Tag: بالی وڈ انڈسٹری

  • انوراگ کشیپ کے بالی وڈ انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

    انوراگ کشیپ کے بالی وڈ انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

    بھارت کے معروف ہدایت کار انوراگ کشیپ نے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ بالی وڈ فلمی دنیا کے لوگوں سے دور رہنا چاہتا ہوں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ کشیپ نے انڈسٹری کو زہریلا قرار دیتے ہوئے باضابطہ طور پر بالی وڈ چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ وہ ممبئی چھوڑ کر ممکنہ طور پر بنگلور منتقل ہو گئے ہیں۔

    گینگز آف واسع پور جیسی مشہور فلم کے ہدایت کار انوراگ کا کہنا تھا کہ وہ بالی وڈ فلمی دنیا کے لوگوں سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ یہ انڈسٹری بہت زہریلی ہو چکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی غیر حقیقی اہداف کے پیچھے دوڑ رہا ہے، تخلیقی ماحول ختم ہو چکا ہے۔

    اس سے قبل بھی ہندی سینیما کے ابھرتے ہوئے آؤٹ سائیڈر معروف اداکار کارتک آریان نے بالی ووڈ انڈسٹری سے شکوہ کیا تھا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان حال ہی میں بھارتی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ابتدائی طور پر انڈسٹری میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔

    اداکار کارتک آریان کے لیے رواں برس یادگار رہا ایک طرف ان کی فلم چندو چیمپئن کے لیے انکی اداکاری کو سراہا گیا تو وہیں انہوں نے سال کے اختتام پر بھول بھلیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم بھی دی۔

    تاہم اداکار کا کہنا ہے فلموں کی کامیابی کے بعد بھی انڈسٹری سے کوئی مجھے سپورٹ نہیں کرے گا اس لیے میرا ماننا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے اور اپنی جگہ بنانے کیلئے مجھے مزید اکیلے جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں میں ایک تنہا جنگجو ہوں، یہ گھر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ میں نے اپنی کمائی سے لیا ہے، میں نے یہاں تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کی ہے اور یہ محنت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    کارتک آریان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں مجھے مستقبل میں بھی انڈسٹری سے کوئی مدد نہیں ملے گی، میں اس حقیقت کے ساتھ آگے آیا ہوں کہ بھول بھولیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم کے باوجود میرے پیچھے کوئی نہیں ہوگا اور مجھے آئندہ فلم کیلئے مزید محنت کرنی ہوگی۔

    تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

    اداکار کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کئی لوگ میری ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ ہر کوئی یہ محسوس کرسکتا ہے، اس انڈسٹری میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں جن سے میں اب تک ملا ہوں، لیکن ایک بڑا طبقہ ایسا بھی ہے جنہیں میں کبھی مطمئن نہیں کر پاؤں گا اور مجھے ایسے افراد کو مطمئن کرنے کوئی خواہش بھی نہیں ہے۔

  • رواں برس کون سے بالی وڈ اسٹارز کی 10 بڑی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں؟

    سال 2022 بالی وڈ انڈسٹری کے سر پر کالے بادل کی طرح چھائے رہا، پورے سال ریلیز ہونے والی فلموں میں سے صرف چند فلمیں ہی باکس آفس پر قدم جما سکی تھی۔

    عالمی وبا کے بعد بالی وڈ مایوسی سے دوچار ہے، جس میں عامر خان، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ جیسے بڑے سپر اسٹارز کی فلمیں بھی بُری طرح ناکام رہیں۔

    لیکن اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے اور بالی وڈ کی زینت کو واپس لانے کے لیے انڈسٹری میں بڑے اسٹارز کی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں جس سے مداحوں کو بھی بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

    آئیں جاتنے ہیں کہ 2023 میں ریلیز ہونے والی وہ فلمیں کونسی ہیں جن کا شائقین کو بڑی شدت سے انتظار ہے۔

    شاہ رخ اور دیپیکا کی’ پٹھان‘

    2023 میں ریلیز ہونے والی پٹھان بڑی فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم میں کنگ شاہ رخ خان کی 4 سال کے بعد واپسی ہوگی۔

    پٹھان فلم کا ٹریلر تو ابھی تک جاری نہیں کیا گیا لیکن اب تک اس کے دو گانے ریلیز ہوچکے ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کنگ کی یہ فلم ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہوگی۔

     یہ 25 جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، اس فلم کے مرکزی کرادار میں شاہ رخ خان، دیپکا پاڈوکون اور جان ابراہم شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کی ہے۔

    رنویر اور عالیہ کی ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘

    راکی اور رانی کی پریم کہانی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی رومانوی کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جو 28 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

    اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ کرن جوہر 7 سال کے طویل وقفے کے بعد کوئی فلم بطور ہدایت کار بنا رہے ہیں۔

    فلموں کی ڈیٹا بیس ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کے مطابق فلم کی کہانی شمالی انڈیا سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور جنوبی انڈیا سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی کہانی ہے، اس فلم میں دھرمیندر، جیابچن اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔

    سلمان خان کی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘

     فلم کسی کا بھائی کسی کی جان بالی وُڈ سپراسٹار سلمان خان کی فلم ہے جو کہ 2023 میں عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

    اس فلم کا پہلے نام کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے کسی کا بھائی کسی کی جان رکھ دیا گیا، اس فلم کا ابھی صرف  پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔

    فلم کی ہدایت کاری فرہاد سمجی نے کی ہے جبکہ سلمان خان کے ساتھ پوجا ہیگڑے اور شہناز گِل شامل ہیں۔

    کارتک اور کریتی کی ’شہزادہ‘

    فلم شہزادہ 2019 میں ریلیز کی گئی جنوبی انڈیا کے سپراسٹار اَلو ارجن کی فلم تیلیگو فلم ’الا وائکنتھاپرمالو‘ کا ریمیک ہے۔

    شہزادہ، کارتک آریان اور کریتی سینن کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی، اس سے پہلے کارتک اور کریتی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لکا چھپی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، یہ فلم 10 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    رنبیر اور شردھا کی ’تو جھوٹی میں مکار

    سپراسٹار رنبیر کپور کی رومانوی اور مزاحیہ نوعیت کی فلم تو جھوٹی میں مکار 8 مارچ کو ریلیز ہوگی، فلم مرکزی کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ شردھا کپور شامل ہیں۔

    اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ رنبیر کپور اور شردھا کپور پہلی بار فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    رنبیر کپور کی ’اینیمل‘

    2023 میں رنبیر کپور ایک اور فلم میں نظر آئیں گے جس کا نام ‘اینیمل’ ہے، یہ فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

    فلم ’اینیمل‘ کا پوسٹر یکم جنوری کو ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریلیز کیا گیا ہے۔

    اینیمل کے پوسٹر میں رنبیر کپور ہاتھ میں سگریٹ سلگائے خون آلود کلہاڑا دبائے بکھرے بالوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی ’جوان‘

    فلم جوان جنوبی انڈیا اور بالی وُڈ کا امتزاج ہے، شاہ رخ خان کی جنوبی انڈیا کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ کوئی پہلی فلم ہوگی۔

    دو جون کو ریلیز ہونے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی انڈیا کی اداکارہ نیانتھرا مرکزی کردار ادا کریں گی۔

    سیف علی خان کی ’ادی پوروش‘

    ادی پوروش ہندو مذہب کے تاریخی واقعے رامائن پر مبنی فلم ہے، فلم 16 جون کو سنیما میں ریلیز کی جائے گی۔

    اس فلم میں پربھاس، کریتی سینن، سیف علی خان شامل ہیں۔

    شاہ رخ کی ’ڈنکی‘

    ڈنکی شاہ رخ خان کی 2023 میں ریلیز ہونے والی ایک اور بڑی فلم ہے جس میں وہ  بطور ہیرو جلوہ گر ہوں گے۔

    شاہ رخ خان کی یہ فلم  ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی، فلم کی کہانی انڈیا سے غیر قانونی طور پر امریکہ اور کینیڈا جانے والے طریقے ’ڈنکی‘ پر مبنی ہے۔

    سلمان خان کی ’ٹائیگر 3 ‘

    ٹائیگر 3 سلمان خان کی معروف فلم فرنچائز ’ٹائیگر‘ کا تیسرا سیکوئل ہے، 2012 میں اس فرنچائز کی پہلی بلاک بسٹر فلم ’اِک تھا ٹائیگر‘ ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز ہوئی تھی جو کہ بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

    یہ فلم رواں سال دیوالی پر ریلیز ہوگی، ٹائیگر 3 میں سلمان خان انڈین ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کترینہ کیف نظر آئیں گی، اس فلم میں عمران ہاشمی بھی ہوں گے۔