Tag: بالی وڈ

  • اینگری ینگ مین’ امیتابھ‘ آج 76 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    اینگری ینگ مین’ امیتابھ‘ آج 76 ویں سالگرہ منارہے ہیں

     بالی ووڈ کے سدابہار سپراسٹارامیتابھ بچن آج اپنی 76 ویں سالگرہ منارہے ہیں، سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے امیتابھ آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

    بھارتی فلمی دنیا کے سپراسٹارامیتابھ بچن گیارہ اکتوبر انیس بیالیس میں بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے،انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز سن انیس سو انہتر میں فلم سات ہندوستانی سے کیا، جس میں انہیں پہلے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے، امیتابھ بچن نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران بارہ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں اب تک بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز اس سپر اسٹار کو ہی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں کئی نیشنل ،معاون اور دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے۔

    امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ بطور پروڈیوسر ،ٹی وی کمپیئر،پلے بیک سنگر بھی اپنے جوہر منوائے ، ساتھ ہی ساتھ انڈین پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شہنشاہ ،لاوارث،کولی ،اگنی پتھ، خدا گواہ ،ہم ،انسانیت ،کبھی خوشی کبھی غم،محبتیں، سرکار راج شامل ہیں۔

    امیتابھ کے پاس دوہرے ایم – اے (ماسٹرز آف آرٹس) کی سند ہے۔ انہوں نے الہٰ باد میں جنانا پرابودہینی اوربوائز ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد نینی تال شیروڈ کالج گئے جہاں انہوں نے علم فنون کے شعبے کو اختیار کیا۔ یہاں سے وہ جامعہ دہلی کے کروری مال کالج گئے اور سائنس کی سند حاصل کی۔ انہوں نے بیس سال کی عمر میں کلکتہ کی کمپنی کی نوکری چھوڑ دی تاکہ اداکاری کے سفر کو آگے بڑھا سکیں ۔

    امیتابھ کی اداکاری کا سفر 1969ء میں فلم سات ہندوستانی سے ہوا، جس کے ہدایت کار خواجہ احمد عباس اورساتھی اداکاروں میں اتپل دت، مدھو اور جلال آغا شامل تھے۔ گو کے فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی مگر بچن کو بہترین نوارد اداکار کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔

    سنہ 1973ء میں بچن ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو گئے جب ہدایت کار پرکاش مہرا نے انہیں فلم زنجیر میں انسپیکٹر وجے کھنا کے کردار میں پیش کیا۔ اس فلم میں بچن کی اداکاری ان کے دیگر رومانوی کرداروں سے مختلف تھی اور یہاں سے بچن کو بالی وڈ کے اینگری ینگ مین کی پہچان ملی۔ اس فلم کے لیے ان کو فلم فیئر نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملا۔

    اسی سال امیتابھ اور جیا بہادری کی شادی بھی ہوئی اور وہ ایک ساتھ کئی فلموں میں آئے، زنجیر کے علاوہ ان دونوں کی ایک اور فلم ابھیمان شادی کے ایک مہینہ بعد پردے پر لگی۔ فلم نمک حرام میں امیتابھ وکرم کے کردار میں نظر آئے، ہدایتکار ہراکاش مکھرجی اور قلم کار بریش چیٹرجی کی لکھی اس فلم میں دوستی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ راجیش کھنّا اور ریکھا کے مدمقابل ان کے کردار کو بہت سراہا گیا اور اس کردار کے لیے فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکار سے نوازا گیا۔

    شعلے کی کامیابی کے بعد بچن بالی وڈ کی بلندیوں کو چھونے لگے اور 1976ء سے 1984ء کے درمیان میں انہیں کئی فلم فیئر ایوارڈ اور نامزدگیاں ملیں، گو کہ فلم شعلے میں ان کا کردار ماردھاڑ سے بھرا ہوا تھا مگر انہیں نے ہر قسم کے کردار میں خود کو انتہائی خوبی سے نبھا کر اپنا لوہا منوایا۔

    1982ء میں فلم قلی کی فلم بندی کے دوران میں ایک لڑائی کا منظر کرتے ہوئے میز کا کونا لگنے سے امیتابھ شدید زخمی ہو گئے۔اس منظر میں امیتابھ کو میز پر گرنا تھا مگر اندازہ کی غلطی سے میز کا کونا ان کے پیٹ میں لگا اور اس کے نتیجہ میں ان کی تلی پھٹ گئی اور کافی خون ضائع ہو گیا۔ ان کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کئی مہینے زندگی اور موت کی جنگ لڑتے رہے۔

    اس دوران میں ان کے مداحوں نے مندروں میں دعائیں کیں اور چڑھاوے پیش کیے، صحت بہتر ہونے کے بعد ان کے مداح ہزاروں کی تعداد میں ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے۔ بالآخر کئی ماہ کے علاج کے بعد فلم دوبارہ شروع ہوئی اور 1983ء میں سنیما گھروں میں لگی اور امیتابھ کے حادثہ سے مشہوری کی وجہ سے باکس آفس پر کامیاب ہوئی۔

    سنہ 1984ء میں فلم لائن کو خیرآباد کرنے کے بعد امیتابھ نے سیاست میں قدم رکھا اور اپنے خاندانی دوست راجیو گاندھی کی حمایت میں الہ باد کی لوک سبھا سے سابق وزیر اعلٰی اترپردیش ایچ این بہوگونا کے مقابل کھڑے ہوئے اور عام انتخابات کی تاریخ کے سب سے بڑے فرق (68۔ 2 فیصد ووٹ)سے جیت حاصل کی۔

    ان کا سیاسی سفر بہت کم عرصے پر محیط تھا اور تین سال کے بعد ہی انہوں نے سیاست کو بھی خیر آباد کر دیا۔ اس کے فوراًبعد امیتابھ اور ان کے بھائی پر ایک اخبار نے بوفور گھوٹالہ سے وابستگی کا الزام لگایا جسے وہ عدالت میں لے گئے جہاں وہ بےقصور ثابت ہوئے۔

    ان کا فلمی سفر آج بھی جاری ہے اور جلد ہی وہ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں بالی وڈ میں مسٹرپرفیکٹ کے نام سے پہچانے جانے والے عامر خان کے ساتھ ایک منفرد رول میں جلوہ گر ہورہے ہیں، امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر جھنڈے گاڑ دے گی لیکن ہالی وڈ فلم پائریٹس آف دی کیریبین کا چربہ ہونے کے سبب ناقدین سے پذیرائی حاصل نہیں کرسکے گی۔

  • بالی وڈ اداکاروں کی لاڈلیوں کے فیشن

    بالی وڈ اداکاروں کی لاڈلیوں کے فیشن

    اگر آپ بالی وڈ ستاروں کی خوبصورتی اور ان کے اسٹائل کے مداح ہیں تو مستقبل میں اپنے والدین کی جگہ سنبھالنے کے لیے تیار ان ستاروں کی بیٹیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

    نامور ستاروں کی بیٹیوں نے نہ صرف اپنے والدین سے خوبصورتی ورثے میں لی ہے بلکہ اپنے والدین سے نازو نخرہ بھی ورثے میں لیا ہے ، آج ہم آپ کی ملاقات کرا رہے ہیں کچھ ایسی ہی بیٹیوں سے جو مستقبل میں بالی وڈ کے افق پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    نویا نندا

    سابق ماڈل اور صحافی شویتا بچن کی بیٹی نویا نندا نے کم عمری میں ہی مداحوں کی بڑی تعداد اپنے گرد جمع کرلی ہے ، وہ سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبول ہیں اور چاہے سادہ سے لک میں نظر آئیں یا کسی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ آؤٹ فٹ میں ، ان کے مداح انہیں پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں اپنی والد ہ کے پیش کردہ نئے ڈیزائنز ملبوس کرکے انہوں نے اپنے مداحوں میں ہلچل مچادی تھی۔

    سارہ علی خان

    معروف اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے سے پہلے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں ، وہ روایتی ملبوسات پہنیں یا لانگ بوٹ ، ا ن کے مداح انہیں پسند کرتے ہیں اور امید ہیں کہ وہ جلد ہی سلور اسکرین پر نظر آئیں گی۔

    انانیا پانڈے

    چنکی پانڈے کی خوبصورت بیٹی انانیا پانڈے بھی سوشل میڈیا پر اپنی شہرت پیدا کرچکی ہیں اور اب وہ بالی وڈ کی فلم نگری میں داخل ہونے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ ان کے معصوم خدو خال اور ملبوسات کا منفرد اور دلفریب انتخاب ان کی شہرت کی اصل وجہ ہیں۔

    سہانہ خان

    جب بات آتی ہے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ خان کی تو وہ بھی انتہائی تیزی سے اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں ۔ دیگر اداکاروں کے بچوں کی نسبت وہ قدرے بہتر طریقے سے منظر عام پر آرہی ہیں ۔ چاہے ان کا دیسی لک ہو یا پارٹی ڈریسز ، ان کے مداح بچپن سے ہی انہیں پسند کرتے چلے آرہے ہیں۔

    جھانوی کپور

    بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور بھی ابھی سے فین فالوئنگ حاصل کررہی ہیں ، ملبوسات کے معاملے میں ان کا بہترین انتخاب انہیں دوسرے اداکاروں کے بچوں سے منفرد بنا تا ہے۔

  • ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ممبئی: بھارت  کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا، جسے شائقین کی جانب سے شان دار ردعمل ملا ہے.

    تفصیلات کے مطابق 543 (لگ بھگ ساڑھے پانچ ارب) کروڑ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا تین زبانوں میں‌ ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جسے بھرپور سراہا گیا.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ بھارت کی مہنگی ترین فلم عامر یا سلمان خان کی نہیں، بلکہ ساؤتھ کے سپراسٹار رجنی کانت کی فلم ہے.

    جی ہاں، فلم 2.0 میں 68 سالہ رجنی کانت کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں. یہ فلم 29 نومبر2018 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی.

    فلم 2.0 رجنی کانت ہی کی 2011 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم روبوٹ کا سیکوئیل ہے. فلم کے ہدایت ایس شنکر ہیں، جنھوں نے پہلی فلم کی ہدایت کاری کا فریضہ بھی انجام دیا تھا.

    مزیر پڑھیں: کنگ خان، اب بنیں گے مارول کے سپرہیرو

    اس فلم میں بالی وڈ کے اسٹار اکشے کمار ولن کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم کی تکمیل میں‌ تین برس صرف ہوئے.

    واضح رہے کہ رجنی کانت کا شمار بھارت کے میگا اسٹارز میں‌ ہوتا ہے اور وہ اپنی اثرپذیری اور مداحوں کی دیوانگی کے لحاظ سے خانز سے آگے دکھائی دیتے ہیں.

    تمل زبان میں‌ شوٹ ہونے والی یہ فلم 13 زبانوں میں ریلیز ہوگی.

  • دلیپ کمار کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں‌ داخل کرا دیا گیا

    دلیپ کمار کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں‌ داخل کرا دیا گیا

    ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہنشاہ جذبات کہلانے والے بھارت کے ممتاز اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔

    دلیپ کمار کو سینے کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں ابتدائی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 95 سالہ اداکار کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے، انھیں کچھ عرصے قبل بھی اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا، البتہ وہ صحت یاب ہو کر گھر لوٹ آئے تھے۔

    دلیپ کمار کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: کنگ خان کی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر آمد

    واضح رہے کہ دلیپ کمار کا شمار بھارت کے عظیم اداکاروں میں ہوتا ہے،بعد میں آنے والے اداکاروں میں فقط امیتابھ بچن ہی ان کے مدمقابل کھڑے ہوسکے۔

    دلیپ کمار کا بالی وڈ کے خانز پر بھی گہرا اثر ہے، بالخصوص شاہ رخ خان کی رومانوی اداکاری پر ان کا گہرا اثرا ہے۔

  • کنگ خان نے ہالی وڈ میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    کنگ خان نے ہالی وڈ میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان نے ہالی وڈ انڈسٹری میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بڑے اسٹارز میں‌ ہوتا ہے. ان کی شہرت سرحدوں سے آزاد ہے اور انھیں‌ بھارت کا پہلا گلوبل اسٹار تصویر کیا جاتا ہے.

    البتہ ان کامیابیوں کے باوجود شاہ رخ اب تک ہالی وڈ کی کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے. دوسری جانب پریانکا چوپڑا، عرفان خان، امیتابھ بچن، اوم پوری، انیل کپور سمیت کئی فنکار ہالی وڈ میں‌ مختلف کردار نبھا چکے ہیں.

    اس ضمن میں‌ اب کنگ خان کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں‌ انھوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی سمت کیوں‌نہیں‌ گئے.

    مزید پڑھیں: کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    ایک فلمی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان سے جب یہ سوال پوچھا گیا، تو انھوں نے جواب دیا کہ انھیں کبھی ایسی کوئی پیش کش ہی نہیں‌ ہوئی.

    شاہ رخ‌ خان کا کہنا تھا کہ اگر پیش کش ہوتی، تو وہ ضرور غور کرتے، مگر ایسا کبھی نہیں ہوا.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی انڈسٹری سے مطمئن ہے، اسی کے طفیل انھیں‌ عالمی محبت ملی.

  • کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے پوسٹرز جاری کر دیے

    کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے پوسٹرز جاری کر دیے

    ممبئی: معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے اگلے پراجیکٹ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے ابتدائی  پوسٹرز جاری کر دیے، فلم میں ٹائیگر شیروف دو نئے چہروں کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کو متعدد سپرہٹ فلمز دینے والے کرن جوہر نے اپنے اگلے پراجیکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا دوسراحصہ بنا رہے ہیں، جس میں جیکی شیروف کے صاحب زادے ٹائیگر شیروف مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    فلمی پنڈت جہاں ان پوسٹرز کو متاثر کن قرار دے رہے ہیں، وہیں ان کی کرن جوہر کی پہلی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کے پوسٹرز سے مشابہت کا بھی انٹرنیٹ پر چرچا ہے۔

    یاد رہے کہ ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ اپنے زمانے کی بلاک بسٹر فلم تھی، جس میں شاہ رخ خان اور کاجل کی ہر دل عزیز جوڑی نے جلوے دکھائے تھے، فلمی کہانی ’لو ٹرائی اینگل‘ پر مشتمل تھی، جس میں رانی مکھرجی نے بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔

    اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں بھی دو ہیروئنز اینانا پانڈے اور تارا سوتیراجلوہ گر ہوں گی، بہ ظاہر یہ بھی ایک لو ٹرائی اینگل ہے، جو ڈانس کے گرد گھومتی ہے۔

    یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کرن جوہر کی وہ پہلی فلم تھی، جو انھوں نے شاہ رخ خان کے بغیر بنائی تھی۔

    ٹائیگر شیروف کی حالیہ ریلیز باغی سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی، فلم پنڈتوں کے مطابق اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2 بھی شان دار بزنس کرے گی۔


    بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سپراسٹاررنویر سنگھ کا روہت شیٹھی کی فلم میں انوکھا روپ

    سپراسٹاررنویر سنگھ کا روہت شیٹھی کی فلم میں انوکھا روپ

    ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار رنویر سنگھ اب مسالا فلموں کے سب سے بڑے ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم میں بالکل انوکھے روپ میں نظر آئیں گے۔ 

    تفصیلات کے مطابق سپر ہٹ ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی فلم سیمبا رواں سال کے آخر میں ریلیز ہوگی، توقع کی جارہی ہے کہ فلم ریکارڈ بزنس کرے گی۔

    یہ پہلا موقع ہے، جب رنویر سنگھ  ڈائریکٹر روہیت شیٹھی اور پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے، ادکار فلم سے متعلق بے حد پرخوش ہیں، مداحوں کو فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    رنویر سنگھ کا کارنامہ: وزن میں حیرت انگیز کمی، تصاویر وائرل

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ انتہائی شاندار ہے، فلم میں مزاح، رومانس اور گانوں کے تڑکوں کے ساتھ تمام رنگ ہیں، روہت شیٹھی کی فلم میں من پسند کردار ملنے پر بے حد خوشی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے کام سے بہت مخلص ہوں اور مجھے روہت شیٹھی جیسے باصلاحیت ہدایت کار کی سرپرستی حاصل ہوگی۔ فلم ’سیمبا‘ کےلیے کاسٹ کئے جانےپر میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتا ہوں۔

    فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 28 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کا قیمتی لباس خراب کردیا، اداکارہ سیخ پا

    خیال رہے بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’سیمبا‘ میں جلوہ گر ہوں گی، اداکارہ نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کرن جوہر کی فلم ‘دھڑک’ سے کیا ہے۔

    یاد رہے یہ فلم سائوتھ انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم ’ٹمبر‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس کی عکس بندی جلد شروع کی جائے گی جبکہ مداحوں کو فلم کے بڑے پردے پر نمائش کا بے چینی سے انتظار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بالی وڈ کنگ خان فلم ’’پدماوت‘‘ کے دیوانے نکلے

    بالی وڈ کنگ خان فلم ’’پدماوت‘‘ کے دیوانے نکلے

    ممبئی: معروف بھارتی  سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان فلم ’’پدماوت‘‘ میں مرکزی کرداد نبھانے والے اداکار رنویر سنگھ کے مداح ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی متنازع فلم پدماوت مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے باوجود بھارت سمیت دینا بھر میں 25 جنوری کر ریلیز کی گئی تھی، جس نے پہلے ہی دن کروڑوں کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

    مذکورہ فلم میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے 13 ویں صدی کے مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلجی کا کردار نبھایا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے  کہا کہ’’بھائی میں منتظر ہوں کہ آپ پدماوت کب دیکھیں گے ‘‘۔

    بھارتی فلم پدماوت میں ہندوؤں نہیں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی

    اس موقع پر کنگ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’معذرت میں آپ کو فلم میں پہچان ہی  نہیں سکا، آپ نے کردار کو بخوبی نبھایا ہے، آج سے آپ میرے خلجی ہیں، فلم بہت اچھی تھی بھائی‘‘

    واضح رہے کہ ’پدماوت‘ میں رنویر سنگھ نے 13 ویں صدی کے مسلمان بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا، جنہوں نے اس وقت راجپوتوں سے جنگ لڑی تھی۔ان کے علاوہ فلم میں دپیکا پڈوکون نے راجپوتوں کی رانی ’پدمنی‘ یعنی ’پدماوتی‘ اور شاہد کپور نے ان کے شوہر اور راجپوتوں کے سردار ’راجہ راول رتن سنگھ‘ کا کردار ادا کیا۔جبکہ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی ہیں۔

    پدماوتی تنازع حل ہوتے ہی دپیکا کا دبنگ انداز، تصاویر وائرل

    دوسری جانب شاہد کپور نے ’پدماوت‘ ریلیز ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ فلم میں راجپوتوں کے سردار بننے پر بہت خوش ہیں، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے راجہ راول رتن سنگھ کا کردار بخوبی نبھایا۔شاہد کپور نے یہ بھی تسلیم کیا کہ راجپوتوں کے سردار کا کردار نبھانا ان کے لیے ایک چیلنج تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • دبنگ خان کے مداحوں‌  کے لیے خوش خبری: ’ریس تھری‘ کا پہلا مرحلہ مکمل

    دبنگ خان کے مداحوں‌ کے لیے خوش خبری: ’ریس تھری‘ کا پہلا مرحلہ مکمل

    ممبئی: دبنگ خان فلم ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے بعد اپنی نئی فلم ’’ریس تھری‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو رواں سال عید پر ریلیز کی جائی گی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان اپنی اگلی فلم ’’ریس تھری‘‘ پر تیزی سے کام کر رہے ہیں، جس کا پہلا حصہ مکمل ہوچکا ہے۔

    بالی وڈ سلطان ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے اور فلم نگری میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ’’ریس تھری‘‘ پراجیکٹ پر مستقل مزاجی سے کام کرہے ہیں۔ ان کے دیگر پراجیکٹس میں فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’ویلکم ٹو  نیویارک‘‘ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ریس کے ابتدائی حصوں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    فلم ’’ ریس تھری ‘‘ کے ہدایت کار رومیو ڈی سوزا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم کی تیاری تیزی سے جاری ہے، پراجیکٹ کو عید سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا،  فلم کا ایک حصہ مکمل ہوچکا، اگلے شیڈول کی شوٹنگ ابوظہبی اور تھائی لینڈ میں کی جائے گی۔

    فلم کے پہلے حصے کی تیاری مکمل ہونے کی خوشی میں سلمان خان نے اپنے ساتھی  اداکاروں کے ساتھ کیک کاٹا اور تصویریں بنوائیں، مذکورہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں سلمان خان سمیت بوبی ڈیول، ثاقب سلیم، انیل کپور، ڈیزی شاہ، اور پوجا ہیج اداکار شامل ہیں۔

    خیال رہے بوبی دیول گذشتہ برس اپنے والد دھرمندر اور بھائی سنی ڈیول کے ساتھ فلم ’’پوسٹر بوائز‘‘ میں دیکھا گیا تھا، لیکن فلم خاطر خواہ کامیابی نہیں سمیٹ سکی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کیا دبنگ خان اور کنگ خان پھر مدمقابل آگئے؟

    کیا دبنگ خان اور کنگ خان پھر مدمقابل آگئے؟

    ممبئی: دبنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، سلمان خان نے دبنگ 3 پر کام شروع کر دیا۔ فلم رواں‌ برس دسمبر میں‌ شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم زیرو کے مدمقابل ریلیز ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان اپنی 2010 میں‌ ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے تیسرے سیکوئیل پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، جس کی اپریل میں شوٹنگ شروع ہوجائے گی.

    یاد رہے کہ فلم کا دوسرا سیکوئیل 2012 میں‌ ریلیز ہوا تھا، جو خاصا کامیاب رہا تھا اور تب سے اس کے تیسرے سیکوئیل کی بازگشت سنائی دے رہی تھی، مگر فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ فلم پر رواں‌ برس کام شروع کر دیا جائے گا.

    سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ فلم پروڈیوسراسے دسمبر میں‌ کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں. یاد رہے کہ کنگ خان 25 دسمبرکو اپنی فلم زیرو ریلیز کرنے کا اعلان کر چکے ہیں.

    فلمی پنڈتوں کے مطابق بالی وڈ میں‌ فلم کی کامیابی میں‌ ریلیز کی تاریخ‌ کا کردار کلیدی ہوتا ہے، عید، کرسمس اور دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والے فلمز کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں.

    آنکھ بند کرکے شاہ رخ‌ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف

    اکثر ان تاریخوں کے حصول کی کوشش اختلافات اور جھگڑوں‌ کا سبب بن جاتی ہے، شیوائے اور اے دل ہے مشکل کے موقع پر ایسی ہی صورت حال دیکھنے میں‌ آئی تھی.اب پھر سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مدمقابل آنے کی خبر گردش کر رہی ہے.

    یاد رہے کہ ایک پارٹی میں‌ ہونے والی بدمزگی سے شاہ رخ اور سلمان خان کے اختلافات آغاز ہوا تھا۔ چند برس بعد ایک افطاری پارٹی میں اتفاقیہ ملاقات سے یہ برف پگھلنے لگی اور سلمان خان کی بہن کی شادی کے بعد دونوں‌ سپر اسٹار ایک بار پھر دوست بن گئے تھے.

    دبنگ اور زیرو کا باکس آفس ٹاکرا اس دوستی پر کیا اثرات مرتب کرنے گا، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔