Tag: بانی پی ٹی آئی

  • بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    راولپنڈی : میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دے دیا اور کان اور دانتوں کے لئے”سپورٹیومینجمنٹ” تجویز کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دے دیا

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کان اور دانت حساس ہونے پر”سپورٹیومینجمنٹ” تجویز کی جا رہی ہے، جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کو اسپیشلسٹ چیک کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ پمز میڈیکل بورڈ نے پہلی بار کان اور دانتوں کے لئے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک پمز میڈیکل بورڈ بانی کا چیک اپ کر رہا ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی2024 میں جیل کا آخری وزٹ کیا۔

    عمران خان کے جیل میں اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز چیک اپ کر چکے ہیں، پمزمیڈیکل بورڈ نے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا تھا۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    لاہور : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ سماعت کی، پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم شاہ ریز خان کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شاہ ریز خان سے ڈنڈا برآمد کیا گیا ہے جبکہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کرایا جا چکا ہے، اس لیے وقوعہ کی مزید تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    دورانِ سماعت شاہ ریز خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ ملزم 9 مئی کو لاہور میں موجود نہیں تھے بلکہ دوستوں کے ہمراہ چترال گئے ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں شاہ ریز خان کے دوستوں کے بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرائے گئے۔

    وکیل کے مطابق عمران خان کے بھانجے ملک کے بہترین ایتھلیٹ ہیں اور انہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بھانجا ہونے کی وجہ سے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے استدعا ہے کہ شاہ ریز خان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے بھانجے کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    سماعت کے موقع پر شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خانم، خالہ عظمیٰ خانم اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی عدالت میں موجود تھے

  • لگتا ہے پی ٹی آئی اگلے الیکشن سے پہلے ہی مائنس ہوجائے گی، رانا ثنااللہ

    لگتا ہے پی ٹی آئی اگلے الیکشن سے پہلے ہی مائنس ہوجائے گی، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پی ٹی آئی اگلے الیکشن سے پہلے ہی مائنس ہوجائے گی، کیونکہ بانی پی ٹی آئی جس راستے پر چل رہے ہیں لگتا ہے سزا کے چودہ سال پوری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کئی مرتبہ ڈائیلاگ کی بات کرچکے ہیں، ڈائیلاگ میں اختلاف رائے بھی ہوتا ہے لیکن ہم آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا جو سیاست پر یقین نہیں رکھتے، انتشاری سوچ رکھنے والوں کا سسٹم سے مائنس ہونا ملک کے لیے بہتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ہوں تو اپوزیشن کو ختم کرنے پر تُل جاتے ہیں اور اپوزیشن میں ہوں تو اقتدار والوں کو برداشت نہیں کرتے۔

    سیاسی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کمیٹیاں چھوڑے گی، اسمبلی چھوڑے گی، مگر جو جگہ وہ چھوڑیں گے وہاں متبادل آئیں گے اور آئین کے مطابق چلیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی ضرورت نہیں، وہ اپنی انتشاری سوچ کی وجہ سے خود مائنس ہورہی ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جلاوطنی کے باوجود 2002 کے انتخابات میں حصہ لیا، ہمیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی مگر ہم کامیاب ہوئے۔ جبکہ پی ٹی آئی تو خود مائنس ہونا چاہتی ہے اور ہم انہیں مثبت راستے پر لانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کی مذمت نہیں کی، وہی اس کے آرکیٹیکٹ ہیں۔ لگتا ہے پی ٹی آئی اگلے انتخابات سے پہلے ہی مائنس ہوجائے گی کیونکہ بانی پی ٹی آئی جس راستے پر چل رہے ہیں اس سے یہی لگتا ہے کہ وہ سزا کے 14 سال مکمل کریں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت اچھی ہے، علیمہ خانم

    بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت اچھی ہے، علیمہ خانم

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے ان سے ملاقات کے بعد کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت اچھی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق علیمہ خانم نے اپنی دوسری بہنوں کے ہمراہ کئی ماہ بعد جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے، علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت اچھی ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی کو آنکھ پر تھوڑا پریشر محسوس ہورہا ہے۔

    علیمہ خانم نے کہا کہ جیل میں بانی کی آنکھ کے معائنے کیلئے عدالت میں درخواست دینگے، بانی نے میرے بچوں کا پوچھا کہ کیا انھیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ بانی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے پی ٹی آئی ارکان کو فوری نکلنے کا کہہ دیا، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیلاب سے تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کیا، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بہنوں کی 4 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی گئی۔

  • بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے، علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے، علیمہ خان

    راولپنڈی (26 اگست 2025): علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں کا پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہم بہنوں کی 4 ماہ بعد بھائی سے ملاقات کرائی گئی۔ ان کی صحت بہت اچھی ہے، تاہم آنکھ پر تھوڑا پریشر محسوس ہو رہا ہے۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کے لیے عدالت میں درخواست دیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-refused-salman-akram-rajas-resignation/

  • ’بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور نہیں کیا‘

    ’بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور نہیں کیا‘

    راولپنڈی (26 اگست 2025): پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے والے سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میرا استعفیٰ نہیں مانا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور بدستور کام کرتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام دوبارہ میٹنگ ہوگی جس میں الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔

    پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام ہی دہرایا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سابق اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز ہی عدالتوں میں مقدمات لڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان اکرم راجا نے گزشتہ روز سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان اکرم راجا نے لکھا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے عہدے سے علیحدگی کی گزارش کروں گا۔ تاہم پارٹی کے لیے وکالتی خدمات بلامعاوضہ جاری رکھوں گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ علی بخاری کے ذریعے عمران خان سے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی، لیکن میری درخواست منظور نہ کی گئی جس پر ان کے اعتماد پر شکر گزار ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/chairman-pti-berristar-gohar-talk-about-aleema-khan/

  • بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور

    بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کےبھانجے شاہ ریزخان کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی ، پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے جنہوں نے مؤقف اپنایا کہ شاہ ریز خان کو دو سال کی تاخیر سے مقدمے میں نامزد کیا گیا، جبکہ ان کی والدہ علیمہ خانم کو پہلے ہی اس مقدمے سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ شاہ ریز کو بھی مقدمے سے خارج کیا جائے کیونکہ ان کا پی ٹی آئی کے سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

    وکیلِ صفائی کا کہنا تھا کہ شاہ ریز خان ملک کے نامور ایتھلیٹ ہیں اور ان پر مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔

    دوران سماعت پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی جبکہ ڈی ایس پی آصف جاوید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہے۔

    عدالت نے وکلاء اور پولیس کے مؤقف سننے کے بعد شاہ ریز خان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

  • بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے ناموں کا اعلان کر دیا

    بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے ناموں کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد(20 اگست 2025):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے اعظم خان سواتی کو نامزد کیا ہے۔

    سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بھی اس نامزگی کی تصدیق کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ بانی نے ضمنی انتخابات پر پارٹی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی، ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عہدہ سے فارغ کر دیا گیا تھا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو پولیس نے چھوڑ دیا

    بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو پولیس نے چھوڑ دیا

    راولپنڈی (12 اگست 2025): بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو پولیس نے چکری انٹرچینج کے قریب چھوڑ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں وکلا کے ساتھ احتجاج کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم کی بہنوں علیمہ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے سے تحویل میں لیا گیا تھا۔

    اس موقع پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لیا اور قیدی وین میں بند کردیا تھا۔

    دونوں خواتین کو ان کے بھائی اور بھابھی سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف احتجاج کرنے پر تحویل میں لیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔

    علیمہ خان کے جانے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کو بھی قیدی وین سے رہا کردیا، جس پر کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم  نے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ہمراہ دھرنا دیا تھا۔

    ملاقات کا وقت ختم ہونے پر سلمان اکرم راجا واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان بانی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں آئے تاہم بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کی بھابھی مہر النسا احمد بھی اڈیالہ جیل آئیں لیکن انہیں بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

    علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی ان کی بھائی عمران خان سے سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-sisters-in-police-custody/

  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

    بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

    راولپنڈی (12 اگست 2025): پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہنوں علیمہ خانم اور نورین نیازی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں وکلا کے ساتھ احتجاج کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور نورین نیازی کو پولیس نے داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا ہے۔

    پولیس بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو حراست میں لے کر چکری انٹر چینج روانہ ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے آج پنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دیا تھا۔

    علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی ان کی بھائی عمران خان سے سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/aleema-khanum-sit-in-protest-with-lawyers-near-adiala/