Tag: بال

  • بال لمبے کرنے کی ضد نوجوان کو موت کے منہ میں لے گئی

    بال لمبے کرنے کی ضد نوجوان کو موت کے منہ میں لے گئی

    چنئی: بھارت میں بال بڑے کرنے کی ضد نوجوان کو موت کے منہ میں لے گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں لمبے بال رکھنے کے شوقین لڑکے نے والدہ کے اعتراض سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    اسکول کے طالبعلم نو عمر لڑکے کی والدہ نے اسے بال کٹوانے کی بار بار ترغیب کی لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا، ایک دن جب والدہ سے حجام کے پاس چھوڑ کر کام پر گئی تو گھر آکر دیکھا کہ اس کا بیٹا پھینکے سے جھول رہا تھا۔

    لڑکے نے والدہ کے اعتراض سے تنگ آکر خود کو پھندا لگا لیا تھا، والدہ نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور بعدازاں پوسٹ مارٹم میں بھی خودکشی کی تصدیق ہوگئی۔

    پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ لمبے بالوں کی خواہش میں رکاوٹ پر لڑکے نے جان دیدی۔

  • کیا سُماق دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچا سکتا ہے؟

    کیا سُماق دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچا سکتا ہے؟

    مختلف جڑی بوٹیوں اور پودوں سے جہاں قدرت نے زمین کی خوب صورتی بڑھائی اور اسے آراستہ کیا ہے، وہیں یہ انسانوں کی صحت، تن درستی اور علاج معالجے میں بھی مددگار ہیں۔ طب کی دنیا میں جدید طریقہ ہائے علاج سے قبل انہی جڑی بوٹیوں اور مختلف پودوں سے انسان مختلف امراض اور بیماریوں سے نجات پاتا رہا اور ان میں انسان کی غذائی ضروریات پوری کرنے والے پودے بھی شامل ہیں جن کا پھل اور پتے کسی نہ کسی طرح ہماری خوراک کا حصّہ بنتے ہیں۔

    سُماق دراصل ایک درخت کے پھل کو کہتے ہیں. یہ سرد اور سخت زمین پر پھلتا پھولتا ہے۔ سماق کا درخت زمین سے دو گز تک بلند ہوسکتا ہے۔ اس کے پتے لمبے اور سرخی مائل ہوتے ہیں جن پر رواں ہوتا ہے۔ اس کا پھول چھوٹا جب کہ پھل خوشوں میں ہوتے ہیں۔ یہ پھل مکو کے پھل کے برابر چپٹا اور مسور کے دانے کی طرح ہوتا ہے۔ اس کے اوپر ایک پوست ہوتا ہے جس کا مزہ ترش ہوتا ہے۔ پھل پک جانے کی صورت میں یہ ترشی بڑھ جاتی ہے۔

    طبی ماہرین نے اس کی افادیت کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ معدے کے لیے مفید ہے۔ معدے کی کم زوری دور کرتا ہے۔ متلی اور اسہال کو روکتا ہے۔ اس کے پیٹ سے متعلق فوائد میں آنتوں کے زخم ٹھیک کرنے یا خراش کی صورت میں اس کا استعمال شامل ہے۔ تاہم اس حوالے سے کسی مستند طبیب سے مشورہ کرنا چاہیے۔ یہ دانتوں کو کیڑے سے محفوظ رکھنے میں بھی مفید بتایا جاتا ہے۔ چوٹ لگنے کی صورت میں ورم ہو جائے تو سماق کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔

    اس کا جوشاندہ بناکر مخصوص طریقے سے سَر کے بال دھوئے جائیں تو ان میں سیاہی آجاتی ہے۔ نباتات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سماق کا درخت دنیا کے مختلف ملکوں میں ملتا ہے۔ تاہم وسطی ایشیائی ممالک، افریقا اور جنوبی امریکا میں یہ درخت زیادہ نظر آتے ہیں۔ ماہرینِ نباتات کے مطابق سُماق کا مزاج سرد و خشک ہے۔

  • پھولوں اور ستاروں کے رنگوں سے آراستہ زلفیں

    پھولوں اور ستاروں کے رنگوں سے آراستہ زلفیں

    آج کل زلفوں کو مختلف رنگوں سے رنگنا خواتین میں نہایت مقبول ہے، اور ہر عمر کی خواتین مختلف انداز سے اپنے بالوں کو رنگتی نظر آتی ہیں۔

    یہ فیشن پاکستان میں تو دو چار رنگوں تک ہی محدود نظر آتا ہے تاہم پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں خواتین اپنے بالوں پر ہر طرح کے رنگ آزماتی ہیں۔ بعض اوقات بالوں میں مختلف رنگ بھی کیے جاتے ہیں جس سے زلفیں قوس قزح معلوم ہونے لگتی ہیں۔

    اس انداز کو بھی ایک امریکی فنکارہ نے مختلف جہت دی ہے۔ وہ زلفوں کو اس انداز میں رنگتی ہیں کہ ان پر قدرت کے کسی خوبصورت منظر کا گماں ہونے لگتا ہے۔

    بادلوں کے مختلف رنگ، سمندر کی نیلاہٹ، کہکہشاں کی جھلملاہٹ غرض ہر طرح کے رنگ وہ گیسوؤں میں قید کردیتی ہیں۔

    آئیں ان کے اس انوکھے فن کے نمونے دیکھتے ہیں۔

    آپ کو ان میں سے کون سی زلفیں سب سے زیادہ پسند آئیں؟

  • جادوئی ایلو ویرا کے پلک جھپکتے میں ملنے والے فوائد

    جادوئی ایلو ویرا کے پلک جھپکتے میں ملنے والے فوائد

    ایلو ویرا ایک ایسا جادوئی پودا ہے جو اپنے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جلد اور بالوں کے لیے نہایت مفید ہے جبکہ اس کا پینا بھی فائدہ مند ہے۔

    آج ہم آپ کو ایلو ویرا کے چند فوائد بتا رہے ہیں جو صرف چند دن کے استعمال سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

    بالوں کی خشکی کے لیے

    ایلو ویرا کا گودا، کنڈیشنر، زیتون کا تیل اور کھوپرے کا تیل ملا کر گرینڈ کرلیں۔ اس آمیزے کو بالوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں۔ بال نہایت صاف ستھرے اور نرم ملائم ہوجائیں گے۔

    جلد کے لیے

    باقاعدگی سے ایلو ویرا چہرے پر لگانا جلد کو شفاف اور نرم کرتا ہے۔ اگر ایلو ویرا کو چاول کے آٹے میں مکس کر کے لگایا جائے تو یہ جھائیوں اور سیاہ حلقوں کا قدرتی علاج ہوگا۔

    سن برن کے لیے

    دھوپ سے جھلسی جلد کے لیے ایلو ویرا کا گودا آئس کیوبز ٹرے میں ڈال کر جما لیں۔ جمنے کے بعد برف بنے ایلو ویرا کی جلی ہوئی جلد پر ٹکور کریں۔

    ہاتھ پاؤں کی خشکی

    موسم سرما کے علاوہ موسم گرما میں بھی پانی کی کمی کی وجہ سے جلد خشک ہوجاتی ہے۔ اس کے لیے ایلو ویرا کا پتہ شہد کے ساتھ پیس لیں اور اسے ہاتھ پاؤں کی خشک جلد پر لگائیں۔ پہلی ہی بار میں واضح فرق نظر آئے گا۔

    قدرتی میک اپ ریموور

    بازار سے میک اپ ریموور خریدنے کے بجائے گھر میں ہی ایلو ویرا کا گودا، شہد اور گلیسرول ملا کر گرینڈ کر کے قدرتی میک اپ ریموور تیار کرلیں۔ یہ نہ صرف میک اپ صاف کرے گا بلکہ جلد کو بھی ترو تازہ کردے گا۔

  • بارش کا پانی آپ کے بالوں کے لیے فائدہ مند

    بارش کا پانی آپ کے بالوں کے لیے فائدہ مند

    خوبصورت اور چمکدار زلفیں ہر انسان کو پسند ہوتی ہیں خصوصاً خواتین اپنے بالوں کو چمکدار اور صحت مند بنانے کے لیے ہر طرح کے جتن اور ٹوٹکے کرتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں بارش کا پانی ان تمام ٹوٹکوں پر حاوی ہے؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش میں نہانے سے ہمارے بال چمکدار اور نرم و ملائم ہوجاتے ہیں، اس کے لیے صرف بارش میں نہانا ہی ضروری نہیں بلکہ آپ بارش کے پانی کو محفوظ کر کے بعد میں بھی اس سے نہا سکتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی عام پانی سے مختلف ہوتا ہے، بارش کے پانی کو سافٹ واٹر جبکہ عام پانی کو ہارڈ واٹر کہا جاتا ہے کیوں کے بارش کا پانی نمک اور دیگر معدنیات سے پاک و صاف ہوتا ہے۔

    گو کہ اس پانی میں بھی کچھ کیمیکلز موجود ہوسکتے ہیں تاہم ان کی مقدار اور شدت عام پانی سے کم ہوتی ہے۔

    البتہ اگر آپ بارش کے پانی کو اپنے بالوں کے لیے آزمانا چاہتے ہیں تو خیال رکھیں کہ پہلی بارش میں نہانے سے گریز کریں۔ پہلی بارش فضا میں موجود زہریلی اور مضر گیسوں اور اجزا کو ساتھ لے کر آتی ہے۔

    پہلی بارش کے بعد فضا صاف اور نکھر جاتی ہے جس کے بعد ہونے والی بارشوں کا پانی صاف ہوتا ہے اور یہی پانی آپ کے بالوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہوتا ہے۔

  • بالوں کی نگہداشت گرمیوں میں بھی آسان

    بالوں کی نگہداشت گرمیوں میں بھی آسان

    بال آپ کی شخصیت کو خوبصورتی عطا کرنے والا اہم جز ہیں۔ خوبصورت بال کسی کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں، اسی طرح روکھے اور بے جان بال پوری شخصیت کا تاثر خراب کرسکتے ہیں۔

    موسم گرما میں خصوصاً بالوں کی حفاظت و نگہداشت کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے جب تیز دھوپ اور گرد و غبار بالوں کو نقصان پہنچانے لگتا ہے۔ لیکن گرمیوں میں بالوں کا خیال رکھنا کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں۔

    یہاں ہم آپ کو بالوں کی حفاظت کے ایسے ہی کچھ آسان طریقے بتا رہے ہیں جو موسم گرما میں بھی آپ کے بالوں کو دلکش اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

    شیمپو کا کم استعمال

    سر کی جلد سے قدرتی طور پر خارج ہونے والی چکنائی بالوں کو دھوپ سے حفاظت فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ انہیں روز دھوئیں گے تو ان کی یہ حفاظتی تہہ ختم ہوجائے گی جس کے بعد آپ کے بال دھوپ کی براہ راست زد میں آجائیں گے۔ لہٰذا روزانہ شیمپو کے استعمال سے گریز کریں۔

    البتہ اگر آپ نے سارا دن دھوپ میں گزارا ہے تو دن کے اختتام پر بالوں کو ضرور دھوئیں کیونکہ دھوپ میں سارا تیل خشک ہوچکا ہوگا اور بال نہایت روکھے ہوجائیں گے۔

    بالوں کو ڈھانپیں

    تیز دھوپ میں نکلنے سے پہلے بالوں کو ڈھانپ لینا بہتر ہے۔ اس سے سورج کی تیز شعاعوں اور گرد و غبار سے حفاظت ہوسکتی ہے۔ ڈوپٹے، خوبصورت اسکارف، پی کیپ، یا ہیٹ سے سر کو ڈھانپا جا سکتا ہے۔

    بالوں کو نم رکھیں

    بالوں کو موائسچرائز کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے کسی اچھی قابل اعتماد کمپنی کا موئسچرائزر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اس ضمن میں بالوں پر تیل لگانا بھی مؤثر ہے لیکن اسے ایک دن سے زیادہ بالوں میں نہ لگا رہنے دیا جائے۔ علاوہ ازیں نہانے کے بعد ایلو ویرا لگا کر سادے پانی سے بالوں کو دھو لینا بھی بالوں کو نم اور صحت مند رکھتا ہے۔

    بلو ڈرائی سے بچیں

    گرمیوں میں ہیئر اسٹائلنگ کے لیے بلو ڈرائنگ نہایت نقصان دہ عمل ہے۔

    گرمیوں میں خشک ہوا اور تیز دھوپ کی وجہ سے بال ویسے ہی خشک ہوجاتے ہیں، مزید بلو ڈرائی کرنا انہیں بہت نازک بنا دیتا ہے جس کے بعد یہ سورج کی تیز شعاعوں سے محفوظ نہیں رہ سکتے اور کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں۔

    کلورین سے حفاظت

    تیراکی کرتے ہوئے سوئمنگ پولز میں ڈالے جانے والے کلورین سے حد درجہ محتاط رہیں۔ یہ بالوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سوئمنگ کرتے ہوئے لازمی طور پر شاور کیپ یا سوئمنگ کیپ کا استعمال کریں۔

    مساج

    سر کی جلد کا مساج دوران خون کو تیز کرتا ہے جس سے بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ سر میں تیل لگا کر مساج کرنے سے تیل بالوں کے تمام حصوں تک پہنچتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

    متوازن غذا کا استعمال

    بالوں کو صرف بیرونی طور پر نگہداشت کی ضرورت نہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی حفاظت کی ضرورت ہے۔ بالوں کو جاندار بنانے کے لیے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔

    دلیہ، دہی، انڈے، مچھلی اور بادام وغیرہ بالوں کے لیے بہترین غذائیں ہیں۔ اس کے برعکس جنک فوڈ اور سوڈا مشروبات جسمانی طور پر اور بالوں کے لیے یکساں نقصان دہ ہیں۔

    اس کے علاوہ ذہنی تناؤ سے گریز اور بھرپور نیند بھی بالوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

  • وقت سے پہلے بالوں کو سفید کرنے والی وجوہات

    وقت سے پہلے بالوں کو سفید کرنے والی وجوہات

    بال سفید ہونا بڑھتی ہوئی عمر کا حصہ ہے لیکن بعض افراد کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    دراصل ہمارے طرز زندگی میں کچھ ایسے معمولات شامل ہوتے ہیں جو صحت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ بالوں کو بھی سفید کردیتے ہیں۔ آئیں آج جانتے ہیں بالوں کو قبل از وقت سفید کرنے والی وجوہات کیا ہیں۔

    فضائی آلودگی

    آپ کے لیے یہ بات باعث حیرت ہوگی کہ فضائی آلودگی آپ کے بالوں کو سفید کرسکتی ہے۔ فضا میں موجود زہریلے اجزا بالوں کو رنگ دینے والے عنصر میلانین کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے باعث بال سفید ہونے لگتے ہیں۔

    ذہنی تناؤ

    اسٹریس، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ بالوں کو سفید کرنے والی سب سے عام وجہ ہے۔ ذہنی تناؤ کا سب سے پہلا اثر بالوں کی سفیدی کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔

    سگریٹ نوشی

    سگریٹ نوشی بھی بال سفید کرنے کا اہم سبب ہے، اگر آپ سگریٹ نہیں پیتے لیکن سگریٹ کے دھوئیں میں وقت گزارتے ہیں تب بھی آپ کے بال سفید ہوسکتے ہیں۔

    ہارمونز کی تبدیلیاں

    جسم میں ہارمونل تبدیلیوں کے ساتھ بالوں کی رنگت میں بھی فرق آجاتا ہے۔ یہ عمل عموماً 30 سال کی عمر کے بعد انجام پاتا ہے۔

    غیر متوازن غذا

    غیر متوازن اور ناقص غذائیں بھی آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا بنا سکتی ہیں۔ آپ کی غذا میں وٹامن بی 12 کی عدم موجودگی آپ کے بالوں کو روکھا، بے جان اور سفید بنا سکتی ہے۔

    قوت مدافعت کو کمزور بنانے والی بیماریاں

    ایسی بیماریاں جن سے آپ کی قوت مدافعت کمزور ہو بھی آپ کے بالوں کو سفید کرسکتی ہیں۔ ان بیماریوں میں نزلہ اور سائنس سرفہرست ہیں۔

    والدین کے بال جلد سفید ہونا

    اگر آپ کی والدہ یا والد کے بال جلدی سفید ہوگئے تھے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کے بال بھی عمر سے پہلے سفید ہوجائیں گے۔

  • اسما تشدد کیس میں نیا موڑ، ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث نکلا

    اسما تشدد کیس میں نیا موڑ، ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث نکلا

    لاہور: اسما تشدد کیس میں نیا موڑ آگیا، کیس کا مرکزی ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث نکلا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آنے والے واقعے کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں.

    ادھر اسما عزیز کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی، میڈیکل رپورٹ میں چھ مختلف انجریز کی نشان دہی کی گئی، رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے بعد متاثرہ خاتون کو بائیں کان سے کم سنائی دے رہا ہے.

    مزید پڑھیں: بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شوہر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    یاد رہے کہ گذشتہ رو زلاہور کی مقامی عدالت میں اسما عزیز تشدد کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس کے عدالت نے اسما کے خاوند فیصل اور ملازم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا.

    خیال رہے کہ اسما کے شوہر نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیے تھے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کاہنہ میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.

  • گرمیوں میں بالوں کی نگہداشت کے آسان طریقے

    گرمیوں میں بالوں کی نگہداشت کے آسان طریقے

    بال آپ کی شخصیت کو خوبصورتی عطا کرنے والا اہم جز ہیں۔ خوبصورت بال کسی کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں، اسی طرح روکھے اور بے جان بال پوری شخصیت کا تاثر خراب کرسکتے ہیں۔

    موسم گرما میں خصوصاً بالوں کی حفاظت و نگہداشت کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے جب تیز دھوپ اور گرد و غبار بالوں کو نقصان پہنچانے لگتا ہے۔ لیکن گرمیوں میں بالوں کا خیال رکھنا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔

    یہاں ہم آپ کو بالوں کی حفاظت کے ایسے ہی کچھ آسان طریقے بتا رہے ہیں جو موسم گرما میں بھی آپ کے بالوں کو دلکش اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔


    شیمپو کا کم استعمال

    سر کی جلد سے قدرتی طور پر خارج ہونے والی چکنائی بالوں کو دھوپ سے حفاظت فراہم کرتی ہے۔

    اگر آپ انہیں روز دھوئیں گے تو ان کی یہ حفاظتی تہہ ختم ہوجائے گی جس کے بعد آپ کے بال دھوپ کی براہ راست زد میں آجائیں گے۔ لہٰذا روزانہ شیمپو کے استعمال سے گریز کریں۔

    البتہ اگر آپ نے سارا دن دھوپ میں گزارا ہے تو دن کے اختتام پر بالوں کو ضرور دھوئیں کیونکہ دھوپ میں سارا تیل خشک ہوچکا ہوگا اور بال نہایت روکھے ہوجائیں گے۔


    بالوں کو ڈھانپیں

    تیز دھوپ میں نکلنے سے پہلے بالوں کو ڈھانپ لینا بہتر ہے۔ اس سے سورج کی تیز شعاعوں اور گرد و غبار سے حفاظت ہوسکتی ہے۔

    ڈوپٹے، خوبصورت اسکارف، پی کیپ، یا ہیٹ سے سر کو ڈھانپا جا سکتا ہے۔


    بالوں کو نم رکھیں

    بالوں کو موائسچرائز کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے کسی اچھی قابل اعتماد کمپنی کا موئسچرائزر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اس ضمن میں بالوں پر تیل لگانا بھی مؤثر ہے لیکن اسے ایک دن سے زیادہ بالوں میں نہ لگا رہنے دیا جائے۔

    علاوہ ازیں نہانے کے بعد ایلو ویرا لگا کر سادے پانی سے بالوں کو دھو لینا بھی بالوں کو نم اور صحت مند رکھتا ہے۔


    بلو ڈرائی سے بچیں

    گرمیوں میں ہیئر اسٹائلنگ کے لیے بلو ڈرائنگ نہایت نقصان دہ عمل ہے۔

    گرمیوں میں خشک ہوا اور تیز دھوپ کی وجہ سے بال ویسے ہی خشک ہوجاتے ہیں، مزید بلو ڈرائی کرنا انہیں بہت نازک بنا دیتا ہے جس کے بعد یہ سورج کی تیز شعاعوں سے محفوظ نہیں رہ سکتے اور کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں۔


    کلورین سے حفاظت

    تیراکی کرتے ہوئے سوئمنگ پولز میں ڈالے جانے والے کلورین سے حد درجہ محتاط رہیں۔ یہ بالوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    سوئمنگ کرتے ہوئے لازمی طور پر شاور کیپ یا سوئمنگ کیپ کا استعمال کریں۔


    مساج

    سر کی جلد کا مساج دوران خون کو تیز کرتا ہے جس سے بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔

    سر میں تیل لگا کر مساج کرنے سے تیل بالوں کے تمام حصوں تک پہنچتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔


    متوازن غذا کا استعمال

    بالوں کو صرف بیرونی طور پر نگہداشت کی ضرورت نہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی حفاظت کی ضرورت ہے۔ بالوں کو جاندار بنانے کے لیے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔

    دلیہ، دہی، انڈے، مچھلی اور بادام وغیرہ بالوں کے لیے بہترین غذائیں ہیں۔ اس کے برعکس جنک فوڈ اور سوڈا مشروبات جسمانی طور پر اور بالوں کے لیے یکساں نقصان دہ ہیں۔

    اس کے علاوہ ذہنی تناؤ سے گریز اور بھرپور نیند بھی بالوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زیتون کے تیل کے 4 حیرت انگیز فوائد

    زیتون کے تیل کے 4 حیرت انگیز فوائد

    زیتون اور زیتون کا تیل بے شمار فوائد رکھنے والی غذائی اشیا ہیں۔ زیتون کے تیل کو پکانے کے علاوہ کاسمیٹکس، دواؤں اور صابن وغیرہ بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    زیتون کا تیل صحت پر بے شمار فوائد مرتب کرنے کے ساتھ حسن و خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں زیتون کا تیل آپ کو کیا کیا فوائد پہنچا سکتا ہے۔


    جلد کی خوبصورتی میں معاون

    olive-2

    زیتون کے تیل میں موجود وٹامن ای اور پولی فینولز جلد کو خوبصورت بناتے ہیں۔ روزانہ چہرے پر اس کا مساج جلد کو جھریوں، جھائیوں اور داغ دھبوں سے نجات دیتا ہے۔


    بہترین موئسچرائزر

    olive-5

    زیتون کا تیل جلد کے لیے بہترین موئسچرائزر ہے اور یہ جلد کو اس کی مطلوبہ نمی فراہم کرتا ہے۔ یہ جلد کے خلیات کو بند نہیں کرتا جس کے باعث جلد کے خلیات میں آکسیجن کی آمد و رفت بند نہیں ہوتی۔


    الزائمر سے تحفظ

    olive-1

    ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں موجود ایک مرکب اولیو سینتھل یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور یادداشت کی خرابی جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض سے روکتا ہے۔


    بالوں کے لیے بہترین

    olive-3

    آپ کے بالوں کی صحت کے لیے سب سے بہترین شے زیتون کا تیل ہے۔ یہ آپ کے بالوں کی بے رونقی اور خشکی کو ختم کر کے انہیں جاندار اور لچکدار بناتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔