Tag: بانڈز

  • سعودی آئل کمپنی آرامکو کا اہم اقدام

    سعودی آئل کمپنی آرامکو کا اہم اقدام

    ریاض: سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کے بمپر بانڈ کی فروخت مستحکم ہونے کا امکان ہے، آرامکو نے ڈالر کی برتری والے بانڈز کی فروخت کے لیے مارکیٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے ڈالر کی برتری والے بانڈز کی فروخت کے لیے مارکیٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس اقدام سے آرامکو خلیجی ممالک کی جانب سے نئے قرضوں کی فروخت میں شامل ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ تیل کے نرخوں میں ہونے والی کمی سے پورے خطے کی کارپوریشنز کو قرضوں کی منڈیوں میں سرگرمیوں کی ترغیب دے رہی ہے، اس صورتحال کے باعث پہلے ہی بانڈ کے اجرا کا سلسلہ شروع ہوگیا جو گزشتہ برس کے ریکارڈ 100 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔

    توقع ہے کہ یہ رجحان آئندہ برس بھی جاری رہے گا اور قرضوں کا اجرا 140 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، گولڈ مین سیکس کے مطابق اس رقم کا زیادہ تر حصہ خلیجی ریاستوں اور لاطینی امریکہ سے آئے گا۔

    اے ڈی سی بی کی چیف اکانومسٹ مونیکا ملک کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال قرضوں میں اضافے کے حوالے سے آرامکو کے لیے سازگار ہے۔ توقع ہے کہ طلب بھی مستحکم ہوگی اور اکٹھے ہونے والے فنڈز سے ڈیویڈنڈ ادائیگیوں میں مدد ملے گی۔

    آرامکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی آئی ٹی آئی، گولڈ مین سیکس انٹرنیشنل، ایچ ایس بی سی، جے پی مورگن، مورگن اسٹینلے اور این بی سی کیپٹل قرضوں کی فروخت پر کام کر رہی ہیں۔

    آرامکو نے فروخت کے حجم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جو پہلے ہی 20 ارب ڈالر کے آرڈرز حاصل کر چکی ہے۔

  • زلفی بخاری کی برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم

    زلفی بخاری کی برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے سلسلے میں زلفی بخاری نے برطانیہ میں مہم کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں بریڈ فورڈ میں وارثی فاؤنڈیشن کی طرف سے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی۔

    [bs-quote quote=”پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ مہم میں برطانوی پاکستانیوں کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زلفی بخاری” author_job=”معاون خصوصی برائے وزیر اعظم”][/bs-quote]

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ مہم میں برطانوی پاکستانیوں کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا، وزیرِ اعظم نے دنیا میں پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے کا کہا ہے۔

    زلفی بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ اہم ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی مدد سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  یقین دلاتا ہوں، پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوگی: عمران خان

    خیال رہے کہ ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کی صورت میں جاری ہونے والے بانڈز کے ذریعے سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے، بانڈز کی مدت تین اور پانچ سال ہوگی، تین سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ دو پانچ فی صد جب کہ پانچ سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ سات پانچ فی صد ہوگی۔

  • حکومت کا بینکوں سے گیارہ سو تیس ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ

    حکومت کا بینکوں سے گیارہ سو تیس ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ

    کراچی: حکومت کی جانب سے بینکوں سےگیارہ سو تیس ارب روپےقرض لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ قرض نومبر سےجنوری کےدوران بجٹ خسارہ پورا کرنےکیلئےلیاجائیگا۔

    اسٹیٹ بینک نےتین سے دس سالہ مدت کے نو سو اسسی ارب روپےکے پاکستان سرمایہ کاری بانڈز بینکوں کو فروخت کرنےکاہدف رکھا ہے جبکہ تین سےبارہ ماہ کی مدت کے ایک سو پچاس ارب روپےکےمارکیٹ ٹریژری بلز بھی بینکوں کو فروخت کرنےکاہدف مقررکیاگیاہے۔

    مذکرہ بانڈز اور ٹی بلز پندرہ نومبر سےپندرہ جنوری کےدوران فروخت کئےجائینگے۔ حکومت حاصل شدہ آمدنی سےپچھلےقرضوں کی ادائیگی اوربجٹ خسارہ پوراکرے گی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی آئی بیز اور مارکیٹ ٹریژری بلز کی فروخت کا ہدف مقرر کرلیا گیا ہے۔

  • ایک ارب ڈالرمالیت کے بانڈز کی اجراء کا حتمی فیصلہ

    ایک ارب ڈالرمالیت کے بانڈز کی اجراء کا حتمی فیصلہ

    حکومت رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب مالیت کے ڈالر بانڈز جاری کرے گی، بینکنگ سیکٹر ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے سات سال کے بعد حکومت نے ڈالر بانڈز جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی تجویز پر کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے آخر تک بانڈز بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرائے جائیں گے۔ اس وقت عالمی رینٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کو سی اے اے اون/ بی نیگیٹو ریٹنگ حاصل جس کے باعث پاکستانی بانڈز پورے ایشاء میں سب سے سستے بانڈز ہوں گے۔