Tag: بالی ووڈ

  • ’13 سال کی عمر میں خودکشی۔۔۔‘، جونی لیور کا اپنے متعلق ہوشربا انکشاف

    ’13 سال کی عمر میں خودکشی۔۔۔‘، جونی لیور کا اپنے متعلق ہوشربا انکشاف

    نئی دہلی: بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں سے ایک طویل سفر طے کرکے نام بنانے والے مشہور کامیڈی اداکار جونی لیور نے اپنے بچپن سے متعلق ہوشربا انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے کامیڈی اداکار جونی لیور نے ایک انٹرویو میں مالی مسائل کے ساتھ بچپن میں انتہائی مشکل کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کی۔

    اداکار جونی لیور نے انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں سے ایک طویل سفر طے کیا ہے، اداکار کا کامیڈی کی دنیا میں ایک نمایاں نام ہے اور وہ اب تک کے سب سے مشہور کامیڈی اداکاروں میں سے ایک ہے۔

    تاہم اداکار جونی کے لیے چیزیں ہمیشہ اتنی ہموار اور لگژری نہیں تھیں جیسا کہ اب ہیں، جونی کو اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت جدوجہد کرنا پڑی ہے اسی دوران ان کی زندگی میں ایک ایسا وقت آیا جب انہیں جینے کی خواہش بھی نہیں تھی۔

    اداکار جونی لیور نے انٹر ویو میں بتایا کہ میں بھارت کی کچی آبادی دھاراوی میں پیدا ہوا اور وہی زندگی گزاری، جب میں 13 سال کا تھا تو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ریلوے ٹریک پر گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اُس وقت میرے لیے کچھ بھی معنی نہیں رکھتا تھا اور میں بس خودکشی کرنے کے لیے ریلوے کی پٹریوں پر پہنچ گیا، جونی لیور نے انکشاف کیا کہ جب میں پٹری پر لیٹ گیا تو میرے سامنے بہنوں کا چہرہ آگیا اور میں فوراً اٹھ گیا، اس کے بعد میں نے زندگی کا احترام کرنا شروع کیا۔

    جونی لیور نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے قتل ہوتے دیکھا اگر میں اداکار نہ ہوتا تو جرائم کی دنیا میں آ جاتا، میں انڈسٹری کا ہمیشہ شکر گزار ہوں اس انڈسٹری نے مجھے کام دیا ورنہ میں گینگسٹر بن کر رہ جاتا۔

  • شاہ رخ خان کا بیٹی کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

    شاہ رخ خان کا بیٹی کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

    بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی یتیم لڑکی (سہانا) کے گرد گھومتی تھی جسے شاہ رخ خان بچاتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کا سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام سے انکار، اہم وجہ سامنے آگئی

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم شاہ رخ خان کے انکار کے بعد ان کی فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by THE CLUB SRK, NAGPUR (@theclubsrk)

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ پر ہونے والی تنقید کے باعث شاہ رخ خان نے کام کرنے سے انکار کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا  کہ میری بیٹی کا موازنہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا جائے۔

  • شاہد کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    شاہد کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    فلم ’جب وی میٹ‘ سے شہرت پانے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شاہد کپور کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں معروف ادکار نے سر پر دوپٹہ لے کر لپسنگ کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

    ویڈیو میں شاید کپور نے تو موٹا کتنا ہو گیا ہے کچھ اس انداز میں دہرایا کہ دیکھنے والوں بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

    شاہد کپور کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے، اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    واضح رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by prime video IN (@primevideoin)

    شاہد کپور نے آخری بار فلم ’فرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان کی آنے والی فلم رومینٹک کامیڈی ہوگی جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

  • شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا کا اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

    شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا کا اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے کیرئیر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، وہ میوزک انڈسٹری میں بطورِ گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا ایک باصلاحیت اداکارہ کے ساتھ ایک تربیت یافتہ گلوکارہ بھی ہیں، انڈسٹری میں پہلے ہی ‘مانا کہ ہم یار نہیں’ اور ‘مطلبی یاریاں’ جیسے گانا گا چکی ہیں تاہم اب وہ باضابطہ طور پر اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز بھی کررہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پرینیتی نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک میوزک بینڈ کے ساتھ گلوکاری کررہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’موسیقی، ہمیشہ میرے لیے خوشی اور سکون کی وجہ رہی ہے، میں نے پوری دنیا کے لاتعداد موسیقاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب آخر کار میں بھی موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں‘‘۔

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’’انڈسٹری میں اپنے نئے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں اور الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ میں اس موسیقی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کتنی پُرجوش ہوں‘‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’’میں ایک ساتھ اپنے دو مختلف کیریئر پر کام کروں گی، تھوڑی گھبراہٹ بھی ہے کیونکہ نئے لوگوں کے ساتھ کام کروں گی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ اب بطورِ گلوکارہ اپنا پہلا گانا ریکارڈ کرواؤں گی ‘‘۔

    اُنہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’میں انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ ملکر کام کروں گی، ہم ایک ساتھ ملکر مداحوں کے لیے بہترین مواد فراہم کریں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس کے لیے اتنے ہی پُرجوش ہوں گے جتنی زیادہ پُرجوش میں ہوں‘‘۔

  • بالی ووڈ کی دل دہلا دینے والی دستاویزی فلم آسکر کے لیے نامزد

    بالی ووڈ کی دل دہلا دینے والی دستاویزی فلم آسکر کے لیے نامزد

    لاس اینجلس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر آسکر ایوارڈز کے 96 ویں سالانہ ایوارڈز کی نامزدگیاں کا اعلان کردیا گیا، جس میں بالی ووڈ کی دل دہلا دینے والی دستاویزی فلم بھی شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ‘ٹو کل اے ٹائیگر’ واحد بھارتی فلم ہے جسے آسکر 2024 کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مزید چار فلموں کو ڈاکومینٹری فیچر فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    دستاویزی فیچر فلم ‘ٹو کِل اے ٹائیگر’ کی ہدایت کاری نشا پاہوجا نے کی ہے، ‘ٹو کل اے ٹائیگر’ 10 ستمبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس فلم کا ورلڈ پریمیئر بھی ہوا، جہاں اس نے بہترین کینیڈین فیچر فلم کا ایمپلیفائی وائس ایوارڈ جیتا۔

    فلم ‘ٹو کل اے ٹائیگر’ کی کہانی بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں پر مبنی ہے، جہاں ایک باپ  اپنی 13 سالہ بیٹی کے  انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک 13 سالہ لڑکی کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں اسے تین افراد زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ جس کے بعد رنجیت، جو متاثرہ کا باپ ہے، اس کے لیے لڑتا ہے۔

    ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق ایک باپ کی اپنی بیٹی کے لیے محبت اور انصاف کے لیے اس کی مشکل جنگ کی وجہ سے اس فلم کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آسکر کی 96 ویں سالانہ تقریب مارچ میں لاس اینجلس میں ہوگی، اس بار پاکستانی فلم ان فلیمز غیر ملکی بہترین فلم کی دوڑ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئی تھی۔

  • سب کو پولیس والا بناؤں گا: روہت شیٹی

    سب کو پولیس والا بناؤں گا: روہت شیٹی

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے بالی ووڈ کے تمام اسٹارز اداکاروں کو پولیس کی وردی پہنانے کی ٹھان لی ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی ان دنوں اپنی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کی ریلیز کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں، جس میں سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور ویویک اوبرائے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    دوسری جانب ان دنوں روہت شیٹی اجے دیوگن کے لیڈ رول سنگھم اگین کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں اور یہ دونوں پروجیکٹ ان کے کوپ یونیورس کا حصہ ہیں۔

    اس حوالے سے بطور ہدایتکار جب ان سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھا گیاکہ کیا وہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان میں سے کس کو اس سیریز میں شامل کریں گے؟

    تو انہوں نے جواب دیا کہ تینوں کو لوں گا ایک کو بھی کیوں چھوڑ دوں،  ابھی پوری انڈسٹری کو کوپ بنا دیں گے، ٹینشن مت لیں، کوئی نہیں بچے گا، ایک ہمارا الگ سے پولیس فنکشن ہوگا، جس پر زور دار قہقہہ لگا۔

    یاد رہے کہ روہت شیٹی نے شاہ رخ خان کے ساتھ آخری فلم چنئی ایکسپریس کی تھی جو بہت ہٹ ہوئی۔

    روہت شیٹی نے کہا تھا کہ میں چنئی ایکسپریس جیسی فلم دوبارہ بنانا چاہتے ہوں اگر مجھے کوئی ایسی اسٹوری ملی تو میں ایک نئی فلم ضرور بناؤں گا۔

  • فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا نام کس خاتون نے تجویز کیا؟

    فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا نام کس خاتون نے تجویز کیا؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا نام ایک خاتون نے تجویز کیا تھا، اور ابتدائی طور پر اس فلم کا نام کچھ اور تھا۔

    ہندوستانی سنیماؤں میں 20 اکتوبر 1995 کو ریلیز ہونے والی ہندی رومانوی فلم ’ڈی ڈی ایل جے‘ نے شائقین فلم کو جس طرح دیوانہ بنا دیا تھا، اسی طرح اس فلم سے جڑی یادوں اور واقعات میں بھی شائقین نے ہمیشہ بہت دل چسپی کا اظہار کیا۔

    بالی ووڈ کنگ کی یہ فلم جس طرح سپر ڈپر ہٹ ہوئی تھی، اسی طرح شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کو یہ نام بھی بے حد پسند آیا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ابتدا میں یہ منفرد نام رکھا ہی نہیں گیا تھا، فلم کے لکھاری اور ہدایتکار آدتیہ چوپڑا تھے، انھوں نے اس فلم کا نام ’لے جائیں گے لے جائیں گے‘ سوچ رکھا تھا۔

    کرن کھیر

    لیکن پھر انوپم کھیر کی اہلیہ اور سینئر اداکارہ کرن کھیر نے ادتیہ چوپڑا کو مشورہ دیا کہ فلم کا نام ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ رکھے، فلم کے ٹائٹل میں بھی کرن کھیر کو اس کا کریڈٹ دیا گیا تھا۔

    اس فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان، کاجول، امریش پوری اور فریدہ جلال نے ادا کیے تھے، فلم نے دنیا بھر سے 60 ملین کا بزنس کیا تھا، 1995 میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم یہی تھی۔

  • دو مشتبہ افراد کی سلمان خان کے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش

    دو مشتبہ افراد کی سلمان خان کے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش

    نئی دہلی: مہاراشٹر میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

     بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 4 جنوری کو اس وقت پیش آیا جب مہاراشترا کے شہر پنویل میں واقع فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ نے دو افراد کو باونڈری وال کود کر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شام 4 بجے کے قریب فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ محمد حسین نے فون کیا اور فوری طور پر مین گیٹ پر پہنچنے کو کہا۔

    تمھیں سلمان خان بھی نہیں بچا سکتا، بھارتی گینگسٹر نے کینیڈا میں گپی گریوال پر حملہ کروا دیا

    پولیس نے بتایا کہ وہاں پہنچ کر ہم  نے دیکھا کہ دو نامعلوم افراد مین گیٹ کے بائیں جانب جھاڑیوں اور باؤنڈری وال کو پھلانگ کر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق مشتبہ افراد نے اپنی جعلی شناخت مہیش کمار رام نواس اور اتر پردیش کے ونود کمار رادھیشم کے طور پر کرائی، دونوں ملزمان سے جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    تازہ دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس کا سلمان خان کی سکیورٹی کے لیے اہم قدم

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت 23 سالہ اجیش کمار اور گرو سیوک سنگھ کے نام سے ہوئی جو کارپنٹر اور فرنیچر کا کام کرتے ہیں، دونوں افراد کے خلاف دھوکا دہی، جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سلمان خان فارم ہاؤس کےاندر موجود تھے، ملزمان نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار سے ملنا چاہتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی تھیں جس میں نامعلوم شخص نے اداکار کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

  • سلمان خان آج اپنی 58ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    سلمان خان آج اپنی 58ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان 58 برس کے ہو گئے، انہوں نے اپنی بہن ارپتا خان شرما کی بیٹی آیات کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

    سپر اسٹار سلمان خان کا نام ان اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً ڈھائی دہائیوں سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    ہر سال کی طرح اس بھی بالی ووڈ کے بھائی جان کے گھر کے باہر شائقین ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے، سلمان خان نے اپنی رہائش گاہ گلیکسی کے باہر اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔

    اس کے علاوہ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاٹ کاٹنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں اپنی فیملی کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    سلمان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں ریلیز فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا، سال 1989 میں سلمان خان کو راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

    تاہم حال ہی میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 ریلیز ہوئی ہے جس نے بالی وڈ باکس آفس پر شاندار بزنس کیا ہے۔

  • بالی ووڈ پر برسوں راج کرنے والی یہ بچی کون سی اداکارہ ہے؟

    بالی ووڈ پر برسوں راج کرنے والی یہ بچی کون سی اداکارہ ہے؟

    بچپن زندگی کا وہ سنہرا اور یادگار حصہ ہوتا ہے جو انسان کو بھلائے نہیں بھولتا، بچپن میں کی گئی شرارتوں کے قصے انسان کو تاعمر یاد رہتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ شوبز انڈسٹری سے منسلک فنکار بھی اپنے بچپن کو نہیں بھولتے۔

    کوئی نا کوئی اداکار اپنے بڑوں کے ساتھ گزارے خوبصورت دور کی یاد شیئر کرتا رہتا ہے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بالی وڈ کی نامور اداکارہ ہیں, کیا آپ نے پہچانا کہ یہ تصویر کس کے بچپن کی ہے؟

    زیر نظر تصویر بالی وڈ پر برسوں راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور کی ہے، انہوں نے یہ تصویر اپنے دادا راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی ہے۔

    بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں کرشمہ کپور کو اپنے ’دادا جی‘ کے ہاتھ پکڑے دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے کیپشن میں لکھا ’وہ جس نے راستہ دکھایا، آج ہم جو کچھ بھی ہیں، اس عظیم انسان کی کامیابیوں کی بدولت ہیں‘۔

    بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور راج کپور کے بڑے بیٹے رندھیر کپور اور ببیتا کی بیٹی ہیں، بالی وڈ کی مشہو فلم ’میرا نام جوکر‘ کی ہدایت کاری راج کپور نے کی تھی اس فلم میں راج کپور، رشی کپور، سیمی گریوال نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    کرشمہ کپور  دل تو پاگل ہے، جڑواں،  بیوی نمبر 1 جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، کرشمہ کپور 2012 کی فلم ’ڈینجرس عشق‘ میں بھی نظر آئیں۔