لندن : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑا بیان آگیا اور کہا بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملتی ہے تو حمایت کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ عدالت عمران خان کو رہا کرے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ضمانت بانی پی ٹی آئی کا حق ہے، عدالتیں ضمانت دیں توحمایت کروں گا اور ذاتی طورپر چیلنج نہیں کروں گا۔
بلاول نے امید ظاہر کی کہ نہ ہی میری جماعت کی جانب سے بھی ایسا ہوگا، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ہم نےہمیشہ مذاکرات اورسفارتکاری کےذریعے مسائل کےحل کی بات کی۔
چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں جوہری ممالک کے درمیان بحران کےحل کیلئے کوئی مکینزم نہیں، تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر ہی نکلتا ہے۔
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دباؤ کے حوالے سے بڑا بیان آگیا ، جس میں انھوں نے کہا بانی کی رہائی کے لئے جہاں سے دباؤ آیا وہاں سے پہلے دباؤ نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے آنے سے نہ ہمیں خوشی ہے نہ ڈر، مجھے پریشانی نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ سے سفارتی تعلقات بہتر کرکے دباؤ کم کریں گے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بڑا کلیئر ہوں دباؤ تھا اور ہے، ایسا دباؤ کبھی ذوالفقاربھٹو اور نوازشریف کیلئے نہیں آیا، پاکستان میں دوست ممالک کی جانب سے دباؤ آتا رہا ہے، مارشل لا، ذوالفقاربھٹو، نواز شریف کے معاملے پر بھی دباؤ آتے رہے لیکن جہاں سے دباؤ آج ہے، وہاں سے پہلے دباؤ نہیں آیا۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایسا کیا کیا تھا کہ کلنٹن نے ان کے لئے جدوجہد کی، بانی پی ٹی آئی کو ایوارڈ دیا جاتا کہ اس نے ساڑھے 3 سال سی پیک بند رکھا۔
جاوید لطیف نے بتایا کہ حمید گل پی ٹی آئی کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کو لانچ کرنے والوں میں سے ہیں لیکن حمید گل بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر پیچھے ہٹ گئے تھے۔
امریکا کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ڈونلڈ ٹرمپ پر احسانات ہیں، امریکا چاہتا تھا کشمیر ایشو پر پاک بھارت کا مسئلہ حل ہو، بانی پی ٹی آئی کشمیر ایشو پر مسئلہ حل کرکےآئے، ٹرمپ نے بانی پی ٹی آئی کو ثالث مقرر کیا اور بھارت نےمقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرلیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف کو سی پیک اور نیوکلیئر پاور بنانے کی سزادی گئی، نوازشریف اور بانی کی رہائی کی کوشش پر دیکھا جائے ملک کے مفاد کا کیا سودا ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف فیض حمید سے کام نہیں چلے گا سب کچھ سامنے لانا پڑے گا، جوڈیشل کمیشن ہو یا کمیٹی دیانتداری سے احاطہ تو سب کا کرنا ہوگا ، سازش کس نے کہاں سے کی، اداروں کے ترجمان بھی پورا سچ نہیں بول رہے، فیض حمید کو گرفتار کر کے سمجھتے ہیں ساری سازش بے نقاب ہوگئی۔
انھوں نے سوالات اٹھائے کہ کیا فیض حمید اکیلے یہ منصوبہ بندی کرسکتےتھے؟ 2014کادھرناکس نےدلوایاتھا؟بانی کولانے،نکالنےوالےکون تھے؟بیرونی دباؤپرآکربانی کورہاکریں گےتوہماری آزادی کہاں ہے؟ہمیں کوئی ڈکٹیٹ کرے گا تو قوم اپنی آزادی کیلئےکھڑی ہوگی۔
ن لیگی رہنما نے ماریہ میمن کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا امریکا کی نئی اور پرانی انتظامیہ میں فرق ہوگا، دوسری جانب بھی اندیشہ ہے کہ جن سے توقعات ہیں یہ نہ ہو کارڈ ضائع ہو جائے، جوڈیشل کمیشن بنانے کا فائدہ ایک پیج پر ہونے پر ہے، جب پیج پھٹا ہوا ہو تو فائدہ کم ،ریاست کونقصان زیادہ ہوتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پیج 2014 سے بنا، سال 2018 میں سب نے بینفشری بننے کیلئے لڈو بانٹے، ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں سارے ادارے ایک پیج پر نہیں ہیں، قوم کے سامنے سب کچھ ہے تو پاورفل جوڈیشل کمیشن بنالیں اور کمیشن کی ٹی اوآربھی طے کرلیں تاکہ تحقیقات ہو سازش میں کون سے ادارے ملوث تھے۔
عمران خان کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والوں کا آج حال دیکھ لیں، کیا ہمیں کوئی ڈکٹیٹ کرے گا؟ بانی پی ٹی آئی اپنی آزادی کیلئےغلام بن سکتے ہیں۔
واشنگٹن : امریکی کانگریس کے 62 ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدربائیڈن کو خط لکھ دیا، خط پر مسلمان ارکان کانگریس الحان عمر اورراشدہ طلیب کے دستخط بھی موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے باسٹھ ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر بائیڈن کو خط لکھا۔
خط میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ عمران خان کی حفاظت کیلئے پاکستانی حکام سےگارنٹی لیں۔
خط مین کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں اور امریکی پالیسی میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پرفوکس کیا جائے۔
خط پر مسلمان ارکان کانگریس الحان عمر اورراشدہ طلیب نے بھی دستخط کیے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست نے بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ورکنگ گروپ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق انہیں معاوضے اوردیگرامورکی تلافی کی جائے اور باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے کہ سابق وزیراعظم کی غیر قانونی حراست کا ذمےدار کون ہے۔
لاہور: اپوزیشن رکن رانا شہباز نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رکن رانا شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتہ رہا ہوجائیں گے۔
رانا شہباز نے بتایا کہ پرویز الٰہی کی صحت اب بہتر ہے وہ جلد ہی پنجاب میں پارٹی کولیڈ کریں گے، وہ پہلے کی طرح بانی کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی پانچ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ،فزیو تھراپی ہو چکی ہے۔
خیال رہے بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے ایک قدم اور قریب ہو گئے، دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ فیصلہ ستائیس جون کو دن تین بجے سنایا جائے گا اور مرکزی اپیلوں پر سماعت دو جولائی تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف نے پوری قوم سے آج سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کررہی ہے۔
سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے ویڈیوپیغام میں کہا ملک بھر میں پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال دی ہے، بانی ملکی خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم نے آج ان کا ساتھ نہ دیاتو مطلب وہ اپنا ساتھ نہیں دے رہی.
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب، کے پی، سندھ، بلوچستان،آزادکشمیراورجی بی میں عوام نکلیں گے، آج پوری قوم سڑکوں پر آئے اور ایک ہی نعرہ لگائے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو۔
یاد رہے وزیرخوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپوراحتجاج کا اعلان کیا ہے، احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف بنائےگئےجعلی کیسزکی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
پشاور : پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے، 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپوراحتجاج کااعلان کیا ہے، احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف بنائےگئےجعلی کیسزکی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا، کارکن اور عوام مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں گے۔
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہراور ولیداقبال بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئےاڈیالہ جیل پہنچے۔
بیرسٹرگوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں، شوکازجاری کیاگیاتھا، انھوں نے شو کاز نوٹس کا جواب دیدیا، شیر افضل مروت کا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
بیرسٹرگوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ ماہ میں رہاہوجائیں گے، ایک کیس میں ضمانت ہوچکی ،2کیسز رہتے ہیں۔
اس سے قبل سیسن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سیاسی انتقام میں ہم پر کیسز بنائے گئے، اس لئے ریلیف مل رہا ہے، عدلیہ آزاد ہے، صحیح فیصلے کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے،جلد ہمارے اتحاد کا حصہ ہونگے۔
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ، شیر افضل مروت نے کہا 21اپریل کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں سےسمجھ آیا 2،3 لوگ واپس پارٹی میں آسکتے ہیں، جن لوگوں نے پارٹی چھوڑتے وقت الزامات لگائے ان کوواپس نہیں آنا چاہیے۔
شیرافضل مروت نے بتایا کہ عثمان ڈارکی فیملی نے تکلیف برداشت کیں،وہ پارٹی میں واپس آسکتےہیں، عثمان ڈار اور ان کی فیملی کےلیے بانی پی ٹی آئی کے دل میں جگہ ہے، ملیکہ بخاری کی بھی پارٹی میں واپسی کا ذکر ہوا تھا،علی نوازاعوان بھی ان فراد میں شامل ہیں جو پارٹی میں واپس آسکتے ہیں۔
فوادچوہدری کی واپسی کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 9مئی کے بعد بھی فوادچوہدری کی واپسی کا ذکر ہوا جس پر کارکنوں نے ری ایکشن کیا، فواد چوہدری واپسی کی کوششیں کررہے ہیں لیکن کارکن کچھ لوگوں کا نام سننا پسند نہیں کرتے، ہم دیکھ رہےہیں فواد چوہدری پارٹی چھوڑنے کے بعد بھی مقدمات کا سامنا کررہےہیں، فوادچوہدری کی واپسی سےمتعلق حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔
اسدعمر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسدعمر کی واپسی کےلیے میں ذاتی طورپرکوشش کی بانی پی ٹی آئی راضی نہیں ہوئے، اسدعمر کو سائفر کیس سےنکالنے کی لالچ دی گئی اور اس کےبعد وہی ہوا۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے اسلام آباد میں دھرنے دیں تو رہائی میں آسانی ہوگی، تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جلد دھرنا دےگی، بانی اور پی ٹی آئی ایک پیج پرہیں کہ 21اپریل کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کے ریکوری کے لیے ہوگا، احتجاج پر حکومتی ردعمل دیکھا جائےگا،تشدد ہوا تو اسلام آبادکیجانب مارچ ہوگا، احتجاج کےنوعیت کا دارومدار عوام اور حکومت کے ردعمل پر ہوگا۔