Tag: بانی پی ٹی آئی کےسابق سیکیورٹی انچارج

  • بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کا کوئی سراغ نہ مل سکا

    بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کا کوئی سراغ نہ مل سکا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کےسابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کاکوئی سراغ نہ مل سکا،عدالت نےایس پی صدر کو اگلے ہفتے تک مغوی کی بازیابی کا وقت دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کےسابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کاکوئی سراغ نہ مل سکا ۔

    چیف جسٹسنے کہا کہ سی سی ٹی وی ہےیا نہیں،غلط بیانی نہ کریں ایس پی صاحب آپ بتائیں؟ ایس پی خان زیب خان نے بتایا کہ جی فوٹیج ہےہم دیکھ رہے ہیں تحقیقات چل رہی ہیں۔

    چیف جسٹس نے ہدایت کی آپ اس معاملے کو خود دیکھیں اور تازہ رپورٹ دیں اور وکیل سے مکالمے میں کہا کہ تفتیش پولیس نےکرنی ہے میں نے نہیں کرنی، آپ کےپاس کیس سےمتعلق کچھ ہے تو وہ پولیس کو فراہم کریں ، ایس پی صدر خان زیب انویسٹی گیشن کریں گے، آپس میں کوآرڈی نیشن کرلیں ، جو چیز سامنے آئےایس پی کو بتائیں۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کو پیر کے لیے رکھیں تو چیف جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ پیر سےمتعلق ججز روسٹر جاری ہوگا اسکےمطابق دیکھیں گے، جس پر وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالت میں فوٹیج جمع کراتے ہیں،عدالت دیکھ لے۔

    چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کیوں دیکھے،عدالت کیاان کو بھیج دےخودتحقیقات شروع کردے، عدالت اسی لیے ایس پی کو کہہ رہی ہے۔

    عدالت نےایس پی صدر کو اگلے ہفتے تک مغوی کی بازیابی کا وقت دے دیا اور کہا ایس پی صدرمعاملہ خوددیکھیں اورانویسٹی گیشن کرکےآگاہ کریں۔

    بعد ازاں عامر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔