Tag: بال

  • کیا آپ کا شیمپو کچھ عرصے بعد بالوں کے لیے بے اثر ہوجاتا ہے؟

    کیا آپ کا شیمپو کچھ عرصے بعد بالوں کے لیے بے اثر ہوجاتا ہے؟

    بعض شیمپو بالوں سے ایسی مطابقت رکھتے ہیں کہ انہیں استعمال کرنے کے بعد آپ اپنے بالوں کو شہزادی کے بالوں جیسا محسوس کرنے لگتی ہیں۔ پھر آہستہ آہستہ اس شیمپو کی یہ جادوئی خصوصیت کم ہوتی جاتی ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ آپ کے بال پہلے جیسے ہوجاتے ہیں۔

    کیا واقعی ایسا ہی ہے کہ آپ کے بال اس شیمپو کے عادی ہوجاتے ہیں اور پھر وہ شیمپو پہلے جیسا جادو اثر نہیں رہتا؟

    ایک غیر ملکی ادارے نے مختلف ماہرین سے بات کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ تصور بالکل غلط ہے۔ بال کبھی بھی کسی پروڈکٹ کے ساتھ اس قدر مطابقت نہیں بنا سکتے کہ وہ پروڈکٹ اپنے اثرات کھو دے۔

    ایک غیر ملکی برانڈ کے لیے کام کرنے والی ماڈل سنتھیا الواریز کہتی ہیں کہ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن بہرحال شیمپو اس کی وجہ نہیں۔

    وہ کہتی ہیں کہ اگر کوئی شیمپو اپنا اثر کھو دے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ بال اس کے عادی ہوگئے۔ ہوسکتا ہے اس کی وجہ یہ ہو کہ بالوں کے لیے حالات ویسے نہ ہوں جیسے پہلی بار استعمال کے وقت تھے۔ یا موسم بدل گیا ہو، یا تو ہوا میں نمی ہوگئی ہو، یا گرمی زیادہ ہو، یا پھر بالکل خشک موسم ہو۔

    ان کا کہنا ہے کہ آپ میں جسمانی طور پر بھی کچھ تبدیلیاں اس کی وجہ ہوسکتی ہیں، خاص طور پر اس دوران اگر آپ نے کسی بیماری کا سامنا کیا ہو۔

    سنتھیا تجویز کرتی ہیں کہ موسم کے مطابق شیمپو کو بھی تبدیل کرنا چاہیئے۔ اگر موسم خشک ہو تو موائسچرائزنگ شیمپو بہتر رہیں گے۔ اسی طرح اگر ہوا میں نمی کا موسم ہو تو ایسے شیمپو ٹھیک رہیں گے جو آپ کے بالوں میں چکناہٹ پیدا ہونے سے روکے۔

    ماہرین کے مطابق شیمپو اور کنڈیشنر کی مقدار کو بھی نظر میں رکھیں۔ کنڈیشنر کا بہت زیادہ استعمال سر کی جلد کی پوروں کو کھول دے گا جس سے بالوں میں چکناہٹ پیدا ہوجائے گی۔

    تو پھر کیا خیال ہے؟ کیا واقعی آپ کا شیمپو اپنا اثر کھو دیتا ہے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بالوں کو رنگنے والی خواتین میں بریسٹ کینسر کا شدید خطرہ

    بالوں کو رنگنے والی خواتین میں بریسٹ کینسر کا شدید خطرہ

    فیشن کے مختلف انداز اپناتے ہوئے بالوں کو مختلف رنگوں سے رنگ لینا بھی آج کل بہت مقبول ہوچکا ہے اور خواتین بڑے پیمانے پر اپنے بالوں میں مختلف رنگوں سے ڈائی کروا رہی ہیں۔

    تاہم حال ہی لندن میں کی جانے والی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ خواتین جو سال میں 6 بار سے زائد اپنے بالوں کو مختلف رنگوں سے رنگتی ہیں ان کو چھاتی یعنی بریسٹ کینسر کے امکان کا شدید خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔

    تحقیق میں شامل بریسٹ کینسر کے ایک ماہر سرجن کے مطابق وہ خواتین جو اپنے بالوں کو بہت زیادہ رنگواتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر لاحق ہونے کا امکان 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    انہوں نے تجویز دی کہ خواتین بالوں کو رنگنے کے لیے مصنوعی رنگ یا کیمیکلز کے بجائے قدرتی اجزا کا استعمال کریں جیسے مہندی یا چقندر وغیرہ۔

    مزید پڑھیں: بالوں کو خراب کرنے والی چند وجوہات

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گو کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت تو ہے، تاہم یہ بات مصدقہ ہے کہ بالوں کو رنگنے والے کیمیائی اجزا بریسٹ کینسر پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    ان کے مطابق خواتین سال میں صرف 2 سے 6 بار بالوں کو رنگوائیں، اس سے زیادہ ہرگز نہیں۔ قدرتی اجزا سے بالوں کو رنگنا بالوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے اور یہ مضر اثرات بھی نہیں پہنچاتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بال لمبے کرنے کا آسان نسخہ

    بال لمبے کرنے کا آسان نسخہ

    بال ہماری شخصیت کا اہم حصہ ہیں اور یہ ہماری شخصیت کا اچھا یا برا تاثر قائم کرتے ہیں۔

    روکھے پھیکے، بے جان بال ایک بہترین شخصیت کو ماند کر سکتے ہیں جبکہ خوبصورت، جاندار اور چمکدار بال کسی معمولی شخصیت کو بھی نہایت شاندار اور پرکشش بنا سکتے ہیں۔

    اسی طرح ہیئر اسٹائل بھی ایسا ہونا چاہیئے جو شخصیت سے میل کھاتا ہو، بھدا معلوم نہ ہوتا ہو۔

    بالوں کی حفاظت کرتے ہوئے بال جھڑنا ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے جس پر قابو پانا بعض اوقات بہت مشکل ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: گرمیوں میں بالوں کی نگہداشت کے آسان طریقے

    آج ہم اس آسان مسئلے کا حل پیش کرنے جا رہے ہیں۔ ذیل میں بتایا گیا قدرتی نسخہ آپ کے بالوں کا گرنا روک کر ان کی نشونما کو بہتر کرے گا اور آپ کے بال لمبے ہونے لگیں گے۔

    سب سے پہلے 2 یا 3 عدد آلو لیں۔

    انہیں دھو کر ان کا چھلکا اتار لیں۔

    آلو کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔

    انہیں بلینڈر میں ڈالیں، پانی شامل کریں اور بلینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔

    اب اس پیسٹ کو کسی صاف چھلنی سے چھان کر اس کا پانی الگ کرلیں۔

    آلو کے اس رس سے سر کی جلد کا مساج کریں۔ اسے پورے بالوں پر سروں تک لگا کر 20 سے 25 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں۔

    آلو کا رس آپ کے بالوں میں قدرتی چمک پیدا کرتا ہے اور بالوں کے بڑھنے کی رفتار میں اضافہ کرتا ہے۔

    اس نسخے کو ہفتے میں کم از کم 2 بار آزمائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بالوں سے محروم مرد زیادہ ذہین اور کامیاب

    بالوں سے محروم مرد زیادہ ذہین اور کامیاب

    عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ مردوں کا بالوں سے محروم ہونا ہوسکتا ہے ان میں احساس محرومی پیدا کرتا ہو، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد ذہین اور زندگی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

    حال ہی میں کی جانے والی یہ تحقیق ان مردوں کے لیے نہایت خوش کن ہوسکتی ہے جو گنج پن کا شکار ہیں اور اسے اپنی شخصیت کا ایک نقص سمجھتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق گنج پن دراصل کسی شخص کے ذہین اور کامیاب ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    ماہرین نے اس تحقیق کے لیے یونیورسٹی آف پنسلوینیا میں 50 سے زائد افراد کو کچھ تصاویر دکھائیں جن میں سے کچھ گھنے بالوں والے افراد کی تھیں جبکہ کچھ تصاویر میں انہیں کمپیوٹر تکنیک کی مدد سے بالوں سے محروم دکھایا گیا۔

    شرکا سے ان تصاویر میں دکھائے جانے والے افراد کی شخصیت اور مزاج کے بارے میں رائے مانگی گئی۔

    تصاویر دیکھنے کے بعد شرکا نے گنجے افراد کے بارے میں رائے دی کہ وہ مضبوط، پر اعتماد اور غالب شخصیت کے مالک ہوں گے۔

    ماہرین کے مطابق گنج پن دراصل کسی کی شخصیت میں ایک کشش اور مضبوطی کا تاثر پیدا کردیتا ہے۔ اس کے برعکس وہ افراد جو جزوی طور پر گنجے ہوں یا چھوٹے بال رکھتے ہیں، اس تاثر سے محروم رہتے ہیں۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کامیاب بننے کے لیے خود گنجے ہوجائیں، تاہم گنج پن دنیا کے بیشتر کامیاب افراد میں ایک مشترک خاصیت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گھریلو تشدد کے خلاف آگاہی کے لیے بنگلہ دیشی اشتہار وائرل

    گھریلو تشدد کے خلاف آگاہی کے لیے بنگلہ دیشی اشتہار وائرل

    ڈھاکہ: دنیا بھر میں مختلف تنظیمیں، ادارے اور افراد خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف آگاہی اور ان کے خاتمے کے لیے مختلف اقدامات میں مصروف ہیں، تاہم اس سلسلے میں بنگلہ دیش میں بنایا جانے والا ایک آگہی اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    اشتہار کا آغاز ایک دلہن سے ہوتا ہے جس میں اسے شادی کی تقریب کے لیے تیار ہو کر جاتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

    اگلے منظر میں وہی خاتون اپنے بال کٹوانے کے لیے سیلون میں موجود ہیں۔

    ہیئر ڈریسر اس کی زلفیں دیکھ کر ان کی تعریف کرتی ہے مگر وہ اپنے بال چھوٹے اور مزید چھوٹے کروانے کے لیے اصرار کرتی ہے جس پر ہیئر ڈریسر ناگواری کا اظہار بھی کرتی ہے۔

    آخر میں جب وہ خاتون اپنے بال چھوٹے کرنے کی وجہ بتاتی ہے تو وہاں موجود تمام افراد کی سانسیں رک جاتی ہیں۔ وہ خاتون کہتی ہے، ’ان بالوں کو مزید کاٹ دو تاکہ دوبارہ کوئی انہیں جکڑ نہ سکے‘۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں 80 فیصد خواتین تشدد کا شکار

    اس اشتہار کا مقصد بنگلہ دیش میں گھریلو تشدد کے اذیت ناک مسئلے کی طرف توجہ دلانا ہے۔ اشتہار کے آخر میں دکھایا گیا ہے، ’زلفیں ایک عورت کا فخر ہیں، اس فخر کو اس کی کمزوری مت بنائیں‘۔

    بالوں کی آرائشی مصنوعات کی ایک کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے اس اشتہار کو 35 لاکھ افراد نے دیکھا۔

    ایک بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق بنگلہ دیش کی 87 فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس تشدد کو ایک معمول کا عمل سمجھا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: عورت کے اندرونی کرب کے عکاس فن پارے

    ادارے کی رپورٹس کے مطابق ترقی پذیر اور کم تعلیم یافتہ ممالک، شہروں اور معاشروں میں گھریلو تشدد ایک عام بات ہے۔ خود خواتین بھی اس کو اپنی زندگی اور قسمت کا ایک حصہ سمجھ کر قبول کرلیتی ہیں اور اسی کے ساتھ اپنی ساری زندگی بسر کرتی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق خواتین پر تشدد ان میں جسمانی، دماغی اور نفسیاتی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جبکہ ان میں ایڈز کا شکار ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہد بالوں کو رونق بخشے، گھنے اور مضبوط بنائے

    شہد بالوں کو رونق بخشے، گھنے اور مضبوط بنائے

    شہد میں شفا ہے یہ وہ جملہ ہے جو ہم میں سے اکثر لوگوں نے سن رکھا ہے لیکن اس ایک جملے کے پیچھے برسوں کی محنت، تحقیق اور تجربات شامل ہیں۔

    تاہم مسلمان اس حوالے سے خوش نصیب واقع ہوئے ہیں کہ انہیں چودہ سو سال قبل ہی آخری الہامی کتاب کے ذریعے شہد کے فوائد اور انفرادیت کا پتہ چل گیا تھا جب خالقِ کائنات نے خود یہ فرمایا کہ

    ( وَاَوْحٰی رَبُکَ اِلَی النَّحْلِ اَنِ ا تَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتاً وَّ مِنَ الشَّجَرِوَمِمَّا یَعْرِشُوْن . ثُمَّ کُلِیْ مِنْ کُلِّ الثَّمَرٰتِ فَا سْلُکِیْ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلاً ْ یَخْرُ جُ مِنْ بُطُوْنِہَا شَرَاب مُّخْتَلِف اَلْوَانُہ فِیْہِ ِشفَآءُ لِّلنَّاس ط اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰ یَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ)

    ” نیز آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی کہ پہاڑوں میں ،درختوں میں ، اور (انگور وغیرہ کی )بیل میں اپنا گھر (چھتا)بنا۔پھرہر قسم کے پھل سے اس کا رس چوس اور اپنے پروردگار کی ہموار کردہ راہوں پر چلتی رہ۔ان مکھیوں کے پیٹ سے مختلف رنگوں کامشروب (شہد)نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔یقینا اس میں بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غورو فکر کرتے ہیں۔”(2)

    شہد کا استعمال بیماریوں سے نجات


    ماہرین طب شہد کے استعمال کو بیماریوں سے محفوظ رہنا کا آسان ذریعہ بتاتے ہیں اور ماہرین غذا کے نزدیک تو شہد اُن تمام لوازمات اور وٹامنز سے بھرپور ہے جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

    یہ زود ہضم بھی ہے اور پُر تاثیر بھی، یہ اپنے اندر شفا بھی سمیٹے ہوئے ہے تو یہ لذیذ اور مرغوب غذا بھی ہے غرض یہ غذا اور غذائیت کے جملہ اوصاف کا کماحقہ احاطہ کیے ہوئے ہے۔

    hair-post-5

    شہد اور بالوں کی نگہداشت


    فی زمانہ بالوں کا جھڑنا خواتین کا ہی نہیں بلکہ مردوں کا مشترکہ ’’غم ‘‘ بن چکا ہے کیوں کہ گرتے بالوں کو ڈھلتی عمر کا آئینہ دار قرار دیا جاتا ہے لہذا مرد و خواتین کے اس مشترکہ ’’غم‘‘ کو شہد سے دور کرنے کے لیے کچھ مفید معلومات پیش کی جا رہی ہیں۔

    hair-post-2

    بالوں کے لیے بہترین کنڈیشنر


    شہد بالوں کے لیے بہترین کنڈیشنر ثابت ہوا ہے جس کے استعمال سے بالوں کے روکھے پن کو دور کر کے بالوں تر و تازہ اور جگمگاتا ہوا بناتا ہے۔

    بس آپ نے کرنا یہ ہے دو کپ گرم پانی میں دو چمچ شہد کو ملا لیں، آپ کا کنڈیشنر تیار ہے اور بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد اس کنڈیشنر سے دھولیں آپ کو کسی اور کنڈیشنر کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    hair-post-4

    بالوں کو مضبوط، صحت مند اور چمک دار بنائے


    دوچمچ شہد اور دو کپ گرم پانی کے ساتھ ملے اس مرکب کو بہ طور کنڈیشنر کے استعمال کریں اور اپنے بالوں کو دھول، مٹی اور دیگر فضائی آلودگیوں سے محفوظ بنا کر بالوں کو مضبوط اور چمکدار بنائیں۔

    long-hair

    شہد بالوں کو ڈائی بھی کرتا ہے


    شہد کا کیمیائی تجزیہ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ اس میں قدرتی طور پر ایک جز گلوکوز آکسائیڈ ہوتا ہے جو شہد کو میٹھا بناتا ہے لیکن جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شہد کو بالوں میں لگا کر کچھ دیر کے چھوڑ دیا جائے تو شہد میں موجود گلوکوز آکسائیڈ ایک اور کیمیائی جز ہائیڈروجن پروآکسائیڈ خارج کرنا شروع کردیتا ہے جو قدرتی طور پر بالوں کو رنگ دیتا ہے۔

    hair-post-1

    شہد کو بہ طور کلر ڈائی کے استعمال کرنے کے لیے تین چمچ شہد کو دو چمچے پانی میں ملا کر لیپ بنا لی جائے اور پھر اسے گیلے بالوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں۔

    جراثیم کش ہے


    شہد چوں کہ جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے اسے بہ طور کنڈیشنر یا بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال کرنے پر یہ سر کی جلد کو مختلف قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔

    honey

    بالوں سے خشکی کو دور کرے


    شہد جراثیم کش اثرات رکھتا ہے اس لیے یہ سر سے خشکی اور سکری کو دور رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ سر کی جلد میں ہونے والے انفیکشن، سوزش اور فنگس کو بھی دور کرتا ہے جب کہ بالوں سے لیکھوں اور جوؤں کا خاتمہ بھی کرتا ہے ۔

    hair-post-6

     شہد ۔۔۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور


    شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بالوں کو جواں اور توانا بناتا ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے شہد بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتے ہوئے انہیں گرنے سے روک دیتا ہے۔

    hair-post-7

    شہد کے استعمال سے نئے بال اُگ آئیں گے


    بالوں کے لیے شہد کو بہ طور شیمپو، کنڈیشنر اور ہیئر کلر کے مسلسل استعمال سے یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ شہد بالوں کو نہ صرف یہ کہ گرنے سے روکتا ہے بلکہ اس کی مدد سے نئے بال بھی اگنے لگتے ہیں اور جلد ہی گنج دور ہو جاتی ہے.

    hair-gif

  • ایسی 10 چیزیں جن کا استعمال آپ کے بالوں کو جھڑنے سے روکیں

    ایسی 10 چیزیں جن کا استعمال آپ کے بالوں کو جھڑنے سے روکیں

    بالوں کے گرنے کا مسئلہ تقریباً ہر گھر میں موجود ہے، لڑکے لڑکیاں سب اس مسئلہ کا شکار ہیں اور آپ جو کچھ بھی کھاتے ہیں اس کا براہِ راست اثر آپ کے بالوں پر ہوتا ہے اس لیےاگر آپ غذا متوازن انداز میں نہیں کھاتے تو بال گرنے اور پتلے ہونے کی شکایات بڑھتی رہیں گی، ایسی غذائیں کھائیں جن میں تمام ضروری اجزا شامل ہوں جو وٹامن سے بھی بھرپور ہوں۔

    بال گرنے کی کئی وجوہات ہے، مثلاََ ذیابیطس، وٹامن کی کمی، نیند کی کمی ، تناﺅ، وغیرہ، آج ہم آپ کو ایسی چیزیں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کے بال نہ صرف گھنے، سیاہ، چمکدار اور مضبوط ہو جائیں بلکہ آپ بال گرنے کی مصیبت سے بھی جان چھڑا لیں گے۔

    اگر بالوں میں مناسب تیل لگاتے رہیں اس طرح بالوں کی حفاظت سے ان کے گرنے کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

    مچھلی

    انسانی بال پروٹین جائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے نئے بال اگانے کے لئے مچھلی بہت ہی مفید ثابت ہوتی ہے، اس میں پروٹین کی تعداد بہت کثیر پائی جاتی ہے، مچھلی میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈز اور وٹامن کی کافی مقدار اس میں پائی جاتی ہے، جو انسانی صحت کے لئے بہت بہتر ہے۔

    ہفتے میں ایک بار مچھلی کا استعمال آپ کے بالوں کو گرنے سے روک سکتا ہے۔

    post-10

    ایلو ویرا

    گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کیلئے ایلو ویرا کا استعمال بہترین گھریلو نسخہ ہے، ایلوو ویرا سر کی خراب جلد کی درستگی اور اسے سکون پہنچانے کا کام کرتا ہے اور یوں بالوں کے خلیات کے لیے صحت مند ماحول بناتا ہے، ایلو ویرا سیبم نامی تیل کو صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو بند کرتا اور بالوں کو دوبارہ اگنے سے روکتا ہے۔

    ایلو ویرا کو اپنے سر کی جلد پر رگڑیں یا ایلو ویرا سے بنا شیمپو استعمال کریں۔

    post-8

    شہد

    شہد انسانی بالوں میں بہت حد تک بہتری لا سکتا ہے. ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 90 فیصد شہد لے کر 10 فیصد پانی ملا کر محلول بنا لیں اور اس کو 4 ہفتوں ہر دو دن کے بعد سر کو لگائیں، جس کے بعد آپ نتائج دیکھ کر خود حیران رہ جائیں گے۔

    post-5

    پیاز کا عرق

    پیاز کا عرق بالوں کے گرنے کا قدرتی طریقہ علاج ہے ، پیاز کا عرق بالوں کو بڑھانے میں بہت مددگار ہوتا ہے، چھ ہفتوں تک روزانہ دو مرتبہ پیاز کا عرق جڑوں میں لگانے سے حیرت انگیز نتائج مل سکتے ہیں۔

    پیاز کا عرق اپنے سر کی جلد پر لگائیں اور 15 منٹ کے لیے بیٹھ جائیں۔ پھر اسے اپنے عام شیمپو کے ذریعے دھولیں۔

    post-9

    میتھی

    صحت مند بالوں کی نشوونما اور بڑھوتری کیلئے میتھی کا استعمال زمانہ قدیم سے دنیا کے مختلف حصوں میں کیا جارہا ہے۔ دو سے تین چمچ میتھی کو پانی میں مکس کرکے بالوں پر لگائیں۔

    post-2

    آلو کا رس

    پیاز کے ساتھ آلو کے رس کو ملا کر بالوں پر لگانے سے صحت مند بال جلد بڑے ہو جاتے ہیں، آلو کا رس نہ صرف بالوں کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے متاثر ہونے والے بالوں کا علاج بھی ہے۔ آلو وٹامن اے، بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو انسانی جسم کی اہم ضرورت سمجھے جاتے ہیں۔ آلوؤں کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملاکر بالوں پر لگائیں۔

    post-7

     

    پالک

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین میں وٹامن ڈی ٹو کی کمی ہوتی ہے، جس کو پورا کرنے کے لئے خواتین اگر پالک کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تو بالوں کو مسئلہ باآسانی حل ہو سکتا ہے۔

    post-6

    لہسن

    لہسن بھی بالوں کے گرنے میں روک تھام پیدا کرتا ہے، اس میں لیسین کی مقدار کافی پائی جاتی ہے، اگر لہسن کی تریاں لے کر تیل میں ڈال کر اس کا مساج سر پر کیا جائے تو انسانی بال کافی مقدار تک دوبارہ آنا شروع ہو جاتے ہیں۔

    garlic

     

    ناریل

    ناریل کا تیل سر کی جلد کو نم کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتا ہے، اگر سر کی خشکی کی وجہ سے بال گر رہے ہیں تو ناریل کا دودھ اس کا قدرتی علاج فراہم کر سکتا ہے۔ یہ بالوں کے گرنے کو روک سکتا ہے اور ان کو بہتر صحت دے سکتا ہے۔ روزانہ دس منٹ تک ناریل کے دودھ کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔

    ناریل کا تیل بالوں کو ٹوٹنے سے اور لمبا کرنے میں بہت مدد دیتا ہے اور اگر لیموں‌ کا جوس اس میں ملا کر اس کو سر پر لگائیں تو بال سفید بھی لمبے عرصے تک رہ سکتے ہیں۔

    post-4

    سیب کا سرکہ

    سیب کے سرکہ میں بالوں کیلئے بے شمار فوائد چھپے ہوئے ہیں، بالوں کی جڑوں میں گانے سے یہ ان کے بڑھنے کی رفتار کو تیز کر دیتا ہے۔

    post-1

  • بالوں کو رنگنا کینسر کا سبب

    بالوں کو رنگنا کینسر کا سبب

    ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ایسے افراد جو بالوں کو رنگنے کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال کرتے ہیں وہ کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

    فرانس کی انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی تحقیق کے مطابق بالوں کو رنگنے کے لیے مختلف خضابوں کا استعمال آپ کو کینسر خاص طور پر مثانے کے کینسر میں مبتلا کر سکتا ہے۔

    dye-2

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خضاب میں شامل مختلف کیمیائی عناصر کھوپڑی کی جلد سے گزر کر رگوں میں جاسکتے ہیں جو خون میں شامل ہو کر کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس سے نہ صرف مثانے کے کینسر بلکہ دیگر کئی غیر معمولی بیماریوں کا بھی خدشہ ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر مہینے خضاب کا استعمال کرنا مثانے کے کینسر کے خطرے میں 50 فیصد اضافہ کردیتا ہے بہ نسبت ان افراد کے جو بہت کم خضاب کا استعمال کرتے ہیں یا بالکل نہیں کرتے۔

    ماہرین کی تجویز ہے کہ بالوں کو رنگنے کے لیے قدرتی اشیا کا استعمال کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے قدرتی اشیا اور ان کے طریقہ استعمال کے بارے میں جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

  • اسپرین کے 5 حیرت انگیز استعمالات

    اسپرین کے 5 حیرت انگیز استعمالات

    اسپرین ایک ایسی دوا ہے جو ہر گھر میں پائی جاتی ہے اور چھوٹی موٹی بیماریوں کا بآسانی علاج کردیتی ہے۔

    لیکن اسپرین کے کچھ ایسے استعمالات بھی ہیں جن سے آپ واقف نہیں ہوں گے۔ اگر یہ آپ کے گھر میں موجود ہے تو بخار اور سر درد کے علاوہ یقیناً آپ کے کئی مسائل حل کر سکتی ہے۔

    :جلدی مسائل کا حل

    health-post-5

    اسپرین آپ کی جلد کے مختلف مسائل کا حل ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ خراب جلد کا مؤثر علاج ہے۔ اسپرین کو پیس کر لیموں کے پانی کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو یہ جلد پر بہترین اثرات مرتب کرتی ہے۔

    :بالوں کی خشکی دور کریں

    health-post-2

    اگر آپ کے بالوں میں خشکی ہے تو اس کا آسان حل اسپرین کا استعمال ہے۔ شیمپو کرنے کے بعد دو اسپرین پانی میں گھول کر اس پانی سے سر دھو لیں۔ یہ نہ صرف بالوں کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ بالوں کو چمکدار اور مضبوط بھی بناتی ہے۔

    :پھٹی ایڑھیوں کا علاج

    health-post-1

    پھٹی ہوئی ایڑھیوں کے لیے اسپرین کی 7 گولیوں کو پیس کر ایک چمچ لیموں کے رس میں آمیزش کرلیں۔ اس آمیزے کو ایڑھیوں پر لگا کر نیم گرم کپڑے سے ایڑھیوں کو ڈھانپ لیں۔ صرف 10 منٹ میں یہ ایڑھیوں کی مردہ جلد کو صاف کر کے انہیں نرم و ملائم بنادے گی۔

    :کیڑوں اور مچھروں کے کاٹنے کا علاج

    health-post-3

    کسی کیڑے یا مچھر کے کاٹنے کے باعث اگر آپ کی جلد سرخ اور سوزش کا شکار ہے تو اسپرین کی گولیوں کو پیس کر پانی کے ساتھ ملا کر متاثرہ حصہ پر لگائیں۔ یہ فوری طور پر سوجن اور تکلیف کو کم کردے گا۔

    :پودوں کی افزائش

    plants

    اسپرین کو کوٹ کر پودوں کی جڑوں میں ڈالنے سے پودوں کی افزائش اور صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔

  • بالوں کو خراب کرنے والی چند وجوہات

    بالوں کو خراب کرنے والی چند وجوہات

    بال ہماری شخصیت کا اہم حصہ ہیں۔ اگر ہمارے بال روکھے اور بے جان ہوں گے تو ہماری شخصیت کا مجموعی تاثر بھی خراب ہوگا۔ اس کے برعکس خوبصورت اور صحت مند بال ہماری شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں۔

    بالوں کے خراب ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ سب سے پہلے تو بالوں کی ساخت کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ اس حساب سے بالوں کی حفاظت کی جائے۔ اگر بال خشک ہیں تو زیاہ تیل اور چکناہٹ پیدا کرنے والی چیزوں کا استعمال مناسب رہے گا۔

    مزید پڑھیں: بالوں کو لمبا اور مضبوط بنانے کے 5 آسان طریقے

    لیکن اگر بال چکنے ہیں تو ایسی چیزوں کا استعمال درست ہے جو چکنائی پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔

    یہاں کچھ ایسی وجوہات بتائی جارہی ہیں جو عموماً ہر طرح کی ساخت کے بالوں کو متاثر کرتی ہیں۔

    :بالوں کو خراب کرنے والی وجوہات

    باہر نکلتے ہوئے بالوں کو ہمیشہ ڈھانپ کر نکلیں۔ زیادہ گرمی اور دھوپ بالوں کی رنگت کو خراب کردیتی ہے۔

    زیادہ شیمپو کا استعمال بالوں کو خشک اور خراب کردیتا ہے۔

    مزید پڑھیں: کیا آپ کا شیمپو کچھ عرصے بعد اپنا اثر کھو دیتا ہے؟

    ہیئر اسپرے اور ہیئر لوشن کا باقاعدہ استعمال بالوں کے لیے زہر ہے۔ کوشش کرنی چاہیئے کہ بالوں پر کیمیکلز کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔

    گیلے بالوں پر کنگھا کرنے سے بالوں کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں اور وہ ٹوٹنے لگتے ہیں۔

    کھارے پانی سے سر دھونا بھی بالوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

    نہانے کے بعد اگر گیلے بالوں کو رگڑ کر خشک کیا جائے تو اس سے بال پھٹ جاتے ہیں اور دو منہے ہوجاتے ہیں۔

    دائمی نزلہ بھی بالوں کو سفید کرنے کا سبب بنتا ہے۔

    :بالوں کی نشونما کے لیے غذائیں

    بال چونکہ پروٹین سے بنے ہوتے ہیں لہٰذا ایسی غذاؤں کا استعمال بالوں کے لیے مفید ہے جو پروٹین سے بھرپور ہوں۔ پروٹین حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ انڈے اور دودھ ہیں۔

    ان کے علاوہ مسور کی دال، مچھلی، سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا اور سویا بین بھی پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

    جن غذاؤں میں زنک پایا جاتا ہے ان کا استعمال بڑھا دیں۔ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لا کر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔

    پالک، مچھلی، اناج، کدو، سرسوں کا بیج، مرغی کا گوشت، خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    سالمن اور ٹونا مچھلی میں اومیگا تھری کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کے بالوں کو توانا رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

    زیادہ سے زیادہ مچھلی کھانے سے آپ کے بال گرنا نہ صرف کم ہوجائیں گے بلکہ نئے بال بھی اگنے لگیں ہیں۔

    پالک آئرن اور فولک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، لہٰذا پتوں والی پالک بالوں کی نشوونما میں انتہائی مفید ہے۔

    فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرات کو پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔ پالک کو باقاعدگی سے اپنی سلاد کا حصہ بنائیں۔