Tag: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

  • جن کو بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلایا وہ نہ آئیں، علیمہ خانم

    جن کو بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلایا وہ نہ آئیں، علیمہ خانم

    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ جن کو بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلایا وہ نہ آئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور کزن قاسم خان ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آرہے تھے، بانی کی بہن علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ آگے نہیں جاسکتے، میں تو اپنے بھائی سے ملنے آئی ہوں۔

    5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیسز: علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

    انھوں نے کہا کہ پہلے بھی روکا شادی ہال میں بٹھائے رکھا پھرایک سنسان جگہ چھوڑا، آج بھی اگر ہمیں نہ ملنے دیا گیا تو یہیں بیٹھ جائیں گے۔

    خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم، نورین خان، عظمیٰ خان اور قاسم خان کو گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/aleema-khanum-clash-with-pti-advocate/

  • پارٹی میں اختلافات: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست تیار

    پارٹی میں اختلافات: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست تیار

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست تیار کرلی گئی، پارٹی میں  اختلافات پر پارٹی رہنماؤں کو آج طلب کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست فائنل کرلی گئی۔

    پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کرنے والوں میں رؤف حسن، شبلی فراز اور عمر ایوب شامل ہوں گے جبکہ شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار اور جنید اکبر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی میں گروپنگ اور تقسیم پر پارٹی رہنماؤں کو اج اڈیالہ جیل طلب کیا ہوا ہے۔

    گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے بلانے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب سلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اڈیالہ جیل میں بغیرمداخلت ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔3

    عدالت نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور،محکمہ داخلہ پنجاب کونوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔

  • آپریشن عزم استحکام : علی امین گنڈا پور آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے

    آپریشن عزم استحکام : علی امین گنڈا پور آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے

    پشاور : وزیراعلٰی کے پی علی امین گنڈا پور آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر آج بانی پی ٹی آئی سے سے ہدایات لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ عزم استحکام آپریشن پر بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیں گے، جس کے بعد پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ممبران قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے اور پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔

    پی ٹی آئی مرکزی قیادت نےآپریشن پراعتماد میں نہ لینے پر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا تھا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ آپریشن کی شدید مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی آپریشن ہو، اس پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔ ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کوئی کمیٹی جتنی بھی بڑی ہو اس ایوان سے بڑی نہیں ہوسکتی، وفاقی حکومت نے کسی بھی مسئلے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا۔

    یاد رہے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کا عدالتی فیصلہ چیلنج ، سماعت آج ہوگی

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کا عدالتی فیصلہ چیلنج ، سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کاعدالتی فیصلہ چیلنج کردیا گیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ آج سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔

    سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اورکمشنراسلام آبادنےالگ الگ اپیلیں دائر کیں۔

    درخواستوں میں جیل ملاقات کی اجازت دینے کے سنگل بنچ کافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی اورفیصل جاوید کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ آج اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

  • بیرسٹر گوہر کا  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔

    درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے کہا ہےکہ گوہر علی ،عمر ایوب اورشبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اڈیالہ جیل حکام کوملاقات کرانےکی اجازت کے احکامات جاری کئےجائیں۔

    بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، سینیٹ الیکشن سے متعلق پارٹی قائد سے مشاورت بہت ضروری ہے، عدلیہ سے بہت امیدیں ہیں، توقع ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ استدعاکی بانی پی ٹی آئی سے دستاویزکے ہمراہ مشاورت کی اجازت دی جائے ، ہمیں عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں ، عدالتوں سے بہت تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ آتے ہیں اور امید کرتے ہیں انصاف ملے گا، غیر آئینی ،غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے غیرقانونی ٹرائل کا نوٹس لے اور امید ہے کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔

  • عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ، ملاقات نہ ہونےپرعمر ایوب نے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی، عمر ایوب انسداد دہشت گردی عدالت کے احکامات لیکردوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

    ملاقات نہ ہونےپرعمر ایوب نے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا، عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے معاملے پر اسد قیصر،قیوم نیازی،عمر ایوب،سمابیہ طاہر،نادیہ خٹک کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی تھی۔

    جس کے بعد جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں ملاقات نہیں کرنےدی جارہی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ملاقات کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔