Tag: بانی پی ٹی آئی

  • بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری

    بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نو مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور چیف جسٹس نےضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی مقدمات میں آٹھ ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کی۔

    دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر پنجاب ذوالفقار نقوی اور  عمران خان  کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ضمانت کے کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ “فی الحال ہم اس فیصلے کی فائنڈنگز کو ٹچ نہیں کریں گے، کیونکہ اگر ابھی قانونی فائنڈنگز پر بات کی تو کسی ایک فریق کا کیس متاثر ہو سکتا ہے۔”

    چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ ایسی کوئی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا مقدمہ متاثر ہو۔ دونوں فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت تک قانونی سوالات پر تیاری کرنے کی ہدایت دی گئی۔

    سماعت کے دوران  عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دینے کی اجازت مانگی، تاہم چیف جسٹس نے اس وقت انہیں بولنے کی اجازت نہ دی۔

    عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

  • اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کا علی امین کو مشورہ

    اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کا علی امین کو مشورہ

    بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہہ دیا، اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہوجائیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کو مستعفی ہونے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ اگر علی امین گنڈاپورمعاملات نہیں سنبھال سکتے تومستعفی ہو جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور سمیت 18 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی بہن کو ہدایت کردی ہے کہ علیمہ خانم سیاست سے دور رہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ میرے بیٹے پاکستان مجھ سے ملنے آنا چاہتے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ میرے بیٹے پاکستان آکر احتجاج کی قیادت کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-qasim-suleman-telephone-02-aug-2025/

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی ہے قاسم اور سلیمان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    اس حوالے سے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیمان اور قاسم نے چند وز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ سفیر کے مطابق ویزوں کے اجرا کے لیے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے۔

    علیمہ خان کے مطابق پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ہی ویزا جاری ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-sons-did-not-apply-for-visa-at-pakistan-high-commission-london/

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی

    برطانیہ (یکم اگست 2025): بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا درخواست نہیں دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنا پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر ہی کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا درخواست کے لیے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں۔ ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

    واضح رہے کہ علیمہ خان کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست دے دی ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    علیمہ خان کے مطابق ویزا درخواستیں چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی گئیں اور لندن میں پاکستانی سفیر کے مطابق ویزوں کے اجرا کے لیے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہی ویزا جاری ہوگا۔

  • بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستانی شہری ہیں ،  ان کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ ہے، علیمہ خانم

    بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستانی شہری ہیں ، ان کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ ہے، علیمہ خانم

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے بانی  کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی کے بیٹے پاکستانی شہری ہیں، ان کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ” یہ بچوں سے ڈرے ہوئے ہیں۔”

    ایک صحافی کی جانب سے جب احتجاج کی قیادت بانی کے بیٹوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو علیمہ خانم نے کہا، "ان کا باپ ہی کافی ہے، بچوں کو قیادت کی ضرورت نہیں۔”

    انہوں نے واضح کیا کہ قاسم اور سلیمان پاکستانی شہری ہیں اور ان کے پاس پاکستان کا قومی شناختی کارڈ (CNIC) موجود ہے۔ اس کے باوجود اگر وہ والد سے ملنے پاکستان نہیں آ رہے تو اس کی وجہ کچھ ایسے عناصر ہیں جو نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان آئیں۔

    علیمہ خانم نے مزید کہا، "کبھی رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ اگر قانون سے باہر نکلے تو گرفتار کر لیں گے، حکومت کی یہ دھمکیاں ان کے خوف کی علامت ہیں۔”

    انہوں نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "اب تک 80 ایف آئی آرز کاٹ چکے ہیں، لیکن ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہیں۔”

  • بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر خواجہ آصف کا ردعمل

    بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر خواجہ آصف کا ردعمل

    بانی پاکستان تحریک انصاف کے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    قاسم اور سلمان کے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، بانی کی کوئی بھی تحریک بغیر سیاسی یا مالی منافع کے نہیں ہوتی۔

    وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ورکرز اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس و خواہشات کی تکمیل کیلئے استعمال ہونگے۔

    پاکستان کو خالہ جی کا گھر نہ سمجھا جائے، افغانوں کو ڈی پورٹ کریں، خواجہ آصف

    خبروں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچوں سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان کو دونوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان نہ آئیں۔

    اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں اور گزشتہ چند روز کے دوران قاسم اور سلیمان نے امریکا میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-stopped-his-children-from-coming-to-pakistan/

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے جو مناسب سمجھتے ہیں وہ کریں، رانا ثنا اللہ

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹے جو مناسب سمجھتے ہیں وہ کریں، رانا ثنا اللہ

    (24 جولائی 2025): وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے والد کے لیے جو مناسب سمجھتے ہیں وہ کریں۔

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے والد کے لیے جو مناسب سمجھتے ہیں وہ کریں یہ ان کی ذمہ داری اور حق بھی ہے۔

    رانا ثنا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پاکستان کے دفاعی ادارے کی انسٹالیشن پر حملہ کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کہا تھا 9 مئی پر پہلے معذرت کریں پھر بات آگے بڑھے گی۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کسی نے معذرت کی پراسیکیوشن نے کسی کو معاف کیا تو قانون اس کی اجازت ہے، بانی پی ٹی آئی اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں کیوں کہ وہ مجرم ہیں، اگر ان کے ساتھ جیل میں ناانصافی ہورہی ہے تو یہ غلط ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسہ کرنا ہے اور وہ ہی نکتہ عروج ہے تو جلسہ پشاور میں کرلیں، پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو پنجاب کی انتظامیہ سے اجازت لیں۔

  • کیا بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم سے ناراض ہیں؟ فیصل چوہدری نے کیا کہا؟

    کیا بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم سے ناراض ہیں؟ فیصل چوہدری نے کیا کہا؟

    بانی پاکستان تحریک انصاف اپنی ہمشیرہ علیمہ خانم سے ناراض ہیں یا نہیں، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے اس سوال کا جواب دیدیا۔

    وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم سے ناراض ہیں؟ فیصل چوہدری نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے، علیمہ خانم کے ترجمان بتا سکتے ہیں۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ بہتر ہے کہ علیمہ خانم اپنا ترجمان بھیجیں وہ بات کریں، میں ان کا ترجمان نہیں، میں خواتین اور خاندان کے معاملات میں بولتا نہیں ہوں۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بہت سارے معاملات ایسے ہیں وہ خان صاحب جانیں، ان کے کام جانیں، میں کسی کا جواب نہیں دے سکتا۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے کیا پیغام بھیجا ہے؟ علیمہ خانم نے بتا دیا

    انھوں نے کہا کہ آج علیمہ خانم کا کسی نے دفاع نہیں کیا، جن کو علیمہ خانم نے لگوایا ہوا ہے وہ آکر دفاع کریں، علیمہ خانم جن کی پارٹی میں حمایت کرتی ہیں وہ ان کا دفاع کیوں نہیں کرتے۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ جنرل سیکریٹری کوشرم نہیں آتی، اتنے سنگین الزامات ہیں تو آکر دفاع کریں، انھوں نے ہر بندے کو لگایا ہوا ہے، واٹس ایپ گروپ بھی چلاتے ہیں۔

    وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اس بارے میں بات کرنا نہیں چاہتا، یہ فیملی کے معاملات ہیں، یہ میرے ساتھ بھی ہوا تھا، گارڈین اخبار میں بشریٰ بی بی کے حق میں میرا کمنٹ چھپ گیا تھا، گارڈین میں بشریٰ بی بی کے حق میں کمنٹ چھپنے پر یہ میرے گلے پڑگئے۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ میں فیملی مسائل میں نہیں پڑنا چاہتا، بانی نے کہا کسی کی باتیں نہیں سنو، میری سنو۔

    https://urdu.arynews.tv/aleema-khanum-is-a-traitor-sher-afzal-marwat/

  • جو ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہو رہا ہے، علی امین گنڈاپور

    جو ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہو رہا ہے، علی امین گنڈاپور

    پشاور (20 جولائی 2025): وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی میں سینیٹ الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہو رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورتی ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں خرید وفروخت کو ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ ڈنکی ٹریڈنگ کہتا ہوں۔ سینیٹ میں خرید وفروخت اس سے بھی گھٹیا کام ہے، اس لیے فیصلہ کیا کہ کے پی سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت نہیں ہونی چاہیے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنا اچھا فیصلہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل ہم نے پنجاب سینیٹ انتخابات میں بھی یہی کیا تھا۔ کے پی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے اور فارمولے پر عمل کریں گے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے مطابق مخصوص نشستوں کے ارکان حلف لیں گے۔ جو بھی ہورہا ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہو رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی نفی عمران خان کی نفی ہے۔ اس لیے ناراض امیدواروں کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں اپوزیشن سے اتحاد صرف سینیٹ انتخابات تک ہے۔ ان کے ساتھ پہلے 8 اور 3 کے فارمولے پر اتفاق ہوا تھا۔ تاہم ہمارے امیدواروں کے کاغذات واپس نہ لینے سے ہمیں نقصان ہوا۔ اب ہمیں 6 اور اپوزشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

    پی ٹی آئی کورنگ امیدواروں کے کاغذات واپس نہ لینے کی وجہ اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا

    واضح رہے کہ آج پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لینے کے لیے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نامزد کیا تھا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے کل (پیر) صبح 9 بجے حلف برداری تقریب کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے سینیٹ الیکشن سے قبل کسی بھی وقت مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لے سکتا ہوں۔

    اس کے کچھ دیر بعد گورنر کے پی سیکریٹریٹ پشاور سے مخصوص نشستوں پر ارکان کی آج شام 6 بجے حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی حلف لیں گے۔

    دریں اثنا مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے معاملے پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے حاضری رجسٹر گورنر ہاوس بھجوا دیا ہے۔ مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس میں ہی رجسٹر پر دستخط کرینگے۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-governer-faisal-karim-kundi-senate-elections-20-july-2025/

  • بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہیں تو ضرور کریں، شرجیل میمن

    بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہیں تو ضرور کریں، شرجیل میمن

    کراچی (15 جولائی 2025) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان میں سیاست کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق کہا کہ ایک باپ کو اپنے بچوں سے ملنے کا پورا اختیار ہے۔ اگر ان کے بچے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔ تاہم نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں مل سکتی۔

    شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے پی حکومت کے پاس جتنا مینڈیٹ ہے، انہیں کام کرنے دینا چاہیے۔ وہاں کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود اور ان کی طرز حکمرانی ان کے لیے اپوزیشن ہے۔ کے پی حکومت کے پاس بیچنے کو منجن نہیں ہے۔

    سندھ کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے صوبے سمیت پورے پاکستان میں صنعتیں لگانی ہیں۔ ٹیکنالوجی کا دور ہے، نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔

    سندھ حکومت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کو ماہانہ اربوں روپے دے کر کچرا اٹھوا رہی ہے۔ کراچی میں کچروں کے پہاڑوں کو ختم کیا ہے۔

    انہوں نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں جماعتیں عوامی مسائل پر بات کریں تو ہم سنیں گے اور حل بھی کریں گے، لیکن نفرت انگیز اور تعصب کی بات کریں گے تو ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے، وہ اپنی سیاسی چمکانے کے لیے نمبر پلیٹ پر سیاست کر رہے ہیں۔ جعلی نمبر پلیٹس پر حکومت کریک ڈاؤن کر رہی ہے تو انہیں کیوں اعتراض ہے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے رواں ماہ لیاری بغدادی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت جس میں 27 افراد جان سے گئے تھے۔ اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں پتہ چلا منہدم عمارت کا نقشہ ہی موجود نہ تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ لیاری میں جو عمارت گری اس کا نقشہ منظور نہیں تھا, وہ غیر قانونی عمارت تھی جو 80 کی دہائی میں بنی تھی۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بلڈنگ قوانین موجود ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اگر کوئی انتظامی فیصلہ کیا ہے تو سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔