Tag: بالی وڈ

  • سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    ممبئی (22 اگست 2025): معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کیلیے درخواست دائر کر دی جس میں غیر ازدواجی تعلق، حق تلفی اور بے وفائی کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

    سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی۔

    واضح رہے کہ عدالت نے گووندا کو 25 مئی کو طلب کیا تھا اور جون سے دونوں کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اداکار کی اہلیہ وقت کی پابند اور عدالت میں پیش ہوتی رہیں لیکن وہ مسلسل غیر حاضر رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا کے انٹرویو نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی

    حالیہ وی لاگ میں سنیتا آہوجا کو شادی اور طلاق پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وی لاگ میں وہ ایک مندر میں گئین اور بتایا کہ وہ بچپن سے یہاں آ رہی ہیں۔

    اداکار کی اہلیہ مزید کہتی ہیں کہ جب میں گووندا سے ملی تو میں نے دیوی سے دعا کی کہ میری ان سے شادی ہو جائے اور اچھی زندگی گزاروں، دیوی نے میری دعا قبول کی اس نے مجھے دو بچوں کا تحفہ بھی دیا لیکن زندگی میں ہر سچائی آسان نہیں ہوتی ہمیشہ اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک اچھے آدمی اور اچھی عورت کو تکلیف پہنچانا درست نہیں، میں دیوی کے تینوں روپوں سے دل کی گہرائیوں سے پیار کرتی ہوں، حالات جیسے بھی ہوں جو بھی میرے خاندان کو توڑنے کی کوشش کرے گا دیوی انہیں معاف نہیں کرے گی۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے مستقل اختلاف اور مختلف طرز زندگی کی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ گووندا کی 30 سالہ مراٹھی اداکارہ سے بڑھتی قربت مبینہ طور پر ان کی علیحدگی کا ایک بڑا عنصر ہے۔

    بعد میں ان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ جوڑے نے چھ ماہ قبل طلاق کیلیے درخواست دائر کی تھی لیکن وہ دوبارہ اکٹھے ہو رہے تھے۔

  • سال 2024 بالی وڈ کیلیے کیسا رہا؟ – آڈیو

    سال 2024 بالی وڈ کیلیے کیسا رہا؟ – آڈیو

    2024 کے دوران بالی وڈ میں کئی فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا جبکہ اس سال ہمیں کچھ نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملے۔ مختلف اصناف کی بات کی جائے تو ایکشن تھرلر اور ہارر کامیڈی فلمیں سب سے زیادہ پسند کی گئی۔

    ساؤتھ انڈین فلم اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی ’پشپا 2‘ انتہائی قلیل وقت میں سب سے زیادہ بزنس کر کے سال کی سپُر ہٹ ثابت ہوئی۔

    2024 کی دیگر کامیاب فلموں، بھارتی انڈسٹری میں پروان چڑھنے والے نئے ٹرینڈ اور سال 2025 میں کس طرح کی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی، اس بارے میں جاننے کیلیے سنیے یاسین صدیق کے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں۔۔۔

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں اور پوڈکاسٹ – ARY Radio

     

  • بالی وڈ کے دوبارہ عروج کے پیچھے منفرد کہانیاں اور نئے چہرے نہیں؟  تو پھر وجہ کیا ہے؟

    بالی وڈ کے دوبارہ عروج کے پیچھے منفرد کہانیاں اور نئے چہرے نہیں؟ تو پھر وجہ کیا ہے؟

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ابتداء سال 2019ء کے اختتامی مہینوں سے ہوئی جو تقریباً 3 سال تک اپنے عروج پر رہی، اس وباء نے صحت کے مسائل سے لے کر معیشت تک تمام معاملات کو بگاڑ کر رکھ دیا تھا۔

    ان ہی بدترین معاشی حالات میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ اگر بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی بات کی جائے تو بھارت میں بھی بہت سے فنکار اپنا گزر بسر کرنے کیلئے متبادل روزگار کی تلاش میں سرگرداں رہے۔

    کورونا وائرس کے بعد کا دور :

    کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری نے باکس آفس پر دھوم مچا دی اور فلموں کی پے در پے کامیابیوں نے بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے جس کی بڑی وجہ بہترین ہدایت کاری قرار دی جا رہی ہے۔

    ‘فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان 

    اور پھر وقت بدلا جس سے بالی وڈ کی جان میں جان آئی اور بھارتی فلموں کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے لیکن اس کے بعد فلم ’جوان‘ باکس آفس پر اس سے بھی بڑی بلاک بسٹر فلم بن کر سامنے آئی۔

    Pathan Movie

    دیپیکا پڈوکون اور شاہ رُخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے54 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

    دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ نے بھی ریلیز کے پہلے ہی دن دنیا بھر سے 150 کروڑ روپے کی کمائی کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    Jawan film

    کنگ خان کی پٹھان کو جہاں سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا تھا، وہیں ’جوان‘ کے ہدایت کار مشہور تامل فلم ساز ایٹلی تھے۔

    ساؤتھ انڈین ہدایت کاروں کی بڑھتی ہوئی طلب :

    فلم ’جوان‘ کی شاندار کامیابی اور اس کے بعد سندیپ ریڈی وانگا کی اینمل کے سپر ہٹ ہونے کے بعد ہندی سینما میں ساؤتھ انڈین ہدایت کاروں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    بالی وڈ فلموں کے ہدایت کاروں کی نسبت ساؤتھ انڈین فلموں کے ہدایت کاروں کے بارے میں عام طور پر تاثر یہ ہے کہ یہ اپنے ہیروز کو اسکرین پر زیادہ بہتر طریقے سے پیش کرتے ہیں اور فلم بینوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکشن فلمیں تخلیق کرتے ہیں۔

    بالی وڈ کے فلم ساز عام طور پر ہالی وڈ طرز کے صاف ستھرے اور جدید انداز کے ایکشن کی طرف مائل ہوتے ہیں جبکہ ساؤتھ انڈین فلموں کے ہدایت کار دیسی ایکشن کو زیادہ مؤثر انداز میں پیش کرتے ہیں۔

    اب ایک نظر ان آنے والی چند بڑی اور نئی فلموں پر ڈالتے ہیں جن کے ہدایت کار جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔

    باغی4 :

    Baaghi 4 india

    ان میں پہلی فلم ہے باغی 4 جس کے ہیرو ٹائیگر شروف اور ہدایتکار کنڑ فلم ساز اے ہرشا ہیں، یہ فلم 5 ستمبر 2025 کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

    جٹ :

    Jaat india

    اداکار سنی دیول کی ایکشن فلم جٹ آئندہ سال 2025 میں سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، مذکورہ فلم تیلگو فلموں کے ہدایت کار گوپی چند مالینی کی ڈائریکشن میں بن رہی ہے اور ایک بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہے۔

    بے بی جان :

    Baby John india

    اداکار ورون دھون کی آنے والی فلم ”بے بی جان“ کی ہر جگہ دھوم مچی ہوئی ہے، جس میں ہیرو ورون دھون ایکشن سے بھرپور کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے ہدایت کار تامل فلم ساز کلیس ہیں (جو ایٹلی کے اسسٹنٹ رہ چکے ہیں)۔ مذکورہ فلم رواں سال 25 دسمبر2024 کو ریلیز کی جائے گی۔

    دیوا :

    Deva india

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘دیوا’ بھی ریلیز کیلیے جلد پیش کی جائے گی، جس میں وہ ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کرہے ہیں۔ مذکورہ فلم کے ہدایت کار ملیالم فلم ساز روسن اینڈریوز ہیں اور یہ فلم 14 فروری 2025 کو ویلینٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

    سوریا :

    Soorya india

    ملیالم فلم ’جوزف‘ کی آفیشل ریمیک فلم ’سوریا‘ میں سنی دیول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اسے ملیالم ہدایت کار ایم پدما کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

    سکندر :

    Sikandar india

    اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس فلم کو گجنی، دربار، ہالیڈے فیم کے تامل فلم ساز اے آر مروگا داس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ پروڈیوسرز نے فلم کو ایک یادگار میوزک البم کے ذریعے خاص بنانے کا عزم کیا ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ فلمیں پروڈکشن کے مختلف مراحل میں ہیں، جبکہ دیگر فلمیں بھی ہیں جن کا یا تو اعلان ہوچکا ہے یا ان پر کام جاری ہے۔

    ماضی کے چند بڑے ہدایت کار :

    1980کی دہائی میں بھی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے ہدایت کاروں نے بالی وڈ پر راج کیا تھا۔ جن کی بدولت ان فلموں نے باکس آفس پر نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔

    Himmatwala india

    ان انتہائی کامیاب اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکار جیتندر کی فلم ’ہمت والا‘ ’جسٹس چودھری‘ اور کے راگھویندر راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی شاندار فلم ’تحفہ‘ کے علاوہ کمل ہاسن کی فلم ’ایک دوجے کے لیے‘ کے ہدایت کار کے بال چندر تھے۔ اس کے علاوہ راجیش کھنہ اور جیتندر کی فلم ’مقصد‘ جس کے ہدایت کار کےباپیا تھے۔

    Tohfa india

    موجودہ صورتحال کے تناظر میں اگر یہ کہا جائے کہ (بالی وڈ) ہندی سینما میں ایک بار پھر ساؤتھ انڈین فلموں کے ہدایت کاروں کا دور واپس آگیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اگر یہ فلمیں عوام کو اسی طرح تفریح فراہم کرتی رہیں تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔

  • بالی وڈ فلمیں بنانا نہیں چاہتا بلکہ 500 سے 800 کروڑ کمانا چاہتا ہے!

    بالی وڈ فلمیں بنانا نہیں چاہتا بلکہ 500 سے 800 کروڑ کمانا چاہتا ہے!

    بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایت کار کا ماننا ہے کہ بالی وڈ فلمیں بنانا نہیں چاہتا بلکہ 500 سے 800 کروڑ روپے کمانا چاہتا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران ہدایت کار انوراگ کیشپ نے نشاندہی کی کہ کس طرح تجارتی کامیابی حاصل کرنے کے لیے تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہورہی ہیں، انھوں نے کہا کہ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ کامیابی کا کوئی بہتر پھل ملنے کے بجائے یہ اس سے زیادہ تباہ کر دیتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب ’سیرات‘ جیسی فلم نے 100 کروڑ روپے کمائے تو میں نے ناگراج منجولے جو میرے دوست ہیں ان سے کہا کہ مراٹھی سنیما اب ختم ہو چکی ہے کیونکہ اب کوئی بھی فلم کی کہانی پر دھیان نہیں دے رہا وہ 100 کروڑ روپے کمانا چاہتا ہے۔

    انوراگ کیشپ کا کہنا تھا کہ ہماری ہندی فلم انڈسٹری کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے کہ وہ اب 500 سے 800 کروڑ روپے کمانا چاہتے ہیں فلمیں بنانا نہیں چاہتے۔

    اس کے لیے آپ کو پہلے اپنی فلموں کو گونگا بہرا کرنا ہوگا اور اپنی کہانی کو قربان کرنا ہوگا، اب ہر کوئی پان انڈیا ٹرینڈ کی تقلید میں لگا ہوارہا ہے۔ اگر آپ 10 پان انڈیا فلمیں دیکھیں تو سب ایک جیسی ہی نظر آئیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں بنانے سے انڈسٹری کو کبھی فائدہ نہیں پہنچتا کیونکہ یہ فلمیں بڑے پیمانے پر پیسہ کما کردیتی ہیں۔

    انوراگ کیشپ نے کہا کہ اس طرح کی ایک یا دو فلمیں سینما میں ہٹ ہوجائیں گی پھر سب ہی ایسی فلموں کی کاپی کریں گے، اور پھر سب کچھ فلاپ ہو جائے گا۔

  • ماہ نور حیدر کس بھارتی اداکارہ کی ہمشکل ہیں؟ تصویر وائرل

    ماہ نور حیدر کس بھارتی اداکارہ کی ہمشکل ہیں؟ تصویر وائرل

    پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماہ نور حیدر کو بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کی ہمشکل قرار دی جانے لگیں۔

    فوٹو اینڈ شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہ نور حیدر نے ایک تصویر شیئر کی تاہم مداح بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری سے مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے، وہ کافی حد تک ماہیما چوہدری جیسی دکھائی دے رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mah E Nur Haider (@mahenurhaider)

    ماہیما چوہدری کی اس قدر مشابہت کی مداحوں نے ان کی نہ صرف ڈھیروں تعریفیں کیں بلکہ انہیں ’پاکستانی ماہیما چوہدری‘ بھی قرار دے دیا۔

    ماہ نور حیدر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2020 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘اولاد’ سے کیا۔ اس کے بعد وہ ڈرامہ سیریل  ‘بیٹیاں’ میں بھی نظر آئیں۔

    دوسری جانب بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری نے اپنی فلم ’پردیس‘ سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اس کے بعد فلم ’دل کیا کرے‘، ’دیوانے‘، ’دھڑکن‘ اور ’دل ہے تمہارا‘ میں ان کی اداکاری کے انداز کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

  • ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے شاہ رخ کی دولت میں کتنا اضافہ کیا؟

    ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے شاہ رخ کی دولت میں کتنا اضافہ کیا؟

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے لیے رواں برس نہایت ہی خاص رہا، اس سال اداکار نے اپنی فلم پٹھان اور جوان سے بالی وڈ میں ہنگامہ مچایا۔

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی زندگی 2023 سے پہلے کئی مسائل کا شکار رہی جس میں سے ایک ان کے بڑے بیٹے کی گرفتاری بھی تھی لیکن سال 2023 میں اپنی فلموں سے اداکار نے ایک بار پھر بالی وڈ پر  حکمرانی کی۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے  جس کے مطابق اس سال شاہ رخ خان کی دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے پوری دنیا میں بالترتیب 10 ارب 50 کروڑ بھارتی روپے اور 11 ارب 60 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

    ان دونوں فلموں کی باکس آفس پر شاندار کامیابی نے اداکار شاہ رخ کی مجموعی دولت میں بھی اضافہ کیا ہے اور اس وقت وہ 63 ارب بھارتی روپے کے مالک ہیں۔

    یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ بالی وڈ کے تینوں خانز، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کامیابی کے سفر میں تقریباً برابر ہی رہے ہیں، ان تینوں خانز کی دولت ناقابل تصور ہے لیکن شاہ رخ خان اس وقت دونوں سے کافی آگے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی مجموعی دولت اس وقت 63 ارب بھارتی روپے ہے، کنگ خان کے پاس اس وقت کئی برانڈز ہیں، ساتھ ہی ان کے مختلف کاروبار بھی ہیں تاہم ان کی سب سے بیش قیمت چیز ان کا بنگلہ ’منت‘ ہے جس کی مالیت اس وقت دو ارب انڈین روپے ہے۔

    شاہ رخ خان آئی پی ایل کی مشہور ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں، اس کے علاوہ ان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی مالیت بھارتی پانچ ارب روپے ہے۔

    شاہ رخ خان کی یہ 63 ارب روپے کی مجموعی دولت سلمان خان کے مقابلے میں 116 فیصد زیادہ ہے، تاہم بالی وڈ کےعامر خان دولت کے اس مقابلے میں شاہ رخ اور سلمان سے پیچھے ہیں۔

  • فلم ’ شعلے‘ بھی ہالی وڈ فلم کا چربہ ہے؟ کئی سالوں بعد اہم انکشاف

    فلم ’ شعلے‘ بھی ہالی وڈ فلم کا چربہ ہے؟ کئی سالوں بعد اہم انکشاف

    1975 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک شعلے کے حوالے سے عادل حسین نے اہم انکشاف کیا ہے۔

    جذبات، ڈرامہ، رقص، ایکشن سے بھرپور بالی وڈ کی سب سے مشہور فلم شعلے بڑی اسکرینوں پر ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی،  اس فلم میں امیتابھ بچن، ہیما مالنی اور دھرمیندر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے بہت سے مناظر ہالی وڈ کی مختلف فلموں سے متاثر اور کاپی کیے گئے تھے؟ جی ہاں ایک بار پھر بالی وڈ کی ایک اور سپر ہٹ فلم ہالی وڈ کا چربہ ہے۔

    اداکار عادل حسین اور سوشل میڈیا پر صارفین نے شعلے اور ہالی وڈ  فلموں کے مختلف مناظر کے درمیان غیر معمولی مماثلت کی نشاندہی کی ہے۔

    اداکار عادل حسین نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر سرجیو لیونک کے مشہور 1975 اسپگیٹی ویسٹرن ونس اپون اے ٹائم ان دی ویسٹ کا ایک سیکوئینس شیئر کیا، جو شعلے کے سین سے کافی ملتا جلتا ہے جہاں گبر (امجد خان) ٹھاکر (سنجیو کمار) کے خاندان کو ایک ایک کرکے گولی مار دیتے ہیں۔

    کلپ کو شیئر کرتے ہوئے اداکار عادل نے لکھا کہ ’’کس نے سوچا ہوگا کہ بھارت میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک اس فلم کی کاپی ہوں گی یا ۔۔۔۔۔۔شاید آپ کو پہلے ہی سے اس کا علم تھا؟

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے کہا کہ واہ۔۔۔میں تو حیران ہوں جس فلم نے نوجوان نسلوں کو متاثر کیا وہ بھی کاپی تھی۔

    ایک اور صارف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعلے بھی؟؟؟؟؟؟ یہ اندازہ لگانا مشکل ہوگیا ہے کہ آج کل اصل سینما کونسا ہے۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ  ” شعلے فلم میں درجن سے زیادہ سین ہالی فلموں کا مرکب ہے۔ مشہور دھرمیندر واٹر ٹینک کا منظر ’سیکریٹ آف سانتا وکٹوریہ‘ کا ہے۔ ‘محبوبہ’ کا گانا اور ایکشن سین ‘دی پروفیشنلز’ (برٹ لینچسٹر اور لی مارون) کا ہے۔

  • سونم باجوہ نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی اہم وجہ بتادی

    سونم باجوہ نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی اہم وجہ بتادی

    ممبئی: پنجابی سنیما کی مشہور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے بالی وڈ فلم میں ’نازیبا مناظر‘ کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    ایک فلم پروموشن کے دوران سونم باجوہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بالی وڈ فلم آفر کی گئی جس میں ’نازیبا مناظر‘ تھے تو میں نے اس فلم کو کرنے انکار کردیا کیوں کہ مجھے اپنے پنجابی فینز کی فکر تھی کہ ان کا ردعمل کیسا ہوگا۔

    سونم باجوہ نے کہا کہ میرے پنجابی فینز مجھے بہت پسند کرتے ہیں اور مجھے لگتا تھا کہ ’نازیبا مناظر‘ کی وجہ سے میری فیملی اور مداحوں کو مایوسی ہوگی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب پنجابی فلم کے ناظرین کا ذائقہ بھی تبدیل ہورہا ہے اور یہاں فلموں میں مختلف تجربات کیے جارہے ہیں، ساتھ ہی میرے  والدین بھی اس بات کو قبول کرنے میں کافی حد تک بڑھ گئے ہیں کہ میں اسکرین پر یہ سین کرسکتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بعض مسائل پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتی ہوں کیونکہ مجھے نہیں پتا کہ میرے بیانات کو  مداحوں کی جانب سے کس طرح قبول کیا جائے گا۔

    تاہم میں نے اپنی گلیمرس سوشل میڈیا پر موجودگی اور ایک گاؤں کی لڑکی کے طور کے درمیان توازن قائم کرنا سیکھ لیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سونم باجوہ نے 2013 میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

  • مشہور بھارتی اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت پُراسرار مردہ پائے گئے

    مشہور بھارتی اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت پُراسرار مردہ پائے گئے

    ممبئی: بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت ممبئی کے اندھیری میں واقع اپنے گھر کے باتھ روم میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق آدتیہ کے دوست اور چوکیدار نے انہیں باتھ روم سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا، یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ان کی موت منشیات کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کل رات دوستوں کے ساتھ پارٹی میں موجود تھے، اداکار کے قریبی دوست نے بتایا کہ نشے کی زیادتی کے باعث ہوسکتا ہے کہ وہ باتھ روم کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد گرگئے ہوں۔

    اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا، ‘کرانتی ویر’ اور ‘میں نے گاندھی کو نہیں مارا’ جیسی فلموں میں بھی کام کیا، مگر وہ وہ ٹی وی شو اسپلٹس ولا سے مقبول ہوئے تھے۔

  • منوج باچپائی کا سوشانت سنگھ اور بالی وڈ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

    منوج باچپائی کا سوشانت سنگھ اور بالی وڈ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

    بھارتی اداکار منوج باچپائی نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ اور بالی وڈ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹر ویو میں اداکار منوج باچپائی نے سوشانت سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشانت سنگھ فلم انڈسٹری کی سیاست کو برداشت نہیں کرسکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوشانت کی موت نے مجھے ذاتی طور پر متاثر کیا تھا، ہم 2019 میں ایک فلم کے کام کررہے تھے اسی دروان ہمارے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہوا تھا۔

    منوچ باچپائی کا کہنا تھا کہ کام کے دوران مجھے سوشانت نے بالی وڈ انڈسٹری میں آنے والی چیلنجز  کے بارے میں کھل کر بات کی تھی، لیکن مجھے یہ نہیں پتا تھا کہ وہ اس طرح انتہائی اہم قدم اٹھائے گا۔

    سشانت سنگھ راجپوت واپس آگیا! سب حیران

    اداکار نے بتایا کہ سوشانت نے مجھے بتایا تھا کہ بالی وڈ اندسٹری میں ہونے والی سیاست اور جانبداری انہیں کس طرح متاثر کررہی ہے، منوج باچپائی کا کہنا تھا کہ جب آپ کامیابی کی سیڑھی چڑھتے ہیں تو سیاست مزید گندا ہوجاتا ہے۔

    منوچ باچپائی نے کہا کہ یہ ساری چیزیں سوشانت کو بہت زیادہ متاثر کررہی تھیں اس وجہ سے وہ بہت زیادہ فکر مند تھا اس لیے مجھ سے ان چیزوں کے بارے میں بات کی۔

    منوج باچپائی نے بتایا کہ سوشانت سنگھ اسٹار بننا چاہتے تھے، لیکن وہ یہ نہیں جان سکے کہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے، اگر وہ صرف سوشانت سنگھ رہ کر کام کرتے تو انہیں کسی قسم کے سیاست کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن وہ اسٹار بننا چاہتے تھے۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں اسٹار بننے کے لیے بہت سی چیزوں کا سخت مقابلہ کرنا پڑتا ہے، جو بھی اسٹار بننے کے لیے میدان میں آتا ہے وہ اسٹار بننے کی پوزیشن حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

    انہوں نے آنجہانی سوشانت سنگھ کے بارے میں مزید کہا کہ وہ ایک پاکیزہ روح تھا اور اندر سے بچہ تھا وہ اس انڈسٹری کی ہیرا پھیری کو سمجھ نہیں سکا، اسے سمجھنے کی اس کو ضرورت تھی۔