Tag: بانی ایم کیو ایم

  • بانی ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات نہیں ہونگی، وکلاء کو خط موصول

    بانی ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات نہیں ہونگی، وکلاء کو خط موصول

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ختم کرنے کا خط ان کے وکلاء کو موصول ہو گیا۔ جس کے بعد متحدہ کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا باقاعدہ خاتمہ ہو گیا ہے، ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں نے کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیوایم کے خلاف لندن میں چلنے والے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات ختم کرنے کا خط ان کے وکلاء کو موصول ہوگیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی کراؤن پراسیکوشن کے فیصلے کی روشنی میں اب کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔

    بانی متحدہ و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کےالزامات میں تحقیقات کی گئی تھیں۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ کیس میں مزید تحقیقات نہ کئے جانے کے فیصلے کو عوام کی فتح قرار دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

    رابطہ کمیٹی لندن کے ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ قانونی حوالوں کاجائزہ لے کربانی متحدہ کو منی لانڈرنگ کے الزام سے بری کیا گیا ہے، ندیم نصرت نے تمام کارکنان اور حق پرست عوام کو قائد کیخلاف مقدمہ ختم ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

  • بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

    بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں محمد انور، سرفراز مرچنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ناکافی شواہد کی بنیاد پر ختم کردیا۔

    میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران 6 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کی گئیں تاہم عدم ثبوت کی بنا پر تمام افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’بانی ایم کیو ایم سمیت 4 افراد پر قائم منی لانڈرنگ کیس کو عدم شواہد کی بنیاد پر ختم کیا گیا ہے تفتیش کے دوران یہ بات ثابت نہیں ہوسکی کہ رقم غیر قانونی طریقے سے منتقل کی گئی ہے‘‘۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے لندن میں مقیم رہنماء واسع جلیل نے کہا کہ ’’ہم اسکاٹ لینڈ یارڈ کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے بانی ایم کیوایم کے خلاف دائر مقدمے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے‘‘۔

    یاد رہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب لندن پولیس ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں چھ دسمبر دوہزار بارہ کو متحدہ کے دفتر پہنچی اور چھاپے کے دوران، لاکھوں پاؤنڈ برآمد کیے بعد ازاں اٹھارہ جون 2013 کو لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی کے دوران  اُن کی رہائش گاہ سے غیر قانونی خطیر پاؤنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    علاوہ ازیں تین جون 2014 اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کی رہائش گاہ کی تلاشی لیتے ہوئے متحدہ قائد کو حراست میں لے کر جیل منتقل کیا گیا تھا تاہم علالت کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور6 جون2014 کو اکتیس جولائی تک الطاف حسین ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

    اکتیس جولائی2014 کو متحدہ سربراہ کی ضمانت میں دسمبر2014 تک توسیع ہوگئی تھی، دسمبر میں ایک بار پھر متحدہ قائد کی ضمانت میں 14اپریل 2015تک توسیع کی گئی تھی۔

     

  • ارم عظیم فاروقی کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف بیان

    ارم عظیم فاروقی کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف بیان

    امریکہ : ایم کیو ایم کی سابق ایم پی اے ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ’بانی ایم کیوایم کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے ہٹایا گیا‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہےکہ میرا استعفیٰ ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ میری طرف سے میں اب ایم پی اے نہیں ہوں۔

    اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ میرا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی ہی منظور کریں گے اور اپنا استعفیٰ خود اسپیکر سندھ اسمبلی کو پیش کروں گی۔

     

    irumf

    انہوں نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کو میرے استعفیٰ کا علم نہیں ہے ان سب کو چاہیے کہ آپس میں کوآرڈینیشن کریں۔

    اے آروائے نیوز سے دوران گفتگو سوال پر ارم فاروقی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ایم کیو ایم کے بانی کی آواز سنی ہے وہ جانتے ہیں کہ ہیں کہ سوشل میڈیا پر جاری آڈیو پیغام میں آواز بانی ایم کیو ایم کی نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں مصطفیٰ عزیز آبادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہنساؤ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ آڈیوپیغام کےپیچھے ہارنز کی آوازیں آنا لندن میں تو یہ جرم ہے۔ 

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ اگر مہاجروں کے حقوق عزیز ہیں توسارے گروپس ایک ساتھ ہوجائیں۔

  • کراچی ضلع کونسل کا پہلااجلاس:ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد منظور

    کراچی ضلع کونسل کا پہلااجلاس:ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد منظور

    کراچی :شہر قائد میں ضلع کونسل کا پہلا اجلاس ایم کیوایم کے بانی کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع کونسل کا پہلا اجلاس چیئرمین سلمان مراد کی زیر صدارت ہوا جس میں ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد پیش کی گئی.

    اجلاس میں قرارداد میرعباس تالپور کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی کے خلاف پیش کی گئی جس میں ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے.

    ضلع کونسل کے اجلاس میں پیش کی جانے والی قراردار میں پاکستان رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں.

    اجلاس میں پیش کی جانے والی قراردار پر تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر حمایت کی اور اس طرح قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی.