Tag: بالی ووڈ

  • بالی ووڈ کی نئی فلم میں فواد خان کی کردار کی تفصیلات سامنے آگئی

    بالی ووڈ کی نئی فلم میں فواد خان کی کردار کی تفصیلات سامنے آگئی

    پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اسٹار فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم میں اُن کے کردار کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    پاکستان کے معروف اداکار فواد خان 8 سال کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں، اداکار بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Filmfare (@filmfare)

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس نئی فلم کا نام تو منظرِ عام پر نہیں آیا ہے تاہم، فلم میں فواد خان کے کردار اور شوٹنگ کی کچھ تفصیلات سامنے آگئیں۔

    فلم فیئر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جاری پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آرتی بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فواد خان برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی، فلم کی پری پروڈکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

    واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم’کپور اینڈ سنز’ اور  ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی کام کیا۔

  • فواد خان نے بالی ووڈ میں واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    فواد خان نے بالی ووڈ میں واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبولیت رکھنے والے معروف اداکار فواد خان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ 

    اداکار فواد خان اور صنم سعید نے بھارتی خبررساں ادارے ‘انڈیا ٹوڈے’ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں دونوں اسٹارز نے اپنی سیریز سمیت دیگر موضوعات سے متعلق گفتگو کی۔

    انٹرویو کے دوران فواد خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بہت جلد بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ تو وقت اور حالات ہی بتائیں گے کہ کیا ہوگا اور کیا نہیں ہوگا۔

    فواد خان نے کہا کہ اس بار کچھ خاص ہوگا اور میرا ماننا ہے کہ جب صحیح وقت ہوتا ہے تو چیزیں خود ہی ہوجاتی ہیں، لہٰذا جو بھی فائنل ہوگا اس وقت ہی سب کے ساتھ شیئر کروں گا اور میں اپنے مداحوں سے کچھ بھی نہیں چھپاؤں گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد خان تقریباََ 8 سال بعد بالی ووڈ فلموں میں واپسی کرنے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ 19 جولائی یعنی آج سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی فائیو‘ اور یوٹیوب چینل ’زندگی‘ پر نشر کی جائے گی۔

  • بالی ووڈ نے ایک اور کلاسک گانے کا بیڑا غرق کردیا، مداح مایوس

    بالی ووڈ نے ایک اور کلاسک گانے کا بیڑا غرق کردیا، مداح مایوس

    بھارتی فلم انڈسٹری نے پرانے دور کے ایک اور کلاس گانے ’میرے محبوب‘ کو ریمیکس کرکے اس کا بیڑا غرق کردیا، شائقین برہم ہوگئے۔

    وکی کوشل اور ترپتی دیمری کی نئی رومانوی کامیڈی فلم بیڈ نیوز کے ٹریلر اور گانوں کو مداحوں کے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے، فلم کے گانے توبہ توبہ کو فلمی مداحوں میں کافی پذیرائی ملی ہے جبکہ ایک اور گانے اپنی شہوانیت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

    بیڈ نیوز میں شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ کی 90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈپلیکیٹ کا مشہور گانا ’میرے محبوب میرے صنم‘ کو ریمیک کیا گیا ہے جس پر لوگوں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانبھ سے اس کلاسک میلوڈی گانے کو برباد کرنے پر بیڈ نیوز کے ریمیک ورژن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    مذکور گانا ایک پرسکون مقام سے شروع ہوتا ہے جہاں وکی اور ترپتی کا رومانوی رقص دکھایا گیا ہے، آخر میں ترپتی وکی کو خوفناک کہانی سنا کر ڈرانے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں جبکہ گانے کی ساؤنڈ مکسنگ بھی صحیح نہیں کی گئی۔

    شائقین اصل گانے کے مقابلے میں اس ورژن سے بالکل بھی متاثر نظر نہیں آتے اور فلم میکرز سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ کلاسک گانے کو کیوں خراب کرتے ہیں۔

    ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ’ایک اور کلاسک گانے کو خراب کردیا گیا،‘ ایک شخص نے لکھا کہ ’اس گانے میں شاہ رخ کی بطور گیسٹ انٹری ایک خراج تحسین کے طور پر سب سے خوبصورت چیز ہوتی‘۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’گانے کو اچھی طرح سے خراب کیا گیا ہے‘۔ ایک اور صارف نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ نئے گانے کیوں نہیں بنا سکتے، پرانے کلاسک گانے کو خراب کرنا بند کرو‘۔

  • فلم ’ کرش‘ میں اداکاری کرنیوالے چائلڈ آرٹسٹ اب کیسے نظر آتے ہیں؟

    فلم ’ کرش‘ میں اداکاری کرنیوالے چائلڈ آرٹسٹ اب کیسے نظر آتے ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں فلم ’ کرش‘میں ہرتھیک روشن کے بچپن کا کردار نبھانے والے چائلڈ آرٹسٹ 18 سال بعد کیسے نظر آتے ہیں؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ’کرش ‘ میں ہرتھیک روشن کے بچپن کا کردار نبھانے والا چائلڈ آرٹسٹ مکی دھامیجانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جوکہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dr. Mickey (@dr_mickeyyy)

    مذکورہ ویڈیو میں ڈاکٹر مکی دھامیجانی اسپتال میں موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ میں آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا بھی موجود ہے جبکہ ویڈیو میں اُن کی فلم ’کرش‘ کے سین بھی دکھائے گئے ہیں۔

    ڈاکٹر مکی دھامیجانی نے ویڈیو کے شروعات میں لکھا کہ’ نہ جانے کتنی بار مجھے دیکھ کر لوگ یہ کہتے ہیں کہ ’ہم نے آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے‘۔

    ڈاکٹر مکی نے کہا کہ یقیناً! آپ سب نے مجھے پہلے دیکھا ہوگا کیونکہ ماضی میں مجھے جونیئر کرش کا کردار ادا کرنے اور فلم ’کرش‘ کی انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا ناقابلِ یقین موقع ملا تھا، میرے لیے اس فلم کا حصہ بننا واقعی خوشی کی بات تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dr. Mickey (@dr_mickeyyy)

    انہوں نے لکھا کہ ایک چائلڈ آرٹسٹ بننے سے لے کر آنکھوں کا سرجن بننے تک کا میرا سفر حیرت انگیز رہا، اس سفر کے دوران، میں نے بہت کچھ سیکھا، میں نے فلم میں سُپر ہیرو کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

    ڈاکٹر مکی نے مزید کہا کہ اب میں حقیقی زندگی میں لوگوں کی آنکھوں کی دیکھ بھال کرکے ایک سُپر ہیرو بن سکتا ہوں، میں لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت کے لیے سب کا بےحد شکرگزار ہوں۔

    واضح رہے کہ سال 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ہرتھیک روشن نے کرش کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اُن کے بچپن کا کردار مکی دھامیجانی نے نبھایا تھا، اس فلم کی دیگر کاسٹ میں پریانکا چوپڑا، ریکھا اور نصیرالدین شاہ شامل تھے۔

  • ’کیارا کی وجہ سے سدھارتھ کی جان کو خطرہ ہے‘

    ’کیارا کی وجہ سے سدھارتھ کی جان کو خطرہ ہے‘

    بالی ووڈ کی معروف جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے مداح کو ایک فین پیج دھوکہ دیتے ہوئے ان سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

    بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی ایک مداح ’ دیسی گرل‘ کے نام سے اکاؤنٹ ہے، اس نے بتایا کہ سدھارتھ کے فین پیج نے انہیں بلیک میل کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔

    سوشل میڈیا پر اداکار سدھارتھ کو ٹیگ کرتے ہوئے صارف نے سنگین واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک فین پیچ کی ایڈمنز علیزا اور حسنہ نے مبینہ طور پر دھوکہ دیا تھا۔

    صارف نے لکھا کہ پیارے سدھارتھ اور ان کے تمام فینز پیج کے ایڈمینز آپ سب کو حسینہ پروین اور علیزا کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، ان دونوں نے 2023 میں اکتوبر اور دسمبر کے درمیان مجھ سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

    ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ علیزا نے مجھے جھوٹی کہانیاں سنائیں کہ کیارا کی وجہ سے سڈ کی جان کو خطرہ تھا، کیارا نے سدھارتھ کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر اس سے شادی کرنے پر مجبور کیا، اس کے علاوہ کیارا نے سدھ پر کالا جادو کیا۔

    صارف نے لکھا کہ ’ علیزا نے مجھے مزید بتایا کہ کیارا نے سدھارتھ کے بینک اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور یہ دھمکی دی کہ اگر اس نے انہیں اپنا بینک پاس ورڈ اور دستخط شدہ چیک بک نہیں دیے تو اس کے خاندان کو قتل کر دے گی‘۔

    علیزہ نے مجھ سے کہا کہ میں اس کی سڈ کو بچانے میں مدد کروں، جس کے بعد علیزا نے میرا تعارف سڈ کے جعلی پی آر دیپک دوبے سے کروایا، میں نے انہیں اندر کی معلومات حاصل کرنے اور سڈ سے بات کرنے کے لیے ہفتہ وار فیس ادا کی۔

    صارف نے بتایا کہ اس کے علاوہ سڈ کو موت یا اذیت سے بچانے کے لیے اخراجات کیے گئے، اس سب کی وجہ سے مجھے 50 لاکھ کا نقصان ہوا، جب میں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو مجھ سے بار بار جھوٹ بولا گیا۔

  • نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کردیا

    نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کردیا

    بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اداکار نوازالدین صدیقی نے انڈسٹری کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ اپنے کام کا تجربہ شیئر کردیا۔

    اداکار نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں تینوں خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے کام کرنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا اور ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔

    اداکار  نے کہا کہ میں تینوں خانز کی کامیابی سے کبھی بھی حسد میں مبتلا نہیں ہوا، دراصل میں پہلے اداکار بننا چاہتا ہوں، میری کبھی بھی سپر اسٹار بننے کی خواہش نہیں رہی۔

    اس موقع پر جب پوچھا گیا کہ تینوں خانز میں سب سے بہترین کون ہے؟ تو انہوں نے صرف ایک نام لینے سے انکار کردیا اور بالی ووڈ کے تینوں سپر اسٹار کی خوبیوں پر بات شروع کردی۔

    نواز الدین صدیقی نے کہا کہ سلمان خان حقیقی زندگی میں حیرت انگیز انسان ہیں وہ دیگر خانز کے مقابلے میں بہت زیادہ تفریح کرتے ہیں۔

    نوازالدین صدیقی نے کہا کہ شاہ رخ خان بہت پرجوش انسان ہیں، وہ کام کو اُس وقت تک کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مکمل نہ ہوجائے، وہ بہت محنتی انسان ہیں، عاجزی میں نے ان ہی سے سیکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عامر خان پرفیکشنسٹ ہیں، ہمیں انہوں نے بے مثال قسم کا سنیما دیا ہے، ان کی فلم سازی وسیع اور متنوع ہے، وہ قابل ذکر انسان ہیں اور باقیوں سے بہت اوپر ہیں۔

    نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کے ساتھ بجرنگی بھائی جان اور کک میں کام کیا، شاہ رخ خان کے ساتھ انہوں نے رئیس فلم کی جبکہ عامر خان کے ساتھ فلم تلاش اور سرفروش کی تھی۔

  • عامر خان کے بیٹے کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

    عامر خان کے بیٹے کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جیند خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ کو عدالت سے کلین چٹ ملنے کے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی۔

    جنید خان کی فلم ’مہاراج‘ کو 14 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے ہندو انتہا پسند گروہ کی درخواست پر فلم کو ریلیز ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

    ہندو انتہا پسند تنظیم ’بجرنگ دَل‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنید خان کی فلم میں سناتن دھرم کی بے عزتی کی گئی ہے جو ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ کرسکتی ہے اسی لیے فلم پر بین لگایا جائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    جس کے بعد گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فلم ’مہاراج‘ کی نیٹ فلکس پر ریلیز پر عارضی حکمِ امتناع واپس لیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دے دی۔

    گجرات کی عدالت نے ریمارکس دیے کہ فلم میں کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ملی، اس فلم سے درخواست گزار یا کسی بھی فرقے کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوں گے۔

    عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار کا بنیادی اعتراض یہ تھا کہ فلم کے چلنے سے ایک کمیونٹی کی بدنامی اور توہین ہوگی، عدالت سمجھتی ہے اس میں کوئی جان نہیں ہے۔

    عدالت نے اس فلم کو کلین چٹ دیتے ہوئے ریمارکس دیا کہ فلم مہاراج کی بنیاد وہ واقعات ہیں جو مہاراج لیبل کیس 1862 کے تناظر میں پیش آئے اور یہ کسی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ یہ فلم ایک گجراتی مصنف سورابھ شاہ کی 2013 کی کتاب کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جو 1862 کے مشہور ہتک عزت کیس پر تحریر کی گئی تھی۔

  • دیپیکا پڈوکون نے رنویر کو سب سے زیادہ ہینڈسم مرد قرار دیدیا

    دیپیکا پڈوکون نے رنویر کو سب سے زیادہ ہینڈسم مرد قرار دیدیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر و اداکار رنویر سنگھ کو سب سے زیادہ ہینڈسم مرد قرار دیدیا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے شوہر رنویر سنگھ کے لیے ایک خوبصورت تعریفی پوسٹ کی۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر پانچ سیکنڈ بعد اپنے شوہر کو دیکھتی ہیں جو کہ بہت ہی پیارے ہیں، انکے مطابق انہوں نے اب تک جتنے مرد دیکھے ان میں رنویر سب سے زیادہ ہینڈسم ہیں۔

    انھوں نے اپنی اسٹوری میں رنویر کو ٹیگ کرنے کے علاوہ اس میں پنک ہارٹ ایموجی بھی شامل کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024 کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری سنائی تھی۔

    اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر 2024ء میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

  • پاکستان انڈسٹری کی خواتین نے بالی ووڈ میں کام کرکے نام ڈبویا: بہروز سبزواری

    پاکستان انڈسٹری کی خواتین نے بالی ووڈ میں کام کرکے نام ڈبویا: بہروز سبزواری

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں نے بالی ووڈ میں کام کرکے اپنے ملک کا نام ڈبویا۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان انڈسٹری کے اداکاراؤں کی بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

    بہروز سبزواری نے کہا کہ فواد خان بھارت گئے، وہاں جاکر اُنہوں نے بالی ووڈ میں شاندار کام کیا، اگر وہ آج بھی بالی ووڈ فلمیں کررہے ہوتے تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ وہ تمام بالی ووڈ خانز کو پیچھے چھوڑ دیتے اور بالی ووڈ کے نمبر ون اسٹار بن جاتے۔

    اداکار نے کہا کہ فواد خان کے علاوہ جاوید شیخ نے بھی بالی ووڈ میں بڑا نام کمایا اور ہماری چند اداکاراؤں نے بھی بالی ووڈ فلمیں کیں لیکن اُنہوں نے اپنے کام سے پاکستان کا نام روشن کرنے کے بجائے اپنے ملک کا نام ڈبو دیا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی متعدد پاکستانی آرٹسٹ، فنکار، گلوگار اور مزاحیہ فنکار بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے جبکہ چند سال قبل پاکستان کی کچھ اداکارہ جس میں صبا قمر، ماہرہ خان، ماورہ خان، سجل علی اور دیگر نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبر سرگرم، بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی

    کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبر سرگرم، بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبر سرگرم ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے اور اسی نئی ویڈیو نے حمل کی افواہوں کو ہوا دی۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آگیا کہ بالی ووڈ کی یہ جوڑی اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اب، بھارتی میڈیا زوم کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ واقعی حاملہ ہیں، اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی جبکہ انکے شوہر وکی کوشل بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

    لیکن ابھی تک کترینہ کیف اور اُن کے شوہر وکی کوشل نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کہ کہ ’’ کترینہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے زیادہ حاملہ لگ رہی ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے یہ جوڑی اپنی نجی زندگی کو میڈیا کو نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہے تو میڈیا کو بھی چاہیے کہ اس بات کا خیال رکھے‘‘۔

    خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2021 میں 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوئی تھی۔