Tag: بانی پی ٹی آئی

  • بانی پی ٹی آئی موجودہ لیڈر شپ سے ناراض ہوگئے

    بانی پی ٹی آئی موجودہ لیڈر شپ سے ناراض ہوگئے

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی موجودہ لیڈر شپ سے ناراض ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران موجودہ لیڈر شپ سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قیادت پر عدم اعتماد نہیں کررہا لیکن حیرانی ہے کہ باہر سب خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ مجھے معلومات ملی ہیں باہر سب ’گڈی گڈی‘ چل رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اخبار کی خبروں سے بھی ایسا تاثر مل رہا ہے کہ باہر دوستانہ ماحول ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے اپنی لیڈرشپ کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مجھے توقع تھی کہ ڈی چوک کے معاملےکو پارلیمنٹ اور  دیگر فورمز  پر  بھرپور اٹھایا جائےگا، مگر مجھے حیرانی ہےکہ ایسا نہیں ہوا۔

  • بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کریں گے تو یہ عالمی ایشوبن جائے گا،  فواد چوہدری

    بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کریں گے تو یہ عالمی ایشوبن جائے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کریں گے تو یہ عالمی ایشو بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ سمجھتی ہےکہ پی ٹی آئی کی اسٹریٹ پاور ختم کردی ہے، پی ٹی آئی کو دبا دیا اب بات چیت کی ضرورت نہیں۔

    سابق وزیر نے بتایا کہ شہبازشریف نےاسمبلی میں کہا بات کریں اگلےدن بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئیں، ایم این ایز کو اسمبلی سے اٹھایا گیا تو اسپیکر قومی اسمبلی کچھ نہیں کرسکے، تو بات چیت کیا کریں گے، حکومت کی جانب سے یہ سوچ ہی نہیں کہ گفتگو سے مسائل حل کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جو کمیٹی بنی ہے یہ تو حکومت کیلئے نہیں اپوزیشن کیلئے ہے، پی ٹی آئی کواس وقت حکومت سے نہیں اپوزیشن سے گفتگو کرنی چاہیے، پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں سے بات کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو۔

    سینئر سیاست دان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی کے پاس مینڈیٹ ہے اسی لیے اس میں سنجیدہ لوگ ہیں، پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی اور ایجنڈا دے دیا، اب حکومت کی مرضی ہے مذاکرات کرے یا نہیں، حکومت کا تاثریہ ہے کہ اب پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں۔

    انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان میں حالات معمول پرآئیں، مذاکرات ہونےچاہئیں، ن لیگ اور پی پی کویقین دلاناچاہیےکہ ان سےکوئی انتقام نہیں لیا جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ سیاسی مقدمات بنائیں، ان لوگوں کے دور میں کیا کچھ نہیں ہوا،انہوں نے کیا تو جنہوں نے کیا ان کو کہیں نہ کریں۔

    عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کریں گے تو یہ عالمی ایشو بن جائے گا، میرے خیال میں بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہوگا، ملٹری ٹرائل سے ادارے کا نقصان ہوگا۔

  • ’’بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے بہت تاخیر ہوچکی ہے‘‘

    ’’بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے بہت تاخیر ہوچکی ہے‘‘

    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے کیونکہ بہت تاخیر ہوگئی ہے، دعا ہوگی فیض حمید اور حواریوں کی بات سزائے موت تک نہ جائے۔

    پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ ہوگئی ہے اب سزاؤں کا تعین ہوگا، فیض حمید نے شواہد اور ثبوت دے دیئے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کا کیس بہت اہم ہے، ایک اور کیس ہے جب سامنے آئیگا تو بانی پی ٹی آئی کے پیر کے نیچے سے زمین نکل جائےگی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے ہی اسپیس بنانی پڑتی ہے اور نکالنا پڑتی ہے، مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کےپی میں چوری کیا گیا اس کا ازالہ کوئی نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کی تاریخ رہی ہے ایوان سے لوگوں کو پھانسی چڑھتے دیکھا ہے، ہمارے ملک کی تاریخ رہی ہے جیل سے لوگوں کو ایوان میں جاتے دیکھا، انصاف کی بنیاد پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا ٹرائل ہورہا ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے سے پہلے انھیں بتایا تھا کہ آپ پرفائرنگ ہوگی، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بینفشری کون تھے، فائدہ کس کو ہونا تھا، لیپ ٹاپ، فون اور فیض حمید کے سہولت کار شواہد دینگے تو سب سامنے آجائیگا۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے میں ایک اور نام بھی شامل ہے وہ بھی سامنے آئیگا، وہ نام آج کل بانی پی ٹی آئی کے بہت قریب ہے وہ بھی قاتلانہ حملے میں ملوث تھا

    قمر باجوہ پر بھی الزام لگا سکتے ہیں لیکن جب دو طاقتور مل جائیں تو پھر مشکل ہوتی ہے، وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی ایک ہوجائیں تو آرمی چیف کیاکرسکتے تھے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیض حمید کو بھرپور استعمال کیا ہے، آرمی چیف کو کریڈٹ دینا چاہیے کوئی طاقتور انصاف کے کٹہرے سے بچ نہیں سکتا، مراد سعید، حماد اظہر کیوں بھگوڑے ہیں کیوں سامنے نہیں آتے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ ن لیگ میں ایسے بہت سے اچھے چہرے تھے جو اب ن لیگ کا حصہ نہیں، نواز شریف کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے، فیض حمید کیلئے بانی پی ٹی آئی نے بہت کچھ کیا، 24 نومبر کی کال بھی فیض کیلئے تھی۔

  • چیزیں بانی  پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی ہیں، مصطفی نواز کھوکھر

    چیزیں بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی ہیں، مصطفی نواز کھوکھر

    اسلام آباد : سابق رکن پارلیمنٹ مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ چیزیں بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی ہیں، کیا ان چیزوں سے سیاسی استحکام آسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ مصطفی نوازکھوکھر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے چیزیں بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی ہیں ، اگر عمران خان کا اگر ملٹری ٹرائل ہوا تو دنیا اس کو اچھی نظرسے نہیں دیکھے گی۔

    مصطفیٰ نواز نے سوال کیا کہ کیا ان چیزوں سے سیاسی استحکام آسکے گا یہ ہمارے لئے بڑا سوال ہے، تحریک انصاف کو اتنی جلدی سول نافرمانی کی کال نہیں دینی چاہیے تھی، عمران خان کو ڈی چوک کی ناکامی سے کچھ سیکھنا چاہیے تھا۔

    تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کے بیان پر انھوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی نے بنائی ہے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنا چاہیے۔

    احتساب سے متعلق سابق رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب ہمیشہ عوام کیلئے لالی پاپ ہوتا ہے۔

  • فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کیس میں ٹرائل ایک ساتھ ہوگا، وزیر دفاع

    فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کیس میں ٹرائل ایک ساتھ ہوگا، وزیر دفاع

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اب بہت واضح امکان ہے کہ 9 مئی کیس میں فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ایک ساتھ ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر محمد مالک کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا سیاسی کردار سب کے سامنے تھا۔ وہ ایک طویل منصوبہ بندی پر کام کر رہے تھے اور پی ٹی آئی حکومت کے تمام معاملات میں کھل کر ملوث تھے۔ بہت واضح امکان ہے کہ 9 مئی کیس میں فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل ایک ساتھ ہوگا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 2018 میں جب آر ٹی ایس بیٹھا اس میں بھی فیض حمید ملوث تھا۔ بانی پی ٹی آئی کا دور شروع ہوا تو فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی بنے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں باجوہ اور فیض حمید کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ اس دور میں کوئی بھی کام بانی پی ٹی آئی اور ان دونوں شخصیات کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا تھا۔ جتنے لوگ پی ٹی اائی دور میں قید ہوئے وہ بھی ان کی مرضی سے قید ہوئے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا سے شروع کریں اور 9 مئی تک آ جائیں۔ سیاست میں مداخلت دیکھ لیں، احتجاج بھی ایسے حرف آخر کی طرح ہوتے تھے۔

    واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو گزشتہ روز باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا۔ ان چارجز میں اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lt-gen-rtd-faiz-hameed-charged-in-field-general-court-martial/

     

  • بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں، فیصل واوڈا

    بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں، فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو زندگی کو خطرات ہیں اور یہ خطرات انہیں اپنے حواریوں سے ہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے آج کراچی بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو خطرات ہیں۔ ان کی جان پر سیاست کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت عمران خان سے سب سے زیادہ مخلص ان کی بہنیں ہی ہیں۔ عمران خان کی جان ان کی اہلیہ اور حواریوں سے بچانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بھی اچھے لوگ ہیں۔ اس کو بین ہونے سے بچانے کی کوشش کریں گے۔ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم، علی ظفر پی ٹی آئی میں اچھے چہرے ہیں، یہ بانی کی جان کا سودا نہیں کرینگے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ملک اب روز روز کے دھرنوں اور احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وفاقی حکومت کے ساتھ بھی ایک مشترکہ میٹنگ کرینگے۔ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرنا اور عزت دینا ہوگی۔ تمام جماعتیں ساتھ نہیں بیٹھیں گی تو ملک آگے نہیں چلے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے جرائم کی سزا مل رہی ہے۔ عمران خان نے اس سے پہلے بھی سول نا فرمانی کی کال دی اور اس میں بنی گالہ کے بل بھرے۔

    سول نافرمانی کے لیے 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن اس لیے دی ہے کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ آئیگا، لیکن ان کو بتا دوں کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ 14 دسمبر سے قبل ہی آ جائے گا۔ 14 تاریخ کو سول نافرمانی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مولاجٹ کی سیاست کر رہے ہیں، جو زیادہ دن نہیں چلے گی۔ دھرنے اور لوگوں کے ساتھ نا انصافی اب ملک برداشت نہیں کرسکتا۔ عدلیہ سے گزارش ہے جو قانون پارلیمنٹ نے بنا دیا اس کا احترام کریں

    سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ میں کہیں چلا جاتا ہوں تو کئی لوگوں کو بخار ہو جاتا ہے۔ میں اس چیونٹی کا کردار ادا کر رہا ہوں جو ہاتھی کو گرا دیتی ہے۔ ہم عزت سے اور ہاتھ مروڑ کر دونوں طریقوں سے کام کروانا جانتے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبشلمنٹ کو برا بھلا کہنے سے سیاست اچھی نہیں خراب ہوتی ہے۔ تھرڈ ورلڈ کنٹری میں اسٹیبلشمنٹ اور عدالتوں کا کردار ہوتا ہے، جو ختم نہیں کر سکتے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ایم کیوایم کی قومی اسمبلی میں 22 سیٹیں ہیں، ان کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت کو بھی بتانا ہوگا ایم کیو ایم کی ری پریزینٹیشن ضروری ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی، رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کےخلاف ملک بھرمیں درج مقدمات کی تعداد میں مزیداضافہ ہوگیا، جس کے بعد ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔

    بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا کہ پنجاب میں عمران خان کے خلاف 99 مقدمات اور کے پی میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں عمران خان کیخلاف 76 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات اور انکوائریز زیر التوا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ نیب میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف 3 مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزاکےخلاف بانی کی اپیل زیر التوا ہے۔

    اس کے علاوہ بانی پر اکتوبر ، نومبر اور دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

  • ’بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں‘

    ’بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں‘

    جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ ہم جیسے لوگ جذباتی باتیں کر سکتے ہیں لیکن وہ تو سابق وزیر اعظم اور ایک پارٹی کے سربراہ ہیں

    کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سول نا فرمانی کی کال سے ان کی پارٹی کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔ وہ پارٹی سربراہ ہیں۔ انہیں ایسی باتیں نہ پہلے کرنی چاہیے تھیں اور نہ اب کرنی چاہئیں۔

    جے یو آئی سینیٹر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات اور دیگر ملاقاتوں کے بعد درجہ حرارت کچھ اور بڑھ گیا ہے۔ مدارس کے مسئلے پر معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے۔ اس معاملے پر فیصل واوڈا ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم تو عام سینیٹر ہیں البتہ ان کی دوستیاں ہیں اور وہ کام کر سکتے ہیں۔

  • جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردِ جرم عائد

    جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردِ جرم عائد

    راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکلا محمد فیصل ملک، فیصل چوہدری اور بابراعوان پر مشتمل پینل پیش ہوا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے نوید ملک ظہیر شاہ سرکار کی طرف سے پیش ہوئے۔

    بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردجرم عائد کردی۔

    عمر ایوب، راشد شفیق، راجہ بشارت اوردیگر پر فرد جرم عائدکی گئی، انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نے فرد جرم عائد کی۔

    خیال رہے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر علی امین گنڈ اپور سمیت 47 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں ، گزشتہ روز پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت عدالت میں پیش ہوئے تھے ، عدالت نے پیش ہونے پر راجہ بشارت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے۔

    مراد سعید، شہباز گل، زلفی بخاری، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان پہلے ہی اشتہاری ہیں ، 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی پر اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی

    بانی پی ٹی آئی پر اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کیخلاف وفاقی دارلحکومت میں مزید چودہ مقدمے درج ہونے کے بعد درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار وکلاء شاہینہ شہاب اورمرزا عاصم بیگ عدالت پیش ہوئے، بلوچستان میں درج مقدمات کی رپورٹ عدالت پیش کی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کے خلاف مقدمات کی نئی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی گئی۔

    اس سے قبل پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے، وکیل درخواست گزار نے کہا اسلام آباد کی کچھ ایف آئی آر سیل ہیں۔

    جس پر عدالت نے کہا ان کے پاس پولیس رولز کے اختیارات ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حصول کی درخواست نمٹا دی ، بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔