Tag: بانی پی ٹی آئی

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ کم جانسن کا بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی پر اظہارِ تشویش

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کم جانسن کا بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی پر اظہارِ تشویش

    لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ کم جانسن نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے نام لکھے گئے خط میں سابق پاکستانی وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

    کم جانسن نے ڈیوڈ لیمی کو خط میں لکھا کہ یو این ورکنگ گروپ آن آربیٹریری ڈیٹینشن نے بھی بانی پی ٹی آئی کی قید غیر قانونی قرار دی اور کہا کہ ان کی قید قانونی بنیاد پر نہیں ہے، سابق پاکستانی وزیر اعظم کی مسلسل قید کا مقصد انتخاب لڑنے سے نااہل قرار دینا تھا۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بانی کے خلاف شروع سے ہی استغاثہ قانون کی بنیاد پر نہیں تھا، مبینہ طور پر ان کو قید کرنے کا مقصد سیاسی مقاصد کا حصول تھا، ان کی مسلسل نظر بندی کو پاکستان میں جمہوریت کیلیے سنگین خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

    ’قیاس آرائیاں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی قسمت کا فیصلہ ممکنہ طور پر فوجی عدالت کرے گی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی کہتی ہے کہ قانون کا غلط استعمال کر کے ان کو سیاست سے دور رکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم کو تین مقدمات میں دفاع کیلیے سہولت نہیں دی گئی اور دفاع کی تیاری کیلیے وقت بھی نہیں دیا گیا۔‘

    کم جانسن نے خط میں مزید لکھا کہ یہ واضح ہوگیا کہ بانی کے خلاف مقدمات کیلیے عدالتی نظام کا غلط استعمال کیا گیا، پاکستان میں نظامِ انصاف کا غلط استعمال کر کے سیاسی اپوزیشن لیڈرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے معاملے میں عدلیہ کو آزادانہ کام کرنے نہیں دیا جا رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی آئینی عدالت کی تجویز پر عمل ہونے سے عدلیہ بے اختیار ہوگی، ایسی تجویز سے سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف سپریم کورٹ نہیں جا سکیں گی، ایسی تجویز پاکستان کے آئین میں درج اختیارات کے اصولوں پر بھی حملہ ہوگی۔

    رکن پارلیمنٹ نے لکھا کہ پی ٹی آئی پر حالیہ دنوں میں غیر جمہوری کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں ارکان پارلیمنٹ اور سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، اسلام آبا دمیں ریلی کی اجازت کے باوجود غیر منصفانہ طور پر پبلک آرڈر ایکٹ جاری کیا گیا اور لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے پارلیمنٹیرینز اس بات سے اتفاق کریں گے کہ ایسے اقدامات خطرناک ہیں، بانی پی ٹی آئی کو فوری پری ٹرائل ڈٹینشن سے رہا کیا جائے، برطانیہ پر فرض ہے دنیا میں پر جگہ انسانی حقوق، جمہوریت اور عالمی قوانین کی حمایت کرے، برطانیہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے حکومت پاکستان سے بات کرے۔

  • گزشتہ رات کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوشش کروں گا: فیصل واوڈا

    گزشتہ رات کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوشش کروں گا: فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوشش کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ اور عظمیٰ خان کی رہائی کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا نے ٹوئٹ  میں کہا کہ گزشتہ رات کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوشش کروں گا اور آج الحمدللہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت ہوچکی ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بکاؤ پی ٹی آئی لیڈر شپ ان کی بہنوں کو ایک بار بھی پوچھنے جیل نہیں گئی، بکاؤ پی ٹی آئی لیڈر شپ اپنے لیڈر کی بہنوں کو جیل میں ایک بار بھی پوچھنے نہیں گئی۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کو ان کی اصلیت سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا گیم ہو رہی ہے؟ لیکن میں قوم کو سچ بتاتا رہوں گا اور یہ لیڈر شپ آپ سے چھپاتی رہے گی، میرا یہ دعویٰ  اور وعدہ بھی پورا ہوا۔

    علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانتیں منظور

    واضح رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

    انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔

  • ’’بانی پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے کردار کو سراہا‘‘

    ’’بانی پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے کردار کو سراہا‘‘

    حامد رضا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آئینی مسودے سے متعلق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا ہے۔

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی بہنوں کی گرفتاری کا علم نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے آئینی مسودے کے حوالے سے مولانا کے کردار کو سراہا، بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ مذاکرات جاری رکھیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوتمام صورتحال سےمتعلق آگاہ کیا گیا ہے، بغیر مشاورت کے آئینی ترمیم جائز نہیں ہوگی، عوام کی آواز اس آئینی ترمیم میں شامل نہیں ہے۔

    بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ قانون منظور ہوگا تو پھر اس پر لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا، یہ لوگ زبردستی ووٹنگ کراکر آئینی ترمیم کرنا چاہتے ہیں، زبردستی آئینی ترامیم کرائیں گے تو وہ کتنی دیر چلے گی۔

    دریں اثنا مولانا فضل الرحمان سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات جاری تھی، پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی سہولتوں میں کمی کی گئی یا نہیں؟ اڈیالہ حکام کا موقف سامنے آگیا

    بانی پی ٹی آئی کی سہولتوں میں کمی کی گئی یا نہیں؟ اڈیالہ حکام کا موقف سامنے آگیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے اپنے موقف میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی دی جاتی ہے۔

    جیل حکام کا کہنا تھا کہ پروفیشنل قیدی کک ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا بانی کی مرضی سے تیار کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے۔

    جیل میں متعین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں 3 مرتبہ معائنہ کرتے ہیں، 2 ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ 2 روز قبل پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، بانی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی روزانہ 2 گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ان کے حوالے سےپھیلائی جانےوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر

    بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر

    لندن : بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہوگئے ، چانسلر کیلئے 38 امیدواروں کے نام جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کیلئے 38امیدواروں کے نام جاری کر دیئے ہیں، امیدواروں میں بانی پی ٹی آئی شامل نہیں۔

    یونیورسٹی کے چانسلر کےانتخابا ت کیلئے ووٹنگ کاپہلا مرحلہ 28اکتوبر کوہوگا ،پہلے مرحلے میں کامیاب 5امیدوار اگلے مرحلےمیں جائیں گے۔

    یونیورسٹی کے چانسلر کےانتخابات کاآخری مرحلہ 4نومبرکوشروع ہوگا اور کامیاب چانسلر کا اعلان نومبر کے آخرمیں ہوگا۔

    یاد رہے آکسفورڈ کے چانسلر کیلئے اپلائی کرنے پر برطانوی اخبار گارجین میں بھی بانی پی ٹی آئی کیخلاف کالم سامنے آیا تھا۔

    برطانوی اخبار نے عمران خان  کو طالبان دوست قرار دیتے ہوئے کہا تھا طالبان دوست شخص کا  انتخاب درست ہوسکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی، اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔

    گارجین نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دی اور لکھا اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتاہے، بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال سزا ہوچکی ، دستیاب کیسے ہوں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر

    بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر

    بانی پاکستان تحریک انصاف سے ان کے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

    جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پرسماعت کرینگی، درخواست میں سیکریٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم بھی جاری کرے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی کی وکلا سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کا آرڈر جاری کیا۔

    ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو آج ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست بھیجی، جیل حکام نے آگاہ کیا کہ وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جائے گی۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، اس پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنے آگیا

    توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنے آگیا

    اسلام آباد : توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنےآگیا، جس میں کہا ہے دونوں کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش رفت سامنے آئی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے کا سپلیمنٹری چالان سامنے آگیا۔

    24 گواہوں کی لسٹ بھی ایف آئی اے کے سپلیمنٹری چالان کے ساتھ منسلک کی گئی ، چالان میں کہا گیا کہ عدالت گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل آگے بڑھائے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ شواہد سےواضح ہوادونوں مس کنڈکٹ کےمرتکب قرار پائےہیں، غیرقانونی ذرائع،کرپشن سےبانی پی ٹی آئی اوراہلیہ نے مالی فائدہ حاصل کیا۔

    سپلیمنٹری چالان میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نےپوزیشن کاغلط استعمال کرکے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا۔

  • بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    اسلام آباد:۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا وزارتِ دفاع کے پاس آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل اور حراست کی کوئی اطلاع نہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کاممکنہ ملٹری ٹرائل اور حراست روکنےکی درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

    جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا ملٹری حراست میں دینے کا طریقہ کیا ہوتا ہے؟ کیسے سویلینز کو ملٹری کورٹس میں لے جاتے ہیں؟ تو نمائندہ وزارت دفاع نے بتایا متعلقہ مجسٹریٹ کو ملٹری اتھارٹی آگاہ کرتی ہے۔

    جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے سیاستدانوں ،فوجی افسر کے بیانات ریکارڈپرلائےگئےہیں ، بیانات کسی افسر کی طرف سےآئیں توسنجیدہ ہیں۔

    جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزارت دفاع کےپاس ابتک ملٹری حراست،ٹرائل کی اطلاع نہیں، وزارت دفاع کی طرف سے بیان دیتاہوں ایسی کوئی چیزابھی نہیں آئی، کوئی درخواست آتی ہے توپھر قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کو نہیں لگتا آپکی درخواست قبل ازوقت ہے؟ آپکی درخواست پرنوٹس جاری نہیں کیابلکہ بیان طلب کیاتھا، جواب آتاکہ ہاں ملٹری ٹرائل ہونےجارہاہےتوپھربات آگےبڑھتی، ہم آج ایک الگ دور میں ہیں، الفاظ کی جنگ ہوتی ہے۔

    اسلام آبا ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ عدالت آپکی بےچینی سمجھتی ہے ہماری حدودکوبھی سمجھیں، میرے پاس کیس آگے بڑھانے کیلئےکچھ نہیں ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے واضح بیان کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے وقت مانگ لیا، جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو وقت دیتا ہوں اس سے متعلق ہدایات لے کرآ جائیں۔

    عدالت نے کہا ملٹری ٹرائل سے پہلےبانی پی ٹی آئی کونوٹس دیا جاتا ہے توپھرکیس نمٹادیتے ہیں، آپ کہتے ہیں بغیر نوٹس آسمانی بجلی کی طرح آناہےتو پھر ایسے نہیں ہو گا۔

    جسٹس حسن کا کہنا تھا کہ نیب قانون کو سپریم کورٹ نے ڈریکونین قرار دیا لیکن اس میں بھی طریقہ موجودہے،طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے سول عدالت چارج فریم کرے گی ، ٹرائل عدالت کہےکیس ملٹری کورٹ بھیجناہےتوپھرنوٹس کرکےبھیجاجاسکتاہے، حکومت کی طرف سےملٹری ٹرائل پرواضح جواب نہیں آ رہا۔

    اسلام آبادہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق حکومت سے واضح بیان طلب کرلیا اور کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کی  درخواست ضمانت مسترد کا فیصلہ چیلنج

    190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کا فیصلہ چیلنج

    اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بریت درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

    جس میں احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے، بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے زریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور ایسا کوئی شواہد نہیں مواد نہیں جس بنا پہ سزا سنائی جا سکے۔

    درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ، ایف آئی اے کی تفتیش

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ، ایف آئی اے کی تفتیش

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا، ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق سوالات کیے گئے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیان دیا ان کی میڈیا سے ہونے والی  گفتگو کو ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جاتاہے، مقصد کسی ایک ادارے یا ایک شخصیت سے متعلق بات کرنا نہیں تھا، میرا مقصد اشرافیہ کے بارے میں بات کرنا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل ہونے پر ایف آئی اے مقدمہ درج کرے گی۔