Tag: بالی وڈ کے اداکار

  • کترنیہ کیف کو کب پروپوز کیا؟ وکی کوشل نے دلچسپ قصہ سنادیا

    کترنیہ کیف کو کب پروپوز کیا؟ وکی کوشل نے دلچسپ قصہ سنادیا

    نئی دہلی: بالی وڈ کے اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کترینہ کیف اور ان کی فیملی سے پہلی ملاقات کا احوال بتایا ہے۔

    کافی ود کرن 8 کے نئی ایپی سوڈ میں، اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کیارا اڈوانی مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بڑے پیمانے پر بات کی۔

    اداکار وکی کوشل نے انکشاف کیا انہوں نے کترنیہ کو کسی فلمی طریقے سے پروپوز نہیں کیا بلکہ شادی سے صرف ایک دن قبل پرپوز کیا تھا، وہ بہت آخری لمحہ تھا رات کے کھانے کا وقت تھا۔

    اداکار وکی نے بتایا کہ مجھے سب نے کہا تھا کہ اگر پرپوز نہیں کیا تو پوری زندگی اس بات پر آپ کو سننا پڑے گا اس لیے میں نے شادی سے ایک دن پہلے جب ٹیبل ہر کوئی نہیں تھا اس وقت کترینہ کو پروپوز کیا۔

    وکی کوشل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کترینہ کیف کی والدہ سوزین ٹورکوٹ اور اداکارہ کے بہن بھائیوں سے پہلی بار شادی سے ایک ہفتہ پہلے ملے تھے۔

    وکی نے کہا کہ میں کرونا کی وجہ سے دو سال تک ان سے نہیں مل سکا، ہم نے اپنی ایک پارٹی رکھی تھی اور ہم سب ناچ رہے تھے، اس دوران میں ان کی فیملی سے ملا، دو گھنٹے کے دورانیے میں، میں اہلیہ کی فیملی سے گھل مل گیا۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے شہر سوائی مادھو پور کے ایک ریزورٹ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    اس اداکار جوڑی کی شادی کی تقریب کے حوالے سے ہر طرح کی معلومات کو میڈیا سے دور رکھا گیا تھا اور اس وقت تک اس شادی کی تصدیق نہیں ہوسکی  تھی جب تک کہ کترینہ اور وکی نے خود سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔

  • اجے دیوگن اپنی پہلی فلم دیکھنے سینما گئے تو کیا ہوا؟

    اجے دیوگن اپنی پہلی فلم دیکھنے سینما گئے تو کیا ہوا؟

    ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مداحوں کے بیچ جا کر اپنے کام کو دیکھیں اور ان کی رائے معلوم کرے، کچھ ایسا ہی بالی وڈ کے اداکار اجے دیوگن نے اپنی پہلی فلم ’پھول اور کانٹے‘ کی ریلیز کے روز کیا تھا۔

    بالی وڈ کے اداکار اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر فلم ’پھول اور کانٹے‘ کی ریلیز کو 32 سال پورے ہونے پر ایک پرانا کلپ شیئر کیا، جس میں اداکار نے بتایا کہ جب وہ سینما میں گئے تو اس کے بعد کیا ہوا تھا۔

    اجے دیوگن نے اپنے پرانے کلپ کے ساتھ فلم پھول اور کانٹے کے پوسٹرز بھی شیئر کیے جبکہ ایک ایسا ایموجی بھی شامل تھا جس میں پھولوں اور کانٹوں کا امتزاج دکھائی دے رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

    اجے دیوگن نے بتایا کہ گلیکسی اور جمینی سینما گھروں میں میری پہلی فلم لگی تھی، جس کی ٹکٹیں بک چکی تھیں، پہلے میں پروجیکٹر روم میں بیٹھا رہا اور تھوڑی دیر بعد ہال کے اندر چلا گیا۔

    اجے دیوگن کی کس فلم کا جنوبی کوریا میں ری میک بن رہا ہے؟

    اجے دیو گن کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’میں سینما کے اندر داخل ہوا تو فلم شروع ہو چکی تھی اور میں چپکے سے جا کر ایک سیٹ پر بیٹھ گیا، اس کے بعد ایسا واقعہ ہوا جسے میں آج بھی بھول نہیں پایا‘‘۔

    اجے دیوگن نے مزید بتایا کہ ہال میں موجود فلم بینوں کو پتہ نہیں تھا کہ اسی فلم کا ہیرو ان کے درمیان موجود ہے، شائقین شوق سے فلم دیکھ رہے تھے تاہم جب ’کالج کی لڑکی‘ گانا آیا تو لوگوں نے بڑے جوش و خروش کا اظہار کیا اور ہوا میں پیسے بھی اچھالے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’ان میں سے کچھ سکے میرے سر پر آ کر لگے اور کچھ ادھر اُدھر گرے جن کو میں نے اکٹھا کیا اور جیب میں ڈال لیا، وہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا جسے میں کبھی بھول نہیں سکتا، بعدازاں میں ان پیسوں کو گھر لے گیا اور انہیں فریم کروا لیا۔

  • کترینہ کیف سے شادی کرنے کے فیصلے پر والدین کا ردِعمل کیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    کترینہ کیف سے شادی کرنے کے فیصلے پر والدین کا ردِعمل کیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    بالی وڈ کے اداکار وکی کوشل نے کترینہ کیف سے شادی کرنے کے بارے میں حالیہ انٹرویو میں اپنے والدین کے ردِ عمل کا انکشاف کیا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے بتایا کہ جب میں نے اپنے والد شام اور والدہ وینا کوشل کو کترینہ سے شادی کرنے کے بارے میں بتایا تو وہ میرے اس فیصلے سے بہت خوش تھے۔

    وکی نے بتایا کہ میرے والدین کترینہ کو پسند کرتے تھے اور اس سے بے حد پیار کرتے تھے اسلئے وہ میری شادی کا سن کر بہت ہی زیادہ خوش تھے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ جب ہمارے دل میں کسی کیلئے برائی نہیں ہوتی صرف اچھائی ہوتی ہے تو پھر ہمیشہ ہمارے کام آسان ہوجاتے ہیں۔

    وکی کوشل نے بتایا کہ کترینہ کیف میری پہلی محبت ہے، اور اپنی پہلی ہی محبت سے شادی ہونے کا ایک خاص احساس میرے دل میں ہے۔

    اداکار نے شادی کے بعد کترینہ کے ساتھ اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ میری زندگی اور بھی بہت خوبصورت ہوگئی ہے، میں کترینہ کے ساتھ اپنی زندگی کے بہترین دن گزار رہا ہوں۔

    وکی کا کہنا تھا کہ کترینہ کے ساتھ زندگی گزارنا میرے لیے ایک بہت ہی خوبصورت احساس ہے۔