Tag: بالی وڈ اداکار

  • مشہور بالی وڈ اداکار جو 26 سال سے لاپتہ ہے!

    مشہور بالی وڈ اداکار جو 26 سال سے لاپتہ ہے!

    ممبئی : بھارتی فلموں کا وہ نامور اداکار جس نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، جس نے اپنے دور کی ہر کامیاب ہیروئن کے ساتھ کام کیا، لیکن 26 سال قبل ایسا غائب ہوا کہ آج تک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    جی ہاں !! لاپتہ ہونے والے وہ اداکار راج کرن ہیں، جنہوں نے 100 سے زائد بھارتی فلموں میں بھی کام کیا، ان کی گمشدگی ایک حل نہ ہونے والا معمہ بنی ہوئی ہے، اور ان کے اہل خانہ بھی آج تک انہیں تلاش کر رہے ہیں۔

    راج کرن ممبئی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1975 میں بی آر اشارا کی فلم ‘کاغذ کی ناو’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ 1980 کی دہائی میں انہیں 100 سے زائد فلموں میں کام ملا، انہوں نے بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کیا۔

    راج کرن

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دن وہ اچانک غائب ہوگئے اور 26 سال سے آج تک لاپتہ ہیں۔اداکار ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کی خبر پہلی بار سال 1999میں سامنے آئی تھی۔

    داکار راج کرن اپنی سپر ہٹ فلموں "قرض” اور "ارتھ” کے لیے مشہور تھے، لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کے بارے میں کوئی مصدقہ خبر نہیں مل سکی ہے۔

    actor missing

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کرن نے سال 2000 کی دہائی کے اوائل میں بھارت چھوڑ کر امریکہ کا رخ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت ذہنی دباؤ اور ممکنہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔

    امریکہ منتقل ہونے کے بعد ان کا اپنے اہلِ خانہ سے رابطہ اچانک منقطع ہوگیا تھا، ان کی بیٹی، اہلیہ اور بھائی سمیت کسی کو بھی ان کی کوئی خیر خیریت نہیں مل رہی تھی۔

    ان کے لاپتہ ہونے کے کچھ عرصے بعد مختلف ذرائع ابلاغ میں راج کرن کی موت سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ تاہم، ان کے بھائی گووردھن ٹھاکر نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ راج کرن زندہ ہیں، لیکن ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایک نفسیاتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    بعد ازاں اس حوالے سے ایک اور خبر ملی جب کچھ سال قبل یہ افواہ پھیلی کہ راج کرن کو امریکی شہر اٹلانٹا کے ایک اسپتال میں پایا گیا ہے۔ تاہم، ان کی بیٹی رِشیکا نے یہ دعویٰ مکمل طور پر رد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف مفروضات ہیں، اور ان کے والد کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق شدہ اطلاعات نہیں ہیں۔

    کئی سال کی کوششوں کے باوجود اداکار راج کرن کے موجودہ مقام یا ان کی ذہنی حالت کا پتہ نہیں چل سکا، ان کی گمشدگی آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

  • ارباز خان دوسری بار دلہا بننے کے لیے تیار، دلہنیاں کون ہوں گی؟

    ارباز خان دوسری بار دلہا بننے کے لیے تیار، دلہنیاں کون ہوں گی؟

    ممبئی:  بالی وڈ کے معروف اداکار ارباز خان کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی وہ بالی وڈ کی میک اپ آرٹسٹ سے شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک اَپ کے بعد وہ رواں ماہ 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کررہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد کی جائے گی، اس تقریب میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارباز خان کی دوسری دلہن بالی وڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی پرسنل میک اپ آرٹسٹ ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

    اس سے قبل ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ارباز خان بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، اُن کے دل میں ہمیشہ اداکار کے لیے احساسات رہیں گے۔

    واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں اداکارہ و ہوسٹ ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

  • ’مجھے یقین نہیں ہے کہ میں۔۔۔‘ سنی دیول آبدیدہ ہوگئے

    ’مجھے یقین نہیں ہے کہ میں۔۔۔‘ سنی دیول آبدیدہ ہوگئے

    بالی وڈ اداکار سنی دیول فلم ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی پر ملنے والی محبت پر آبدیدہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول اپنی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد پہلی بار لائیو شو میں شریک ہوئے، اُن کا استقبال زوردار تالیوں اور سیٹیاں بجا کر کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر اداکار کا بھارتی ٹی وی شو میں شرکت اور انٹرویو کا پرومو سامنے آیا ہے، جو رواں ہفتے کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔

    پروگرام کے آغاز میں سامعین کی زور دار تالیوں پر سنی دیول آبدیدہ ہوجاتے ہیں، جب اداکار سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیوں رو رہے ہیں تو اس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ میں نے فلم میں تارا کا کردار نبھایا ہے۔

    بالی وڈ کے ’خانز‘ کی سنی دیول کی پارٹی میں شرکت

    اداکار سنی دیول نے کہا کہ جس طرح یہ لوگ خوش ہورہے ہیں اور  اتنی محبت سے نواز رہے ہیں، مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ میں اتنی ساری محبت کا مستحق ہوں۔

    سنی دیول کی11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک صرف بھارت میں 510 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

    سنی دیول کو طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ فلم ’غدر 2‘ میں دیکھا گیا جس نے زبردست بزنس کیا۔

  • شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بڑی مصیبت میں پڑ گئی

    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بڑی مصیبت میں پڑ گئی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گوری کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 409 (مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ممبئی کے رہائشی جسونت شاہ نے گوری خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ جس کمپنی کی گوری خان برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اس نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ سینے میں ناکام رہی ہے۔

    جسونت شاہ نے گوری خان کے علاوہ تلسیانی کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر انیل کمار تلسیانی اور اس کے ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

    شکایت کنندہ نے کہا کہ اس نے یہ فلیٹ برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہو کر خریدا تھا۔

  • پاکستانی فلم کا گیت ”گاڑی کو چلانا بابو….” کس بھارتی اداکارہ پر فلمایا گیا تھا؟

    پاکستانی فلم کا گیت ”گاڑی کو چلانا بابو….” کس بھارتی اداکارہ پر فلمایا گیا تھا؟

    وہ لوگ جو اب اپنی عمر کے ساتویں پیٹے میں‌ ہیں، شاید شیلا رامانی کا نام سن کر بے ساختہ یہ گیت گنگنانا شروع کردیں جس کے بول ہیں، "گاڑی کو چلانا بابو ذرا ہلکے ہلکے ہلکے، کہیں‌ دل کا جام نہ چھلکے…”

    پاکستان میں نوجوان نسل بالخصوص نئے ہزاریے میں آنکھ کھولنے والوں نے ترنگ اور امنگ سے بھرپور یہ گانا تو شاید سنا ہو، لیکن شیلا رامانی سے واقف نہیں ہوں گے۔

    2015ء میں آج ہی کے دن وفات پا جانے والی شیلا بھارتی اداکارہ تھیں۔ یہ گانا انہی پر فلمایا گیا تھا۔ فلم کا نام تھا انوکھی جس کا یہ گیت بہت مقبول ہوا۔

    شیلا رامانی کا تعلق سندھ کے شہر نواب شاہ سے تھا جہاں انھوں نے 2 مارچ 1932ء میں آنکھ کھولی۔ چیتن آنند نے انھیں بالی وڈ میں متعارف کرایا تھا۔ 1954ء میں شیلا رامانی کی فلم ٹیکسی ڈرائیور نمائش کے لیے پیش کی گئی اور ان کی وجہِ شہرت بنی۔ اس کے علاوہ سندھی فلم ابانا بھی ان کے کیریئر میں شان دار اضافہ ثابت ہوئی۔

    اس اداکارہ نے زیادہ تر فلموں میں امیر گھرانے کی لڑکی کا کردار نبھایا۔ تقسیمِ ہند کے بعد انھوں نے بھارت میں رہنے کا فیصلہ کیا اور یوں وہ ان سندھی فن کاروں میں شامل ہیں‌ جنھوں نے بالی وڈ میں‌ کام کیا۔ شادی کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔ شیلا کی زندگی کے آخری ایّام مدھیہ پردیش میں گزرے۔

    ہندوستان میں ٹیکسی ڈرائیور، سرنگ، ریلوے پلیٹ فارم، مینار نامی فلموں میں کام کرنے والی شیلا رامانی کو ہدایت کار شاہنواز نے 1956ء میں اپنی فلم انوکھی کے لیے ہیروئن کا رول آفر کیا اور وہ شوٹنگ کے لیے پاکستان آئیں۔ یہ فلم تو بہت زیادہ کام یاب نہیں رہی، لیکن اس کا گیت مقبول ترین ثابت ہوا۔

    شیلا رامانی کے مدِّمقابل ہیرو کا کردار اداکار شاد نے نبھایا تھا۔ اس فلم میں شیلا نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اداکاری کے فن میں اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرواتے ہوئے ہندوستان لوٹ گئیں جہاں انھوں نے بالی وڈ میں جنگل کنگ، آوارہ لڑکی اور دیگر فلموں میں کام کرکے شائقین و ناقدین کی توجہ حاصل کی۔