Tag: بالی وڈ کنگ شاہ رخ

  • جب گوری نے بالی وڈ کنگ کو فلموں کا اسکرپٹ گھر لانے پر وارننگ دی!

    جب گوری نے بالی وڈ کنگ کو فلموں کا اسکرپٹ گھر لانے پر وارننگ دی!

    ایک وقت ایسا بھی تھا جب گوری خان نے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو فلموں کا اسکرپٹ گھر لانے سے منع کررکھا تھا۔

    اس بات کا انکشاف شادی کے کچھ سالوں بعد 1994 میں گوری خان نے فلم فیئر کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا تھا۔ اس انٹرویو میں جوڑے نے اپنی زندگی اور شاہ رخ خان کی فلم کے حوالے سے باتیں کی تھیں۔

    کنگ آف بالی وڈ کی اہلیہ نے فلم فیئر کو بتایا کہ ہم شاہ رخ کے کام کے بارے میں گھر میں باتیں نہیں کرتے۔ اگر وہ گھر میں کوئی ہندی مووی دیکھیں تو شاید میں ٹی وی توڑ دوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہ رخ کسی فلم کا اسکرپٹ گھر لے آئیں گے تو میں اسے کھڑکھی سے باہر پھینک دوں گی۔ یہ سارے کام کرنے کے لیے ان کے پاس گھر میں کافی وقت ہوتا ہے۔

    پروڈیوسر گوری خان کا کہنا تھا کہ اداکاری انھیں بدترین پیشہ لگتا ہے۔ انھیں کوئی کتنی بڑی آفر بھی کردے وہ کبھی اداکاری کی طرف نہیں آئیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 2023 شاہ رخ خان کے لیے کامیابیوں سے مزیّن رہا۔ ان کی پٹھان، جوان اور ڈنکی نے باکس آفس پر کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کیے جبکہ ڈنکی تو اب بھی سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

  • بالی وڈ کنگ شاہ رخ نے سال 2023 میں کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرلی!

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ نے سال 2023 میں کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرلی!

    فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سال 2023 میں کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرلی۔

    بھارتی سپراسٹار کے لیے یہ سال بہت ہی خوش کن رہا جہاں انھوں نے دو بلاک بسٹر فلمیں پٹھان اور جوان دیں۔ دنوں فلموں نے ہی پہلے دن بھارتی باکس آفس پر 50 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ آج ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی نے بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

    ویک اینڈ یا چھٹی کا دن نہ ہونے کے باوجود فلم نے پہلے دن جمعرات کو تقریباً 30 سے 35 کروڑ روپے کے درمیان کمائی کی ہے۔

    شائقین کو شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کے اشتراک کا بے صبری سے انتظار تھا۔ بہت سے فلمی شائقین کافی خواہشمند تھے کہ بھارتی فلمی صنعت کے دو بڑے ایک ساتھ فلم بنائیں۔

    اگرچہ شاہ رخ کی پٹھان اور جوان نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی ہے لیکن شائقین کو توقع ہے کہ ڈنکی کمائی کے لحاظ سے ان دونوں فلموں کو ٹکر ضرور دے گی۔

    فلمی ماہرین کے مطابق جمعرات کے عام دن میں ڈنکی کا 35 یا 40 کروڑ کا بزنس ایک اچھی شروعات ہے۔ تاہم اس کے بعد جو چیز فلم کے لیے سب سے اہم ثابت ہوگی وہ شائقین اور ماہرین کی آرا ہوگی۔

    واضح رہے کہ فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، ’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی کہانی ہے جسے جذباتی مناظر اور کامیڈی کے ساتھ اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔

    فلم میں بالی وڈ کنگ کے ہمراہ ساؤتھ کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں مرکزی کردار میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ وکی کوشل اور بومن ایرانی جیسے بہترین اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔