Tag: بانی پی ٹی آئی عمران خان

  • بانی پی ٹی آئی  کو بڑا ریلیف مل گیا

    بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور : بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت مل گئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    اےٹی سی میںراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی نے دلائل میں درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی نے یہ سارا بیانیہ بنایا کہ اگر گرفتاری ہو تو یہ سارا کچھ کرنا ہے۔

    فرہاد علی کا کہنا تھا کہ قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کےمطابق حساس تنصیبات پر حملے کئے، بڑی ادب سے استدعا ہے ملزم بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔

    جس پر وکیل عمران خان  کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن نے حقائق کے برعکس دلائل دیے ہیں ، جونئیر وکیل نے استدعا کی عدالت ان ضمانتوں میں ایک تاریخ دے دے ،سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سوموار کو آ جائیں گے ،ہمارے سامنے ایک نیا پوائنٹ آیا ہے جس پر دلائل دینے ہیں تو عدالت نے کہا کہ آپ تحریری درخواست دے دیں کہ مزید دلائل دینے ہیں۔

    اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظورکر لی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ، ن لیگ دفتر، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔

  • بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ۔۔۔ بیرسٹر سیف نے کیا کہا؟

    بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ۔۔۔ بیرسٹر سیف نے کیا کہا؟

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے۔

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، عوام کا پیسہ لوٹ کر شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کیلئے باہر محلات بنائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، حکومت بتائیں ڈیل کس سے ہورہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی: فیصل چوہدری

    بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی: فیصل چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اسحاق ڈار نالائق آدمی ہے، چین کیساتھ تعلقات بگاڑنا نا لائقی ہے، حکومت کی ساکھ ختم ہوچکی معیشت نہیں سنبھل رہی۔

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا چھبیسویں ترمیم کو قبول نہیں کریں گے۔

    فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی غیر ملکی وفد سے ملاقات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ہی قانون کی بالادستی کی ضامن ہے، عدلیہ آزاد ہوگی تو قانون کی بالادستی قائم ہوسکتی ہے۔

    فیصل چوہدری نے مزید بتایا کہ بانی نے ملاقاتوں میں رکاوٹ پر توہین عدالت کی درخواست دائرکرنے کی ہدایت کی ہے، بانی پی ٹی آئی کو 30 دن سے اخبار نہیں دیا گیا اور ٹی وی بھی واپس نہیں کیا گیا۔

  • یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی

    یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی

    اسرائیل کے ایک اور اخبار یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں آرٹیکل ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کردی۔

    یروشلم پوسٹ میں لکھے گئے آرٹیکل نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی، آرٹیکل میں لکھا ہے بانی پی ٹی آئی نے اسرائیل کے خلاف عوامی سطح پر تو سخت بیان بازی کی مگر اندر خانے وہ اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے تھے۔

    یروشلم پوسٹ میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں، انہوں نے اقتدار میں اسرائیل سے تعلقات کے اشارے دیے۔

    آرٹیکل کے مطابق اسرائیل سے تعلقات میں بانی پی ٹی آئی کا کردار کلیدی ہوسکتا ہے، ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پاک اسرائیل تعلقات کی بحالی تیز کرسکتی ہے۔

     آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے حامی اور فوج مخالف ہیں، حالیہ انتخابات میں بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی خاطر خواہ کامیابی پاکستان اسرائیل تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

    آرٹیکل میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے سے روکا ہوا ہے، مسئلے کے حل کے لئے موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہو گا، ایسے میں بانی پی ٹی آئی کا کردار کلیدی ہوگا۔

    یروشلم پوسٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت عوامی رائے اور فوجی پالیسی دونوں تبدیل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرسکتی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ، ایف آئی اے کی تفتیش

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ، ایف آئی اے کی تفتیش

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا، ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق سوالات کیے گئے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیان دیا ان کی میڈیا سے ہونے والی  گفتگو کو ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جاتاہے، مقصد کسی ایک ادارے یا ایک شخصیت سے متعلق بات کرنا نہیں تھا، میرا مقصد اشرافیہ کے بارے میں بات کرنا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل ہونے پر ایف آئی اے مقدمہ درج کرے گی۔