Tag: بانی پی ٹی آئی ضمانت

  • 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

    9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

    راولپنڈی : انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی   پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کیخلاف 9 مئی کے 13 مقدمات کے کیسز کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ملک اعجازنے ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔

    عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی اور بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات اور شاہ محمود قریشی کی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

    اے ٹی سی نے مختلف مقدمات میں 1،1لاکھ اور 5،5 لاکھ کے مچلکےجمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے تھانہ آر اے بازار ،تھانہ نیوٹاؤن سمیت 13مقدمات میں ضمانتیں منظور کی گئیں۔

  • توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس : بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

    توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس : بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دائرکردیں۔

    جس میں احتساب عدالت کا فیصلہ کلعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے اور کہا گیا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت نے دونوں کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر درخواست میں فریق ہیں۔

    دائر درخواستوں میں کہنا ہے کہ کیسز کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے ، میرے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں، سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا تھا۔