Tag: بالی ووڈ

  • اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

    اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

    ممبئی: جیکولین فرنینڈس نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ میں کامیڈی کردار ادا کرنے کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی یہ ٹریننگ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کررہے ہیں۔

    فرنینڈس نے مزید کہا کہ میرے پاس بہترین ٹرینر اکشے کمار کی صورت میں موجود ہے، میں اگر اس فلم میں کامیڈی کردار کرنے میں کامیاب ہوگئی تو اس کا پورا سہرا اکشے کے سرہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات اداکار بنا تاثر کے کچھ ایسا بول دیتا ہے جو بہت مزاحیہ ہوتے ہیں، اگر آپ مزاحیہ کردار ادا کرنے وقت اپنے ساتھی اداکار کو صیح وقت پر جواب نہیں دیتے تو آپ کا کردار بے کار ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ کئی سنجدہ فلموں میں کام کیا ہے، اکشے کے ہر کردار سے انہوں نے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے ہدایتکار ساجد خان کی کامیڈی فلم باکس آفس کے پہلے دو پارٹ ریلیز کیے جاچکےہیں، جو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں خاصی حد تک کامیاب رہے ہیں، ہاؤس فل ٹو میں سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس بھارتی اداکار جان ابراہم کے ساتھ کردارادا کرچکی ہیں۔

  • شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

    شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں باسکٹ بال کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کے لیے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم ’’ہاف گرل فریںڈ‘‘ کے لیے ان کی اور ساتھی اداکار ارجن کپور کی اسپورٹس ڈائریکٹر رابرٹ ملر کی زیر نگرانی میں سخت ٹریننگ جاری ہے۔

    شردھا کپور نے ٹریننگ کے حوالے سے بتایا کہ ’’ایک کلاس حاصل کرنے کے بعد میں کئی بار بال کو باسکٹ میں پھینکنے میں کامیابی حاصل کی ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل سخت محنت کررہی ہوں جس کی وجہ سے میرے پٹھوں میں شدید درد ہے، کھانے پینے میں خاص طور پر احتیاط کے ساتھ توانائی پیدا کرنے والی غذاؤں کا استعمال کر رہی ہوں۔

    قبل ازیں اداکارہ نےفلم اے بی سی ڈی 2 کے لیے ڈانسنگ ، عاشقی ٹو کے لیے گائیگی اور فلم باغی کے لیے کراٹوں کی ٹرینگ حاصل کی ہے۔

    فلم ہاف گرل فرینڈ چیتن بھگت کے ناول سے ہی بنائی گئی ہے، جس میں اداکار ارجن کپور اور اداکارہ شردہ کپور اپنی اداکاری کے جرہر دکھائیں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ  یہ فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔

  • ایشوریا رائے واہگہ بارڈر پر جذباتی ہوگئیں

    ایشوریا رائے واہگہ بارڈر پر جذباتی ہوگئیں

    ممبئی: پاکستانی قید میں رہنے والے ہندوستانی جاسوس شہری سربجیت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اداکارہ واہگہ بارڈر پر جذباتی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی جاسوس شہری سربجیت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے بعد بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے واہگہ بارڈر پر موجود بھارتی سیکورٹی فوسسز کی خواہش پر اُن کے ساتھ تصاویر بنوائیں, اسی دوران بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اداکارہ سے کہا کہ سرحد پار پاکستانی محافظ آپ کے ساتھ ملاقات کر کے تصاویر بنوانا چاہتے ہیں، اگر آپ چاہیں تو سرحد پار ہمارے بھائیوں کے ساتھ ملاقات کر سکتی ہیں۔

    اس موقع پر ایشوریا رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سرحد پار مجھے کوئی فرق نظر نہیں آیا، مداحوں نے مجھے نمستے کر کے خوش آمدید کہا ایک موقع پر مجھے سرحدوں کی دونوں جانب ایک جیسا پیار ملا ہے۔

    فلم کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ واہگہ بارڈر کا راستہ عام مخصوص اوقات میں کھولا گیا دونوں طرف ایک جیسے لوگ اور زبان بولنے والے لوگ دیکھے۔

    سرحد پار مداحوں کے حوالے سے ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ ’شوٹنگ کے دوران میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ دونوں اطراف کے لوگوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت پائی جاتی ہے، رہن سہن، ثقافت، زبان ہر چیز مشترک ہے مگر ہمارے درمیان صرف سرحد کی لکیر ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے دور رکھتی ہے‘۔

    واضح رہے پاکستانی قید میں رہنے والے ہندوستانی جاسوس سربجیت کی زندگی پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس میں بالی ووڈ ادکاراہ ایشوریا رائے بچن، رندیب ہوڈا اور ریچاجڈا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

  • بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی چند نادر تصاویر

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی چند نادر تصاویر

    ممبئی : بالی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی نے 4 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ ہندی سنیما میں کام شروع کیا،1978ء میں پہلی بار بالی وڈ فلم’’سولہواں ساون‘‘میں بطور مرکزی اداکارہ جلوہ گرہوئیں، یہاں اداکارہ کی کچھ یادگار تصاویر مداحوں کے لئے شئیر کی گئی ہیں.

    بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر سنجے کپورکی بیوی ماہیپ کپور کی جانب سے ان کی شادی کی شئیر کی گئی تصویر جس میں سری دیوی خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہورہی ہیں.

    اس تصویر میں سری دیوی اپنی دونوں بیٹیوں اور شوہر بونی کپور، دیور انیل کپور، سونم کپور،سنجے کپور ودیگر کے ہمراہ مسکراتے ہوئے نظر آرہی ہیں.

    یہاں سری دیوی کو ان کے شوہر اور بیٹی کے ساتھ 1999 میں مادری دیکشیت کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

    یہ تصویر یش چوپڑا کی سالگرہ پر لی گئی تھی جس میں اداکارہ یش چوپڑا کے ساتھ فلم کے شاٹ پر بات کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں.

    سری دیوی نے چارسال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز گیا، اس تصویر میں اداکارہ کو اپنے والدین کے ساتھ دیکھا جاکستا ہے، یہ تصویر سری دیوی کے مداح کی جانب سے شئیر کی گئی ہے.

    یہاں سری دیوی 35 ویں فلم فئیر تقریب کے دوران ریشمی ساڑی میں ملبوس اداکارہ فلم چال باز میں بہترین اداکاری پر امیتابھ بچن سے ایوارڈ لے رہی ہیں.

  • پاکستان اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کے اہم ستاروں کی جگہ لے لی

    پاکستان اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کے اہم ستاروں کی جگہ لے لی

    بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے پاکستانی اداکار فواد خان کو شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کا متبادل قرار دے دیا گیا۔

    پاکستانی اداکار فواد خان نے انتہائی مختصرعرصے میں اپنی بے داغ اداکاری کے بل بوتے پر بولی ووڈجیسی بڑی فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔

    پاکستان کے خوبرو اداکار فواد خان بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دیکھانے کے بعد تازہ ترین ایک فیشن مگزین کے فرنٹ پیج پر جلوہ گر ہوئے ہیں ۔

    بھارت میں پاکستان اداکار فواد خان کی پُرکشش تصویر مسلسل دوسرے ماہ کسی دوسرے بھارتی میگزین کے کور پیج پر لگی ہے، بھارتی میگزین ہائے بلٹز (Hi! Blitz) کے مئی کے کور پیج پر فواد کی خان کی تصویر لگی ہے جس میں وہ انتہائی پُرکشش ، پُر اطمینان اور ساکن دکھائی دے رہے ہیں ۔

    Fawad Khan

    میگزین نے فواد خان کو ’دی نیو ایج آف خان ‘قرار دیا ہے کہ فوادبالی ووڈ خانزشاہ رخ، سلمان اور عامر کی صف میں شامل ہو جائینگے یاپھر ان کی جگہ لے لیں گے ۔

    رپورٹ میں فواد کی اگلی بالی ووڈ فلم کے بارے میں تو نہیں بتایا گیا تاہم پاکستان میں فواد خان دوفلمیں سائن کر چکے ہیں جن میں البیلا راہی اور مولا جٹ شامل ہیں ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسی مگزین کے فرنٹ پیج پر بالی ووڈ کے ستارے جس میں رنبیر کپور ، بپاشا باسو ، کرینہ کپور ، لارا دتہ ، ویدیہ بالن ، عمران خان اور جیکولین فرننڈس بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

    فواد خان ٹائمز سیلبریٹیز کی رواں سال شائع ہونے والی فہرست میں 18 پوائنٹس کے ساتھ بولی وود کنگ شاہ رخ خان اوردبنگ سٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ خان کی نئی تصاویر منظرعام پر

    شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ خان کی نئی تصاویر منظرعام پر

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی صحابزادی سوہانہ خان آج کل سوشل میڈیا چھائی ہوئی ہیں جبکہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے قبل ہی شہرت کی بلندیوں پر ہیں ۔
    حال ہی میں شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کی تصویر انسٹا گرام پرانتہائی تیزی سے وائرل ہوئی جس میں انہوں نے سمندر کنارے انتہائی مختصرلباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

    S1

    S2

    تاہم اب سوہانہ کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا کے زریعے ایک بار پھر منظرعام پر آئی ہیں ، جس میں وہ اکیلی نہیں بلکہ فیملی کے ساتھ دیکھائی دے رہی ہیں۔

    S3

    S6

    S7

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے تین بچے ہیں ، آریان، سوہانہ اور ابرام، اور تینوں بلاشبہ ہندوستان کی مشہورترین شخصیت کے بچے ہیں لہذا ہرکوئی ان کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔

    S5

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان تو سوشل میڈیا پراپنے اچھے خاصے مداح پیدا کرچکے ہیں لیکن ان کی بہن بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں، انہوں نے انسٹا گرام پراپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ساحل سمندر کے لئے مختص انتہائی مختصرلباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    S9

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختصر زیرجامے میں ملبوس سوہانہ اپنے بھائی ابرام، خان کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، انکی یہ تصویر سوشل میڈٰیا پربے پناہ مقبول ہورہی ہے اورشائقین کو سوہانہ کی جانب متوجہ کررہی ہے۔

    S8

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سوہا نہ بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے بالہ وڈ کی فلم نگری میں عنقریب جلوہ گر ہوں گی۔

    S4

    ایک انٹرویو میں کنگ خان بتاچکے ہیں کہ ان کی بیٹی اداکارہ بننا چاہتی ہیں پربدقسمتی سے ہندوستان میں ایسا کوئی بھی انسٹی ٹیوٹ نہیں ہے جہاں اداکاری کے حوالے سے عمدہ تربیت فراہم کی جاتی ہو۔

  • فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ہدایتکار کادوبارہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

    فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ہدایتکار کادوبارہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

    کراچی ایئرپورٹ پر ناقدین کا سامنہ کرنے والے بھارتی فلم سازاور ہدایت کار کبیر خان نے کہا ہے کہ دوبارہ پاکستان نہیں جاسکتا ہوں۔

    بھارتی ہدایتکارکبیرخان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پران کے ساتھ ہونے والے مظاہرے کو اس اندازمیں لینا چاہیئے کہ دونوں ممالک کے عام افراد اس طرح کی کسی بھی صورتحال پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی بھی قسم کا تشدد چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پرعوام فلم “فینٹم” میں پاکستان کو برے اندازمیں دکھنے پر ناراض تھے اور اس حوالے سے کچھ بھی سننا نہیں چاہتے تھے۔

    دوبارہ پاکستان جانے کے حوالے سے کبیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اب پاکستان نہیں جائیں گے لہذا اب شاید ہی پاکستان جا سکوں۔

    kabir 1

    kabir 2

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فلم ڈائریکٹرکبیرخان کو کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان مخالف فلم بنانے پرشہریوں کی جانب سے مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا تھا، عوام نے ان کے خلاف شیم شیم کے نعرے بھی لگائے تھے۔

  • ممبئی: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار خراب صحت کے باعث اسپتال منتقل

    ممبئی: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار خراب صحت کے باعث اسپتال منتقل

    ممبئی: لیجینڈ اداکار دلیپ کمار کو خراب صحت کے باعث لیلاوتی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکاردلیپ کمار کی صحت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق علیل حالت میں لیجینڈ اداکار کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، دلیپ کمارکورات گئے لیلاوتی اسپتال منتقل کیاگیا۔

    بخار میں مبتلا دلیپ کمار کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں اس وقت داخل کیا گیا جب انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیجینڈ اداکار اسپتال کے جنرل وارڈ میں تین روز تک رہیں گے۔

    ترانوے سالہ ٹریجیڈی کنگ نے اپنے فلمی کئیر یر کا آغاز انیس سو چوالیس میں فلم جوار بھاٹا سے کیا،دہائیوں کے محیط اپنی زبردست فلمی کئیر یر میں دلیپ کمار نے ساٹھ سے زائد فلموں میں کام کیا۔

    دلیپ کمار کی مشہور فلموں میں دیدار، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، کوہ نور، گنگا جمنا، رام اور شیام، نیا دور، آن، داستان، دل دیا درد لیا، بیراگ، گوپی شامل ہیں ۔

  • بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم کپور اینڈ سنزدیکھ کر رو پڑے

    بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم کپور اینڈ سنزدیکھ کر رو پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار عامر خان پاکستانی ہیرو فواد خان کی نئی آنے والی فلم کپور اینڈ سنزدیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کپور اینڈ سنز پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم ہے جسے 18 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، فلم میں فواد خان کے ساتھ لیجنڈری اداکار رشی کپور، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    فلم کے ڈائریکٹر شکون بترا نے فلم کی خصوصی سکریننگ رکھی جس میں عامر خان سمیت دیگر بڑے نامور اداکاروں نے شرکت کی، سکریننگ کے دوران عامر خان فلم کے جذباتی مناظر پر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، اس سے قبل مسٹر پرفیکٹ بالی ووڈ کی فلم مسان کی سکریننگ کے موقع پر بھی آبدیدہ ہوگئے تھے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ کپور اینڈ سنز بہت ہی اچھی فلم ہے جس میں تمام اداکاروں نے اپنے کرداروں میں ڈھل کر اداکاری کی ہے جو قابل تعریف ہے، فلم میں جذباتی مناظر کو نہایت عمدگی سے فلمایا گیا ہے ہے جنہیں دیکھتے ہوئے میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور روتا رہا۔

  • اداکارہ پریٹی زنٹاشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اداکارہ پریٹی زنٹاشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ممبئی: سابق بولی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد بالاآخر 29فروری کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی زنٹا کی شادی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کے ساتھ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی ۔ 41سالہ اداکارہ کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستو ں نے شرکت کی ۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ رواں سال اپریل میں شادی کی خوشی میں شاندار دعوت کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں بولی ووڈ انڈسٹری سمیت بھارت کی نامور شخصیات شرکت کریں گی ۔

    زرائع کے مطابق اداکارہ اپریل میں بھارتی انداز میں شادی کی رسومات ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔