Tag: بال گرنا

  • بال خورہ کیوں ہوتا ہے؟ احتیاط اور علاج

    بال خورہ کیوں ہوتا ہے؟ احتیاط اور علاج

    سر کے بال گرنا کسی بھی مرد یا خاتون کے لیے ایک ڈراؤنے خواب کی مانند ہے اور خصوصاً خواتین کے لیے یہ چیز بہت بڑی پریشانی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

    بڑھتی عمر کے ساتھ بالوں کا سفید ہونا یا گرنا تو ایک قدرتی عمل ہے لیکن اگر یہ چیز وقت سے پہلے ظاہر ہونے لگے تو تشویش ہوجاتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اسکن اینڈ ہیئر ایکسپرٹ ڈاکٹر خرم مشیر نے ناظرین کو اس کی وجوہات اور علاج سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بال خورہ جسے ایلوپیشیا یا بال چر بھی کہا جاتا ہے، اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں سب سے بڑی وجہ ہماری غذا ہے، غذا میں پروٹین کا ہونا بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ گرمی کے موسم میں مچھلی نہ کھائی جائے ایسا ہرگز نہیں ہے اعتدال میں رہ کر ہر چیز کھائی جاسکتی ہے۔

    ڈاکٹر خرم مشیر کے مطابق عام طور پر کم عمری میں بال خورہ اور بال گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہارمونز کا عدم توازن ہوتا ہے، دوسرا مائیکرو نیوٹرینٹس کی کمی ہے اور تیسرا ذہنی تناؤ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بال گرنے یا بال خورہ اور دیگر مسائل سے بچنے کیلئے ہفتے میں دو مرتبہ سر میں تیل کی مالش کرنا، بھرپور نیند لینا اور پروٹین والی غذائیں بہت ضروری ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بالوں کے گرنے کی کچھ وجوہات ہمارے قابو سے باہر ہیں اوران میں سرفہرست جینیاتی گنجا پن ہے۔ اس کے علاوہ ہارمونز کی وجہ سے ہونے والا گنج پن (اینڈروئیڈ ایلوپیسیا ) جو مردوں میں عام ہے اور خواتین میں نایاب سمجھا جاتا ہے۔

  • بالوں کے گرنے کی اہم ترین وجہ سامنے آگئی

    بالوں کے گرنے کی اہم ترین وجہ سامنے آگئی

    بال کسی کی بھی شخصیت کو جاذب نظر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اگر یہ گرنے لگیں تو پھر اسے روکنے کے لیے لوگوں کو کافی جتن کرنا پڑتے ہیں۔

    مشاہدے میں آیا ہے کہ شروع میں بال گریں تو اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی پھر جب یہ بیماری بڑھ جائے تو اسے روکنے کے لیے دوا اور ٹوٹکوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر و بیشتر بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور اس کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوپاتی۔

    ماہرین کا کہنا کہ بال گرنے کی اہم ترین وجوہات میں ایک یہ ہے کہ اس کی دیکھ بھال غلط طریقے سے کی جائے۔

    بالوں کی حفاطت اور صفائی کے دوران لوگ ایسی غلطیاں کرنے لگتے ہیں جو بال گرنے وجہ بن جاتی ہے اور اسی میں بال دھونا بھی شامل ہیں۔ جس طرح سے آپ اپنے بالوں کو دھوتے ہیں وہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

    بالوں کو دھوتے وقت کی جانے والی عام غلطیاں
    بالوں کی دیکھ بھال کے سب سے اہم مراحل میں سے ایک اسے دھونا ہے۔ بہت ضروری ہے کہ بال دھونے کے دوران آپ صبر اور نرمی کا مظاہرہ کریں اور غلطیوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

    زور لگا کر بالوں کو رگڑنا
    بالوں کو بلاوجہ رگڑنے سے گریز کیا جائے۔ مساج ایک بہترین عمل ہے جس سے خون کی گردش میں اضافہ اور بالوں کی نشوونما ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ مساج نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے جو کہ بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

    جب آپ کے بال گیلے ہوں تو انھیں شدید طور پر رگڑنے سے گریز کریں جب کہ بالوں میں زوردار طریقے سے مساج کرنا یا انھیں بلو ڈرائی کرنا بھی نقصاندہ ہے۔

    صحیح طریقے سے بال نہ دھونا
    بال تیل والے ہوں تو آپ کو اپنے بالوں کو باقاعدگی سے دھونے کی ضرورت ہے ورنہ آپ کے بال جھڑنا شروع ہوجائیں گے۔ بال خشک ہیں تو ہفتے میں ایک یا دو بار شیمپو کا استعمال مفید ہے۔

    بال دھونے کا انحصار آپ کے بالوں کی قسم پر ہے۔ اس بات کو بھی ضرور یقینی بنائیں کہ آپ سر کی جلد پر کسی قسم کی گندگی جمع نہ ہونے پائے اس سے بالوں کا گرنا بڑھ سکتا ہے۔

    بال دھونے کے لیے گرم پانی استعمال کرنا
    اگر آپ گرم پانی استعمال کرنے کے عادی ہیں تو یہ آپ کے سر کی جلد کو خشک اور بالوں کمزورکر دیتے ہیں۔ اس سے پی ایچ لیول میں عدم توازن پیدا ہوسکتا ہے جب کہ یہ کیوٹیکل کے نقصان کا بھی باعث بنتا ہے۔

    بالوں کو خشک کرنا
    دھیان رکھیں کہ جب آپ کے بال گیلے ہوتے ہیں تو یہ سب سے زیادہ نازک ہوتے ہیں۔ مائیکرو فائبر تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بالوں سے پانی کو آہستہ سے نچوڑیں اور ہلکے ہاتھ سے خشک کریں۔ بالوں کو جسم صاف کرنے والے تولیے سے خشک نہ کریں۔

    کنڈیشنر کا استعمال
    نہانے کے دوران شیمپو کے استعمال کے بعد کنڈیشنر ضرور لگائیں کیونکہ یہ آپ کے بالوں میں نمی کو برقرار رکھتا ہے، اگر بالوں میں کنڈشنر نہ لگا ہو تو یہ خشک ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں۔

  • ہوشیار! یہ عادت کم عمری میں ہی گنج پن کا شکار بنا سکتی ہے

    ہوشیار! یہ عادت کم عمری میں ہی گنج پن کا شکار بنا سکتی ہے

    اکثر مرد اپنے بال گرنے کی وجہ سے بے حد پریشان رہتے ہیں، بال گرنے کا یہ عمل بعض اوقات نہایت کم عمری میں بھی شروع ہوجاتا ہے اور اب ایک ڈاکٹر نے اس کی وجہ بتائی ہے۔

    مردوں کے بعض اوقات 20 اور 30 سال کی عمر کے بعد ہی بال اس تیزی سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں کہ وہ گنج پن کا شکار ہو جاتے ہیں، ماہر جلدی امراض ڈاکٹر کرن کے مطابق زیادہ مردوں کو کم عمری میں ہی گنج پن کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ڈاکٹر کرن کے مطابق پہلے 50 اور 60 سال کی عمر کے بعد مردوں میں گنج پن کی شکایت پائی جاتی تھی۔

    انہوں نے مردوں میں بال گرنے کی چند وجوہات بتائی ہیں جن میں سے ایک غذا میں چینی کا زیادہ استعمال ہے۔

    ڈاکٹر کرن کا کہنا ہے کہ کاربو ہائیڈریٹس والی غذائیں زیادہ مقدار میں کھانے، پروٹین پاؤڈر کا استعمال، تھائی رائیڈ کا متاثر ہونا یا پھر وٹامن کی کمی بھی بال گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

    انہوں نے بالوں کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لیے بھی وٹامن سی کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کو خراب ہونے اور جھائیاں پڑنے سے بچاتا ہے۔

    ڈاکٹر کرن کا کہنا ہے کہ غذا میں وٹامن سی سے بھرپور کھانوں کا استعمال کرنا چاہیئے اور وٹامن سپلیمنٹس بھی لینے چاہئیں۔

  • صرف 50 روپے میں بال گرنے سے روکنے کا شاندار نسخہ

    صرف 50 روپے میں بال گرنے سے روکنے کا شاندار نسخہ

    موسم سرما میں بال جھڑنے کی شکایت بہت عام ہوجاتی ہے تاہم اس مسئلے کو گھر میں ہی نہایت آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے بالوں کے گرنے کی روک تھام کا نہایت آسان نسخہ بتایا۔

    اس کے لیے سب سے پہلے گھر میں موجود کوکنگ آئل لیں، سورج مکھی کے بیجوں والا تیل ہو تو بہتر ہے ورنہ عام تیل بھی وہی فوائد دے گا۔

    ایک کپ تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، اور سورج مکھی کے بیج ایک چمچ بھر کر ڈال دیں۔

    اسے تھوڑی دیر تک یونہی رہنے دیں تاکہ سورج مکھی کے بیجوں کا تیل بھی اس میں جذب ہوجائے۔

    سورج مکھی کے بیجوں کا وٹامن ای بالوں کے لیے جادو افزا ثابت ہوتا ہے اور صرف ایک بار استعمال سے ہی واضح فرق محسوس ہونے لگتا ہے۔

    ڈاکٹر بلقیس کے مطابق اسے ہفتے میں 2 سے 3 دفعہ لگائیں، خصوصاً نہانے سے قبل اسے ضرور لگائیں کیونکہ گرم پانی کے استعمال سے بھی بال گرنے لگتے ہیں۔

  • گرتے بالوں کی روک تھام کیسے کی جائے؟

    گرتے بالوں کی روک تھام کیسے کی جائے؟

    موسم سرما میں بال گرنا اور بالوں کا خراب ہونا نہایت عام بات ہے، تاہم اس مسئلے سے نہایت آسانی سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ماہرین نے بال گرنے سے روکنے کے لیے نہایت آزمودہ تیل بنانے کا طریقہ بتایا جس میں ناریل کا چھلکا استعمال ہوتا ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ نومولود بچوں کو اگر ناریل کا چھلکا، ناریل کے تیل میں جلانے بعد سر پر لگایا جائے تو ان کے بال بے حد گھنے آتے ہیں۔ علاوہ ازیں ناریل کا چھلکا کھاد بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

    سب سے پہلے زیتون، تل اور کھوپرے کا تیل 50 ایم ایل لے لیں، اس میں ناریل کا چھلکا ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈالیں اور اسے جلنے دیں، جب چھلکا سیاہ ہوجائے تو اسے اتار کر ٹھنڈا کریں۔

    ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے بلینڈ کرلیں اور اس میں ایک ایک چمچ سونٹھ پاؤڈر ڈال دیں۔

    ماہرین کے مطابق اگر اندورنی طور پر کوئی جسمانی مسئلہ نہ ہو جیسے خون کی کمی یا تھائیرائڈز جس کی وجہ سے بال گر رہے ہوں تو یہ تیل بالوں کو گھنا کرنے، ان کی نشونما بڑھانے اور بالوں کو لمبا کرنے کے لیے بہترین ہے۔

  • بال گرنے سے روکنے کا بہترین نسخہ، خواتین متوجہ ہوں

    بال گرنے سے روکنے کا بہترین نسخہ، خواتین متوجہ ہوں

    بال ہماری شخصیت کا اہم حصہ ہیں لیکن اگر یہ روکھے اور بے جان ہوجائیں تو ہماری شخصیت کا مجموعی تاثر بھی خراب ہوجاتا ہے جبکہ اس کے برعکس خوبصورت اور صحت مند گھنے بال ہماری شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں۔

    بالوں کا گرنا خواتین سمیت ہر ایک کا مسئلہ بن چکا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے ہم کبھی دادی کبھی نانی تو کبھی کسی کے ٹوٹکے آزماتے ہیں جو کبھی کامیاب تو کبھی ناکام سے ہمکنار ہوتے ہیں۔

    آج جو ٹوٹکا ہم آپ کو بتا رہے ہیں وہ بالوں کو مضبوط، گھنا اور جاندار بنائے گا اور ساتھ ساتھ انہیں گرنے سے بھی روکے گا۔

    بالوں کے خراب ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔

    سب سے پہلے تو بالوں کی ساخت کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ اس حساب سے بالوں کی حفاظت کی جائے۔

    اگر آپ کے بال خشک ہیں تو زیاہ تیل اور چکناہٹ پیدا کرنے والی چیزوں کا استعمال مناسب رہے گا لیکن اگر بال چکنے ہیں تو ایسی چیزوں کا استعمال درست ہے جو چکنائی پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔

    نسخہ

    اے آر وائی نیوز کے شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول اشرف نے بتایا کہ اس موسم میں لڑکیوں کے بال گرنے کی ایک وجہ خارش ہے جب سر میں خارش ہوتی ہے اور لڑکیاں خارش نہیں کرپاتی تو وہ بال گرنے کا باعث بنتے ہیں جسے کنٹرول کرنے کےلیے آج نسخہ بتارہے ہیں۔

    تھوڑا سا سوکھا پودینا جسے ہاتھوں سے چورا کرنا ہے اور پھر اس میں ایک چمچ سیب کا سرکا، ایک چمچ خشخاش کا تیل، ایک چمچ زنک کا سیرپ اور ایک وٹامن ای کی کیپسول شامل کرنی ہے۔

    ان اشیاء کے محلول کو سر میں لگانے سے فوری فائدہ ہوتو آپ نے اس عمل کو ایک ہفتہ جاری رکھنا ہے، روزانہ اس تیل کو ایک سے گھنٹے لگانے کے بعد شیمپو کرنا ہے۔

    ایک بات کا خیال رکھیے گا کہ پودینا سر میں نہ لگائیے گا۔

    لگانے کا طریقہ

    کسی محلول یا تیل کا مساج جب بھی سر کریں تو سر کے اگلے حصّے سے شروع کرنا ہے اور نچلے حصّے تک کرنا ہے جو حرام مغض کہلاتا ہے۔