Tag: بالی وڈ فلم

  • بالی وڈ کی کس فلم کی وجہ سے بہت زیادہ طلاقیں ہوئیں؟

    بالی وڈ کی کس فلم کی وجہ سے بہت زیادہ طلاقیں ہوئیں؟

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکرجی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اوربالی وڈ کنگ شاہ رخ کی فلم کی وجہ سے بہت زیادہ طلاقیں ہوئیں۔

    رومینٹک فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کو مشہور ہدایت کار کرن جوہر نے بنایا تھا۔ فلم میں یہ دکھایا گیا تھا کہ شادی کے سالوں بعد بھی میاں اور بیوی ایک ساتھ خوش نہیں اور انھیں سکون کی تلاش ہے۔ رانی کے مطابق اس فلم نے کئی جوڑوں کی آنکھیں کھول دی تھیں۔

    ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کہ اداکارہ نے حال ہی میں گوا میں منعقدہ 54 ویں “انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا” میں خطاب کے دوران فلمساز کرن جوہر کی فلم “کبھی الوداع نہ کہنا” کے بارے میں بات کی۔

    انھوں نے انکشاف کہا کہ ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کی ریلیز کے بعد بہت سی طلاقیں ہوئیں کیونکہ کئی لوگ زبردستی کے رشتے میں رہ رہے تھے۔۔

    رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور ان کی فلم ‘کبھی الوداع نہ کہنا’ کو دیکھ کر بہت سے شادی شدہ جوڑوں کی آنکھیں کھل گئی تھیں اور انھیں احساس ہوا تھا کہ انھیں بھی اپنی زندگی میں اصل خوشی حاصل کرنی چاہیے۔

    فلم میں اپنے کردار مایا کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے کہا کہ ‘مایا کے کردار کی خوبصورت بات یہ تھی کہ وہ رشی (ابھیشیک بچن) کو ایک دوست کے طور پر پسند کرتی تھی جبکہ دیو (شاہ رخ خان) سے انھیں وہ محبت ملی جو وہ ہمیشہ چاہتی تھیں‘۔

    رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ “عورت کی خواہشات اور اس کے انتخاب کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری ہے، معاشرے میں اکثر خواتین سے ان کی مرضی اور رغبت کے بارے میں پوچھنے سے گریز کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ سپر ہٹ فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا ‘‘2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کے علاوہ میگا اسٹار امیتابھ بچن سمیت پریٹی زنٹا اور ابھیشیک بچن نے بھی کام کیا تھا۔

  • عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ پر ناظرین کی رائے آ گئی

    عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ پر ناظرین کی رائے آ گئی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ شائقین کو زیادہ پسند نہیں آئی۔

    گزشتہ روز نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈرونن کے ساتھ بھارت کی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی جلوہ گر ہوئی ہے۔

    عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ان کے شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم اس فلم پر اداکارہ کو ناظرین و شائقین کی جانب کوئی خاص ردعمل نہیں ملا۔

    اس فلم میں جیمی ڈرونن اور گیل گیڈوٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس فلم کا موازنہ ’’ایم آئی‘‘ سیریز سے کیا جارہا اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ اس سیریز  کی خراب یا بے جان  کاپی ہے۔

    ایک اور صارف نے اس فلم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہارٹ آف اسٹون‘ ایک بے جان جاسوس فلم کی کاپی ہے، یہ فلم ایک ناقص مشن کی بورنگ کہانی ہے جس نے عالیہ بھٹ اور جیمی ڈرونن کے ٹیلنٹ کو برباد کردیا۔

    ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عالیہ بھٹ بالی وڈ فلم میں اداکاری نہیں کرسکتی، انہیں بس اپنا کیرئیر بنانا ہے اور ایکشن فلموں میں نظر آنا ہے۔

    فلم پر چند مثبت جائزے بھی ملے  لیکن ایسا لگتا ہے کہ اکثریت منفی رائے کی طرف بڑھ گئی ہے، ریٹنگ ایگریگیٹر کی ویب سائٹ کے مطابق اس فلم کو اب تک 53 جائزوں کی بنیاد پر صرف 33فیصد اسکور ملا ہے۔

  • ’شاہ رخ کیساتھ فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی‘

    ’شاہ رخ کیساتھ فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی‘

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں انہیں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

    میرا نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے 2012 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جب تک ہے جان سے متعلق سوال کیا۔

    اداکارہ نے میزبان کے سوال کی تصدیق کی کہ یہ فلم شاہ رخ کے ساتھ کترینہ کیف سے قبل مجھے آفر ہوئی تھی، لیکن  لندن کا ویزا نہیں مل سکا تھا، اسی لیے میں  اس فلم میں نظر نہیں آئیں۔

    پریاں دکھتی ہیں، اداکارہ میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

    میرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی بھی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے کہا مجھے بگ باس میں کام کرنے کے لیے ایک سال تک آفر ملتی رہی، یہ کروڑوں روپے کی آفر تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو وہ ضرور کرتا لیکن جب یہ آفر ملی تو اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، میں تھوڑا گھبرا گئی تھی اس لیے کام کرنے سے منع کردیا۔

    اداکارہ میرا نے کہا بگ باس جب آفر ہوا تو مجھے بہت سوچنا پڑا، کیونکہ وہ ایک لائیو شو تھا، بس اسی لیے میں نے انکار کردیا۔

  • حمائمہ ملک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    حمائمہ ملک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کے متعدد ڈراموں اور بالی وڈ فلموں میں جاندار اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی  پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کالے رنگ کے لباس میں مفلر کے ساتھ ایک بولڈ لک میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    حمائمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں یہاں راج کرنے کے لیے ہوں‘ اور ساتھ میں پنچ ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

    اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں جب کہ ہزاروں صارفین پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ییں۔

    واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی ووڈ فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    اداکارہ حمائمہ ملک معروف اداکار فیروز خان اور ٹی وی میزبان دعا ملک کی بڑی بہن ہیں۔

  • بالی وڈ کی وہ فلمیں‌ جن سے شائقینِ سنیما کو ‘دلی صدمہ’ ہوا

    بالی وڈ کی وہ فلمیں‌ جن سے شائقینِ سنیما کو ‘دلی صدمہ’ ہوا

    آج سے چند دہائیوں قبل تک پاک و ہند میں سنیما کے شائقین کا مزاج کچھ الگ ہی رہا ہے۔ فلمی پردے پر ہیرو اور ہیروئن کی محبّت کا الم ناک انجام ان کے لیے قابلِ قبول نہیں‌ ہوتا تھا۔

    کسی بھی فلم میں محبّت کرنے والوں کے درمیان دائمی جدائی یا ان میں سے کسی ایک کی دنیا سے رخصتی کا منظر پیش کرنا فلم ساز یا کہانی کار کے لیے آسان نہ تھا۔ اس لیے رومانوی فلموں کا اختتام خوش گوار ہی ہوتا تھا، لیکن اس وقت بھی بالی وڈ میں ایسی فلمیں‌ بنائی گئیں جو "ہیپی اینڈنگ فارمولے” کے برخلاف تھیں اور یہ کام یاب بھی ہوئیں۔

    یہاں‌ ہم تین ایسی فلموں کا تذکرہ کررہے ہیں جن کا ناخوش گوار انجام فلم بینوں کے لیے بڑا دھچکا تو ثابت ہوا، لیکن ان فلموں نے زبردست بزنس بھی کیا۔

    مغلِ اعظم 1960ء کی وہ فلم تھی جس کا ذکر ہندی سنیما کی تاریخ میں‌ آج بھی کیا جاتا ہے۔ مدھو بالا اور دلیپ کمار کی فلمی جوڑی بہت مقبول ہوئی تھی۔ فلم ساز آصف نے تاریخی کرداروں اور اُس مشہور واقعے پر فلم بنائی جسے سنیما بین سنتے اور پڑھتے آئے تھے۔ یعنی وہ اس جوڑی کا انجام پہلے سے جانتے تھے۔

    ایک طرف انار کلی اور دوسری طرف شہزادہ سلیم تھا اور ان کی محبّت بادشاہ کے حکم پر بدترین انجام سے دوچار ہوئی۔ فلم کے آخر میں انار کلی کو دیوار میں چنوا دیا جاتا ہے، لیکن یہ بھی تاثر دیا جاتا ہےکہ اکبر نے اس لڑکی کو سلیم سے کبھی نہ ملنے کا وعدہ لے کر ہمیشہ کے لیے غائب ہوجانے دیا۔ تاریخ میں محفوظ اس محبّت کے انجام سے واقف ہونے کے باوجود فلم بینوں کو پردے پر یہ سب دیکھ کر شدید رنج اور دکھ پہنچا تھا۔

    شرت چندر کے مشہور ناول دیو داس پر یوں تو ہندوستان میں متعدد فلمیں بنائی جاچکی ہیں، لیکن 2002ء میں شاہ رخ خان نے اس فلم کا مرکزی کردار ادا کیا اور کہانی کے مطابق پارو کے گھر کے سامنے دم توڑا تو جیسے ہر دل ٹوٹ ہی گیا۔ آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے اور فلم بین اداس و مغموم نظر آئے۔ تاہم فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

    فلم ایک دوجے کے لیے 1981ء میں بڑے پردے پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ یہ وہ فلم تھی جس میں کمل ہاسن اور رتی اگنی ہوتری دونوں ہی نے شان دار اداکاری کی اور خوب داد پائی، لیکن فلمی پردے کی اس جوڑی کا انجام بہت درد ناک تھا۔ فلم کے آخر میں ہیرو ہیروئین اپنی زندگی ختم کرلیتے ہیں اور فلم کے اس اختتام سے شائقین کو بڑا دھچکا لگا تھا۔