Tag: بانا العابد

  • ڈونلڈ ٹرمپ شام میں قیام امن کےلیے کردار اداکریں‘باناالعابد

    ڈونلڈ ٹرمپ شام میں قیام امن کےلیے کردار اداکریں‘باناالعابد

    انقرہ : شامی شہرحلب میں باغیوں کے زیرانتظام مشرقی حصے میں رہنے والی7 سالہ لڑکی بانا العابد نےامریکی صدر سے اپیل کی ہےکہ وہ شام میں قیام امن کے لیے اپناکرداراداکریں۔

    تفصیلات کےمطابق سات سالہ شامی لڑکی نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو خط لکھاہےجس میں بانا العابد نے اپیل کی ہےکہ وہ جنگ سے تباہ حال ملک شام کی مدد کرنے کےلیے آگے آئیں اور شام میں امن کی بحالی کے لیے کردار اداکریں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بانا نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ شام کے بچوں کے لیے کچھ کرسکتے ہیں،اگر ہاں تو میں آپ کی اچھی دوست ہوں گی۔

    شامی لڑکی بانا نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہاہےکہ تارکین وطن کی امریکہ میں پابندی اچھی بات نہیں ہے،اگر یہ اچھا ہے تو میرے پاس آپ کےلیےآئیڈیا ہےکہ آپ دوسرے ممالک کو پرامن بنائیں۔

    خیال رہےکہ گزشتہ رات بانا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ڈونڈ ٹرمپ کو کہاکہ اگرآپ کا بچہ سڑک کے درمیان اپنے والدین کے بغیر بیٹھاہو۔

    مزید پڑھیں: سات سالہ شامی لڑکی کی ترک صدر سے ملاقات

    یاد رہےکہ باناگزشتہ ماہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شام سےہجرت کرکےترکی آگئی تھی،جہاں صدارتی محل میں رجب طیب اردگان نے شامی لڑکی اور ان کے خاندان سے ملاقات کی تھی اور کہاتھاکہ مجھے ان کی مہمان نوازی کرکے بڑی خوشی ہوئی۔

    واضح رہےکہ امریکی صدر کو اپنے لکھے گئے خط میں بانا کا کہنا تھا کہ شام میں لاکھوں بچیاں تعلیم سے دوراور خطرناک حالات میں زندگی گزار رہی ہیں ،ٹرمپ کو انسانیت کے ناطے تباہ حال ملک اور وہاں کے بچوں کی مدد کرنی چاہیے۔

  • سات سالہ شامی لڑکی کی ترک صدر سے ملاقات

    سات سالہ شامی لڑکی کی ترک صدر سے ملاقات

    انقرہ :شامی شہرحلب میں باغیوں کے زیرانتظام مشرقی حصے میں رہنے والی7 سالہ لڑکی بانا العابد نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے مشہور ہونے والی 7 سالہ بچی بانا العابد ترکی پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ صدارتی محل میں صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

    s1

    ترک صدر نے بانا اور اس کے بھائی کو سینے سے لگا کر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں تحائف بھی دیے۔

    s2

    بانا نے ترک صدر کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی اور اور اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ صدر سے مل کر بہت خوش ہے۔

    دوسری جانب ترک صدر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ مجھے بانا اور اس کے خاندان کی صدراتی محل میں مہمان نوازی کرنے پر بہت خوشی ہوئی۔

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی ہمیشہ شام کے لوگوں کی حمایت میں کھڑا رہےگا۔

    مزید پڑھیں: حلب کی ملالہ، 7 سال کی بانا، جو حلب میں گزرنے والی قیامت دنیا تک پہنچا رہی

    واضح رہے کہ سات سال کی بانا اپنی والدہ کے ذریعے دنیا کو کھنڈر ہوتے حلب کی داستان سناتی ہے،بانا نے 24 ستمبر کو بانا العابد کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ شروع کیا اور اب ٹویٹر پر بانا کے 3لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔