Tag: بالی ووڈ

  • بالی ووڈ کے 10 مسلم کردار جو بہت خوبصورتی سے نبھائے گئے

    بالی ووڈ کے 10 مسلم کردار جو بہت خوبصورتی سے نبھائے گئے

    ممبئی: مسلم اداکار بالی ووڈ کا ہمشیہ سے ہم حصہ رہے ہیں،ان اداکاروں کی موجودگی سے ہم لطف اندوز ہوتے رہے ہیں،ان میں بالی ووڈ کے شہنشاہ دلیپ کمار، نصیرالدین شاہ وحیدہ رحمان، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی بات ہو اور ایسا ہو ہی نہیں سکتا مسلم اداکاروں کے نام ذہنوں میں نہ آئے، بالی ووڈ کے تین خان جن کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وہ بالی ووڈ پر حکمرانی کررہے ہیں تو غلط نہ ہوگا.

    بالی ووڈ میں محبت کی بات کی جائے اور امتیاز علی کا نام نہ آئے ایساممکن نہیں انہوں نے بالی ووڈ کو پیار کرنے کے منفرد انداز سے آشنا کروایا.

    یہاں ہم مداحوں کے لیے ایسے یادگار کردار شیئر کررہے ہیں جنہیں مداحوں نے بالی ووڈ کی فلموں میں دیکھا، ان کرداروں نے فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا.

    اقبال- قلی فلم (1983)۔

    7

    کولی فلم میں امیتابھ بچن نے اقبال کا کرادار نبھایا جو ایک ایماندار مسلمان ہوتا ہے اور دوسرے مذہب کے لوگوں کے ساتھ انتہائی محبت سے رہتا ہے، فلم میں اقبال کی ایک عیسائی گرل فرینڈ ہے،فلم میں مذہبی عدم برداشت کا بہت خوبصورت پیغام دیا گیا تھا.

    سلیم- سرفروش (1999)۔

    9

    فلم کے یادگار ڈائیلاگ جو مداحوں کو آج بھی یاد ہے”پھر کسی سلیم سے مت کہنا یہ ملک اُس کا نہیں” فلم میں مکیش رشی نے انسپکٹر سلیم کا کردار ادا کیا تھا،جو ایک ایماندار مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سچا محب وطن بھی ہوتا ہے.

    فضا- فضا(2000)۔

    6

    فضا کا کردار اداکارہ کرشما کپور کی جانب سے نبھایا گیا تھا، جس میں انہوں نے ایک محب وطن لڑکی کے ساتھ ایک بہن کا بھی کردار نبھایا تھا، اداکارہ نے اپنے کردار بہت خوبصورتی سے نبھایا تھا.

    صفیہ پرویز- مشن کشمیر(2000)۔

    5

    پریٹی زنٹا نے فلم میں مسلم لڑکی کا کردار کیا جو الطاف سے محبت کرتی ہے، الطاف جو ایسے ماحول میں بڑا ہوتا ہے جس میں اسے تکلیف رنج غم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فلم میں سفیا الطاف کودہشت گردوں کی مدد کرنے سے روکتی ہے.

    زبیدہ (2000)۔

    10

    کرشما کپور نے فلم میں زبیدہ کا کردار نبھایا جو فتح پور کے مہاراجہ سے محبت کرتی ہے، فلم کی کہانی زبیدہ بیگم کی زندگی پر بنائی گئی تھی جو جود پور کے ہنوت سنگھ سے شادی کرتی ہے.

    ثامیہ صدیقی- ویرزارا (2003)۔

    11

    رانی مکھر جی نے فلم میں مسلمان وکیل سامیا کا کردار نبھایا جو ایک ہندوستانی پائلٹ کو جیل سے رہا کرواتی ہے جسے جھوٹے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، سامیا کی وجہ سے ویر اپنی محبت زارا سے 22 سال بعد مل پاتا ہے.

    کبیر خان- چک دے انڈیا (2007)۔

    2

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان بننےکے بعد بھی ایک محب وطن کھلاڑی کو غددار کہا جاتا ہے، فلم میں کبیر خان انڈیا کی وویمن ہاکی کی ٹیم کی کوچنگ کرتا ہے اور ایک کمزور ٹیم کو چمپیئن بناتا ہے.

    فرحان قریشی- تھڑی ایڈیٹ (2009)۔

    1

     

    فلم میں مہادون نے فرحان کا کردار نبھایا ہے جو نہ چاہتے ہوئے گھر اور معاشرے کے دباؤ کی وجہ سے انجیئرنگ پڑھتا ہے جو اسے بلکل سمجھ نہیں آتی وہ فوٹوگرافی کرنا چاہتاہے، فلم کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ کسی پر زپردستی نہ کی جائے جو نوجوان کرنا چاہتے ہیں ان کو کرنے دیا جائے.

    رضوان خان – مائی نیم از خان (2010)۔

    12

    شاہ رخ خان فلم میں رضوان خان کا کردار نبھایا جو مسلمانوں کی ترجمانی کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں، فلم میں نائن الیون کےبعد کی صورت حال کو دکھایا گیا، جب پوری دنیا میں مسلمانو ں کو دہشت گرد کی نظر سے دیکھا جاتا ہے.

    عریشہ- حیدر(2014)۔

    13

    فلم میں شردھا کپور نے مسلمان کشمیری کا کرداد نبھایا تھا جو حیدر سے محبت کرتی ہے، فلم میں کشمیر کی صورتحال کو دکھایا گیا تھا.

  • بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا گھر پہنچنے کا انوکھا انداز

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا گھر پہنچنے کا انوکھا انداز

    ممبئی : بالی ووڈ کے بادشاہ سُپر اسٹار شاہ رخ خان جو اپنے رومانوی انداز کی وجہ سے فلم اندسٹری میں جانے جاتے ہیں،ٹریفک سے بچنے کے لیے جہازمیں سفر کرکےگھر پہنچ گئے.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کنگ خان اور دل والے کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹگرام پر تصویر شیئر کی،تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار جہاز میں بیٹھے ہوئے ہیں.

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی کی وجہ یہ ہے کہ ان کو روڈ پر ٹریفک جام کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ اڑتے ہوئے اپنےگھر پہنچ گئے.

    کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ بہت خوش تھے کہ شوٹنگ سے فری ہونے کے بعد وہ بغیر کسی ٹریفک کا سامنا کرنے اپنے گھر پہنچے اداکار کی خوشی ان کے چہرے سے چھلک رہی تھی.

    بالی ووڈ کے سُپراسٹار کو آخری دفعہ فلم ”فین” میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھاگیا تھا.

    ”دل والےدلہنیا لے جائیں گے” کے سُپر اسٹار کی اگلی فلم ”رئیس” ہے جس میں ان کے ہمراہ بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جلوہ گرہوں گی.

  • میں ایک لالچی فنکار ہوں، ودیا بالن

    میں ایک لالچی فنکار ہوں، ودیا بالن

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہےکہ وہ بہت لالچی فنکار ہیں،جو اپنے آپ کو صرف ہندی فلم اندسٹری تک محدود نہیں رکھ سکتی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ بہت لالچی ہیں اور اپنے آپ کوہندی سنیما تک محدود نہیں رکھ سکتی انہوں نے کہا کہ وہ مراٹھی فلم بھی کرنا چاہتی ہیں چونکہ ان کا تعلق ممبئی سے ہے تو وہ ان کے کلچر کو بہت اچھے سے جانتی ہیں.

    بالی ووڈ اداکارہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آج کل مراٹھی فلموں کی کہانیاں پڑھ رہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ مراٹھی فلموں میں کام کرنا ایک اچھا تجربہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لالچی ہیں جہاں بھی ان کو اداکاری کی آفر ہو تو وہاں پہنچ جاتی ہیں.

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی مراٹھی سنیما میں فلم ”اک البیلا” پہلی فلم ہےجس سےانہو ں نے مراٹھی فلم اندسٹری میں انٹری کی ہے.

    بالی ووڈ اداکارہ نے آخری بار فلم ”ہماری ادھوری کہانی” میں اداکاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا.

    اداکارہ ودیا بالن کی فلم ”اک البیلا” بہت جلد مداحوں کے لیے سنیما میں ریلیز کی جائے گی.

  • غیر معمولی کردار نبھانےوالے بالی ووڈ کے آٹھ اداکار

    غیر معمولی کردار نبھانےوالے بالی ووڈ کے آٹھ اداکار

    ممبئی : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بالی ووڈ کی فلمیں غیر معمولی کردار نبھانے والے اداکاروں کے بغیر مکمل ہوجائیں، یہ اداکار اپنی منفرد اداکاری سےکردار میں جان ڈال دیتے ہیں جو شاید بالی ووڈ کےمعروف اداکاروں کے بس کا کام نہیں، فلم اندسٹری ایسے اداکاروں سے بھری پڑی ہے.

    یہاں بالی ووڈ کے مداحوں کے لیے آٹھ ایسے اداکاروں کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جنہوں نے فلموں میں اپنی مخصوص انداز میں کی جانے والی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں.

    مانوو کول

    5
     ہم اس اداکار کو فلموں میں ولن کے طور پر جانتے ہیں،انہوں نے فلم "وزیر” میں غیرمعمولی اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے انہوں نے فلم ”جےگنگا جل” میں بھی منفرد انداز میں اداکاری جسے مداحوں نے خوب سراہا مانوو کول کا اپنا تھیٹر ہے اور وہ تھیٹر ڈراموں میں کام بھی کرتے ہیں

    پنکج ترپاٹھی

    7

    اداکار کو دیکھتے ہی ان کی فلم ”واسع پور” میں نبھایا گیا کردار یاد آتا ہے، جس میں انہوں نے یادگار ڈائیلاگ ادا کیا تھا، ”یہ واسع پور ہے یہاں کبوتر بھی ایک پر سے اُڑتا ہے اوردوسرے سے عزت بجاتا ہے”پنکچ نے فلم ”فُکرے” میں اپنی اداکاری سے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں، ان کا تعلق بہار کے ایک چھوٹے گاؤں سے ہے.

    شارب ہاشمی

    8

    اداکار نے ”فلمستان” فلم میں غیر معمولی اداکاری کی جس سے مداح خوب لطف اندوز ہوئے،انہوں نے فلم میں بہترین اداکاری کرنے پر نیشنل فلم ایوارڈ 2013 میں جیتا، شارب نے بالی ووڈ کے کنگ خان کےساتھ فلم ”جب تک ہے جان” میں ان کے دوست کا کرداد نبھایا تھا.

    راجیش شرما

    2

    اداکار نے فلم ”تنو ویڈز منو”، ”لووشووتے چکن کھرانا”، ”کھوسلہ کاگھوسلہ” جیسی فلموں میں اداکاری کی جسے بالی ووڈ میں سراہا گیا،راجیش کئی سالوں سے بنگالی سنیما سے وابسطہ ہیں اور حال ہی میں بالی ووڈسنیما میں منظر عام پر آئے ہیں.

    انعام الحق

    6

    فلم ”ایئر لفٹ” میں انہوں نے میجر کا کردار نبھایا تھا جو اکشے کمار کو ڈراتا ہے،اس کے علاوہ اداکار نے ”فلمستان” فلم میں بھی بہترین اداکاری کی تھی، ان کا تعلق یو پی کے چھوٹے سے قصبے سہارن پر سے ہے، اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے ”کامیڈی سرکس” اور ”کرم چند” جیسے پروگرام لکھے.

    محمد ذیشان ایوب

    1

    اداکار ذیشان نے فلم ”رانجھنا”، ”ڈولی کی ڈولی” اور ”تنو ویدز منوٹو” میں ایسی اداکاری کی کہ مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے فلموں میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکاروں سے بھی بہترین اداکاری کی.

    منو رشی

    4

    اداکار نے فلم ”اوئے لکی لکی اوئے” میں بنگالی کا کردار نبھایا، فلم ”تنوویڈز منو ریٹنز” میں وکیل کے کردار میں نظر آئے، "پھنس گئے رے اوباما”، "کیا دلی کیا لاہور”منو جیسی فلموں میں ادکاری سے شائقین کو محظوظ کیا، اداکار کئی سالوں سے فلم اندسٹری میں ہیں، وہ دلی میں تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں.

    نوین کوشک

    3

    نوین ایک بہترین اداکار جنہے شاید وہ پہچان نہیں مل سکی جس کے وہ حق دار تھے، ادکار نے فلم ”راکٹ سنگھ” میں رنبیر کپور کے استاد کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اداکار پرکاش راج کی فلم ”تڑکا” میں جلوہ گر ہوں گے

  • بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کو سلمان خان کی توہین مہنگی پڑ گئی

    بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کو سلمان خان کی توہین مہنگی پڑ گئی

    ممبئی : بھارتی گلوکا ارجیت سنگھ کو تین سال قبل ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران سلمان خان کے خلاف ادا کیے گئے توہین آمیز الفاظ کی ادائیگی مہنگی پڑ گئی۔

    تین سال قبل ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے دبنگ خان کے لیے توہین آمیز الفاظ ادا کیے تھے، جس کے بعد گلوکار نے سلمان خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر رابطہ نہ ہوسکا۔

    بعد ازاں گلوکار نے اپنے فیس بک آئی ڈی سے سلمان خان نے نام معافی نامہ تحریر کرتے ہوئے  اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اداکار پیدا ہونے والی غلط فہمی کو نظراندازکرتے ہوئے معاف کرنے کا اعلان کردیں گے۔

    arijit-singh-post-1

    اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے گلوکار کا معافی نامہ پڑھ کر موقف اختیار کیا کہ ’’اب وہ گلوکار کے ساتھ کسی قسم کی ہمدردی نہیں کرسکتے‘‘۔

    اس بات کا عملی ثبوت دیتے ہوئے سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کے ڈائریکٹر کو ارجیت سنگھ کی آواز میں گایا گیا گانا ’’جاگ جھومیا‘‘ نکالنے کی ہدایت کردی تھی، جس کے بعد فلم میکر نے اس ورژن کو فلم سے نکال دیا ہے۔

    فلم ڈائریکٹر کے مطابق یہ گانا جذباتی ہے اور اس کے لیے سریلے گلوکار کی آواز کی ضرورت ہے، اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ہدایتکار نے اس گانے کے لیے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان سے رابطہ کیا ہے مگر اس خبر کی باضابطہ  کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی۔

    salman-post-1

    بھارتی بالی ووڈ میگزین نے دعویٰ کیا ہےکہ ارجیت سنگھ اپنی غلطی کی معافی کے لیے آئندہ چند روز میں سلمان خان کے گھر جانے یا پھر سوشل میڈیا کے توسط سے اُن سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو ختم کرنے اور فلم میں گلوکار کی تبدیلی کے فیصلے نظر ثانی کی اپیل کرسکیں۔

    واضح رہے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم دبنگ کے لیے گانا گا چکے ہیں جسے سلمان خان اور ان کے مداحواں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

    ارجیت کے مداحوں کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ راحت فتح علی خان کے مداح ایک بار پھر سلمان خان کی مووی میں پاکستانی گلوکار کی آواز سننے کے لیے بے تاب ہیں۔

     

  • بارہ ایسے غیر ملکی اداکار جوبالی ووڈ کی ایک فلم میں جلوہ گرہوئے

    بارہ ایسے غیر ملکی اداکار جوبالی ووڈ کی ایک فلم میں جلوہ گرہوئے

    ممبئی: بالی ووڈ کی اداکاراؤں میں دپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جوہالی ووڈ سے متاثر ہیں اور وہاں کام بھی کررہی ہیں لیکن کیا ہالی ووڈ اداکار وں کو بالی ووڈ کی فلمیں اور گانے متاثرکرتے ہیں.

    یہاں ہم ان اداکاروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی فلموں میں یادگار کردار نبھائے لیکن پھر وہ بالی ووڈ کے پردے پر دوبارہ نظر نہ آئے.

    پال بلیک تھرون

    6

    "شرط یہ ہے کہ تم ہم کو اس کھیل میں ہراؤ اور ہم تمہارا لگان معاف کردے گا”.

    ایک ڈائیلاگ جس پر پوری ”لگان” فلم کی بنیاد تھی،یہ یادگار ڈائیلاگ ”کیپٹن اینڈریو رسل” کا کردار نبھانے والے ہالی ووڈ اداکار پال بلیک تھرون نے ادا کیا تھا،اداکار نے چھ ماہ ہندی سیکنھے میں لگائے تھے، فلم کو اسکڑ ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا.

    رچیل شیلے

    5

    برطانوی اداکار ہ رچیل شیلے جو فلم "لگان” میں بوون کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں،اُن کا شمار فلم کی بہرین اداکاروں میں ہوتا ہے، ان دنوں اداکارہ لندن میں مقیم ہیں.

    کلائیو اسٹندن

    9

    اداکار فلم ”نمستے لندن” میں 2008 میں جلوہ گرہوئے تھے،انہوں نے فلم میں کترینہ کیف کے بوائے فرینڈ کا کردار نبھایا تھا، اُن کا شمار برطانوی ٹی وی کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے.

    انٹونیا برناتھ

    11

    انٹونیاکا فلم ”کسنا” سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ان کا منفرد انداز میں میں ”کسنا” کہنا آج بھی مداحوں کے کانوں میں گونجتا ہے،برطانوی اداکارہ اور گلوکارہ نے اس کے بعد ہالی ووڈ کی بے شمارفلموں میں کیا.

    سارہ تھامسن کین

    2

    امریکی اداکارہ نے فلم ”راجنیتی” میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی گرل فرینڈ کا کردار نبھایا تھا،جو بم دھماکے میں ماری جاتی ہے،فلم میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا،اداکارہ کا شمار امریکی ٹی وی کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے.

    اسٹیون مکینتاش

    4

    اداکار کا شمار ہماری فہرست میں سب سے پرانے اداکار کے طور پر ہوتا ہے ، اداکار نے فلم ”رنگ دےبسنتی” میں کردار نبھایا تھا.

    ایلس پیٹن

    12

    اداکارہ کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے ان کا ڈائیلاگ فلم رنگ دے بسنتی میں ”سو کر میرے من کو” آج بھی مداحوں کو یاد ہے، ایلس برطانوی معروف سیاست دان کی بیٹی ہیں،ادکارہ کےوالد ہانگ کانگ کے آخری گورنر تھے.

    مش بائیکو

    7

    فلم کوئین میں کنگنا کے ساتھ تو بہت سے غیرملکی اداکاروں نے کام کیا لیکن یہاں ہم نے مش کو لیا ہے جو اداکارہ کی محبت میں گرفتا ر ہوجاتے ہیں،اداکار کا شمار برطانوی ٹی وی کے معروف اسٹارز میں ہوتا ہے.

    ریبیکا بریڈز

    3

    آسٹریلوی اداکارہ ریبپکا جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور پُرکشش نیلی آنکھوں سے مداحوں کو اپنا گرویدہ کرلیاتھا،”فلم بھاگ میکھا بھاگ” میں جلوہ گرہوئی تھی،اس وقت اداکارہ کی عمر 25سال تھی.

    ٹوبی اسٹیفنز

    1

    برطانوی اداکار نے فلم ”منگل پانڈے” میں کیپٹن ولیم گوڑدن کا کردار نبھایا تھا،جو منگل پانڈے کا قریبی دوست تھا،انہوں نے متعدد ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا اداکار کا شمار برطانوی معروف ٹی وی اسٹارز میں ہوتا ہے.

    برینڈ راڈرک

    10

    امریکی ماڈل نے ریتیش دیشمک کے ساتھ فلم ”آؤٹ آف کنٹرول” میں رومانوی کردار ادا کیا تھا،جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا.

    مارٹن ہینڈرسن

    8

    آسٹریلوی اداکار کا شمار ہالی ووڈ اور ٹی وی کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے ایشوریا رائے کے ساتھ فلم ” پرائڈ اینڈ پری جیوڈس” میں رومانوی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا.

     

  • ہیرا پھیری 3 میں پرانے اداکار جوہر دکھانے کے لیے منتخب

    ہیرا پھیری 3 میں پرانے اداکار جوہر دکھانے کے لیے منتخب

    ہیرہ پھیری 3 کو بچانے کے لیے پرانے اداکاروں کو آزمانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    جی ہاں آپ نے صیح سُنا، معروف ادکار اکشے کمار، سنیل سیٹھی اور پریش روال ہیراپھیری فلم میں اپنے اصلی کرداروں میں نظر آئینگے۔

    اس کے علاوہ مشہور اداکار راجو، ببوراو گنپت اپتی بھی فلم ہیرا پھیری تھری میں ایک ساتھ اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ہیرا پھیری فلم کے تیسرے پارٹ میں  پہلی سیریز جو 2000 اور دوسری قسط 2006 میں کام کرنے والے اداکاروں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاہم فلم میں کام کرنے والی اداکارہ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی فلم میں تبو، بپاشا باسو یا رمی سین میں سے کسی ایک اداکارہ کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔

    یہ فیصلہ فلم ڈائریکٹر نیراج وہرہ کی جانب سے اُس وقت کیا گیا ہے  کہ جب اداکار جوہن ابراہم نے نجی مصروفیات کے باعث فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے منع کردیا تھا۔

    جان ابراہم گزشتہ تین ماہ سے دبئی میں روہیت دھون کی فلم ڈش روم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ابھیشیک بچن کو بھی فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

    جان ابراہم نے فلم میں کام نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ وقت کی کمی کے باعث میں فی الحال کسی اور فلم میں کام نہیں کرسکتا ‘‘۔

    واضح رہے ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ گزشتہ سال جون میں شروع کی گئی تھی مگر کچھ وجوہات کی بناء پر فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اب فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔

  • میڈیا کو اپنی حد میں رہنا چاہیے،سلمان خان

    میڈیا کو اپنی حد میں رہنا چاہیے،سلمان خان

    ممبئی : بالی ووڈ سُپر اسٹار دبنگ خان کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اپنی حد میں رہنا چاہیے.

    تفصیلات کے مطابق لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے دبنگ خان کی رومانوی حسینہ لولیا وینچر کے ساتھ شادی کی افواہیں میڈیامیں گردش کررہی ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار کب شادی کریں گے.

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بھائی سہیل خان نے کچھ غلط نہیں کیا،میڈیا کے لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب اداکار کے بھائی اور ان کے والد کھانا کھانے کے بعد ریسٹورانٹ سے نکل رہے تھے

    بالی ووڈ اسٹار کاکہنا تھا کہ میڈیا کے لوگوں نے جب اُن کے والد سے اُن کی شادی کے متعلق پوچھا تو انہوں نے سوال ٹھیک سے سنا بھی نہیں تھا.

    اداکار کا کہنا تھا کہ سہیل خان اپنے والد کے لیے پریشان تھے،جب میڈیا نے ان کے والد کو روکنے کی کوشش کی تو ان کو چھوٹ بھی لگ سکتی تھی اور یہی وجہ تھی کہ سہیل نے غصے کا اظہار کیا اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے.

    دبنگ خان کا کہنا تھا کہ جب فمیلی،دوستوں یا قریبی لوگوں کی بات ہوتو میڈیا کو اپنی حد پار نہیں کرنی چاہیے.

    یادرہے اس سے قبل گذشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ جب شادی کریں گے تو ٹویٹ کریں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

  • بالی ووڈ کے ایسے 8 اداکار جو والدین کی جگہ حاصل نہ کرسکے

    بالی ووڈ کے ایسے 8 اداکار جو والدین کی جگہ حاصل نہ کرسکے

    بالی ووڈ کے کچھ ایسے ستارے جو کافی عرصہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد بھی اپنے والدین جیسی شہرت حاصل نہ کرسکے۔

    بالی ووڈ میں پاؤں جمانے کے لیے کسی گاڈ فادر ہونا ضروری ہے اور جن کے والدین فلم انڈسٹری سے ہوں تو ان کے کریئر کی راہ قدرے آسان ہو جاتی ہے۔

    اس طرح کے خیالات کا عموماً اظہار کیا جاتا ہے لیکن بالی ووڈ میں کئی ایسے والدین بھی ہیں جو فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات میں شمار ہوتے ہیں لیکن ان کے بچوں کو وہ کامیابی نصیب نہ ہو سکی جو انھوں نے حاصل کی تھی۔

    بالی ووڈ کے ایسے اداکار جو اپنے والدین طرح شہرت حاصل نہ کرسکے ان کی فہرست مندرجہ ذیل ہیں۔

     

    اودے چوپڑہ

    uday
    بالی ووڈ کے سب سے بڑے کنگ میکر یش راج چوپڑہ جنہوں نے امیتابھ بچن،شاہ رخ خان جیسے کئی منجھے ہوئے اداکار بالی ووڈ کو دئیے لیکن اپنے بیٹے اودے چوپڑہ کو بطور ہیرو مقبولیت دلانے میں ناکام رہے ۔ یش چوپڑہ  نے اپنے بیٹے کو  اپنی ہوم پروڈکشن میں بننے والی ملٹی اسٹاررموویز میں ہی کاسٹ کیا جس میں رسک کا عنصر نہیں تھا۔

    اودے چوپڑہ کو ایک کامیاب فلم ’محبتیں ‘ میں متعارف کرایا گیا جس کی سٹار کاسٹ میں امیتابھ بچن،شاہ رخ خان ،ایشوریہ رائے کے علاوہ کچھ نئے چہرے اور امریش پوری ، انوپم جیسے منجھے ہوئے اداکار شامل تھے ۔اس فلم سے اودے کو بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ تو ملا لیکن اس کے بعد بھی انہیں سولو ہیرو کے طور پر کوئی فلم نہیں ملی۔

    حرمین باجوہ

    Herman

    بالی ووڈ فلم لو اسٹوری 2050 سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، حرمین باجوہ بالی ووڈ کے ڈائریکٹر ہررے باجوہ کے صحابزادے ہیں ۔

    بالی ووڈ کے اداکار ہرتھک روشن کے ہم شکل حرمین باجوہ ان دنوں سکرین سے غائب ہیں ، تاہم ان کی فلم نگری سے دوری کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

    لو سنہا

    Luv
    بالی ووڈ کے مشہور لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا نے سنہ 2010 میں فلم ’صدیاں‘ میں کام کیا لیکن ان کو کوئی توجہ نہیں مل پائی البتہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا نے فلم ’دبنگ‘ کے بعد پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔

    لو سنہا کی فلم صدیاں سے کوئی پزیرائی حاصل نہ ہوئی حالانکہ اس فلم میں ان ساتھ لیجنڈری اداکار رشی کپور ، ریکھا اور ہیما مالنی نے بھی اداکار کے جوہر دیکھائے تھے۔

    تشار کپور

    Tushar
    مشہور اداکار جيتیندر کی بیٹی ایکتا کپور نے بطور پروڈیوسر ٹی وی اور فلموں میں اپنا سکہ جمایا لیکن ان کے بیٹے تشار کپور کو اداکار کے طور پر زیادہ مقام حاصل نہیں ہو سکا۔

    تشار کپور نے فلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ سے سنہ 2001 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، تشار کپور کئی فلمیں کرنے کے بعد بھی رہیں۔

    جیکی بھنگنانی

    Jacky
    بالی ووڈ کے ممتاز پروڈیوسر واشو بھنگنانی کے صحابزادے جیکی بھنگنانی بھی اپنے آپ کو بالی ووڈ میں منوا نہیں سکے، جیکی بھنگنانی صرف دو ہی فلمیں ’کل کس نے دیکھا‘ اور ینگستان میں جلوہ گر ہو سکے ۔

    ایشا دیول

    Esha

    بالی ووڈ کی جوڑی ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے ماں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے فلموں میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ایشا فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کی طرح ’ڈريم گرل‘ نہیں بن سکیں۔

    ان کا کریئر سنوارنے کے لیے ہیما مالنی نے ’ٹیل می او گاڈ‘ فلم کی ہدایت بھی کی لیکن اس کوشش سے بھی ایشا دیول کا کریئر روشن نہیں ہوسکا۔

     

    فردين خان

    Fardeen
    ’قربانی،‘ ’دھرماتما،‘ ’جانباز‘ جیسی زبردست فلمیں بنانے والے اداکار اور پروڈیوسر ڈائریکٹر فیروز خان نے اکلوتے بیٹے فردين خان کو ’پریم اگن‘ فلم سے لانچ کیا گیا تھا۔

    فردين نے رام گوپال ورما کی کچھ فلموں میں کام کیا جن میں انھیں کامیابی بھی ملی لیکن والد کی موت کے بعد ان کے فلمی سفر پر ایک قسم کا بریک سا لگ گیا۔

    ابھیشک بچن

    Bachan

    امیتابھ بچن جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کے بیٹے ابھیشک بچن جو کہ پچھلے 13سال سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہوں نے چالیس کے قریب فلموں میں بطور ہیرو کام کیا ہے لیکن ان فلموں میں ہٹ فلموں کی تعداد بہت کم ہے ۔

    امیتابھ بچن نے ذاتی طور پر اپنے بیٹے کو صف اول کے اداکاروں میں کھڑا کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔

  • بالی ووڈ اداکارہ ایشوریارائے کی چند خوبصورت تصاویر

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریارائے کی چند خوبصورت تصاویر

    ممبئی: معروف اداکارہ ایشوریارائےکا شمار بالی ووڈ کی بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے،اداکارہ نے بالی ووڈ میں فلم ‘اور پیار ہوگیا’ سے اپنے فلمی کیرئیر سے آغاز کیا لیکن اداکارہ کو مقبولیت فلم ‘ہم دل دے چکے ہیں صنم’ سے ملی ،ان کی بہترین فلموں میں دیوداس،گذارش، جذبہ اور جودھا اکبر جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں.

    بالی ووڈ اداکارہ کا شمار دنیا کی خوبصورت خواتین میں کیا جاتا ہے،یہاں اداکارہ کی دس خوبصورت تصاویر مداحوں کے لیے شیئر کی گئی ہیں.

    1

    2

    3

    4

    5

    6

    7

    8

    9

    10