Tag: بانی پی ٹی آئی

  • بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا، مختلف مقدمات میں بری

    بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا، مختلف مقدمات میں بری

     بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا اور عدالت نے انہیں دو تھانوں میں درج مختلف مقدمات سے بری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے سے بری کر دیا ہے۔

    سیشن عدالت نے مذکورہ کیس میں سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، قاسم سوری، علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز کو بھی بری کر دیا ہے۔

    عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ ان درخواستوں پر وکیل نعیم پنجوتھا اور سردار مصروف  نے دلائل دیے تھے۔

    دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات سے بھی بری کر دیا ہے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بریت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے علاوہ فیصل جاوید، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کو بھی بری کر دیا ہے

  • 190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

    190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

    راولپنڈی :190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔

    ریفرنس میں آج کسی گواہ کا بیان آج قلمبند نہ ہوسکا، بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر جاکر عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    بشریٰ بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی،میں انتظار کرتی رہی، جس پر عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی تھی تو بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے سماعت ملتوی سےآگاہ نہیں کیا۔

    عدالت نے بتایا کہ گزشتہ سماعت جیل انتظامیہ کی استدعا پر ملتوی کی اور ملزمان کےوکلاسے سوال کیا کیا آپ کو بھی عدالت پراعتماد نہیں۔

    وکلا نے کہا کہ ہمیں عدالت پر اعتماد ہے تاہم موکل سے مشورےکی اجازت دی جائے، بعد ازاں ڈیڑھ گھنٹے مشاورت کے بعد بشریٰ بی بی نے دوبارہ عدالت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

    عدالت پرعدم اعتماد ختم کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی اوروکلاڈیڑھ گھنٹے بشریٰ بی بی کو سمجھاتے رہے۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلانے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی۔

    درخواست میں دیگر مقدمات کی طرح کیس کی ہر 14دن بعد سماعت رکھنےکی استدعا کی گئی۔

    جس پر عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرکے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔

  • جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ  کیس: بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

    جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن جلانے کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

    گذشتہ سماعت میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کی تھی۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ‌ میں نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے زریعے پیش کیا گیا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے، گزشتہ روز ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا بانی پی ٹی آئی کورہا کیا جائے۔

    فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جلدرہا ہوں گے، سائفر کیس بھی ایک سے 2 سماعتوں میں ختم ہو جانا چاہیے، اس کیس کی پچھلی سماعت براہ راست نشر کی جانی چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ امیدوارووٹر زکو ڈھونڈتے تھے ہمارے ووٹرز نے امیدواروں کو ڈھونڈا۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما و معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی ہفتہ 10دن میں جیل سے باہر آجائیں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی آج  ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

    بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی آج نیب ترامیم کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قراردینےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پرسماعت آج ہوگی۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

    سماعت ساڑھے11بجےکمرہ عدالت نمبرایک میں ہوگی، جس میں بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی وڈیو لنک سے پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیشی سے متعلق آگاہ کردیا، سپریم کورٹ عملے اور جیل اتھارٹیزکے مابین وڈیو لنک کنکشن سے متعلق رابط بھی کیاگیا، بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے قبل وڈیو لنک کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

    نیب ترامیم کیس میں آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی وڈیو لنک کے ذریعے دن 11:30 بجے پیش ہوں گے، گزشتہ روز وہ   وکیل خواجہ حارث،انتظار پنجوتھاجیل میں ملاقات کرچکےہیں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی  کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ بڑی عجیب صورت حال ہے کہ درخواست گزار اپیل میں ریسپانڈنٹ ہیں اور ان کی نمائندگی نہیں۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا خط پہلے ہمارے نوٹس میں نہیں لایا گیا، پہلے بتایا جاتا تو اس حوالے سے مشاورت کر کے انتظامات کرتے، پاکستان تحریک انصاف کے بانی اس کیس میں فریق ہیں، ان کی نمائندگی ہونی چاہیے، اس لیے ان کی ویڈیو لنک پر حاضری کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

  • ’بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں‘

    ’بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں‘

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی سندھ کے سینئرنائب صدر منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سوچتے ہیں کہ دھمکیوں سے شاید کنٹرول کرلیں گے مگر اب ایسا نہیں، بانی پی ٹی آئی فائدے کے بجائے نقصان میں جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شیرافضل مروت کی آپس میں نوراکشتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

    منظوروسان نے کہا کہ کچھ عرصے کیلئے مروت قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیگا، شیر افضل مروت دوبارہ الیکٹ ہوکر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرے گا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی، ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف 5 سال مکمل کریں۔

  • ‘کل بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیشی بہت بڑا ایونٹ ہوگا’

    ‘کل بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیشی بہت بڑا ایونٹ ہوگا’

    ملتان: سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیشی بہت بڑا ایونٹ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے 9مئی مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو ملتان میں موجود نہیں تھا لیکن ملتان سمیت مختلف شہروں کی عدالتوں میں پیش ہورہاہوں، مجھے شٹل کاک بنادیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مالیاتی اسکینڈلزمیں نواز شریف ، زرداری خاندان کے نام جگمگاتے نظرآتےہیں، پانامہ کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا تو یہ نہ ہوتا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ جن کی جائیدادیں ملک ملک سے باہر ہیں ان کوکوئی فرق نہیں پڑتا ، عوام کے دکھوں کا مداوا صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے پیشی پر ان کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیشی بہت بڑا ایونٹ ہوگا، سپریم کورٹ کا آرڈر ہے اس کوکوئی کیسے جھٹلا سکتا ہے۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ معاشرے کو اشتعال کی طرف نہ لیکر جائیں، وزیر دفاع کہیں بھی بات کرتے ہوئے سوچتے سمجھتے نہیں ، بیانات سے انتشار کی طرف نہ لیکر جائیں،تلخیاں نیچے لیکر آئیں۔

  • بانی پی ٹی آئی  سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    خيرپور : پی پی رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی اور کہا "دونوں کا ٹکراؤ” نظر آرہا ہے، جس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پی پی رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں دھمکیوں سے کنٹرول کرلیں  گے لیکن ایسا نہیں، اوپر سے بھی دھمکی برداشت نہیں کی جارہی۔

    منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ "دونوں کا ٹکراؤ” نظر آرہا ہے جس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ، پی ٹی آئی کے بانی کو فائدے کے بجائے گھاٹے میں جانا پڑسکتا ہے۔

    شیر افضل مروت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت اور تحریک انصاف کے بانی  کے درمیان نورا کشتی ہے، کچھ عرصےمیں شیرافضل مروت قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے اور پھر دوبارہ الیکٹ ہوکر ان کے ساتھ کام کریں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے کیوں رضامند ہوئے؟ پرویز الہٰی نے وجہ بتادیا

    بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے کیوں رضامند ہوئے؟ پرویز الہٰی نے وجہ بتادیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بانی پی ٹی آئی کی مذاکرات کے لئے رضامندی کی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں ، بااختیارحلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔

    پرویز الہٰی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ذات نہیں ملک و قوم کیلئے مذاکرات پررضامند ہوئے۔

    عارف علوی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے، موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم سےخیر خواہی نہیں ہو گی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ میں مذاکرات کو ن لیگ سبوتاژ کررہی ہے ، آئینی اداروں کے خلاف سب سے زیادہ زہر اگلنے والی جماعت ن لیگ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے تصادم سے باز رہیں، ہر بات میں زیرو ٹالرنس کے دعویداروں کی زیرو پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔

  • ’بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف حقیقت، نواز شریف گرینڈ ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں‘

    ’بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف حقیقت، نواز شریف گرینڈ ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں‘

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور تحریکِ انصاف ایک حقیقت ہیں، ان کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

    نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماحول کو سازگار بنانے کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پربھی اتفاق ہوسکتا ہے، ڈائیلاگ غیر مشروط ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو ماننا ہوگا کہ جس طرح وہ ایک حقیقت ہیں اسی طرح نوز شریف اور آصف زرداری بھی ایک حقیقت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ڈائیلاتگ پولیٹیکل ہے تو اس میں سیاسی جماعتوں کو ہی شامل ہونا چاہیے، دوسرے اسٹیج پر گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوسکتے ہیں، گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوں گے تو ہی بات بنے گی۔