Tag: بالی ووڈ

  • عامرخان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

    عامرخان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

    ممبئی: بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنست کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار سپر اسٹار عامرخان نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلموں کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔

    عامرخان کو بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے جس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کی جانب سے انہیں متعدد ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہالی ووڈ کی متعددفلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی ہے لیکن اسکرپٹ کمزور ہونے اور اپنا کردار جاندار نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی اچھی اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تواس میں کام کرنے کے حوالے سے ضرورسوچوں گا۔

    مزید پڑھیں: فلم دنگل میں عامر خان کے ایک جلوہ نے دھوم مچادی

     واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
  • رواں برس عید پر کوئی بالی ووڈ فلم نہیں

    رواں برس عید پر کوئی بالی ووڈ فلم نہیں

    کراچی: ہر سال عید پر پاکستانی فلموں کے ساتھ بالی ووڈ فلمیں بھی پاکستان میں ریلیز کی جاتی ہیں لیکن رواں برس عید الاضحیٰ پر کوئی بالی ووڈ فلم ریلیز نہیں ہور ہی جس سے پاکستانی فلمسازوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

    رواں برس عید الاضحیٰ پر 3 پاکستانی فلمیں ’جاناں‘، ’زندگی کتنی حسین ہے‘ اور ’ایکٹر ان لا‘ ریلیز کی جائیں گی۔

    اس سے قبل کئی پاکستانی فلم ساز اور ہدایت کار بھارتی فلمیں پاکستان میں ریلیز کرنے کی مخالفت اور مطالبہ کر چکے ہیں کہ پاکستان میں بالی ووڈ فلموں پر پابندی عائد کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلموں کی ریلیز پاکستانی فلموں کے بزنس پر منفی اثر ڈالتی ہیں تاہم اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

    خوش قسمتی سے اس بار عید پر پاکستانی فلمسازوں کی دعائیں قبول ہوگئیں اور رواں برس عید پر صرف پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہیں۔

    فلم ’جاناں‘ آئی آر کے فلمز، ایم ایچ پروڈکشنز اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش ہے۔ ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمٰن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مشی خان، عجب گل اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔

    فلم ’ایکٹر ان لا‘ کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفیٰ، مہوش حیات اوربھارت کے نامور اداکار اوم پوری شامل ہیں۔ فلم کی پرڈیوسر فضا علی ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض نبیل قریشی نے انجام دیے ہیں۔

    films-2

    فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں مرکزی کرداروں میں معروف ڈرامہ اداکار سجل علی اور پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کے بھائی فیروز خان شامل ہیں۔ یہ ان دونوں کی پہلی فلم ہے۔

    films-3

    فلم کے ڈائریکٹر انجم شہزاد ہیں جن کی ایک اور فلم ’ماہ میر‘ بھی رواں برس سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلمیں ریلیز نہ ہونے کے باوجود بھی یہ اگر فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ ہماری فلم انڈسٹری کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

  • رنبیر کپور مگرمچھ کا گوشت کھانےکے شوقین

    رنبیر کپور مگرمچھ کا گوشت کھانےکے شوقین

    ممبئی : بالی ووڈاداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ ان کو مگرمچھ کا گوشت بہت پسند ہے اداکار کے اس انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکار رنبیر کپور دوسرے پنجابیوں کی طرح کھانے کے بے حد شوقین ہیں وہ جس قدر دال روٹی کے کھانے کے شوقین ہیں اسی طرح انہیں مگرمچھ کا گوشت بھی بہت پسند ہے.

    جی ہاں یہاں بات ہورہی ہے رنبیر کپور کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ میڈیا کو دیکھتے ہی گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم اداکار کے اس انکشاف نے سب کوحیران کردیا ہے.

    ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے مگرمچھ کے گوشت کھانے کا واقعہ شیئر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اس کا گوشت نرم ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد لذیذ بھی ہے.

    کھانوں کے ہی حوالے سے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ان کا گھر ان کی دادی کے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے اور ان کی دادی کےنزدیک روٹی بغیر گھی کے روٹی نہیں.

    انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی طرح کپور خاندان کے کچن میں بھی مسالحے دار اور لذیز پکوان نہ صرف بنائے جاتے ہیں بلکہ کپور خاندان اس طرح کے کھانوں کا شوقین ہے.

    رنبیر کپور ان دنوں اپنی فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں مصروف ہیں فلم کےحوالے سے بات کرتےہوئے انہوں نے بتایا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرکےبہت مزہ آیا،وہ بہت باصلاحیت ہیں اور شوٹنگ کے بعد ان کے ساتھ گھومنا پھرنا بہت دلچسپ لگتا ہے،ہماری اچھی دوستی ہوگئی ہے’.

    واضح رہے کہ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ کی کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور فواد خان بھی شامل ہیں. فلم رواں برس 28 اکتوبر کوریلیز کی جائے گی.

  • امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ”ٹھگ“ میں عامر خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گے جس کی تصدیق خود بالی ووڈ کے شہنشاہ نے کردی ہے.

    عامر خان اور امیتابھ بچن کی یہ پہلی فلم ہے جس میں وہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے.اس بارے میں امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ عامر خان اور یش راج فلمزکے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزازاور اہمیت کا مقام ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں اس لمحے کا شدت سے انتظار کررہا ہوں تاہم فلم کی کہانی کے حوالے سے سوال پر اداکار نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے قاصرہیں کیوں کہ اس کی اجازت نہیں ہے.

    *سپراسٹار عامرخان کی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا.

    واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم ”پنک“ کی تشہیری مہم میں شریک ہیں۔

  • فواد خان مقبولیت میں شاہ رخ خان سے بھی آگے

    فواد خان مقبولیت میں شاہ رخ خان سے بھی آگے

    ممبئی: بھارتی عوام پاکستانی اداکار فواد خان کی بے حد دیوانی ہوچکی ہے اور اس کا ایک اور ثبوت اس وقت سامنے آگیا جب بھارتی عوام نے ایک ایوارڈ کے لیے نامور بالی ووڈ اداکاروں کو چھوڑ کر فواد خان کو ووٹ دینا شروع کردیا۔

    شائقین کے ووٹ پر مبنی آؤٹ لک سوشل میڈیا ایوارڈز میں فواد خان کو موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹگری میں شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے دیگر کئی مشہور اور بڑے اداکار بھی شامل ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر فواد خان ان سب کو پچھاڑتے نظر آرہے ہیں۔

    fawwad-2

    اب تک سب سے زیادہ ووٹ بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کو موصول ہوئے جن کی تعداد 56 فیصد رہی۔ ان کے بعد فواد خان شائقین کے پسندیدہ ترین فنکار بن گئے اور ان کے ووٹوں کی شرح 12 فیصد رہی۔

    اس دوڑ میں کرن جوہر اور شاہ رخ خان بھی فواد خان سے پیچھے رہ گئے۔ شاہ رخ خان کو صرف 1 فیصد ووٹ موصول ہوئے جبکہ کرن جوہر کوئی بھی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    پاکستانی ڈرامہ اداکار فواد خان بالی ووڈ میں دن بدن ترقی کا سفر طے کر رہے ہیں۔ ان کی آنے والی فلم کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اے دل ہے مشکل‘ ہے جس میں فواد خان نے رنبیر کپور، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما کے ساتھ کام کیا ہے۔

    ان کی فلم رواں برس 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • ایشوریا رائے کی بے باکی سے امیتابھ بچن سخت نالاں

    ایشوریا رائے کی بے باکی سے امیتابھ بچن سخت نالاں

    ممبئی: کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو چکا ہے۔ شائقین بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

    فلم کے ٹیزر میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کے کچھ بے باک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ امیتابھ بچن اپنی بہو کے ان مناطر پر نہایت ناخوش ہیں اور اس بات پر ان کی اپنی بہو اور بیٹے سے ان بن بھی چل رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے ذاتی طور پر فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر سے ایشوریا کے بولڈ مناظر نہ فلمانے کی درخواست کی تھی۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ یہ بولڈ مناظر فلم کے پلاٹ کے لیے ضروری ہیں اور ان میں کوئی قباحت نہیں۔

    aish-5

    aish-2

    تاہم امیتابھ بچن اس وضاحت سے مطمئن نہ ہوسکے اور ٹیزر دیکھنے کے بعد وہ نہایت چراغ پا ہیں۔

    aish-3

    ذرائع کے مطابق ٹیزر لانچ کے دن امیتابھ بچن اس بات پر اپنے بیٹے ابھیشک بچن سے الجھ بھی چکے ہیں۔ اس موقع پر ابھیشک بچن نے ایشوریا کا بھرپور ساتھ دیا اور کوئی خاص ردعمل نہ دیتے ہوئے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا۔

    فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں ایشوریا رائے ایک شاعرہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں انوشکا شرما اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ پاکستانی اداکار فواد خان بھی اس میں شامل ہیں۔


    Aishwarya and Ranbir in Vienna during ADHM shoot by arynews

    فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلوں کا شدت سے انتظار رہتا ہے تاہم عامر خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان نے کچھ روزقبل اداکارسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کے باپ اور اپنے وقت کے لیجنڈ اداکارسنیل دت کا کردارادا کرنے کے لیے حامی بھر لی تھی تاہم اب بالی ووڈ سپر اسٹار نے سنیل دت کا کردارادا کرنے سے معذرت کرلی.

    مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخانکی جانب سے سنیل دت کا کردار ادا کرنے سے انکارکی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ ان کے انکار کے بعد فلم کے ہدایت کار نےسنجےدت کے باپ کے کردارکے لیے دوسرے اداکارکی تلاش شروع کردی ہے.

    واضح رہےکہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کے لیے اداکارہ سونم کپور سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ عامر خان خان کے منع کرنے کے بعد فلم 2017 تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے.

  • رنبیر کپور کی ہم جنس پرست کردار ادا کرنے میں دلچسپی

    رنبیر کپور کی ہم جنس پرست کردار ادا کرنے میں دلچسپی

    ممبئی: بھارتی اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ کسی فلم میں ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی تحریک پاکستانی اداکار فواد خان سے ملی۔

    رنبیر کپور آج کل اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں برس اکتوبر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کا ٹیزر اور ٹائٹل سانگ شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے اور لوگ بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتطار کر رہے ہیں۔

    ایک بھارتی فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے رنبیر کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ لیکن اب ان کے خیالات تبدیل ہوگئے ہیں اور اگر انہیں کسی ایسے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے۔

    رنبیر کا کہنا ہے کہ انہیں اس موضوع پر اپنے خیالات بدلنے کی تحریک پاکستانی اداکار فواد خان سے ملی۔

    فواد خان نے کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ہم جنس پرست کا کردار ادا کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کردار ادا کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

    رنبیر کپور کا دعویٰ ہے کہ فواد خان نے اس ٹرینڈ کی ابتدا کردی ہے اور اب بہت سے اداکار ایسا کردار ادا کرنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کریں گے۔

    ranbir-2

    رنبیر اور فواد خان فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اس موضوع پر پہلی فلم ’دوستانہ‘ 2008 میں بنائی گئی جس میں ابھیشک بچن اور جان ابراہام نے ہم جنس پرست بننے کی اداکاری کی تھی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کرائے کا مکان حاصل کرنے کے لیے وہ خود کو ہم جنس پرست ظاہر کرتے ہیں اور پھر دونوں کو ہی اپنی مالک مکان پریانکا چوپڑا سے محبت ہوجاتی ہے۔

  • فلموں میں بوس و کنار کے مناظر کیوں ادا نہیں کرتی، سوناکشی نے بتادیا

    فلموں میں بوس و کنار کے مناظر کیوں ادا نہیں کرتی، سوناکشی نے بتادیا

    نئی دہلی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں میں بوس و کنار کے مناظر ادا نہیں کرنا چاہتی ہیں، سوناکشی ابھی تک کسی فلم بوس و کنار کے مناظر ادا کرتی نظر نہیں آئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ پردے پر بولڈ مناظر ادا نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کرتی ہیں۔

    سوناکشی کی نئی فلم ‘اکیرا ‘ 2 ستمبر کو ریلیزہونے جا رہی ہے، اس فلم میں وہ خطرناک اسٹینٹ کرتی نظر آئیں گی، فلم میں سوناکشی مکے اور کک مارتی ہوئی اور دیگر خطرناک مناظر کرتی نظر آئیں گی۔

    sona-3

    ہالی ووڈ کے مقابلے میں بالی ووڈ میں اب تک بہت کم اداکاراؤں نے مارشل آرٹس اور خطرناک اسٹینٹ میں ہاتھ آزمایا ہے، لیکن سوناکشی اس تصور کو ‘اکیرا میں توڑتی دکھائی دیں گی۔

    سوناکشی نے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ ان کی محنت پر توجہ دی جا رہی ہے، ‘اکیرا میں ایکشن کرنے کے لئے بہت زیادہ جسمانی ٹریننگ سے گزرنا پڑا ہے۔

    ????????????????????????

    سوناکشی نے کہا ہالی ووڈ میں اداکاراؤں کو ایکشن اور اس طرح کی چیزیں کرنے کا موقع دیا جاتا ہے اور انہیں امید ہے کہ ‘اكيرا كے بعد بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو ایکشن رول اور اسٹینٹ کرنے کا موقع ملنے لگے گا۔

  • کترینہ کی فلم ’بار بار دیکھو‘ کی انوکھی پروموشن

    کترینہ کی فلم ’بار بار دیکھو‘ کی انوکھی پروموشن

    کترینہ کیف آج کل اپنی فلم ’بار بار دیکھو‘ کی پرمووشن میں مصروف ہیں اور اس کے لیے وہ اور سدھارتھ ملہوترا انٹرنیٹ پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر جاری کر رہے ہیں۔

    حال ہی میں کترینہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ’بلی‘ بن کر فلم کا گانا ’کالا چشمہ‘ گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    Here’s Jiya taking over the #BaarBaarDekho Snapchat handle! 10 Days To Baar Baar Dekho.

    A video posted by Baar Baar Dekho (@baarbaardekhothefilm) on

    یہ کترینہ کی اسنیپ چیٹ پر پہلی ویڈیو ہے۔ دیگر اداکاراؤں کے برعکس وہ سوشل میڈیا سائٹس کم ہی استعمال کرتی ہیں۔

    فلم ’بار بار دیکھو‘ کرن جوہر، فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی کی مشترکہ پروڈکشن ہے جبکہ اس کے ہدایت کار نتھیا مہرا ہیں۔

    فلم کے گانے ’کالا چشمہ‘ کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

    فلم رواں سال 9 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔