Tag: بانی پی ٹی آئی

  • علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بغیر پروٹوکول اڈیالہ جیل پہنچ گئے

    علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بغیر پروٹوکول اڈیالہ جیل پہنچ گئے

    لاہور: علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بغیر پروٹوکول اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

    جیل ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، علی امین بغیر سرکاری پروٹوکول اڈیالہ جیل پہنچے تھے جہاں بانی پی ٹی آئی سے ان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختون خوا جیل منتقلی سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر خار دار تار لگائی جا رہی ہے، اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے، اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں۔

    جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینر آویزاں کیے گئے ہیں، جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے، میڈیا کی گاڑیوں کو جیل سے دو کلومیٹر دورکھڑے ہونے کی اجازت ہے۔

    صحافی اسد طور کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف سابق چیف جسٹس کا ہتک عزت کا دعویٰ 10 سال بعد خارج

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف سابق چیف جسٹس کا ہتک عزت کا دعویٰ 10 سال بعد خارج

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا ہتک عزت کا دعویٰ 10 سال بعد خارج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دس سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر کیا گیا دعویٰ خارج کر دیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج حسینہ ثقلین نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی جاری کر دیا، افتخار چوہدری نے 2013 میں دھاندلی کے الزامات پر جنوری 2015 میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 27 جون 2014 کے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ہتک عزت کا دعویٰ 6 ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا، 2002 کے قانون کے مطابق 6 ماہ کے اندر دعویٰ دائر کرنا ضروری ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

    فیصلے میں کہا گیا کہ قانونی طور پر توہین آمیز بیان کے 6 ماہ کے دوران دعوی دائر نہیں ہوا، اس بنیاد پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا دعویٰ خارج کیا جاتا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

    بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی  پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کے ناموں کی منظوری دی ہے۔

    خیبرپختونخوا سے ہی اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے جبکہ خواتین کی نشستوں پرعائشہ بانو اور روبینہ ناز پی ٹی آئی امیدوارہوں گی۔

    پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پرامیدوار ہوں گے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی جبکہ خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی۔

    واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

    کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو  نوٹس جاری

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔

    وکیل عبد الہادی نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے،سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کرائی۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے علامہ ناصر عباس کی درخواست پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کیا۔

  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کا عدالتی فیصلہ چیلنج ، سماعت آج ہوگی

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کا عدالتی فیصلہ چیلنج ، سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کاعدالتی فیصلہ چیلنج کردیا گیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ آج سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔

    سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اورکمشنراسلام آبادنےالگ الگ اپیلیں دائر کیں۔

    درخواستوں میں جیل ملاقات کی اجازت دینے کے سنگل بنچ کافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی اورفیصل جاوید کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ آج اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

  • بیرسٹر گوہر کا  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔

    درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے کہا ہےکہ گوہر علی ،عمر ایوب اورشبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اڈیالہ جیل حکام کوملاقات کرانےکی اجازت کے احکامات جاری کئےجائیں۔

    بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، سینیٹ الیکشن سے متعلق پارٹی قائد سے مشاورت بہت ضروری ہے، عدلیہ سے بہت امیدیں ہیں، توقع ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ استدعاکی بانی پی ٹی آئی سے دستاویزکے ہمراہ مشاورت کی اجازت دی جائے ، ہمیں عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں ، عدالتوں سے بہت تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ آتے ہیں اور امید کرتے ہیں انصاف ملے گا، غیر آئینی ،غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے غیرقانونی ٹرائل کا نوٹس لے اور امید ہے کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔

  • آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر بیان جاری کردیا

    آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر بیان جاری کردیا

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے خط پر بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے  28 فروری کو خط ملا، آئی ایم ایف معاشی معاملات میں محدود مداخلت کرتا ہے، آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ آئی ایم ایف اندرونی سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا تاہم معاشی استحکام اور گروتھ کیلئے آئینی ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتخابی تنازعات پر امن اور شفاف انداز میں حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے گڈ گورننس سے متعلق شرائط رکھے اور آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے دیگر شرائط سامنے رکھے، آئی ایم ایف کی مالی امداد پاکستانی عوام پر بوجھ بڑھائے گی۔

  • بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو  احتجاج کی کال دے دی

    بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو احتجاج کی کال دے دی

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج کی کال دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر عمیر نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گفتگوبانی پی ٹی آئی نے اتوار کوالیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج کی کال دی ہے۔

    عمیر نیازی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی واحد ہے جس نے خواتین کونمائندگی دی،الیکشن کمیشن کے فیصلے سے کے پی کے خواتین کے حق پر ڈاکہ مارا گیا، اتوار کوتمام ایم پی ایز،ایم این ایز ،پارٹی کارکن ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ دھاندلی کے خلاف پہلے ہی ہماری تحریک چل رہی ہے، ہماری مختلف جماعتوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، 6،5 جماعتیں تو دھاندلی کے خلاف تحریک کیلئے متفق ہیں، ہم نے صدارتی امیدوار چھوٹے صوبے سے نامزد کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ کیساتھ حکم امتناع کی درخواست بھی دائر کررہے ہیں، ہماری درخواست کہاں تک سنی جائے گی یہ کہنا قبل ازوقت ہے،درخواست پر کورٹ کا کوئی مناسب آرڈر آیا تو اثر صدارتی الیکشن پر ضرور پڑے گا، ہماری درخواست عدالت نے سنی تو صدارتی ،سینیٹ الیکشن متنازع ہوجائے گا۔

    عمیر نیازی نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، اب مینڈیٹ چوری معاف نہیں کریں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو رہا کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی یہ قرارداد پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے جمع کرائی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو رہا کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غیر قانونی اور جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اوار انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر قائم مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ انہیں عوام سے دور کرنے کے لیے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف قانون کا غلط استعمال بند کیا جائے اور بانی سمیت پارٹی کے گرفتار دیگر رہنماؤں اور صحافیوں کو بھی فوری رہا کیا جائے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی، جس میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کو اثرورسوخ سےمنظورکرایا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنےآگئی۔

    چارج شیٹ میں کہا گیا ہے اپریل دوہزار انیس میں القادر یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں تھا، برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک سو نوےملین پاؤنڈ کا سراغ لگایا۔

    چارج شیٹ میں کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے چھ دسمبر دوہزار انیس کو نیشنل کرائم ایجنسی کے رازداری ڈیڈپردستخط کئے۔

    چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےالقادرٹرسٹ کو اثرورسوخ سےمنظورکرایا۔ وہ رولز آف بزنس انیس سو تہتر کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    فرد جرم کی چارج شیٹ میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے چوبیس مارچ دوہزار اکیس کو بطور ٹرسٹی دستاویزپر دستخط کرکے مدد کی۔