Tag: بالی ووڈ

  • ممبئی : سلمان کو بوڑھا کہنے والے سلطان دیکھیں،سلیم خان

    ممبئی : سلمان کو بوڑھا کہنے والے سلطان دیکھیں،سلیم خان

    ممبئی : بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے بیٹے کو بوڑھا کہنے والوں کو فلم سلطان دیکھنے کی نصیحت کردی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک ٹی وی ڈبیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا،ایک ٹی وی بحث کے دوران بار بار کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اب انھیں دادا کا رول نبھانا چاہیے.

    بالی ووڈ دبنگ خان کے والد سلیم خان نے ان کے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو فلم سلطان دیکھنے کی نصیحت کردی.

    انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا، ’ایک بزرگ اداکار وہ سب کیسے کر سکتا ہے جو سلمان نے سلطان میں کیا؟ کچھ لوگوں کو دوسروں کو ٹھیس پہنچانے میں بڑا لطف آتا ہے،اگر وہ اپنی اس عادت پر قابو پا لیں تو انسان بن جائیں گے.

    یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ عید پر ریلیز ہوئی تھی اور صرف چھ دنوں میں ہی196 کروڑ روپے سے زیادہ کما چکی ہے.

  • بیوی کو خوش کرنے کے لیے شوہر نے فلم سلطان کے تمام ٹکٹ خرید لیے

    بیوی کو خوش کرنے کے لیے شوہر نے فلم سلطان کے تمام ٹکٹ خرید لیے

    ممبئی: سلمان خان کی فلم سلطان نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی اور کمائی کے بھی ریکارڈ بنا رہی ہے۔

    ایک خبر کے مطابق بھارتی شہر ہماچل میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لئے فلم سلطان کا پورا شو ہی بک کروالیا اور دونوں شوہر بیوی نے تھیٹر میں فلم کا لطف اٹھایا۔

    رپورٹس کے مطابق اس شخص کا نام شنکر مسافر ہے اور یہ ہماچل پردیش کے ہمیر پور کا رہنے والا ہے، اس شخص نے فلم ریلیز کے ایک دن پہلے ہی سنیما گھر کے پورے 120 سیٹ کی ایڈوانس بکنگ کر لی تھی۔

    اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی سلمان کی بڑی فین ہے اسی لئے اس نے بیوی کو خوش کرنے کے لئے پورا تھیٹر بک کروا لیا۔

    واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کیا ہیں، فلم ’سلطان ‘میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں ہیں ۔ سلطان علی خان ہندوستان کو اولمپکس ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئے تاہم اس کے بعد ان کی زندگی میں کافی مسائل پیش آئے اور اسی کہانی پر یہ فلم مبنی ہے۔

    فلم سلطان کے حوالے سے بالی ووڈ اسٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے جب سپر اسٹار سلمان کی دونوں فلموں بجرنگی بھائی جان اور سلطان کے بارے میں سوال کیا گیا تو عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم سلطان نے مجھے رلادیا سلمان کی دونوں ہی فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ شاندار ہیں، ان کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں‘۔

  • سنجے دت فلم ’’کھل نائیک‘‘  کے سیکوئل میں جلوہ گرہوں گے

    سنجے دت فلم ’’کھل نائیک‘‘ کے سیکوئل میں جلوہ گرہوں گے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شنجے دت ایک بار پھر ’’بلو بل رام‘‘ کے روپ میں نظر آئیں گے،اداکار نے1993 میں ریلیز ہونے والی فلم’’کھل نائیک‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیش کش قبول کرلی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے.

    بالی ووڈ اسٹارایک بار پھر ’’بلو بل رام ‘‘ کا کردار نبھائیں گے،اداکار نے 1993 میں فلم ’’کھل نائیک‘‘میں یہ کردار نبھایاتھا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا گیا تھا.

    یاد رہے کہ سنجے دت نے رواں سال جیل سے رہائی کے بعد فلم نگری میں واپسی کا فیصلہ کیا تھا، اداکار کے فیصلے پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا.

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کو 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے تین سال قید کی سزا دی گئی تھی.

  • بالی ووڈ اسٹارعامر خان ’سلطان‘  دیکھ کر رو پڑے

    بالی ووڈ اسٹارعامر خان ’سلطان‘ دیکھ کر رو پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم سلطان مداحوں کے لیے عید پر ریلیز کی گئی،فلم کو دیکھ کر مسٹر پرفیکشنسٹ رو پڑے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے جب سپر اسٹار سلمان کی دونوں فلموں بجرنگی بھائی جان اور سلطان کے بارے میں سوال کیا گیا تو عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم سلطان نے مجھے رلادیا سلمان کی دونوں ہی فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ شاندار ہیں، ان کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں‘۔

    عامرخان کا مزید کہنا تھا ’میں نے سلمان خان کو فون کرکے فلم کی مبارکباد دی،سلطان شاندار فلم ہے اور یقیناً تمام یہ پچھلے ریکارڈز توڑے گی‘۔

    یادرہے کہ عامر خان جب گذشتہ سال سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دیکھ کر سنیما سے باہر آئے تھے تو انہیں اپنے آنسو پونچھنے کے لیے رومال کی ضرورت پڑ گئی تھی.

    واضح رہے کہ فلم ’سلطان‘ میں سلمان خان نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا ہے اور عامر بھی اپنی اگلی فلم ’دنگل‘ میں پہلوان کے روپ میں نظر آئیں گے.

    ’دنگل‘

  • بالی وڈ اداکار ارجن کپور ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے مہم میں شامل

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے مہم میں شامل

    نئی دہلی: بالی وڈ اداکار ارجن کپور اپنی شہرت کو سماجی کاموں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اسپیشل ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے ایک مہم میں شرکت کی۔

    اس مہم میں ان کے ساتھ مشہور رائٹر چیتن بھگت بھی شریک تھے۔

    ارجن نے پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات دیں۔

    انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کا خیال رکھیں اور ہیلمٹ، سیٹ بیلٹس کا استعمال کریں تاکہ ان کی اپنی زندگی کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

    اس موقع پر ارجن نے اپنے مداحوں سے گفتگو کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    واضح رہے کہ ارجن کپور آج کل فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے رائٹر چیتن بھگت ہیں۔

  • دپیکا اور رنویرسنجےلیلا بھنسالی کی نئی فلم ’پدماوتی‘ میں جلوہ گرہوں گے

    دپیکا اور رنویرسنجےلیلا بھنسالی کی نئی فلم ’پدماوتی‘ میں جلوہ گرہوں گے

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی نئی فلم کے ساتھ سامنے آنے والے ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ ان کے پسندیدہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں کریں گے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ فلم کو شوٹنگ چھ ماہ میں مکمل کرلیں.

    بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار کے لیے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا گیا ہے جس میں رنویر ’علاؤالدین خلجی‘ اور دپیکا ‘رانی پدماوتی‘ کا کردار نبھائیں گی.

    یاد رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور ان کے چتور کی رانی پدماوتی سے لگاؤ کے گرد گھومتی ہے.

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اس سے قبل ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں.

  • فلم اڑتا پنجاب بھارتی باکس آفس پر چھاگئی

    فلم اڑتا پنجاب بھارتی باکس آفس پر چھاگئی

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’اڑتا پنجاب نے باکس آفس پر صرف پانچ روز میں بیالیس کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کمالیے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم اڑتا پنجاب نے اپنی ریلیز کے دن دس کروڑ روپے سے زائد، ہفتے کوگیارہ کروڑ سے زائد، اتوار کو تقریباًتیرہ کروڑ، پیر کو چارکروڑ سے زائد اور منگل کو چارکروڑ ہندوستانی روپے حاصل کمائے.

    یاد رہے کہ اس فلم میں موجود نازیبا ڈائیلاگس کے باعث اسے سنسر بورڈ کی جانب سے بہت مشکلات کے بعد ریلیز کی اجازت ملی اور حال ہی میں اسے پاکستان میں بھی سو مناظر حذف کرنے کے بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ فلم ’اڑتا پنجاب‘ ہندوستانی پنجاب میں نوجوانوں کے درمیان بڑھتی ہوئی منشیات کی فروغ پر مبنی ہے جس میں شاہد اور عالیہ کے ہمراہ کرینہ کپور اور دلجیت دوسانجھ نے اہم کردار ادا کیے.

  • فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی کاسٹ 15 سال بعد کیسی نظر آتی ہے

    فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی کاسٹ 15 سال بعد کیسی نظر آتی ہے

    بالی ووڈ کی معروف اور مشہورِ زمانہ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم ‘کی کاسٹ نے شائقین کے دل تو جیت لئے تھے لیکن کیا آپ جانتے ہیں فلم میں نظر آنے والے چائلڈ ایکٹرز اب کیسے دیکھتے ہیں ۔

    سن 2001 میں بننے والی بالی ووڈ کی اس مشہور فلم کے ہدایتکار کرن جوہر تھے جبکہ اس فلم کو ان کے والد یش جوہر نے پروڈیوس کیا تھا۔

    فلم میں بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کو کاسٹ کیا گیا تھا ، جبکہ ساتھ ہی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

    علاوہ ازیں ہریتیک روشن اور کرینہ کپور نے بھی اپنی اداکاری سے فلم میں مزید جان ڈال دی تھی ، تاہم سب سے اہم یہ کہ فلم میں نظر آنے والے چائلڈ ایکٹر سب کی توجہ کا مرکز رہے ۔

    یادوں کا کو تازہ کرتے ہوئے اگر ماضی چلتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ پندرہ سال پہلے نظر آنے والے اداکار اب کیسے نظر آتے ہیں۔

    ۔شاہ رخ خان

    01
    راہول کا کردار ادا کرنے والے کنگ خان

    ۔کاجول

    فلم میں انجیلی کا کردار نبھانے والی کاجول
    فلم میں انجیلی کا کردار نبھانے والی کاجول

    ۔کرینہ کپور

    پوجا (پوہ)کا  کردار ادا کرنے والی کرینہ کپور
    پوجا (پوہ)کا کردار ادا کرنے والی کرینہ کپور

    ۔ہریتھک روشن

    04
    روہن کا کردار ادا کرنے والے ہریتھک روشن

     ۔امیتابھ بچن

    05
    فلم میں یش رائچند کا کردار نبھانے والے امیتابھ بچن

     

    ۔جیا بچن

    فلم میں امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی جیا بچن
    فلم میں (نندنی) امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی جیا بچن

    ۔فریدہ جلال

    07
    سعیدہ کا کردار ادا کرنے والی فریدہ جلال

     

    ۔کاوش مجمدار

    فلم میں روہن کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے (لڈو) اب کیسے نظر آتے ہیں
    فلم میں روہن کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے (لڈو) اب کیسے نظر آتے ہیں

    ۔رانی مکھرجی

    نینا کے کردار میں نظر آنے والی رانی مکھرجی
    نینا کے کردار میں نظر آنے والی رانی مکھرجی

     

    ۔جبران خان

    شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے کرش
    شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے کرش

     

    ۔ملویکا راج

    12
    پوجا کے بچپن کا کردار نبھانے والی ملویکا راج

     

     ۔سیمن سنگھ

    انجیلی کی دوست کا کردار نبھانے والی (رخسار) اب کیسے دیکھتی ہیں

    انجیلی کی دوست کا کردار نبھانے والی (رخسار) اب کیسی دیکھتی ہیں

  • بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

    بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

    ممبئی: بالی ووڈ کی معرودف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہےکہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اُن کا کہنا تھا ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کاوہ کریں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی کہانی کو دیکھ کر فلم میں کام کرتی ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی فلم ”بول” دیکھی ہے جو ان کو بہت پسند آئی تھی.

    اداکارہ سے فلم ”خاموش پانی” کے بارے میں پوچھاگیا تو ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک وہ فلم دیکھی نہیں ہے لیکن ان کو یقین ہے فلم بہت اچھی ہوگی.

    ودیا بالن سے جب پوچھا گیا کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کریں گی،تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کا وہ ضرور کریں گی.

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک اُن کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی،لیکن ان کو کالز آئی تھیں جس میں اداکارہ کو پاکستانی فلم کی کہانی سنانے کی پیشکش کی تھی،ودیا نے زندگی چینل کی تعریف بھی کی جس پر پاکستانی ڈراموں کو دکھایا جاتا ہے.

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھاکہ وہ کافی عرصے سے زندگی چینل دیکھ رہی ہیں اور ان کو چینل پر آنے والے ڈرامے بہت پسند ہیں.

  • بیک ٹو بیک ایکشن فلموں میں کام کرنااچھا نہیں لگتا،اکشے کمار

    بیک ٹو بیک ایکشن فلموں میں کام کرنااچھا نہیں لگتا،اکشے کمار

    ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی نامور اداکار اکشے کمار کا کہنا ہےکہ بُرا لگتا ہے بیک ٹو بیک ایکشن فلموں میں کام کرنا،اُن کو تبدیلی کی ضرورت ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کو ان کی آنے والی فلم ”ہاوس فل تھری” کی پروموشن ایونٹ پرسوال پوچھا گیا کہ اُن کوکس طرح کی فلموں میں کام کرنا مشکل لگتا ہے اور کس طرح کی فلموں میں کام کرکے اداکار لطف اندوز ہوتے ہیں.

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا تھا ظاہر ہے کامیڈی فلم میں کام کرنا مشکل ہے،لیکن اُن کو ہر طرح کی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے.

    بالی ووڈ کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ایک ہی طرح کی فلموں میں باربار کام کرنے سے وہ بور ہوجاتے ہیں، جیسے انہوں نے ماضی میں ایک ساتھ کافی ایکشن فلموں میں کام کیا تھا.

    بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار اندسٹری میں کھلاڑی کے نام سے جانے جاتے ہیں،اداکار نے نوے کی دہائی میں فلم ”مہرا” اور میں ”کھلاڑی تو اناڑی” جیسی فلمیں کی اور اس کے بعد ”ہیرا پھیری” جیسی کامیڈی فلم بھی کی.

    اکشے کمار نےحال ہی میں مختلف فلموں میں کام کیا ہے جس میں ایکشن سمیت کامیڈی فلمیں بھی شامل تھیں،اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ”رستم” میں ایک نیول آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں جو مداحوں کے لیے اگست میں ریلیز کی جائے گی