Tag: بال

  • بالوں کو جلد لمبے اور مضبوط بنانے کے 5 آسان طریقے

    بالوں کو جلد لمبے اور مضبوط بنانے کے 5 آسان طریقے

    گھنے اور لمبے بال ہمیشہ سے ہی مرد اور عورت دونوں کی کمزوری رہے ہیں، مگر لمبے بال ایک رات میں حاصل نہیں ہوتے اسکو حاصل کرنے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے،بس آپکو کچھ بنیادی طریقے معلوم ہونے چاہیے جس پر عمل کرکے آپ خوبصورت لمبے اور گھنے بال پانے کا خواب پورا کرسکتی ہے۔

    خوبصورت نظر آنے کے لئے بالوں کی خوبصورتی بہت اہمیت رکھتی ہے اگر آپ اپنے بالوں کو مضبوط اور لمبے رکھنا چاہیتے ہیں تو چند آسان طریقے کو اپنا کر اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت بناسکتے ہیں۔

    بالوں کو تراشنا

    1

    بالوں کو جلدی لمبے کرنے اور صحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے، اس سے بالوں کی پیداوار تیزی آتی ہے ۔

    صحت مند غذا کا استعمال

    2

    یہ بات یاد رکھیں کہ آپ جو کھاتے ہیں وہی آپکے بالوں اور جلد پر اثر کرتا ہے. اگر آپ لمبے بال چاہتے ہیں تو آپ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھادیں ایسی غذا جس میں معدنیات جیسے کاپر, زنک, میگنیشیم وغیرہ شامل ہو, وہ بھی بال لمبے کرنے میں مدد کرتا ہے. وٹامن اے , بی ,سی کا استعمال بھی بالوں کو غذائیت بخشتا ہے.مچھلی, شملہ مرچ, پالک, بند گوبھی, چکی کا آٹا, دہی, انڈے, چکن, یہ سب غذائیں ان معدنیات سے مالامال ہیں۔

    تیل کا استعمال

    3

    تیل کا استعمال بھی بال لمبے اور گھنے کرنے میں مدد کرتا ہے. شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا استعمال ضروری ہے. بادام کا تیل, زیتون کا تیل, کھوپرے کا تیل اور سرسوں کا تیل بہترین تیل ہیں جو بالوں کی نشونما میں مدد کرتے ہیں. تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں۔

    پہلا یہ ہے کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اٹھ کر شیمپو کرلیا جائے۔

    دوسرا یہ کہ شیمپو سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے. اس سے بالوں کے مسامات کھل جائیں گے اور تیل جلد میں جذب ہوجائےگا۔

    بالوں کا مساج کرنا

    4

    ماہرین کے مطابق بالوں کو مساج کرنے سے سر کے خون کی روانگی میں اضافہ ہوتا ہے، مساج کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں، مساج کا طریقہ کار یہ ہے کہ انگلیوں کی مدد سے تین سے پانچ منٹ تک مساج کیا جائے ۔

    شیمپو اور کنڈیشنر کا کم استعمال

    5

    اکثر لوگ روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھوتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سر میں روزانہ مٹی اور گندگی آجاتی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھونا ایک اچھا عمل نہیں اور یہ کہ شیمپو کا استعمال کم از کم دو دن کے وقفے سے کرنا چاہیے۔

    شیمپو میں موجود سلفیٹ اور دیگر کیمیکل بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے وہ روکھے، بے جان اور باریک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ آپ شیمپو کا استعمال کم سے کم کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ صرف پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں کیونکہ اس طرح بال نرم اور خشکی سے پاک ہو جائیں گے جبکہ بالوں میں موجود مٹی بھی صاف ہو جائے گی۔

  • سفید بالوں‌سے بچنے کیلئے چند اہم اقدامات

    سفید بالوں‌سے بچنے کیلئے چند اہم اقدامات

    بال قدرت کا ایسا حسین تحفہ ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ،لیکن جب یہ ہی بال سفید ہونا شروع ہو تے ہیں تو بہت زیادہ پریشانی کا باعث بنتے ہیں ۔

    بالوں کا سفید ہونا بڑھا پے کی نشانی ہے لیکن آج کل کم عمری میں بھی بال سفید ہو رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ آج کے نو جوانوں کا لائف اسٹائل ہے ،مو بائل اور کمپیو ٹر کا حد سے زیادہ استعمال، ذہنی پریشانی، غذا میں بے احتیاطی یہ تمام چیزیں بالوں کے قدرتی کا لے رنگ کو سفید کرنے کا سبب بنتی ہیں ۔

    بالوں کو سفید ہونے سے تو نہیں روکا جا سکتا لیکن اسکی رفتار کو سست ضرور کیا جا سکتا ہے،اس کے لئے آپ کو چاہئے کہ ایسی غذا کا استعمال کریں جن میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں ۔مچھلی،بادام،جھینگے اور ہری سبزیاں اینٹی آکسیڈنٹس حا صل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    اس کے علاوہ بالوں میں کیمیکل کا زیادہ استعمال بھی انہیں سفید کرنے کا سبب بنتا ہے بہتر ہے کہ بالوں میں کیمیکلز استعمال نہ کئے جائیں، بالوں کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال کی جائے اور ہفتے میں صرف دو بار معیاری شیمپو سے بالوں کو دھویا جائے.

  • بالوں کو لمبا کرنے کا صدیوں پرانا نسخہ

    بالوں کو لمبا کرنے کا صدیوں پرانا نسخہ

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو میں آج بالوں کو لمبا کرنے کا صدیوں پرانا نسخہ بتایا گیا، جس کے استعمال سے آپ ڈیڑھ فٹ بال لمبے کرسکتے ہیں۔

    نسخہ:

    سب سے پہلے ایک ناریل لے لیں، جس میں پانی ہوں پھر ناریل میں تیز دار آلہ سے چھوٹا سا سوراخ کریں، اس کے بعد ایک چھٹانک یا ایک پاؤ میتھی دانہ لیں اور باریک پیس لیں۔

    باریک پسا ہوا میتھی دانہ ناریل میں اتنا ڈالے کہ ناریل پورا بھر جائے، پھر اسکو چوئنگم یا کسی چیز سے بند کردیں۔

    اگر آپ کے گھر میں کوئی درخت ہیں تو اس کی جڑوں کے پاس ایک فٹ گہرا گڑھا کریں اور ناریل کو سیدھا ڈال کر اوپر مٹی ڈال دیں اور سات دن کیلئے بھول جائے۔

    سات دن کے بعد اس ناریل کو نکالے پھر ناریل کے پانی اور میتھی دانہ کے مکسچر کو جوسر میں ڈال کر بلینڈ کریں، آپ کے پاس ایک تیل تیار ہوجائے گا۔

    اس تیل کو نہانے سے آدھا گھنٹے پہلے اپنے بالوں میں لگالیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں۔

    بال لمبے کرنے کا یہ آزمودہ نسخہ ہے، 12 دفعہ استعمال کرنے سے آپ ڈیڑھ فٹ تک بال لمبے کرسکتے ہیں۔

  • وہ غذائیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

    وہ غذائیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

    بالوں کا گرنا ہر ایک کا مسئلہ بن چکا ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے ہم کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں لیکن کبھی کامیابی اور کبھی ناکامی ہوتی ہے۔

    اگر ناکامی مستقل رہے تو بات گنجے پن تک جا پہنچتی ہے، اگر ایسی غذاﺅں کا استعمال کیا جائے جن سے بالوں کو فائدہ ہو توآپ گنجے پن سے بچ سکتے ہیں۔

    زنک سے بھرپور غذاؤں کا استعمال مفید ہے، جن غذاؤں میں زنک پایا جاتا ہے، ان کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لاکر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے، پالک، مچھلی، اناج، کدو، سرسوں کا بیج، مرغی کا گوشت، خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    سولمن اور وتونا مچھلی میں اومیگا تھری کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے آپ کے بال توانا رہیں گے، زیادہ سے زیادہ مچھلی کھانے سے آپ کے بال گرنا نہ صرف کم ہوجائیں گے بلکہ نئے بال بھی اُگ آتے ہیں۔

    پالک آئرن اور فولک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، لہٰذا یہ پتوں والی پالک بالوں کی نشوونما میں انتہائی مفید ہے۔ فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرات کو پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے ، پالک کو باقاعدگی سے اپنی سلاد کا حصہ بنائیں۔

    پروٹین سے بھرپور غذائیں بھی بالوں کا گرنے سے روکتی ہے۔ دودھ، مسور کی دال، مچھلی، سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا، انڈہ اور سویابین کے استعمال سے گرتے بال رک سکتے ہیں، کیوں کہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

    اپنے کھانوں میں ایسی سبزیاں استعمال کریں جو سبز ہوں جیسے پالک،میتھی وغیرہ۔ایسی سبزیوں میں وٹامن، منرلز،انٹی آکسیڈنٹ اور آئرن ہوتا ہے جو آپ کے بالوں کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔آپ چاہیں تو سبز پتوں کا جوس نکال کر بھی پی سکتے ہیں۔

    شملہ مرچیں سرخ سبز اور پیلے رنگ کی ہوتی ہیں، جو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں جو بالوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن سی دراصل اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ خون میں سرخ ذرات کافی مقدار میں موجود ہیں جو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بالوں کی جڑوں تک پہنچائیں گے۔ وٹامن سی کی کمی سے بال خشک اور پھٹ جاتے ہیں اور اس طرح بال آسانی سے گر جاتے ہیں۔

    گاجر میں انتہائی مزے کی اس سبزی میں ’بیٹا کیروٹین‘ہوتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے،اگر آپ کو وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو بال پتلے اور بے جان ہوجاتے ہیں، لہذا گاجروں کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط و توانا کرے گا۔

    دیگر غذاﺅں کی طرح دال مسور بھی آئیرن اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، جو خلیوں کی نشوونما کے لئے اہم ہے جس میں بالوں کے خلیے بھی شامل ہیں، میٹھے آلوﺅں میں وٹامن اور بیٹا کیروٹین ہوتی ہے، اس لئے میٹھے آلو بالوں کی صحت کے لئے اہم ہیں۔

  • بالوں کے گرنے کی وجہ پروٹین کی کمی  ہے

    بالوں کے گرنے کی وجہ پروٹین کی کمی ہے

    ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر منظور قادر عمر نے کہا ہے کہ بالوں کے گرنے کی وجہ متناسب غذائی اجزاء کا ناکافی استعمال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آجکل نو عمری میں بال گرنا عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے، جس نے مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی متاثر کیا ہوا ہے، سرجن نے کہا کہ کسی بھی جزوی غذائی اجزاء کی کمی بال گرنے کا سبب بنتی ہے اور جن افراد میں وٹامن بی 6 کی کمی ہوتی ہے ان کے بال گرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بالوں کے گرنے کی دوسری اہم وجہ پریشانی، تنائو اور صدمہ ہے، جس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما کیلئے ضروری غذائی اجزاء ان تک نہیں پہنچ پاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ، نزلہ زکام، جسمانی کمزوری بھی بال گرنے کا سبب بنتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بالوں کو صحت مند رکھنے کیلئے روزانہ کی خوراک میں ضروری اجزاء کی مناسب مقدار استعمال کرنا ضروری ہے، بال پروٹین سے بنے ہوتے ہیں اور بالوں کی نشوونما کیلئے پروٹین ضروری ہے۔ پروٹین دودھ، مکھن، دہی، سویابین، انڈوں، گوشت اور مچھلی میں پایا جاتا ہے۔

  • سرد موسم میں بھی بالوں کوخوبصورت رکھنا ممکن

    سرد موسم میں بھی بالوں کوخوبصورت رکھنا ممکن

    لندن:اس میں کوئی شک نہیں کہ سرد موسم میں جلد کی طرح بال بھی روکھے اوربے رونق ہوجاتے ہیں، البتہ چند تدابیر کے ذریعے سرد موسم میں رہتے ہوئے بھی بالوں کو صحت مند اور خوبصورت رکھ سکتا ہے۔

    ماہرین نے سرد موسم میں بالوں کوکلر کرنا نقصان دہ قرار دیا ہے لیکن بعض مرد وخواتین کو اس سے اجتناب کرنا ممکن نہ ہو تاہم دیگر تدابیر کو ضروراختیار کیا جاسکتا ہے، خشکی سے بچنے کیلئے سرکی کھال پرگرم تیل سے مساج کریں، ناریل یا زیتون کا تیل استعمال کرنے کےمزید اچھے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

    بالوں کوکبھی گرم پانی سے نہ دھوئیں کیونکہ ایسا کرنے سے سر کی کھال پر خشکی زیادہ پیدا ہونے لگتی ہے، سر کو ہمیشہ نیم گرم پانی سے دھوئیں اورایک ہفتے میں ایک یا زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ سرمیں شیمپو کریں۔

    شیمپو اور ہیئرکنڈیشنر کوعلیحدہ علیحدہ استعمال کریں، ہیئر کنڈیشنر کو ایسے لگائیں کہ یہ صرف بالوں تک ہی محدود رہے کھال تک نہ پہنچ سکے، کنڈیشنرکو کم سے کم 10 سے 15 منٹ تک ہی بالوں پر لگائے رکھیں ایسا کرنے سے بالوں کو گرنا بھی رک سکتا ہے۔

    خشک بالوں کیلئے کوکونٹ ملک بہت مفید ہے، بالوں میں پروٹین کی کمی پوری کرنے کیلئے پروٹین کنڈیشنر، انڈے اوردہی کو مکس کرکے جلد پرلگانا فائدہ مند ہے،یہ پیسٹ 5 سے 10 منٹ تک سر پر لگائے رکھیں اور بعد میں اچھی طرح سر کودھو لینا چاہئے۔

  • بہت زیادہ تناؤ بالوں کو سفید کردیتا ہے، تحقیق

    بہت زیادہ تناؤ بالوں کو سفید کردیتا ہے، تحقیق

    امریکہ :اگر آپ اپنے بالوں میں بڑھتی ہوئی سفیدی پر فکرمند ہیں تو پھر پرسکون سے رہنے کی کوشش کریں کیونکہ بہت زیادہ تناوٴ آپ کے پورے سر پر سفیدی پھیر دے گا۔

    امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق جب جسم میں تناوٴ کے ہارمونز بڑھتے ہیں تو بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات ختم ہوجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ سفید بالوں کی شکل میں نکلتا ہے۔

    ڈاکٹر مایومی کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ تناوٴ سے میلانن نامی بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ تناوٴ اس عمل کو بہت تیز کردیتا ہے اور انسان بہت جلد بالوں کے لحاظ سے تو بوڑھا ہو جاتا ہے۔

  • ہئیر اسٹریٹنر: بالوں کیلئے انتہائی خطرناک

    ہئیر اسٹریٹنر: بالوں کیلئے انتہائی خطرناک

    لندن: خوبصورت بال ہر دور میں خواتین کی کمزوری رہے ہیں اور موجودہ زمانے میں بالوں کو سیدھا اور سلکی کرنے کے لیے ہیئر اسٹریٹنر کا استعما ل تیزی سے رواج پا رہا ہے۔

    تاہم گھنگریالے بالوں کو سیدھا کرنے کیلئے اسٹریٹنر استعمال کرنے والی خواتین کے لیے تشویشناک خبر یہ ہے کہ ماہرین نے اس کے متواتر استعمال کو بالو ں کے لیے نہایت نقصان دہ قرار دیا ہے، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ بالوں کو آئرن کرنے سے بال زیا دہ گھنگریالے ، روکھے اور کمزور ہو جاتے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان اسٹریٹنرز کا درجہ حرارت دوسو ڈگری تک پہنچ جاتا ہے جبکہ ایک سو اسی سے زیادہ کا درجہ حرارت بالوں کی بیرونی سطح کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہو تا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مو جودہ دور میں خواتین کے بال نہایت تیزی سے گر رہے ہیں جس کا اہم سبب اسٹریٹنر کا بڑھتا ہوا استعمال بھی ہے۔