Tag: بالی وڈ

  • آنکھ بند کرکے شاہ رخ‌ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف

    آنکھ بند کرکے شاہ رخ‌ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف

    ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینا کیف ناکامیوں کے بھنور سے نکل کر ایک بار پھر نمبر ون کی پوزیشن پر توجہ مرکوز کر چکی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کسی زمانے میں‌ کامیاب ترین ایکٹرس تصور کی جانے والی کترینا کیف کو حالیہ برسوں میں چند بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، یوں‌ لگتا تھا کہ ان کا کیریر خاتمے کی سمت گامزن ہے، مگر ’’خانز‘‘ کا سہارا ملتے ہی ان کی ستارے پھر چمکنے لگے.

    سلمان خان کے ساتھ "ٹائیگر زندہ ہے” میں‌ جلوہ گر ہونے والی کترینا کا کیریر پھر ٹریک پر آگیا ہے. گذشتہ برس ماہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی.

    رواں‌ برس بھی فلمی پنڈت کترینا کیف کے لیے کامیابیوں کی پیش گوئی کر رہے ہیں، اس بار وہ دیوالی کے موقع پر عامر خان کے ساتھ "ٹھگ آف ہندوستان” اور کرسمس پر شاہ خان کے روبرو فلم "زیرو” میں‌ دکھائی دیں‌ گی.

    دونوں‌ فلمیں‌ میگا پراجیکٹس ہیں اور انڈسٹری کو ان سے کئی امیدیں‌ وابستہ ہیں.

     شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

    گذشتہ دنوں ایک ہندوستانی جریدے سے بات کرتے ہوئے کترینا کیف نے فلم "زیرو” کے ٹیزر کو ملنے والے شان دار ردعمل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ‌ خان اس فلم سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بہترین فلم پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں‌ انھیں‌ بہترین افراد کی معاونت حاصل ہے.

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ "زیرو” کی ٹیم اور شاہ رخ خان کی سنجیدگی اور لگن دیکھتے ہوئے وہ آنکھ بند کرکے ان پراعتماد کرسکتی ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انتظار ختم، سنجے دت کی زندگی پر فلم 29 جون 2018 کو ریلیز ہوگی

    انتظار ختم، سنجے دت کی زندگی پر فلم 29 جون 2018 کو ریلیز ہوگی

    ممبئی: سنجے دت کے مداحوں‌ کا انتظار ختم ہوا، ان کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجے دت بائیو پک‘ 29 جون 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی اس فلم میں‌ رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم میں‌ سنجے دت کی زندگی کے مختلف واقعات اور ادوار کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں کیسے لگ رہے ہیں؟

    فلم میں‌ وکی کوشل، منیشاکوئرالا، دیا مرزا اور سونم کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گے. ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو یقین ہے کہ سنجے دت بائیوپک 2018 کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوگی۔

    یاد رہے، ابتدا میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ مذکورہ فلم اسی سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی، لیکن تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں، جب انتظامیہ نے ریلیز کیلئے حتمی تاریخ 29 جون 2018 کا اعلان کیا۔

    فلم کی شوٹنگ مخلف مملک میں کی گئی۔ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں شوٹنگ کے دوران اداکاروں نے ہدایت کار و دیگر لوگوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ واضح رہے کہ منیشا کوئرالا فلم میں‌ سنجے دت کے کی والدہ نرگس کا کردار نبھا رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عرفان خان کا متنازعہ بیان، علما کا منہ بند رکھنے کا مشورہ

    عرفان خان کا متنازعہ بیان، علما کا منہ بند رکھنے کا مشورہ

    ممبئی: بالی وڈ اداکار عرفان خان کے مذہبی عقائد کے حوالے سے تنقیدی بیان پر مذہبی رہنماؤں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عرفان خان کو صرف ایکٹنگ پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    بھارتی اخبار کے مطابق عرفان خان نے جے پور میں اپنے متنازعہ خیالات کا اظہار کیا۔ وہ وہاں اپنی فلم ’مداری‘ کی تشہیری تقریب میں شریک تھے۔

    عرفان خان نے کہا، ’رمضان میں روزے رکھنے کے بجائے لوگوں کو خود پر قابو رکھنا سیکھنا چاہیئے۔ محرم کے دوران قربانی کے نام پر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے۔ ہم مسلمانوں نے محرم کا مذاق بنا لیا ہے۔ اس ماہ میں غم منانا چاہیئے اور ہم کیا کرتے ہیں، جلوس نکالتے ہیں‘۔

    عرفان نے اس بیان کے ذریعہ مسلمانوں کے عقائد پر تنقید اور مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

    بالی وڈ ستارے دنیا کے ’بور ترین‘ افراد قرار *

    عرفان کے متنازعہ بیان کے بعد جماعت علمائے ہند کے ریاستی سیکریٹری مولانا عبدل واحد کھتری نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد پر توجہ دینے کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دیں۔

    انہوں نے کہا، ’بہتر ہے کہ عرفان اپنے فلمی کیریئر پر توجہ دیں اور مذہب کے حوالے سے بیانات دینا بند کریں۔ عرفان ایسے بیانات اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے دے رہے ہیں‘۔

    جے پور کے شہر قاضی (چیف جیورسٹ) خالد عثمانی نے کہا کہ عرفان کو چاہیئے کہ اپنا منہ بند رکھیں کیوں کہ انہیں مذہب اسلام کے بارے میں کچھ علم نہیں‘۔

    عرفان خان متنازعہ بیان دیتے ہوئے یہ بھول گئے کہ قربانی محرم میں نہیں بلکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کی جاتی ہے۔

  • استنبول حملہ: ریتھک روشن بال بال بچ گئے

    استنبول حملہ: ریتھک روشن بال بال بچ گئے

    نئی دہلی: بالی وڈ اداکار ریتھک روشن گزشتہ رات استنبول کے ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں بال بال بچ گئے۔ انہوں نے اس بات کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ دی۔

    ریتھک روشن میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈز میں شرکت کے بعد اپنے بیٹوں کے ہمراہ اسپین اور افریقہ میں چھٹیاں گزار رہے تھے جس کے بعد وہ واپس بھارت جارہے تھے۔ انہیں استنبول کی کنیکٹنگ فلائٹ لینی تھی۔

    استنبول میں انہوں نے اپنی فلائٹ مس کردی جس کے بعد وہ دوسری فلائٹ کے ذریعہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔

    اس کے 3 گھنٹے بعد کمال اتاترک ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ ہوگیا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ریتھک نے اپنے بچنے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔

    انہوں نے مذہب کے نام پر قتل کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی جبکہ انہوں نے ایئرپورٹ کے خوش اخلاق عملہ کی تعریف بھی کی۔

  • ون ڈیزل اور دپیکا پڈوکون کی پہلی تصویر منظر عام پر

    ون ڈیزل اور دپیکا پڈوکون کی پہلی تصویر منظر عام پر

    دپیکا پڈوکون اور ون ڈیزل کی نئی آنے والی فلم سے ایک تصویر منظر عام پر آگئی۔ یہ دونوں اسٹار ہالی وڈ کی فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں ایک ساتھ کام کرہے ہیں۔

    دپیکا پڈوکون اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ سے کرنے جارہی ہیں جس میں ان کے مدمقابل ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل ہوں گے۔

    Destiny…. #thereturnofxandercage

    A photo posted by Vin Diesel (@vindiesel) on

    دپیکا فلم میں سیرینا نام کی ایک شکاری کا کردار ادا کریں گی۔

    فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔

    ون ڈیزل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جانے والی تصویر میں دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ اس جھلک نے جہاں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے وہیں پرستاروں کی اس فلم کے لیے توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

  • دیون ورما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    دیون ورما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    ممبئی :بالی وڈ کے سینئر اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر دیون ورما  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    ستتر سالہ ورما کو گردوں کا عارضہ بھی لاحق تھا،  ان کے پسماندگان میں بیوی روپا گنگولی ہیں جو لیجنڈ اداکار اشوک کمار کی بیٹی ہیں۔ ورما کا انتقال ان کے آبائی شہر پونا میں واقع گھر میں ہوا۔ ورما کو ‘انگور’، ‘گول مال’، ‘چوری میرا کام’، ‘انداز اپنا اپنا’، ‘بے مثال’، ‘جدائی’، ‘دل تو پاگل ہے’ اور ‘کورا کاغذ’ میں خوبصورت کرداروں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔

  • جانی لیور ، کامیڈی کا ایک دور

    جانی لیور ، کامیڈی کا ایک دور

    بالی وڈ میں ایک دور وہ تھا جب فلموں میں کامیڈی اور کامیڈین کے کردار کی بڑی اہمیت ہوتی تھی لیکن اب ان فلموں سے کامیڈين کا خانہ تقریباً خالی ہو چکا ہے۔

    آج کل فلم میں ہیرو رومانس، ایکشن اور کامیڈی کے کردار کے لیے اکیلا ہی کافی ہے، نوے کے عشرے میں فلموں میں مزاحیہ کرداروں میں زبردست کامیابی حاصل کرنے والے اداکاروں میں جانی لیور کا نام آتا ہے، وہ سنجیدہ قسم کی کہانیوں کو بھی اپنے خاص مزاحیہ انداز سے رنگین بنا دیتے تھے، جانی لیور کے پاس اب بہت کم فلمیں ہیں اسی لیے وہ ایک بار پھر وہیں جا کھڑے ہوئے ہیں جہاں سے انھوں نے سولہ برس قبل ابتدا کی تھی، اب وہ اسٹیج پر لائیو کامیڈی شوز کرتے ہیں۔

    جانی لیور کا کہنا ہے کہ اسی کے عشرے میں لائیو شو کرنے کا دور تھا، موسیقی کے ڈائریکٹر اپنے گروپ کے ساتھ ملک بھر میں شو کیا کرتے تھے، ایک ایسے ہی شو میں جب مجھے ایک دم سے اسٹیج پر بھیج دیا گیا، تو میرے سامنے امیتابھ بچن تھے، میرا کامیڈی کا وہ حصہ اتنا اچھا ہوا کہ پورے ہال میں جانی، جانی کے نعرے لگنے لگے، جانی لیور اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ اسے سمجھتے ہیں جب امریکہ میں ایک شو کے بعد لوگ ان سے آٹوگراف مانگ رہے تھے، یہ دیکھ کر دلیپ کمار صاحب بولےجانی یار تم تو اسٹار بن گئے ہو۔