Tag: بانڈز کا اجراء

  • 1200ارب روپے کے بانڈز کا تاریخی اجراء کردیا گیا

    1200ارب روپے کے بانڈز کا تاریخی اجراء کردیا گیا

    حکومت پاکستان نے 1200ارب روپے کے بانڈز کا تاریخی اجراء کردیا، 1200ارب میں سے 47ارب روپے زیرو کوپن بانڈ کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومتِ پاکستان کا 15 سالہ زیرو کوپن بانڈز کا اجرا تاریخ ساز ہے۔

    بانڈز کا کامیاب اجرا سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی، معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے، زیرو کوپن بانڈ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ زیرو کوپن بانڈ سالانہ شرح منافع کی بجائے ایک ہی بار رقم فراہم کرتا ہے، سرمایہ کاروں کو15 سال بعد ایک ہی بار مکمل رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔

    اس طریقہ کار سے حکومت کو قلیل مدتی ادائیگیوں میں آسانی ملتی ہے، بانڈ دلچسپی سرمایہ کاروں کی معیشت اور اصلاحات پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

    وزارت خزانہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا قرضہ اب پہلے کی نسبت زیادہ مستحکم ہورہا ہے،
    اندرونی قرض کی اوسط ادائیگی مدت2.7سال سے بڑھ کر3.75سال ہوگئی۔

    اس سے قرض کی فوری ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگیا ہے، بینکوں کے علاوہ پنشن فنڈز، انشورنس کمپنیاں بھی بانڈز میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

    یہ اقدام مالیاتی نظام مضبوط اور مستحکم بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے، ہم قرض لینے کے نئےاور اسمارٹ طریقے متعارف کرا رہے ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق یہ طریقے خطرات کو کم کرتے، سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں، ہمارا مقصد عوامی قرضوں کا ذمہ دارانہ انتظام، اسلامی مالیات کو فروغ دینا ہے۔

    ہمارا مقصد طویل مدتی سرمایہ کاری کے فروغ سے معیشت کو سہارا دینا ہے، وزارتِ خزانہ عام شہریوں کے لیے بھی مزید مصنوعات پرکام کررہی ہے۔

    وزارت خزانہ کو مزید کہنا ہے کہ عالمی غیریقینی صورتحال کے باوجود آج کی نیلامی میں دلچسپی واضح رہی، ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی معیشت سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کررہی ہے۔

  • گردشی قرضوں کیلئے بانڈز کا اجراء، آئی ایم ایف نے اجازت دے دی

    گردشی قرضوں کیلئے بانڈز کا اجراء، آئی ایم ایف نے اجازت دے دی

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے لئے بانڈز کے اجراء کی اجازت دے دی ، قرضوں کے لئے 250ارب روپے کے بانڈز جاری ہوں گے ، تاہم اجراء کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بانڈزجاری کئے جائیں گے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے بھی اعتراضات ختم کر دئیے ہیں۔

    پاکستان توانائی کے شعبے میں جاری گردشی قرضوں کیلئے ڈھائی سوارب روپے کے بانڈز کے لئے گارنٹیز جاری کرے گا ،حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ کے لئے سکوک بانڈز جاری کئے جائیں گے اور یہ اقدام جلد کیا جائے گا تاہم مشیرخزانہ نےاجراءکی حتمی تاریخ نہیں بتائی ہے۔

    موجودہ دورے حکومت میں سرکلرڈیٹ میں اضافے کی رفتار میں خاطرخواہ کمی آئی ہے، اس وقت گردشی قرض میں ماہانہ بارہ ارب روپے کا اضافہ ہورہاہے، یہ اضافہ بیس سے تیس ارب روپے ماہانہ تک ہوتا تھا۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےباعث بھی سرکلرڈیٹ میں اضافے کی رفتار کم ہوئی ہے، اس وقت سرکلرڈیٹ کاحجم سترہ سو ارب روپے تک جا پہنچا ہے، آئی ایم ایف نے بھی سکلر ڈیٹ کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حال کرنے کا کہا ہے۔