Tag: بالی ووڈ

  • اپنی زندگی میں بہت مشکل دن بھی دیکھے ہیں، کنگنا رناوت

    اپنی زندگی میں بہت مشکل دن بھی دیکھے ہیں، کنگنا رناوت

    ممبئی : بالی ووڈ کی حسین اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلموں میں اداکاری کرنے سے پہلے انہوں نے ایک مشکل زندگی کا سامنا بھی کیا ہے۔

    کنگنا نے بتایا کہ جب وہ ممبئی آئی تو اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور اسے ٹیکسی اور رکشوں میں سفر کرنے کے علاوہ پیدل سفر بھی کرنا پڑتا تھا اور ان کے پاس گھر بھی نہیں تھا سونے کےلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ فرش پر ہی سونا پڑتا تھا۔

    کنگنا نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت مشکل دن بھی دیکھے ہیں اور اگر ان کی زندگی پر کہانی لکھی جائے تو اس پر بہت اچھی فلم تیار کی جا سکتی ہے۔

    کنگنا نے بتایا کہ ایک لڑکی کو فلموں میں اداکاری کرنے کےلئے بہت سے مشکل مراحل سے گزرناپڑتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ان کے کئیریر کے شروعاتی ٹائم میں انہیں بہت سے غلط لوگوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    تاہم انہوں نے اپنی محنت جاری رکھی اور آج وہ اس مقام پر ہیں کہ بالی ووڈ میں خاتون اداکارہ ہونے کی حیثیت سے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کر رہی ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ ان کی یہ خواہش ہے وہ اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھیں۔

  • سینئر اداکار قادر خان کی بالی ووڈ میں واپسی

    سینئر اداکار قادر خان کی بالی ووڈ میں واپسی

     ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار قادر خان فلموں میں واپس آ رہے ہیں اور ان کی واپسی کا اعلان کسی اور نے نہیں بلکہ امیتابھ بچن نے کیا ہے۔

    امتیابھ بچن نے ٹوئٹر کے ذریعے قادر خان کی فلموں میں واپسی کا اعلان کیا، انہوں لکھا کہ میرا بہترین کولیگ، فلم رائٹر اور اداکار قادر خان فلموں میں واپس آ رہا ہے، تاہم امیتابھ بچن نے یہ نہیں لکھا کہ قادر خان کسی فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کریں گے۔

     واضح رہے کہ قادر خان مسلسل فلموں میں کام کر رہے ہیں لیکن وہ ہر سال اک دو فلموں میں مختصر کرداروں میں دکھائی دیتے ہیں۔

     امیتابھ بچن کی طرف سے ان کی واپسی کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ کسی فلم میں اہم کردار نبھاتے دکھائی دیں گے، دونوں اداکار ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کر چکے ہیں۔

  • بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان  کی نیندیں اڑا دیں

    بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان کی نیندیں اڑا دیں

    ممبئی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مائرہ خان جو آج کل بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم  رئیس  کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں، اور اس فلم کیلئے بے پناہ محنت بھی کررہی ہیں۔

    اس حوالے سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف ہوں کہ سونے کا ٹائم بھی نہیں مل رہا۔

    بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس مائرہ خان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، صرف اس لئے نہیں کہ یہ ان کی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے بلکہ اس لئے کہ مذکورہ فلم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے نام بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں،جس میں شاہ رخ خان کانام سر فہرست ہے۔

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے چند روز قبل ایک ایک انٹرویو میں مائرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ مائرہ خان ایک باصلاحیت اور سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں،اور مجھے خوشی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی فلم رئیس آئندہ سال 2016 میں عید کے موقع پرریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

  • پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان کی فلم "پی کے” نے بھارت کے مذہبی انتہاءپسندوں پنڈتوں اور شعبدہ بازوں کو برہم کیا ہوا ہے، وہ اس فلم اور عامر خان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئےہیں اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

    لیکن دوسری طرف عامرخان کے قریبی دوست سلمان خان کے بعد اب کنگ سپراسٹار شاہ رخ خان نے بھی”پی کے”کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی کے فلم کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی،جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس کو مذکورہ فلم دیکھنی ہو تو دیکھے اور نہیں دیکھنی تو نہ دیکھے۔

    فلم کے خلاف زہر اگلنے والوں کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ جب سنسر بورڈ نے فلم پاس کر دی ہے تو اس پر تنقید کرنے اور اسے دیوتاﺅں کی توہین قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کی بے جا باتوں پر توجہ دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ اس سے پہلے عامر خان خود بھی سوالات اٹھانے والوں کو کرارے جواب دے چکے ہیں۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صرف بتوں، دیوتاﺅں، مندروں اور پجاریوں کا مذاق کیوں اڑایا ہے اور اسلام کو نشانہ کیوں نہیں بنایا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خدا کے بت بنا کر ان کی پوجا نہیں کی جاتی اور اسے لوٹ مار کا ذریعہ نہیں بنایا جاتا۔

    عامر خان کے ان جوابات نے بھارتی انتہاءپسندوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ تڑپنے لگے ہیں۔

  • شاہ رخ خان سوشل میڈیا کنگ بن گئے

    شاہ رخ خان سوشل میڈیا کنگ بن گئے

    ممبئی: کنگ خان نے بالی ووڈ کے دونوں خانز کو پیچھے چھوڑ دیا، مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی۔

    شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مقبولیت میں عامر خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا، اداکار کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے، بالی ووڈ کے کنگ خان  اب سوشل میڈیا پر بھی کنگ بن گئے ہیں۔ مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہونے پر شاہ رخ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

    شاہ رخ سے پہلے صرف امیتابھ بچن ہی اکلوتے بالی ووڈ اداکار تھے، جن کے ایک کروڑ سے زیادہ ٹوئٹر فالوورز ہیں، اس کے علاوہ عامر خان کے 95 لاکھ 90 ہزار سلمان خان کے 92 لاکھ جبکہ پریانکا چوپڑا کے 77 لاکھ ٹوئٹر مداح ہیں۔

  • امیتابھ  بچن نے لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا

    امیتابھ بچن نے لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے سروں کی ملکہ  لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا۔

    کے بی سی 8 کے گرینڈ فنالے میں امیتابھ بچن نے چند سطریں بولیں، جنہیں سن کر لتا منگیشکر کی آنکھیں بھر آئیں، لتا منگیشکر نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘ہیلو، میں کون بنے گا کروڑ پتی کا آخری اقساط دیکھ رہی تھی ، پروگرام بہت اچھا ہوا۔ امت جی نے ہمیشہ کی طرح پروگرام کو شاندار بنایا۔ پروگرام کے سماروپ میں امت جی نے دو سطریں کہیں، وہ تھیں-محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے، تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے۔ امت جی کو یہ سطریں کہتے ہوئے سن کے میری آنکھیں بھر آئیں۔

     لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ امت جی میرے دل میں آپ کے لئے خاص جگہ ہے، میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، لمبی عمر کرے اور صحت رکھے، یہی میری کامنا ہے۔

    دوسری جانب بگ بی نے بھی ٹویٹ کرکے لتا منگیشکر کی مبارکباد کا جواب دیا کہ ’لتا جی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کس طرح آپ کا شکریہ کرو ۔ آپ کی دعا ہمارے لئے بابرکت ہوگی۔

  • ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا، ریتک روشن

    ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا، ریتک روشن

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریتک روشن جنہیں بے شمار ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوچکی ہے لیکن انکا کہنا ہے کہ ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ ہی نہیں ملا جس پر وہ کام کرسکیں۔

    ریتک روشن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہالی وڈ پراجیکٹ ہمیشہ ان کے پاس رہتے ہیں، اور بہت سی فلموں میں انہیں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا جس پر وہ کام کریں۔

    اپنی نئی آنے والی بالی وڈ فلم ’بینگ بینگ‘ سے متعلق ریتک روشن کا کہنا تھا کہ وہ ان کی زندگی کی سب سے آسان فلم ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص زندگی میں نہایت مشکل اور کٹھن حالات سے گزرا ہوتو اسے زندگی آسان لگنے لگتی ہے اور وہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہے۔

  • شردھاکپور کا فیس بک پر آنے کا فیصلہ

    شردھاکپور کا فیس بک پر آنے کا فیصلہ

    ممبئی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ حسینہ شردھا کپور نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے فینز کےلئے فیس بک پر بھی پیج بنائیں گی۔
    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار کی شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے یک کہ بعد دیگر فلموں میں خوب شہرت حاصل کی، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں نے انہیں ٹوئیٹر پر کافی سراہا، جس سے شردھا کپور کافی خوش ہیں اور اس کے بعد انہوں نے فیس بک پر بھی اپنے مداحوں کے لئے پیج بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    جس کے ذریعے ان کے چاہنے والے ان کے بار ے میں تمام تر معلومات اور ان کی آنے والی فلموں سے آگاہ رہیں گی۔
  • بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ کا فلمی دنیا میں کم بیک

    بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ کا فلمی دنیا میں کم بیک

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ فلم ”شامیانہ“ کیساتھ فلمی دنیا میں کم بیک کریں گی۔

    بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ فلمی دنیا میں کم بیک کررہی ہے، لارا دتہ بچے کی پیدائش کے بعد فلمی پردے سے غائب رہی تھیں۔

    lara1

    بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ فلم ”شامیانہ“ کیساتھ فلمی دنیا میں کم بیک کریں گی، ان کے شوہر مہیش بھوپاتی اس فلم کے معاون پروڈیوسر ہیں جبکہ لارا دتہ اس فلم میں کیفے مالکہ کا کردار ادا کریں گی جو کہ بشن کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔

  • بالی ووڈ کی سنسنی خیز ایکشن سے مزین فلم بینگ بینگ ریلیز

    بالی ووڈ کی سنسنی خیز ایکشن سے مزین فلم بینگ بینگ ریلیز

    ممبئی: بالی ووڈ کی ایکشن اور سنسنی پر مبنی فلم بینگ بینگ ریلیز کردی گئی ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔

    بالی ووڈ کے مشہور ستاروں سے سجی بینگ بینگ نامی فلم میں لمحہ بہ لمحہ سنسنی خیز مناظر اور طوفانی ایکشن شائقین کے دلچسپی کا باعث ہیں، فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب نے پورے پاکستان میں ریلیز کیا ہے، سدھارتھ آنند فلم کے ڈائریکٹر ہیں تو اس کی کاسٹ میں ریتھک روشن، کرینہ کیف، ڈینی ڈین زونگپا اور جاوید جعفری شامل ہیں۔