار شکن بترا نے فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ فواد خان کو بہت یاد کرتے ہیں۔

    fawad-2

    ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا، ’فواد خان کے ساتھ کام کرنا، اور اس دوران جو مزے دار لمحات گزرے، وہ سب یادگار تھا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں علم کہ مجھے اپنے ان خیالات کا اظہار کرنا چاہیئے یا نہیں۔ لیکن فواد خان کو یاد کرنے کی وجہ کوئی متنازعہ نہیں۔ وہ ایک اچھا اور محبت کرنے والا انسان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو اس سے ملتا ہے اسے پسند کرنے لگتا ہے‘۔

    مزید پڑھیں: بھارتیوں کی فواد خان سے نفرت کی وجہ ان کا حسن

    بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی پابندی سے متعلق ان کا کہنا تھا، ’ہم بھارتی دنیا بھر میں قانونی طور پر کام کرتے ہیں، اگر کوئی اور بھی ہمارے ملک میں قانونی طور پر کام کرنا چاہے، تو اسے روکا نہیں جانا چاہیئے‘۔

    یاد رہے کہ کپور اینڈ سنز فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم تھی جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور رشی کپور موجود تھے۔

    fawad-3

    fawad-4

    انہیں اس فلم میں ادا کیے جانے والے کردار کے لیے فلم فیئر ایوارڈز میں بھی نامزد کیا گیا تاہم رشی کپور یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    فواد خان نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ’خوبصورت‘ فلم سے کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے متنازعہ ترین فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی کام کیا جس میں ان کے ساتھ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور جلوہ گر تھے۔

  • فلموں میں ایکشن کے مناظر کیسے تخلیق کیے جاتے ہیں؟

    فلموں میں ایکشن کے مناظر کیسے تخلیق کیے جاتے ہیں؟

    ہم سب کو فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔ کسی کو رومانوی فلمیں پسند ہیں، کسی کو ہالی ووڈ ایکشن فلمیں، اور کوئی صرف اپنے کسی پسندیدہ اداکار کی فلمیں دیکھنا ہی پسند کرتا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی نے فلم سازی میں بھی نئی جہتوں کو متعارف کروایا ہے جن کا آج سے پہلے تصور بھی ناممکن تھا۔ آج ہم فلموں میں جو حیرت انگیز اور خطرناک ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھتے ہیں ان میں دراصل سارا کمال جدید ٹیکنالوجی کا ہے۔

    آج ہم آپ کو کچھ ایسی تصاویر دکھا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی پسندیدہ فلموں کے ایکشن مناظر کیسے فلمائے گئے۔ ان مناظر کو فلمانے کے لیے ویژول افیکٹس کا استعمال کیا گیا یعنی کمپیوٹر کی مدد سے ان مناظر کو تخلیق کیا گیا جبکہ حقیقت میں ان کا کوئی وجود تھا ہی نہیں۔

    :گیم آف تھرونز

    3

    4

    5

    6

    :گریوٹی

    7

    :ہوبٹ

    9

    10

    :دا گریٹ گیٹسبے

    11

    12

    :لائف آف پائی

    27

    15

    :دا وزرڈ آف اوز

    18

    :دا وولف آف وال اسٹریٹ

    20

    :دا اوینجرز

    22

    :ٹائی ٹینک

    23

    :ٹوائیلائٹ

    24

    بالی ووڈ فلمیں بھی اس سے مبرا نہیں۔

    :فلم پی کے کا ایک منظر

    25

    :ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی

    19

    :را ون میں شاہ رخ خان کا محفوظ اسٹنٹ

    17

    :کاک ٹیل میں دپیکا کی بالکونی

    14

    کیا آپ کو لگتا ہے سلمان خان واقعی تیز رفتار ٹرین کے سامنے سے گزرے؟

    26

    !فلم چاندنی چوک کا یہ منظر اتنا بھی رومانوی نہیں

    8

    !جب فلمساز ہیلی کاپٹر افورڈ نہیں کر سکا

    2


     

  • فواد خان میں حیرت انگیز تبدیلی

    فواد خان میں حیرت انگیز تبدیلی

    سال 2016 کے آغاز میں خبر آئی تھی کہ فلم ’وار‘ کے ہدایتکار بلال لاشاری پاکستانی سینما کے لیے کلاسک کا درجہ رکھنے والی فلم ’مولا جٹ‘ کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔

    فلم کے لیے اداکار فواد خان کو مرکزی کردار میں لیے جانے کی اطلاعات تھیں جبکہ نوری نتھ کا کردار حمزہ علی عباسی کو دیا جانا تھا۔

    اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور کرداروں کو مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور مناظر کی تربیت دینے کے لیے لاس اینجلس سے ایک کوریو گرافر کو بلوایا گیا ہے۔

    اس فلم کے لیے فواد خان نے بھی اپنے آپ کو کردار کے مطابق ڈھال لیا ہے اور کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آنے والی تصاویر میں وہ اس فواد خان سے کچھ مختلف نظر آرہے ہیں جس نے بھارتیوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔

    فلم کے لیے فواد خان نے خاصا وزن بڑھا لیا ہے اور اپنے آپ کو پروفیشنل اداکار ثابت کردیا ہے جو کردار کے مطابق کسی بھی روپ میں ڈھل سکتا ہے۔

    آپ بھی یہ تصاویر دیکھیں اور ہمیں بتائیں کہ آپ کو فواد خان کا کون سا روپ پسند ہے؟

    fawad-4

    fawad-3

    fawad-2

    Such a deference ❤ He still looks so hot . Beard suits him #fawadkhan #beardlook #lollywood #pakistanimediaindustry

    A photo posted by PAKISTANI MEDIA INDUSTRY (@pakistani.media.industry) on

    #fawadkhan gearing up for #maulajutt !! From fit to fat #weightgain #talkofthetown #movierole #misstheoldfawad

    A photo posted by My Lifestyle Blog (@my_life_style_blog) on

    Mr.Beanie#Fawad #fawadkhan #fawadafzalkhan #fawadafzalkhanofc #pakistani #lollywood @fawadkhan81

    A photo posted by Fawad Afzal Khan {F.A.K.O} (@fawad.afzal.khan.ofc) on

  • بدتہذیب بھارتیوں نے ون ڈیزل کا استقبال کیسے کیا؟

    بدتہذیب بھارتیوں نے ون ڈیزل کا استقبال کیسے کیا؟

    نئی دہلی: یوں تو بھارتی اپنے آپ کو دنیا بھر میں مہمان نواز کہلواتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا بہت خوش دلی اور عزت سے استقبال کرتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں جب ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل بھارت پہنچے تو بھارتی صحافیوں کی بدتہذیبی نے پورے بھارت کو شرمندگی سے سر جھکانے پرمجبور کردیا۔

    مشہور فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے اداکار ون ڈیزل آج کل اپنی فلم ’ٹرپل ایکس ۔ ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی تشہیر کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

    وین ڈیزل جب ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو وہاں جمع بھارتی صحافیوں نے ایک طوفان بدتمیزی مچا دیا اور زور زور سے ’ڈیزل، اوئے ڈیزل، دیکھ، دیکھ‘ چلانا شروع کردیا۔

    جب ون ڈیزل ان سب کونظرانداز کر کے اندر چلے گئے تو کسی دل جلے صحافی نے ’ٹکلے‘ کہہ کراپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

    اس طرح کہہ کر اس نے اپنے طور پر ون ڈیزل کے گنج پن کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن شاید وہ یہ بھول گیا کہ یہ ون ڈیزل کی منفرد شخصیت اور اسٹائل کا حصہ ہے۔

    یہی نہیں جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو ٹوئٹر پر بھی بھارتیوں نے اپنی جہالت کا شاندار ثبوت دیا۔ انہوں نے بجائے اس کی مذمت کرنے کے، ون ڈیزل کا مذاق اڑانا شروع کردیا، اور دنیا کو بتا دیا کہ جس کو اپنی عزت عزیز ہو وہ کبھی بھارت نہ جائے۔

    واضح رہے کہ اس فلم سے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔ دپیکا فلم میں سیرینا نامی ایک شکاری کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔