پشاور: بانی پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات میں انھیں بانی نے خاص ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی حکومت اور وزرا کی کارکردگی پر تفصیلی مشاورت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کو وزرا کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ساتھ ہی علی امین گنڈاپور کو اس حوالے سے باقاعدہ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور علی امین کی ملاقات میں کچھ وزرا اور ان کے زیراثر محکموں کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا گیا کہ صوبائی وزرا کو طلب کرکے ان کی کارکردگی پر جواب طلبی کی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام وزرا کو اپنے فرائض موثر انداز سے سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے، علی امین گنڈا پور نے خود بھی وزرا کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بات کرناچاہتے ہیں مگروہ قابل اعتبارنہیں،ان کی پالیسیوں میں بھی تسلسل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اے آروائی نیوز سے انٹرویو میں بانی پی آئی سے متعلق کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ قابل اعتبارشخص نہیں۔
سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں تسلسل نہیں وہ یوٹرن کواپنی سیاست سمجھتے ہیں اور ہمارے نزدیک یوٹرن لینا غیرذمہ داری کاثبوت ہوتاہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ بات کرکے پھر جاتا ہے، کبھی کہے گا اچکزئی کو اختیار ہے پھر کہے گا نہیں۔
الیکشن کے سے متعلق سوال پر رہنما کا کہنا تھا کہ 8 فروری کےانتخابات کے نتائج پر بڑا سوالیہ نشان ہے، ہمیں پنجاب کے انتخابات پر تحفظات ہیں، پی پی کی کئی سیٹیں نہیں دی گئیں، الیکشن کمیشن کےخلاف جس نےریفرنس بھیجا ہے وہی اس کو ثابت کرے۔
انھوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نےپارلیمنٹ اورآئین کےلیے بہت قربانیاں دی ہیں، الیکشن پرشدیدتحفظات ہیں لیکن سسٹم کےتسلسل کی حد تک تسلیم کیا۔
نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بے نظیرشہیدکوکریڈٹ جاتاہےورنہ نوازشریف توسیاست سےباہرتھے، اگرمشرف کی وردی نہ اترتی توکیا نوازشریف ملک میں واپس آسکتےتھے۔
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فوج سے بات کرنے والی بات پر قائم ہوں، جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج سے بات کرنے والی بات پرقائم ہوں اور میں فوج سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔
تحریک انصاف کے بانی کا کہنا تھا کہ جن کےپاس طاقت ہےان سےہی بات کروں گا اور جوبات کروں گاوہ واضح ہوگی،آئین کے اندررہ کربات کروں گا۔
انھوں نے اپنے مطالبات کے حوالے سے بتایا کہ پہلا مطالبہ ہے کہ ہماراچوری کیاگیامینڈیٹ واپس کیاجائے۔
صحافی نے سوال کیا آپ نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا کہا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی کو بات کرنے کا بالکل کہا لیکن سیاسی جماعتوں کے پاس کچھ نہیں، حکومت سے کیا مذاکرات کریں،4 حلقے کھلنے سے ان کی حکومت چلی جائے گی۔
صحافی نے شیرافضل مروت کوآپ نے پارٹی سے کیوں نکالا کے سوال پر بانی نے کوئی جواب نہیں دیا تاہم باربارسوال کرنے پر انھوں نے کہا شیرافضل مروت پربعدمیں بات کریں گے۔
یاد رہے چند روز قبل بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے صرف تنقید کی ہے فوج اپنا نمائندہ مقررکرے ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر نیا بنچ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس اہم پیشرفت سامنے آئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر نیا بنچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر ٓآج سماعت کریں گے ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پر اعتراض کیا گیا تھا۔
25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی تھی تاہم جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعطیلات کی وجہ سے دستیاب نہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا دو رکنی بنچ کل دستیاب نہیں۔
خیال رہے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کیس میں گرفتاری کو چیلنج کر رکھا ہے۔
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے خواہشمند برطانوی صحافی کو وزارت داخلہ نے ویزہ منسوخ کرکے واپس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق چارلس گلاس نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست کی تھی، تاہم امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ برطانوی صحافی چارلس گلاس نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بذریعہ ای میل ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔
چارلس نے وزیر داخلہ کو بتایا تھا کہ عدالتی اجازت کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا، تاہم اس ای میل کے بعد ویزہ منسوخ کرکے انھیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں۔
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےفوج پرکبھی الزامات نہیں لگائے صرف تنقیدکی ہے فوج اپنانمائندہ مقررکرےہم مذاکرات کےلئےتیارہیں
ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کیا ہے،محسن نقوی کون ہے،ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاہے، محسن نقوی سےکبھی بات نہیں کروں گا، آئی جی پنجاب سے ملکر لوگوں پر ظلم کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے جسٹس عامرفاروق سے گزارش کی کہ میرےمقدمات سےالگ ہوجائیں، ہائیکورٹ میں اوربھی ججزہیں کسی اور کو کیسز دے دیں۔
انھوں نے بتایا کہ مجھےجوڈیشل کمپلیکس سے اغوا کیا گیا تو جسٹس عامر فاروق نے اسے درست قراردیا۔
9 مئی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بندہ9 مئی میں ملوث ہے تو سزا دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز فاشسٹ ہیں ، حکومت کامقصدہےکہ فوج اورپی ٹی آئی کولڑواکرہماری جماعت ختم کرائی جائے
اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو خط پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں الرٹ رہنا ہوگا، پی ٹی آئی کچھ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو خط پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا ردعمل آگیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ یہ نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی محفلوں میں کہا جارہا ہے بات ہوگئی ہے نومبر میں الیکشن کی تیاری کریں۔
یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے خوشگوار ملاقات ہوئی ہے، بانی نے جنرل عاصم منیر کو پیغام دیا ہےکہ ن لیگ پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرنا چاہتی ہے،ہم اور سپہ سالار عاصم منیر ان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ہم لوگ پانچ اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، عوام سے اپیل ہے ہمارےکل ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنائیں۔
میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام پیغام ہے، شہباز شریف اور پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کر رہی ہے، ہم اور سپہ سالار عاصم منیر ان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیتے ہوئے ویڈیولنک حاضری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی، پراسیکیوٹر جنرل بانی پی ٹی آئی کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ پڑھ کرسنایا۔
جس پر جسٹس انوار الحق نے کہا کہ جو آپ پڑھ رہے ہیں اس سے زیادہ دھمکیاں ججز کو مل رہی ہیں؟ تو پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے حملوں کےلیے بیانیہ بنایا اور ذہن سازی کی۔
جسٹس انوارالحق نے استفسار کیا کہ کیا ووٹ کو عزت دو سیاسی بیانیہ نہیں ،اگر تو بانی پی ٹی آئی نے حملے کا اعلان کیا ہو توجرم بنتا ہے؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے بھی ریمارکس دیے وہ حملوں کو لیڈ کر رہے تھےتوبھی کیس بنتا ہے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سے کہا کہ آپ سب کچھ خود پڑھ کر سنائیں ہم نہیں پڑھیں گے ، آپ ساری تقاریر اوپن کورٹ میں پڑھ کرسنائیں،پھر رات کو پروگرامز میں بیٹھ کر کہتے ہیں عدالت نے ملزم کوچھوڑ دیا۔
پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت کی دفعات لگتی ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے علم میں نہیں لاہور ہائیکورٹ اسے کالعدم قرار دے چکی تو پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میٹنگ میں فوجی تنصیبات پرحملےکاحکم دیا۔
جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کا جیل کے اندر ہی ریمانڈ دیا ہے ، اگر کوئی برآمدگی کرنی ہو تو تفتیشی کیاکرے گا ،ملزم کو جیل سے باہر ہی نہیں لے جایا جا سکتا توپھرتفتیشی کیا کرے گا تو پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اب ملزم کی جو چیزیں ہوتی ہیں وہ تولکھی ہوتی ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تقاریر میں کوئی غیر قانونی بات نہیں ، اگر یہ ہائی پروفائل کیس ہے تو ایک سال تک کیوں سوئے رہے ،جب بانی پی ٹی آئی ضمانت پر تھے اس وقت بھی تفتیش پر کوئی پابندی نہیں تھی ، اس تاخیر سے صرف بدنیتی نظر آتی ہے۔
لاہورہائیکورٹ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا ساتھ ہی ویڈیولنک پر حاضری کانوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا، جسٹس انوارالحق اور جسٹس طارق سلیم شیخ نےفیصلہ سنایا۔
لاہور : بانی پی ٹی آئی نے فوج کے سپرد کرنے کے خدشہ پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فوج کے سپرد کرنے کے خدشہ پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کےتوسط سے درخواست دائر کی ، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوج کی تحویل میں دینے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، ان کی تحویل سویلین سے فوجی حکام کو منتقل کرنےکی افواہیں ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کی تحویل سویلین کے پاس ہی رکھی جائے۔