Tag: بانی پی ٹی آئی

  • ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا: امیر مقام

    ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا: امیر مقام

    لوئردیر: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازش ہورہی ہے، پاکستان مخالف عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے امریکا میں لابنگ سوالیہ نشان ہے، ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ٹرمپ کے ذریعے این آر او کی سازش ناکام بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنیوالوں کو معافی مانگنی چاہیے، پی آئی اے خریدنے کی دعویدار کےپی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بجٹ نہیں۔

  • ڈیڑھ ماہ میں بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے، بیرسٹر سیف

    ڈیڑھ ماہ میں بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے، بیرسٹر سیف

    ایبٹ آباد: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے۔

    بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں تاہم وہ سیاست میں آئیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

    مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خود علاج کی ضرورت ہے، وہ ذہنی معذوری اسپتال میں اپنا علاج کروائیں۔

    انہوں نے کہا کہ شکر کریں آپ کو گورنر ہاؤس رہنے کیلیے دیا ہے، فیصل کریم کنڈی میڈیا پر رہنے کیلیے شوشے چھوڑتے ہیں۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت لائف انشورنس کمپنی بنانے جا رہی ہے جہاں روزگار، تعلیم اور صحت اسکیموں کی انشورنس اسی کمپنی کے تحت ہوگی۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹرانسمیشن کمپنی کے قیام سے سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

    دوسری جانب، بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلیے نورین نیازی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

    نورین نیازی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آئے روز مقدمات میں بانی کو ملوث کیا جاتا ہے، ہر شہری کا حق ہے کہ اسے اپنے خلاف مقدمات کا علم ہو۔

    انہوں نے استدعا کی کہ بانی کے خلاف نامعلوم مقدمات درج ہیں لہٰذا تمام درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم دیں، بانی کی کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی: فیصل چوہدری

    بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی: فیصل چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اسحاق ڈار نالائق آدمی ہے، چین کیساتھ تعلقات بگاڑنا نا لائقی ہے، حکومت کی ساکھ ختم ہوچکی معیشت نہیں سنبھل رہی۔

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا چھبیسویں ترمیم کو قبول نہیں کریں گے۔

    فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی غیر ملکی وفد سے ملاقات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ہی قانون کی بالادستی کی ضامن ہے، عدلیہ آزاد ہوگی تو قانون کی بالادستی قائم ہوسکتی ہے۔

    فیصل چوہدری نے مزید بتایا کہ بانی نے ملاقاتوں میں رکاوٹ پر توہین عدالت کی درخواست دائرکرنے کی ہدایت کی ہے، بانی پی ٹی آئی کو 30 دن سے اخبار نہیں دیا گیا اور ٹی وی بھی واپس نہیں کیا گیا۔

  • الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے دو سابق وزرائے اعظم کو طلب کرلیا، بانی پی ٹی آئی اور میاں نواز شریف کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک کاز لسٹ بھی جاری کی ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں میاں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبر کو ہوگی۔

    نواز شریف کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا۔

    الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف 63 اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی سے متعلق  اراکین  امریکی کانگریس کا خط پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین امریکی کانگریس کا خط پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار

    اسلام آباد : پاکستان کے 160 ارکان پارلیمنٹ نے امریکی کانگریس ارکان کے خط کو ملکی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس ارکان کے خط کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا۔

    جن میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر حکومتی اتحادی پارٹی کے ارکان شامل ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ کانگریس ارکان کا خط پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، بحیثیت پارلیمنٹیرین ہم یہ فرض سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعے کانگریس ارکان کو آگاہ کریں کہ پاکستان جمہوری چیلنجز سے نبرد آزما ہے جسے انتہا پسندی کی سیاست نےمزید پیچیدہ کردیا ہے۔

    ارکان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، کسی دوسرےملک کے ارکان کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کاحق نہیں۔

    ارکان پارلیمنٹ نے لکھا ہے کہ فروری 2024 کے انتخابات کے بارے میں کانگریس ارکان کے خیالات غلط ہیں، عالمی سطح پر انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ تسلیم کیا گیا، ۔پی ٹی آئی کی کوشش رہی ہے کہ وہ انتخابی مشق کو بد نام کرے، جس میں وہ کامیاب نہیں ہوئی، اُس نے 2008 اور 2013 کے انتخابات میں بھی یہی کیا تھا۔

    خط میں کہنا تھا کہ کانگریس ارکان کی جانب سے زیرسماعت مقدمات پر تبصرہ عدالتی عمل کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

    ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے طالبان کے بارے میں معذرت خواہانہ تبصرے، غلط صنفی نظریات، پارلیمانی جمہوریت کی توہین اور سفارتی اصولوں کی بےعزتی اُن کا کردار ظاہر کرتی ہے۔

    خط میں کہنا تھا کہ اُنہوں نے ریاستی اداروں کےخلاف سیاسی تشدد، مجرمانہ دھمکیوں کو متعارف کرایا، 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرائی، جیل سے انتشار اور تشدد پر اکسایا، ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے سوشل میڈیا کو انتشار، بدامنی پھیلانے اور ریاست کو دھمکانے کے لئے استعمال کیا، 2014 میں بھی پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے کے لئے اُکسایا۔

    خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کانگریس ارکان کی ایک ایسے شخص کی حمایت حیران کن ہے، جس نے لاس اینجلس کی عدالت میں اپنی بیٹی کی ولدیت سے انکار کر دیا، وہ شخص آج تک اُس عدالت سے مفرور ہے۔

    خط میں کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بدعنوانی کے ثابت شدہ الزامات کے تحت قید کاٹ رہا ہے، مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چانسلرکی امیدواری سے نکال دیا۔

    ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ووٹرز کے ایک مخصوص طبقے کو مطمئن کرنے کےلئے دیگر ممالک کوانتخابی میدان میں گھسیٹنا ناجائز ہے، سفارتی رابطے کا سیاسی فائدے کے لئے غلط استعمال کیا گیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پاک امریکہ تعلقات کی موجودہ تاریخ کا سب سے سنگین بحران پیدا کیا۔

  • بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکی ترجمان

    بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکی ترجمان

    واشنگٹن : امریکی ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر  نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔

    واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں۔

    میتھو ملر سے سوال کیا گیا تھا کہ لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتخابات جیتے تو بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے اور ڈونلڈ لو بانی پی ٹی آئی کیخلاف سازش میں ملوث تھے،۔

    جس کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کیخلاف قانونی کارروائیاں پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، مقدمات کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے، پاکستان کی سیاست پاکستان کے عوام کے لیے ہے۔

    امریکی ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے۔

    میتھوملر سے پوچھا گیا کہ کینیڈین حکومت نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی وفاقی وزیر امیت شاہ سکھوں کی قاتلانہ سازش میں ملوث ہیں، جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا جواب تھا کہ کینیڈا کی طرف سے لگائے گئے الزامات تشویشناک ہیں، الزامات پر حکومت سے مشاورت جاری رکھیں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہورپہنچ گئیں

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہورپہنچ گئیں

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہورپہنچ گئیں، بشریٰ بی بی نےلاہور روانگی سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر بشریٰ بی بی زمان پارک پہنچیں، بشریٰ بی بی زمان پارک میں قیام کریں گی، بشریٰ بی بی اپنے دانتوں کا چیک اپ کرانے کیلئے لاہور آئی ہیں۔

    قریبی ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ کئی سال سے مسوڑھے کا درد لاحق ہے، بشریٰ بی بی کو دوران قید عقل داڑھ میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔

    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ و سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو اسی ماہ کی 24 اکتوبر کو جیل سے رہائی ملی تھی اور وہ پشاور روانہ ہوگئی تھیں۔

    بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بنی گالہ پہنچی تھیں اور ان کو لاہور کیلیے روانہ ہونا تھا، تاہم پلان میں تبدیلی کے بعد وہ لاہور کے بجائے پشاور چلی گئی تھیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی پر امریکی ترجمان کا رد عمل

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی پر امریکی ترجمان کا رد عمل

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر  نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا، اس موقع پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر  نے امریکی کانگریس اراکین کی جانب سے صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط سے متعلق سوال پر کہا کہ خط ہمیں موصول ہوگیا ہے، اراکین کانگریس کو مناسب وقت پرجواب دیں گے۔

    امریکا کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کی اسلام آباد میں پاکستانی حکومت کے نمائندے سے ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں بنیادی آزادیوں کو استعمال کرنے کے بنیادی حق پر بات ہوئی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی میں کوئی کردار ادا کیا ہے؟ جس پر میتھیو ملر نے کہا کہ میں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر

    بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو جیل میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی جس پر کل سماعت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی جانب سے وکلا کے ذریعے عدالت میں یہ درخواست دائر کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے درخواست پر رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

    دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جوڈیشل کمیشن کیلئے مشاورت ہوئی ہے، بانی نے جوڈیشل کمیشن کے لیے 2 نام بتادیے ہیں۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان جلد کردیا جائےگا، ہمارا خدشہ ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے۔

  • بشریٰ بی بی سے اپیل ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں: فواد چوہدری

    بشریٰ بی بی سے اپیل ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں: فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے اپیل ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں۔

    فواد چوہدری نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر کمروں سے باہر نہیں نکل رہا ، کارکن عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیں جعلی مقدمات میں پھنسایا ہوا ہے، ہم پر مشکل وقت ہے اور ہم اس سے گزررہے ہیں، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن پر کونسا مشکل وقت آیا، ہمارا صبح کا شیڈول یہی نکلتا ہے آج کس عدالت جاناہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلیں تحریک انصاف سے بھر چکی ہیں میری بشریٰ بی بی سے اپیل ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں، بشریٰ بی بی  اور علیمہ خان آگے بڑھیں اور قیادت  کا ساتھ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی، علیمہ خان  سیاست میں آئیں اور پارٹی بچائیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہی نہیں جارہا کہ کیا ہورہا ہے،

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے لئے بجلی کا بل دینا مشکل ہوگیا اور یہ کہتے معیشت اوپر جا رہی ہے، ملک میں  تنخواہ دار طبقے اور ورکنگ کلاس کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔