Tag: بالی ووڈ

  • ہیرا منڈی میں میری اداکاری دیکھ کر منگیتر نے کہا کہ۔۔۔ ادیتی راؤ کا دلچسپ انکشاف

    ہیرا منڈی میں میری اداکاری دیکھ کر منگیتر نے کہا کہ۔۔۔ ادیتی راؤ کا دلچسپ انکشاف

    بالی ووڈ کی معروف اداکار  سدھارتھ بھارتی ویب سیریز ہیرامنڈی میں اپنی منگیتر اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی اداکاری دیکھ کر رو پڑے تھے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ بھارتی سیریز ہیرامنڈی میں انکی پرفارمنس پر ان کے منگیتر اداکار سدھارتھ نے ان کی تعریف کی اور بیبو جان کے کردار سے بہت متاثر ہوئے۔

    37 سالہ اداکارہ ادیتی راؤ نے دلچسپ انکشاف کیا کہ ہیرامنڈی میں میری اداکاری دیکھ کر سدھارتھ کے آنسو بہ گئے تھے، اسے ہیرا منڈی بہت پسند آئی، اس ویب سیریز نے سدھارتھ کو اتنا متاثر کیا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں تھے، وہ صرف رو رہا تھا اور اس کی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں۔

    ادیتی راؤ حیدری ’ہیرا منڈی‘ میں کس چیز کو تبدیل کرنا چاہیں گی؟

    اداکارہ ادیتی راؤ نے مزید بتایا کہ سدھارتھ نے سیریز دیکھنے کے بعد سنجے لیلا سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، انہوں نے مجھے کہا کہ وہ جلد از جلد سنجے لیلا بھنسالی صاحب سے ملنا چاہتے ہیں۔

    اداکارہ نے مزید بتایا کہ سدھارتھ نے میرے کردار ’بیبو جان اور فلم ’ رنگ سے بسنتی‘ میں کرن سنگھانیہ کے کردار کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ’’ اب خاندان میں دو آزادی پسند کردار ہوں گے، ایک کرن سنگھانیہ اور دوسری ببو جان۔

    واضح رہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے دھوم مچا رکھی ہے، ادیتی راؤ حیدری نے فلم میں ’بیبو جان‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

    آٹھ اقساط پر مشتمل ویب سیریز جس میں ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سوناکشی سنہا، شرمین سیگل، منیشا کوئرالہ اور سنجیدہ شیخ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے ہیں، اس کے ساتھ فریدہ جلال، فردین خان، شیکھر اور ادھیان سمن اور طحہ شاہ بھی فلم میں شامل ہیں۔

  • سورج پنچولی ایکشن سے بھرپور فلم میں واپسی کیلئے تیار

    سورج پنچولی ایکشن سے بھرپور فلم میں واپسی کیلئے تیار

    ممبئی: اداکارہ جیا خان خود کشی کیس میں بری ہونے والے سورج پنچولی ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکار سورج کو ’ہیرامنڈی‘ کے پریمیر میں اپنی ساتھی اداکارہ اکانکشا شرما کے ساتھ دیکھا گیا،  پریمیر کی نمائش کے بعد انہوں نے اپنی نئی فلم سے متعلق اعلان کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سورج پنچولی جلد ہی فلموں میں ایکشن اور تفریح فراہم ​کرتے نظر آئیں گے، انہوں نے انڈسٹری میں واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بلآخر آگے بڑھ گیا ہوں، اب مجھ پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے، اس لئے کوئی ذہنی تناؤ بھی نہیں ہے‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sooraj P (@soorajpancholi)

    اداکار سورج نے کہا کہ میں سیٹ پر واپس آکر خوش ہوں، یہ فلم ایک بایوپک ہے، سب سے بہادر ہندوستانی جنگجو جس نے سومناتھ مندر کی جنگ لڑی اور اس کی حفاظت کی، میں اس میں ایک جنگجو کا کردار ادا کر رہا ہوں۔

    انہوں نے انڈسٹری میں واپسی سے متلعق کہا کہ مجھے واپسی کی کوئی جلدی نہیں تھی، میں ہر فلم میں مختلف کردار نبھانا چاہتا ہوں، میں صرف ایک فنکار کے طور پر ترقی کرنا چاہتا ہوں اور ہر بار اپنا بہترین پرفارمنس دینا چاہتا ہوں۔

    جیا خان خودکشی کیس میں 10 سال پرانے خط کی حقیقت سامنے آگئی

    واضح رہے کہ سورج پنچولی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2015 میں فلم ’ہیرو ‘ سے اتھیا شیٹی کے ساتھ کیا، سلمان خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا، اس کے علاوہ وہ فلم ’’سیٹیلائٹ شنکر‘‘ میں کام کر چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ جیا خان نے 2013 میں خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کرلی تھی اور اپنے آخری خط میں سورج پنچولی پر زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

    سورج پر 2018 میں باقاعدہ فرد جرم عائد کی گئی تھی لیکن سورج پنچولی نے الزامات سے انکار کیا تھا تاہم انہیں 2023 میں بھارت کے تحقیقاتی ادارے ( سی بی آئی) کی خصوصی عدالت  نے 10 سال بعد اداکار سورج پنچولی کو اداکارہ جیا خان کی خود کشی کے کیس میں بے قصور قرار دے دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sooraj P (@soorajpancholi)

    اداکار سورج پنچولی بالی ووڈ کے سینئر اداکار ادیتیا پنچولی اوراداکارہ زرینہ وہاب کے بیٹے ہیں۔

  • امیتابھ بچن کے بعد بالی ووڈ میں سب سے زیادہ عزت مجھے ملتی ہے، کنگا کا دعویٰ

    امیتابھ بچن کے بعد بالی ووڈ میں سب سے زیادہ عزت مجھے ملتی ہے، کنگا کا دعویٰ

    تنازعات کا شکار رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کے بعد بالی ووڈ کی سب سے قابل احترام شخصیت وہ ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا اپنا موازنہ انڈسٹری کے بڑے سُپر اسٹارز سے کرنے کا سلسلہ جاری رکھاہے، حال ہی میں کنگنا رناوت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنا موازنہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے کرتے سنا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے جارہی ہیں، اسی سلسلے میں وہ ان دنوں سیاسی ریلیوں اور جلسوں میں مصروف ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں کنگنا رناوت کو انتخابی ریلی کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ سارا دیش حیران ہے کہ میں بیٹی، وہ کنگنا، چاہیں راجستھان چلے جاؤ، چاہے مغربی بنگال چلے جاؤ، چاہے دہلی چلے جاؤ، چاہے منی پور چلے جاؤ، ایسا لگتا ہے کہ مانو اتنا پیار اور اتنا سمان (عزت)، میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ امیتابھ بچن جی کے بعد آج کسی کو انڈسٹری میں ملتا ہے اتنا عزت ملتا ہے تو وہ مجھے ملتا ہے‘۔

    اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان سے کیا تھا، کنگنا رناوت نے اپنا موازنہ بالی ووڈ کے کنگ خان سے کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ شاہ رخ خان اور میں، ہم سُپر اسٹارز کی آخری نسل ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ ہماری اب بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

  • پرینیتی چوپڑا کا بالی ووڈ میں ’فیورٹزم‘ سے متعلق چونکا دینے والا تبصرہ

    پرینیتی چوپڑا کا بالی ووڈ میں ’فیورٹزم‘ سے متعلق چونکا دینے والا تبصرہ

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں ’فیورٹزم‘ سے متعلق چونکا دینے والا تبصرہ کیا ہے۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا سے انڈسٹری میں ’فیورٹزم ‘ کے بارے میں پوچھا گیا جس پر انہوں نے فلم انڈسٹری میں کام کے کم مواقع  ملنے پر کُھل کر بات کی۔

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں کم کام ملنے کہ وجہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم ہے، مجھے لگتا ہے کہ کچھ اداکاروں اور کچھ ہدایت کاروں تک رسائی کام کے مواقع  ملنے کا باعث بنتی ہے اور میں یقینی طور پر یہی محسوس کرتی ہوں۔

    اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ نے کہا کہ میں نیپوٹیزم کی بات نہیں کر رہیں لیکن اگر میں ہر وقت کچھ مخصوص افراد کی نظروں میں نہ رہوں تو میں کام کے موقع سے ہاتھ دھو بیٹھوں گی، انڈسٹری میں کیمپ ہیں اور اگر کوئی ایسے کیمپوں کا حصہ نہیں ہے تو وہ کام کے مواقع سے محروم ہو سکتا ہے۔

    انہوں نے اپنی بات وضاحت میں کہا کہ اگر دو لوگ ایک جیسے باصلاحیت کے مالک ہیں، جو ایک ہی چیز پیش کرسکتے ہیں، ان میں سے ایک پسندیدہ ہوگا اور دوسرا نہیں، تو جو پسندیدہ نہیں ہوگا وہ کام کا موقع کھو دے گا۔

    اداکارہ پرینیتی نے مزید کہا کہ اگر میں وہ ہنر پیش کرنے کے قابل ہوں، اگر میں اتنی ہی رقم کمانے کے قابل ہوں تو مجھے بھی موقع ملنا چاہیے اور اسے اس لیے کسی کی صلاحیت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے کہ میرا کوئی رشتہ نہیں ہے یا میں آپ کے کیمپ کا حصہ نہیں ہوں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا فرد نہیں جو میرے لیے کالز کر کے یہ کہے کہ پرینیتی کو اس فلم میں لے لو، میرے پاس صرف میرا ہنر ہے۔

    واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی امتیاز علی کی فلم امر سنگھ چمکیلا میں ان کی اداکاری کے لیے زبردست پذیرائی ملی ہے۔

    اس فلم میں پرینیتی نے دلجیت دوسانجھ کے مد مقابل امرجوت کور کا کردار ادا کیا تھا، فلم میں جہاں ان کی اداکاری کو سراہا گیا ہے وہیں انہیں کئی گانے گانے پر بھی داد ملی ہے۔

  • سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اہم انکشافات

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اہم انکشافات

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کی منصوبہ بندی امریکا میں کی گئی۔

    اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے فائرنگ کے لیے شوٹرز کے انتخاب کی ذمہ داری راجستھان میں بشنوئی گروپ کو آپریٹ کرنے والے امریکا میں مقیم روہت گودارا کو دی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روہت گودارا نے کیا تھا جو راجستھان میں بشنوئی کے گینگ کو چلاتا ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت وشال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے، جو راجستھان کے ایک گینگسٹر روہت گودارا کے لیے کام کرتا ہے اور راجستھان میں بشنوئی گینگ چلاتا ہے۔

    ’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

    دوسری جانب لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور ساتھ ہی اداکار کو ایک اور بار جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیدی۔

  • شاہ رخ خان نے کس نئے فنکار کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قرار دیا

    شاہ رخ خان نے کس نئے فنکار کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قرار دیا

    بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کے پنجابی گلوکار کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قرار دیا۔

    نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے بعد ان کا شمار ایسے اداکاروں میں ہورہا ہے جو تیزی سے بالی ووڈ کی نگری میں اپنی شناخت اور فین فالوونگ بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

    جمعے کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ ناظرین اور فلم بین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا  ہے۔

    بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اسی سلسلے میں امر سنگھ چمکیلا کے ہدایت کار امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک مرتبہ دلجیت دوسانجھ کو انڈیا کا بہترین اداکار قرار دیا۔

    اس فلم کے کاسٹ نے نیٹ فلکس کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی جہاں بھارتی ہدایتکار امتیاز علی نے کہا کہ ’مجھے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر اس ملک میں سب سے اچھا کوئی ایکٹر ہے تو اپنے دلجیت پاجی (بھائی) ہیں۔

    امتیاز علی نے مزید انکشاف کیا کہ اگر دلجیت دوسانجھ ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں کام کرنے پر رضامند نہ ہوتے تو یہ فلم بنتی ہی نہیں، مجھے تو ایسے لگتا تھا کہ اگر دلجیت نے منع کر دیا ہوتا تو یہ فلم شاید بن ہی نہیں سکتی تھی، ہم بہت خوش قسمت تھے اس سے بہتر کاسٹ نہیں مل سکتی تھی ۔

    واضح رہے کہ اس فلم میں دلجیت دوسانجھ نے مشہور پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کا کردار نبھایا ہے جبکہ اُن کے ساتھ فلم کی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا بھی شامل ہیں جنہوں نے امر سنگھ چمکیلا کی اہلیہ اور ساتھی گلوکارہ امرجوت کور کا کردار ادا کیا ہے۔

    امر سنگھ چمکیلا پنجاب میں 1980 کی دہائی میں تیزی سے ابھرتے ہوئے سپرسٹار بنے تاہم ان کا کیریئر فحش گانوں کے الزامات کی زد میں رہا، جسے قتل کردیا گیا تھا۔

  • اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    ممبئی میں بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح 5 بجے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پانچ راؤنڈز فائر کیے، ایک گولی گھر کی پہلی منزل پر بھی لگی جس میں سلمان خان رہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی گینگسٹر کی جانب سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی تاہم اب یہ واقعہ ان کے گھر کے باہر پیش آیا ہے۔

  • رنبیر کپور کو اپنے والد سے پہلی بار کب مار پڑی، اداکار کا انکشاف

    رنبیر کپور کو اپنے والد سے پہلی بار کب مار پڑی، اداکار کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنے والد رشی کپور سے پٹائی کھانے کا اہم انکشاف کیا ہے۔

    حالی ہی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی پہلی قسط میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے والدہ نیتو سنگھ اور بہن ردھیما کپور کے ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے آنجہانی  والد سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکار رنبیر کپور نے بتایا کہ ’مجھے یاد ہے میں مندر میں چوتوں سمیت داخل ہوگیا تھا جس کے بعد میرے والد نے زندگی میں صرف ایک مرتبہ میری سخت پٹائی کی تھی۔

    رنبیر کپور نے اس پٹائی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’پاپا بہت زیادہ مذہبی تھے ، آٹھ یا نو سال کی عمر میں ، میں چپل پہن کر مندر کے اندر چلا گیا تھا جس کے بعد میری خوب شامت آئی تھی۔

    باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم اینیمل کے اداکار رنبیر نے یہ بھی کہا کہ’ مجھے بچپن میں اپنی والدہ سے مار پڑی ہے، ایک مرتبہ انہوں نے مجھے ہینگر سے بھی مارا تھا۔

  • کیا سلمان خان بھائی کے بیٹے کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے والے ہیں؟

    کیا سلمان خان بھائی کے بیٹے کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے والے ہیں؟

    ممبئی: بھارتی اداکار ارباز خان نے بیٹے ارہان خان کو بڑے بھائی سلمان خان کی جانب لاؤنچ کیے جانے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے چرچا ہے کہ سلمان خان اپنے بھتیجے کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں،  بالی ووڈ میں کئی اسٹار کڈز کی انٹری کی خبروں کے درمیان اب ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔

    تاہم بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر ارباز نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے امریکا کے ایک فلم اسکول سے گریجویشن کیا ہے، وہ ابھی اپنے مستقبل کی تیاری کر رہے ہیں۔

    سلمان خان واقعی ارہان اور سہیل کے بیٹے نروان کو لانچ کرنے والے ہیں جس پر ارباز خان نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم، میرے مطابق یہ سب افواہیں ہیں، میں نے آج تک ایسا کچھ نہیں سنا‘۔

    ارباز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو یہ کہا ہوا کہ وہ کام سے متعلق اپنے فیصلہ لینے میں آزاد ہے، لہٰذا وہ مجھے سے اپنے کام کے بارے میں تبادلہ خیال کرتا ہے اور میں انکی رہنمائی کرتا ہوں، لیکن میں انکے کام میں زیادہ مداخلت نہیں کرنا چاہتا۔

  • مادھوری ڈکشٹ نے 30 سال بعد فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی یاد تازہ کردی

    مادھوری ڈکشٹ نے 30 سال بعد فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی یاد تازہ کردی

    بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے تیس برس پرانا آئیکونک انداز ایک بار پھر اپنا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کی ڈانسنگ کوئین نے 1994 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے مقبول گانے ’ دیدی تیرا دیور دیوانہ‘ کا لُک ری کریٹ کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ETimes (@etimes)

    جامنی رنگ کی ساڑھی اور زیورات پہنے مادھوری ڈکشٹ نے وہی دلکش اور حسین انداز اختیار کیا جو انہوں نے اپنی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں نشا کے کردار میں اپنایا تھا۔

    اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کچھ دن قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ کو اس عمر میں بھی حسین سے حسین تر ہونے کے الفاظ سے بھی نوازا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

    واضح رہے کہ ہدایتکار سورج برجاتیا کی فلم”ہم آپ کے ہیں کون“ 1994ء میں ریلیز کی گئی تھی جو 1982ءمیں بننے والی ہندی فلم ”ندیا کے پار “ کا ریمیک تھی جس میں اداکار سلمان خان، مادھوری دکشت، رینوکا شاہانے اور موہنیش بھل نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ان کے ساتھ انوپم کھیر، ریما لاگو، الوک ناتھ اور دیگر شامل تھے جبکہ فلم میں بالی ووڈ اداکارہ مادھوری اور اداکار سلمان خان کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔